Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 72 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • موٹرویز اور ریلویز کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم

    موٹرویز اور ریلویز کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم

    وزیراعظم شہباز شریف نے موٹرویز اور ریلویز کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی وزیراعظم شہباز شریف نے وزیردفاع خواجہ آصف کو موٹرویز اور ریلویز کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی اور جرائم کے روک تھام کیلئے قائم کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ذرائع کے مطابق کمیٹی موٹرویز اور ریلوے پولیس کی صلاحیت کا جائزہ لے گی، دہشتگردی اور جرائم روکنے کیلئے ان اداروں کی صلاحیت کو جانچے گی ذرائع کے مطابق نئی بنائی گئی کمیٹی ان اداروں کی استعداد کار، اہلیت بڑھانے اور انہیں بہتر بنانے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی ذرائع کا بتانا تھا کہ مذکورہ کمیٹی اپنی تجاویز 2 ہفتوں کے اندر وزیراعظم کو پیش کرے گی اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں میری ٹائم سکیورٹی ورک شاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم پختہ ہے، دہشتگردی کی لعنت ختم کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گےان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کو مٹانے کا عزم غیر متزلزل ہے، ہماری سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف روز قربانیاں دے رہی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار لوگ شہید اور معیشت کو 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا

  • پنجاب میں پلاسٹک مصنوعات بنانے اور سپلائی کرنیوالوں کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ

    پنجاب میں پلاسٹک مصنوعات بنانے اور سپلائی کرنیوالوں کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ

    لاہور- پنجاب حکومت نے صوبے میں پلاسٹک مصنوعات بنانے، سپلائی کرنے، اور ری سائیکل کرنے والوں کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ایک بیان میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبے میں پلاسٹک پروڈیوسرز، سپلائرز اور ری سائیکلرزکی رجسٹریشن آن لائن کرنےکا فیصلہ کیا ہے جس سے پلاسٹک انڈسٹری کا ڈیٹا ایک جگہ اکٹھاکیا جائےگا وزیر تحفظ ماحولیات نے کہا کہ پلاسٹک کی سپلائی سائیڈ کو مکمل طور پر رسمی معیشت کا حصہ بنانامقصود ہے، اس اقدام سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جائیگا اور معیشت میں شفافیت بھی بڑھےگی مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 75 مائیکرون سے کم حجم والے پولیتھین بیگز کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے، پلاسٹک تھیلے بنانے والی 9 فیکٹریوں کو خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیے جب کہ اینٹی پلاسٹک اسکواڈز فوڈ پوائنٹس، مارکیٹوں اور دکانوں کا معائنہ کر رہے ہیں، پلاسٹک بیگز کا استعمال ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں، دکانداروں کو متبادل ماحول دوست بیگز استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے

  • ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

    ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

    کراچی- پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 29 نومبر تک 54.40 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.6 ارب ڈالر رہے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 62 کروڑ ڈالر اضافے سے 12 ارب ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.6 ارب ڈالر ہوگئے

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سالانہ 396 ارب روپے کی اسمگلنگ کا انکشاف

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سالانہ 396 ارب روپے کی اسمگلنگ کا انکشاف

    اسلام آ باد- ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سالانہ 396 ارب روپےکی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے ملک میں اسمگلنگ کا مجموعی حجم 750 ارب روپے ہے جس میں سب سے زیادہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ہے۔ دیگر اشیاء میں تمباکو ‘ٹائرز‘ فیبرک ‘ وہیکلز ‘ چائے ‘ آٹو پارٹس ‘ بیٹل نٹس اور موبائل فون شامل ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اجلاس میں ہدایت کی ہے کہ پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے وزیر اعظم نے کہا کہ اسمگل شدہ ایندھن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے پاکستان کی پیٹرولیم کی فروخت نومبر 2024 میں 25 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو ایک اعشاریہ 58 ملین ٹن تک رہی جو گزشتہ سال ایک اعشاریہ 37ملین ٹن تھی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اعشاریہ 58 ملین ٹن پیٹرولیم کی مالیت تقریباً 500 ارب روپے بنتی ہے حکومتی ذرائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے اسمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی تیاری کرتے ہوئے ملک بھر میں غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرولیم سے متعلق قوانین میں ترامیم کی تجاویز دے دی گئی ہیں

  • لاہورمیں دودھ فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    لاہورمیں دودھ فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    پنجاب حکومت کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعووں کے باوجود لاہور میں دودھ فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں دودھ کی قیمت 180 روپے سے بڑھا کر 200 روپے جبکہ دہی کی قیمت 200 سے بڑھا کر 220 اور 230 روپے کلو کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا ہےقیمتوں میں اضافے سے متعلق دودھ فروشوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ لاگت بڑھ گئی ہے اس لیے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں

  • کراچی میں جیولری شاپ کی آڑ میں غیر ملکی کرنسی کا دھندا پکڑا گیا، 40 ہزار ڈالر برآمد

    کراچی میں جیولری شاپ کی آڑ میں غیر ملکی کرنسی کا دھندا پکڑا گیا، 40 ہزار ڈالر برآمد

    ایف آئی اے نے کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں جیولری کی دکان کی آڑ میں غیرملکی کرنسی کا غیر قانونی دھندے کا پتا لگا کر 40 ہزار ڈالر برآمد کر لیے ڈائریکٹر ایف ائی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے عملے نے صبح سویرے کلفٹن بلاک 6 میں کارروائی کی، جیولرز سے 40 ہزار امریکی ڈالر اور 23 لاکھ روپے پاکستانی ضبط کیےگئے نعمان صدیقی نے بتایا کہ کلفٹن میں چھاپے کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، غیر ملکی کرنسی کے عوض سونا اور پاکستانی کرنسی دی جاتی تھی ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جیولرز شاپ سے ضبط شدہ موبائل فون اور دستاویزات سے ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے

  • پاکستان بھر میں سوشل میڈیا سروسز سست روی کا شکار،انٹرنیٹ صارفین کی مشکلات برقرار

    پاکستان بھر میں سوشل میڈیا سروسز سست روی کا شکار،انٹرنیٹ صارفین کی مشکلات برقرار

    پاکستان بھر میں سوشل میڈیا سروسز بدستور سست روی کا شکار ہیں جس کے باعث انٹرنیٹ صارفین کی مشکلات بھی برقرار ہیں انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث صارفین کیلئے واٹس ایپ اور دیگر ایپس پر تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹ بھیجنا اور وصول کرنا بھی دشوار ہوگیا ملک کے مختلف حصوں سے وائی فائی اور موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہونے کی شکایات بھی سامنے آنے لگی ہیں آئی ٹی ماہرین نے انٹرنیٹ کی سست روی سے ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے چیئرمین پاشا سجاد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ آئی ٹی انڈسٹری کیلئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، ایک گھنٹہ انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی انڈسٹری کو 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر کا نقصان ہوتا ہےان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری میں ایک ڈالر لگانے سے حکومت کو 49 ڈالر ملتے ہیں، حکومت نے آئی ٹی اسکلز سے متعلق کافی کام کیا، حکومت کو آئی ٹی انڈسٹری کو ٹیکس چھوٹ دینا ہوگی

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 5 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 5 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا

    کراچی- پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری رہاآج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروباری روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ابتدا میں ہی 100 انڈیکس ایک لاکھ 5 ہزار کی حد عبور کر گیاکاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 545 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 5 ہزار 104پوائنٹس کی بلند ترین سطح پربندہواآج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1158 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور بازار میں مسلسل تیسرے روز ایک ارب سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 104 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 356 ارب روپے ہےخیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 1284 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس پر بند ہوا

  • روس سے خام تیل سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی

    روس سے خام تیل سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی

    اسلام آباد- وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے روس کے ساتھ خام تیل کے معاہدے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو سے ایسی کوئی ڈی نہیں ہو رہی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا روس سے خام تیل سے متعلق ڈیل کی خبریں بالکل غلط ہیں، روس کے ساتھ کسی ایسے نتیجے پر نہیں پہنچے کہ کوئی ڈیل ہورہی ہے، روس سے خام تیل سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی مصدق ملک کا کہنا تھا روس سے خام تیل کا کوئی کارگو نہیں خرید رہے، ایسا فریم ورک بنا رہے ہیں کہ صارف کو سستا تیل ملےان کا کہنا تھا پاکستان ایل این جی کا کوئی اضافی کارگو نہیں لے گا، ہمارے پاس ایل این جی سرپلس ہے، ایل این جی کی قیمتیں گر چکی ہیں وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا پاکستان اپنے 5 ایل این جی کارگوز مؤخر کر چکا ہے، مزید 5 ایل این جی کارگو کو مؤخر کرنا زیر غور ہے، بجلی کارخانے ایل این جی نہیں خریدرہےاس لیے گیس اضافی ہو رہی ہے، درآمدی گیس مہنگی ہونے کی وجہ سےنجی شعبہ ایل این جی کی خریداری نہیں کر رہاان کا کہنا تھا موسم سرما کیلئے گیس پلان چند دنوں میں تیار ہو جائے گا،ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے منصوبے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا لیکن ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر رعایت ملی تو فائدہ ضرور اٹھائیں گےایک سوال کے جواب میں مصدق ملک کا کہنا تھا وزیراعلیٰ سندھ نے 35 فیصد اضافی گیس تھرڈ پارٹی کو دینے کے خلاف کوئی رابطہ کیا، میرے سامنے ایسی کوئی بات نہیں آئی، معاملہ میرے پاس آیا تو دیکھیں گے، میرے مؤقف کے بغیر میرے خلاف خبریں دی جاتی رہیں، میرے بارے میں کہا جاتا رہا ہے اجلاسوں میں سرکت نہیں کر رہا حالانکہ میں ملک سے باہر تھاوفاقی وزیر کا کہنا تھا سعودی عرب کےساتھ 2 ارب 70کروڑ ڈالر مالیت کے ایم اویوز پر دستخط کیے، سعودی عرب کے ساتھ ان ایم اویوز میں سے7 معاہدوں میں تبدیل ہو چکے ہیں، پاکستان ریفائنری لمیٹڈکے سعودی عرب میں روڈشو میں 5 سعودی کمپنیوں نے شرکت کی، ایک سعودی کمپنی نے پی آر ایل میں 1.7 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہرکی، پاکستان میں نئی ریفائنری کے قیام کیلئے سعودی عرب میں جلد روڈ شو کیا جائےگا

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 5 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 5 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا

    کراچی- پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت تیزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروباری روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ابتدا میں ہی 100 انڈیکس ایک لاکھ 5 ہزار کی حد عبور کر گیا ایک موقع پر 100 انڈیکس 496 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 5 ہزار 55 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیاخیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 1284 پوائنٹس اضافے سے 104559 پر بند ہواحصص بازار میں ایک ارب 76 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 145 ارب روپے بڑھ کر 13252 ارب روپے رہی