ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوئی ہے اس کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہے دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 658 ڈالر ہےواضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی کم ہوئی تھا
Category: کاروبار
-

چینی سرمایہ کاروں اور سندھ حکومت کے درمیان مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط
چینی سرمایہ کاروں اور سندھ حکومت کے درمیان الیکٹرک کار لوکل اسمبلنگ، سولر پینل لوکل مینوفیکچرنگ، فرٹیلائزر اور فارمنگ سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے اس حوالے سے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ چینی سرمایہ کاروں نے دھابیجی اکنامک زون میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون واحد زون ہے جو سی پیک سے جڑا ہوا ہےانہوں نے کہا کہ چائینیز سرمایہ کار سندھ میں ایک میڈیکل سٹی بنا رہے ہیں جس سے 50 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن ہوگا اور انویسٹرز کو ہرممکن سہولت فراہم کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ دھابیجی اکنامک زون میں صنعت کے قیام پر 10 سالہ ٹیکس استثنیٰ ہے، یہ کاروباری افراد کو بہت بڑا رلیف ہے، یہ اقدام ان تمام سرمایہ کاروں کیلئے ہے جو دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں کاروبار کرے گا شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں پاکستان گلوبل رینکنگ میں سب سے اوپر ہے اور اس کی وجہ صوبہ سندھ ہے، صوبہ سندھ نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت بڑے بڑے منصوبوں پر کام کیا ہے۔ سندھ کے بڑے بڑے منصوبے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت کامیابی سے چل رہے ہیں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فرٹیلائزر کیلئے چینی کمپنی کو 200 ایکڑ زمین دی جا رہی ہے۔ فرٹیلائزیشن ہماری اہم ضرورت ہے، دو سئو ایکڑ زمین پر پلانٹ لگا کر کول کی گیسیفکیشن کا کام کیا جائے گا
-

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کراچی- رواں ہفتے مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بلآخر بڑی کمی ہوگئی آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کم ہوئی کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے ہےایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 286 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے ہےعالمی بازار میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 50 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 666 ڈالر ہے
-

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں آج بھی زبردست تیزی، 3370 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران آج بھی زبردست تیزی دیکھی گئی آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا جو آخر تک برقرار رہا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 14 ہزار 408 رہی جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 11 ہزار 308 دیکھی گئی مارکیٹ کا اختتام 3370 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 180 پر ہوا اور مارکیٹ میں 3 اعشاریہ 04 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا آج حصص مارکیٹ میں 63 کروڑ 62 لاکھ 22 ہزار 242 شیئرز کے سودے 51 ارب 29 کروڑ 91 لاکھ 36 ہزار 252 روپے میں طے ہوئے
-

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
کراچی- پاکستان میں آج پھر سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 ہوگئی ہے ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1971 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہےدوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر اضافے سے 2716 ڈالر فی اونس ہے
-

ایلون مسک 400 ارب ڈالرز کے مالک بننے والے دنیا کی پہلی شخصیت بن گئے
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے دولت مندی کا ایک ایسا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے پہلے ایسے فرد بن گئے ہیں جن کی دولت 400 ارب ڈالرز کے ہندسے کو چھونے میں کامیاب ہوئی ان کی کمپنی اسپیس ایکس کی قدر 350 ارب ڈالرز قرار پانے اور ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 11 دسمبر کو ایلون مسک کی دولت میں 62.8 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوااس اضافے کے بعد وہ اب 447 ارب ڈالرز کے مالک بن گئے ہیں اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص جیف بیزوز (249 ارب ڈالرز) سے 198 ارب ڈالرز زیادہ کے مالک ہیں2024 کے دوران ایلون مسک کی دولت میں اب تک 218 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جو اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہےامریکی صدارتی انتخابات کے بعد سے ایلون مسک کی ذاتی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہےامریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہونے کے باعث ان کی کمپنیوں کو فائدہ ہوا ہے اور وہ آنے والی امریکی حکومت میں ایک نئے گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈوج) نامی ادارے کی سربراہی بھی کریں گے واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے امریکی صدارتی انتخابات کے بعد سے ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 65 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہےان کی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی کمپنی ایکس اے آئی کی قدر میں نومبر 2024 کے دوران دوگنا اضافہ ہوامجموعی طور پر 5 نومبر 2024 کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں 158 ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہےخیال رہے کہ ستمبر 2024 میں انفارما کنکٹ اکیڈمی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایلون مسک کی دولت میں سالانہ 110 فیصد کی اوسط سے اضافہ ہو رہا ہے
-

پی ایس ایکس میں ایک اور ریکارڈ ساز دن، 100انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 10ہزار سے اوپر بند
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 100 انڈیکس کا آج بھی ریکارڈ ساز دن رہا، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 10 ہزار سے اوپر بند ہوا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا۔ 100 انڈیکس ایک ہزار 913 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ10 ہزار 810 پر بند ہوا ہے۔ یہ 100 انڈیکس کی تاحال بلند ترین اختتامی سطح ہے کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 595 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج ایک ارب 8 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 47 ارب 13کروڑ روپے سے زائد رہی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 259 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 151 ارب روپے ہے
-

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا
انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 5 پیسے ہے انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں آج ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا ہے دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسےمہنگا ہوکر 279 روپے 3 پیسے کا ہے
-

سست انٹرنیٹ- فری لانسنگ خطرے میں، پاکستانیوں کو ملنے والے کام میں 70 فیصد کمی
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کے باعث فری لانسرز کو ملنے والے کام میں 70 فیصد تک کمی آگئی ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں انٹرنیٹ آج بھی سست روی کا شکارہے جس کے باعث دیگر شعبوں کی طرح آن لائن کام کرنے والے افراد بھی شدید متاثر ہوئے ہیں فری لانسرز کا دعویٰ ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی سے پاکستانیوں کو ملنے والے کام میں 70 فیصد کمی آئی ہے فری لانسرز کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے سے انہیں اسائنمنٹ وقت پر دینے میں مسائل کا سامنا ہے، وقت پر اسائنمنٹ نہ دینے سے کئی فری لانسرز کی پروفائلز بھی بند ہوچکی ہیں دوسری جانب انٹرنیٹ کی سست رفتار سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ بھی متاثرہوئی ہے اور ڈیجیٹل مارکیٹ کے ماہرین کو خدشہ ہے کہ انٹرنیٹ کے مسائل حل نہ ہوئے تو فری لانسرز کے کلائنٹ بنگلادیش، بھارت یا کسی دوسرے ملک منتقل ہوجائیں گے
-

پی ایس ایکس-کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان، 274 ارب روپے کے سودے طے ہوئے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا پی ایس ایکس 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے آخری روز 7696 پوائنٹس اضافے سے 109053 پر بند ہوا، 100 انڈیکس 7556 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 109478 رہی جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 101921 رہی ا یک ہفتے میں 8.41 ارب شیئرز کے سودے طے ہوئے جن کی مالیت 274 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 970 ارب روپے بڑھ کر 13855 ارب روپے ہے
