Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 102 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • بانی پی ٹی آئی کو بات چیت کیلئے اپنا رویہ بدلنا ہو گا: شاہد خاقان عباسی

    بانی پی ٹی آئی کو بات چیت کیلئے اپنا رویہ بدلنا ہو گا: شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی بات چیت چاہتے ہیں تو بات چیت ہو سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا، حکومت کا رویہ غیر جمہوری اور بزدلانہ ہے، سیاست میں مفاہمت کی ضرورت ہے، نواز شریف ایسے ہی بلائیں گے توچلا جاؤں گا، نواز شریف کی سیاست سے اتفاق نہیں کرتا ۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کانفرنس کےپہلے روز ہوٹل انتظامیہ پر دباؤ ڈالا گیا، پیپلزپارٹی،پرویز مشرف،پی ٹی آئی کی حکومت دیکھی لیکن ایسانہیں ہوا، آج کانفرنس کیلئے گئے تو پولیس نفری موجود تھی، پیپلز پارٹی،پرویز مشرف،پی ٹی آئی کی حکومت دیکھی،ایسا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے اعلامیے میں آئین اور حکومت کی ناکامی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہ نئے الیکشن ہوں،وہی مسائل کا حل ہے، اپوزیشن نے اپنی بات رکھ دی ہے اور اب بات حکومت پر ہے، بدنصیبی ہے کہ ملک میں سیاستدان ختم ہو گئے ہیں ، حالات مشکل نظرآتے ہیں،سیاستدان بھی قصوروار ہیں، شہباز شریف بھول گئے ہم اسی طرح سڑکوں پر کھڑے ہوتے تھے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت وہی کر رہی ہے جو بانی پی ٹی آئی کرتے تھے، بانی جیل میں ڈالتے تھے تو یہ مارتے بھی ہیں اور جیل میں بھی ڈالتے ہیں، بانی پی ٹی آئی بات چیت چاہتے ہیں تو بات چیت ہو سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا، حکومت کا رویہ غیر جمہوری اور بزدلانہ ہے، سیاست میں مفاہمت کی ضرورت ہے۔ان کا کہناتھا کہ بلوچستان،کے پی،سندھ سمیت پورا ملک ہر حوالے سے پریشان ہے، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،کرپشن آسمان کو چھو رہی ہے، ملک میں آج جتنی بدامنی ہے،پہلے کبھی نہیں تھی، اب ایم این اے،ایم پی اے کیلئے سفارش نہیں،پیسے چلتے ہیں، میگا کرپشن اسکینڈل کب پکڑا گیاہے؟صرف باتیں ہوتی ہیں، ملک میں کرپشن بڑھتی جا رہی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحات نہیں کی جا رہیں،حکومت کے پاس آج دینے کو کچھ نہیں، معنی خیز مذاکرات کے بغیر ملک نہیں چلے گا، دونوں کو ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا، موجودہ حکومت کا مسئلہ مینڈیٹ کا ہے،ان کے پاس مینڈیٹ نہیں، بانی کی حکومت مینڈیٹ نہ ہونےکی وجہ سے نہیں چلی، آج کی حکومت بھی سیم پیج والی ہے، وزیراعظم دعوت دیں تو ملاقات کیلئے جاؤں گا، بانی پی ٹی آئی بلائیں گے تو اُن سےبھی ملنے جاؤں گا، نواز شریف ایسے ہی بلائیں گے توچلا جاؤں گا، نواز شریف کی سیاست سے اتفاق نہیں کرتا۔

  • احتساب عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو پیشی سے مستقل استثنیٰ دے دیا

    احتساب عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو پیشی سے مستقل استثنیٰ دے دیا

    لاہور: احتساب عدالت لاہور نے چودھری پرویز الٰہی کو ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس میں پیشی سے مستقل استثنیٰ دے دیا ہے۔چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج قیصر نذیر بٹ نے یہ فیصلہ دیا، اب سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جگہ ان کے نمائندے انوار حسین عدالت پیش ہوا کریں گے۔واضح رہے کہ جج زبیر شہزاد کیانی ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس پر سماعت کر رہے تھے لیکن ان کے تبدیل ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی جج قیصر نذیر جٹ نے کارروائی کی۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو احتساب عدالت نے بیماری کی وجہ سے مستقل پیشی سے استثنیٰ دیا۔عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے جج کے تقرر تک نیب کے گواہوں کو طلب نہ کیا جائے، بارہ مارچ کو ریفرنس پر مزید کارروائی ہوگی۔

  • ولی عہد ابو ظہبی  سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدرزرداری نے نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا

    ولی عہد ابو ظہبی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدرزرداری نے نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا

    اسلام آباد: ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وہ آپس میں بغل گیر ہوئے اور ایک دوسرے کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان خوشگوار جملوں کا بھی تبادلہ ہوا اور انہوں نے ایک دوسرے کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے ابوظہبی کے ولی عہد کو پھول پیش کئے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی پاکستان آیا ہے جس میں وزرا ،اعلیٰ حکام اور ممتازکاروباری شخصیات شامل ہیں ۔ابوظہبی کے ولی عہد وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ان کے استقبال کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے،معزز مہمان کے راستے میں خیرمقدمی بینرز اور جھنڈے آویزاں کئے گئے ہیں۔پاکستان اور یو اے ای کے جھنڈے تھامے چھوٹے چھوٹے بچوں نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے، خاتون اول آصفہ بھٹو، بلاول بھٹوزرداری بھی تقریب میں موجود تھے۔یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے۔صدرآصف علی زرداری نے ولی عہد شیخ خالد بن محمد زاید النہیان کو نشان پاکستان عطا کیا اور کہا کہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔

  • جنرل ساحر شمشاد سے ازبک نائب وزیر دفاع کی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

    جنرل ساحر شمشاد سے ازبک نائب وزیر دفاع کی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ازبکستان کے نائب وزیر دفاع میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور ازبک نائب وزیرِ دفاع کی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اورعلاقائی سلامتی کی صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ، معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

  • عمران خان کی رہائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، بیرسٹر گوہر

    عمران خان کی رہائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا بانی کی رہائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے معافی کے حوالے سے اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔ نجی چینل کو انٹرویو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے کبھی معافی نہیں مانگیں گے، معافی مانگنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے لیے کچھ نہیں مانگ رہے، وہ ایک عام آدمی کے طور پر انصاف کا تقاضا کر رہے ہیں ، وہ جمہوریت کے لیے سب کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں اس لیے باقی لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے مؤقف سے تھوڑا پیچھے ہٹیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے آرمی چیف سے ملاقات عمران خان کی اجازت سے کی تھی، آرمی چیف سے دوسری ملاقات ابھی شیڈول میں نہیں۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں ڈسپلن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔

  • آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت حوالگی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہو گی ، سپریم کورٹ

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت حوالگی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہو گی ، سپریم کورٹ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت حوالگی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہو گی۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بنچ نے میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کمانڈنگ افسرز نے ملزمان کی حوالگی کے لیے درخواستیں دیں، درخواستوں کا آغاز ہی ان الفاظ سے ہوا کہ ابتدائی تفتیش میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا جرم بنتا ہے، درخواست کے یہ الفاظ اعتراف ہیں کہ تفتیش مکمل نہیں ہوئی تھی، ملزمان کی حوالگی کے لیے انسداد دہشتگردی کی عدالت کی وجوہات مضحکہ خیز ہیں۔فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج نے ملزمان کی حوالگی کے احکامات دیئے، عدالت نے ملزمان کو تفتیش مکمل ہونے سے پہلے ہی قصور وار لکھ دیا۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ راولپنڈی اور لاہور کی عدالتوں کے حکمناموں کے الفاظ بالکل ایک جیسے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ لگتا ہے انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے ججز کی انگریزی کے کافی مسائل ہیں۔وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ ملزمان کی حوالگی کا حکم عدالت دے سکتی ہے ایڈمنسٹریٹو جج نہیں، آرمی ایکٹ سیکشن 59 (1) کے تحت فوجی افسران کی قتل و دیگر جرائم میں سول عدالت سے کسٹڈی لی جا سکتی ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے کہا کہ میرے حساب سے تو 59 (4) کا اطلاق بھی ان پر ہی ہوتا ہے جو آرمی ایکٹ کے تابع ہوں، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت حوالگی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہو گی۔جسٹس نعیم اختر افغان نے وکیل سے کہا کہ آپ کیس کے میرٹس پر دلائل دے رہے ہیں، اگر آرمی ایکٹ کی دفعات کالعدم ہوئیں تو آپ کے دلائل غیر متعلقہ ہو جائیں گے۔ جسٹس امین الدین نے وکیل سے کہا کہ آپ بہت سی چیزوں کو مکس کر گئے ہیں ، بعد ازاں عدالت نے سماعت پیر 3مارچ تک ملتوی کر دی۔

  • پاکستان اور ازبکستان کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، شہباز شریف

    پاکستان اور ازبکستان کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، شہباز شریف

    تاشقند: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ازبکستان میں پاک۔ازبک بزنس فورم سے خطاب کرتے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا کہ معاشی ترقی سے شہروں میں خوشحالی آتی ہے، دو عظیم ممالک کے تاجر اور سرمایہ کاروں کے عزم کا عکاسی ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان، ازبکستان میں سرمایہ کاری کریں بلکہ باہمی مفادات کے لیے اپنے نظریات کا تبادلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تاجر اور سرمایہ کار تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے، شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ازبک صدر نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کی بزنس کمیونٹی کی ایک دوسرے کے ساتھ مسابقت نہیں ہے بلکہ باہمی مفادات کے شعہ جات میں ایک دوسرے کی سپورٹ کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بزنس کمیونٹی ازبکستان آئے اور ٹیکسٹائل وینچرز کی مینجمنٹ کرے، یہ بہترین موقع ہے اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے، یہ دونوں ممالک کے بہتر ہوگا، اسی طرح لیدر، فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور آلات جراحی کے شعبوں میں پاکستان کی کارکردگی شاندار ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم نے ویزہ پالیسی میں نرمی کے حوالے سے بھی بات کی، ازبکستان نے اسحٰق ڈار کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے لیے ویزے دستیاب ہوں گے، یہ تجارتی فروغ کے لیے بہترین سپورٹ ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ آج ٹرانس افغان ریلوے پروجیکٹ پر بھی بات چیت ہوئی ہے، یہ 7 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے، جو خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اقتصادی زونز بھی بنائے گئے ہیں، پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، مزید کہا کہ سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ازبک سرمایہ کار اور تاجر سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع سے مستفید ہو سکتے ہیں، اسی طرح خطے کے ممالک گوادر اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے کاروباری سرگرمیاں کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے۔

  • الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو فوری قانون سازی مکمل کرکے بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم

    الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو فوری قانون سازی مکمل کرکے بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت فوری طور پر قانون سازی مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن میں پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کروانے کا پابند ہے۔ لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت انتخابات کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کر کے انتخابات ملتوی کر دیتی ہیں۔ تین صوبوں اور کنٹونمنٹ میں جدوجہد کے بعد انتخابات کرائے گئے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب میں 5 بار انتخابی قوانین تبدیل کیے گئے۔ جبکہ الیکشن کمیشن 3 بار حلقہ بندیاں کر چکا ہے۔ اور 2 بار الیکٹورل گروپس کی فہرست سازی ہوئی۔ لیکن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا مسودہ اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔ اور قانون سازی مکمل ہوتے ہی رولز بنائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو قانون سازی فوری مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون سازی مکمل ہوتے ہی حلقہ بندیوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔

  • پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں، معاہدوں پر دستخط

    پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں، معاہدوں پر دستخط

    تاشقند: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ازبک صدر شوکت مرزایوف نے شرکت کی۔ تقریب میں تاشقند اور لاہور کے درمیان ایم او یو کا تبادلہ ہوا،پاکستان اور ازبکستان کے درمیان معلومات کے تبادلے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان نوجوانوں کے امور سے متعلق ایم او یو کا بھی تبادلہ ہوا۔وزیراعظم شہبازشریف اورازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے تقریب کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ازبک صدر شوکت مرزایوف کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دورہ ازبکستان کے دوران بہترین میزبانی پر مشکور ہوں، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں، پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، ازبکستان،پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دارہے، دونوں ممالک کی خوشحالی اور ترقی ہمارا مشترکہ عزم ہے، صدرشوکت مرزایوف عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، ازبک صدرنے ازبکستان کو ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں،نوازشریف کی ترقی کے ویژن پر عمل پیرا ہوں، پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی مہنگائی میں کمی آرہی ہے، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے پُرعزم ہیں، انتھک محنت اور عزم سے ہی ترقی کا سفر طے کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا ایک سال میں ہم نے پاکستان کی معیشت کو پیروں کھڑا کیا، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا، ترقی کے سفر میں بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ازبکستان کے ترقیاتی ماڈل سے مستفید ہوں گے، مختلف شعبوں میں تعاون سے دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ازبک صدر سے خطے اورمشرق وسطٰی کی صورتحال پر بات ہوئی، افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بات چیت آگے بڑھانے کیلئے وفد آج یا کل تاشقند پہنچے گا، ازبک صدر کو بھی وفد پاکستان بھیجنے کا کہا ہے۔ازبک صدر شوکت مرزا یوف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو خوش آمدید کہتے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان مفید گفتگو ہوئی، روشن مستقبل کیلئے دونوں ملکوں کی گفتگواورمعاہدے بہت اہم ہیں، درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئےمشترکہ لائحہ عمل اورمواقع سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خوشحال مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتا ہوں، دونوں ملکوں کے تعلقات میں وقت گزرنے کے ساتھ بہتری آرہی ہے، پاکستان کی ممتازکاروباری کمپنیاں دورہ تاشقندپر ہیں، سرمایہ کاری وتجارت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہورہی ہے۔ازبک صدر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہورہا ہے، بات چیت کے بعددونوں ملکوں نے مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پر دستخط کئے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 2ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا، علاقائی وعالمی فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔

  • شہبازشریف ازبکستان پہنچ گئے،  اعلیٰ حکام نے پرتپاک  استقبال کیا‘ یادگارِ آزادی پر حاضری

    شہبازشریف ازبکستان پہنچ گئے، اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا‘ یادگارِ آزادی پر حاضری

    تاشقند: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے ازبکستان پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس کے بعد شہبازشریف نے ہم منصب عبداللہ عاریپوف کے ہمراہ دارالحکومت تاشقند میں یاد گارآزادی پر حاضری دی ۔وزیراعظم شہباز شریف صدر شوکت مرزایوف کی خصوصی دعوت پر ازبکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ تاشقند پہنچنے پر ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف۔ وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔ ایئرپورٹ پر وزیرِاعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے استقبال کیلئے ازبک مسلح افواج کا چاک و چوبند دستہ بھی موجود تھا۔ پاکستانی وفد میں نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان ۔ وزیرِتجارت جام کمال ۔ وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان پہنچنے کے بعد میزبان ہم منصب عبداللہ عاریپوف کے ہمراہ دارالحکومت تاشقند میں یادگارِ آزادی پر حاضری دی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلٰی سطح وفد کے ہمراہ یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے جبکہ ازبکستان کی ترقی اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو بھی سراہا۔وزیر اعظم کو ازبک قوم کی 3000 سالہ تاریخ اور اُس کے ہیروز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ازبکستان پاکستان کی آزادی و ترقی کی جدوجہد کیساتھ مماثلت رکھتا ہے اور آزادی کی یادگار ازبک عوام کے حوصلے اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان اور ازبکستان امن، خوشحالی اور علاقائی روابط کیلئےمشترکہ وژن رکھتے ہیں جبکہ میرا دورہ مشترکہ اقدار اور روشن مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران میزبان صدر شوکت مرزایوف سے دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان علاقائی روابط۔ تجارت۔ سرمایہ کاری۔ توانائی۔ دفاع و سلامتی۔ تعلیم اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی۔ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان اور ازبکستان بزنس فورم میں خطاب کے ساتھ تاشقند میں ٹیکنو پارک کا دورہ بھی کریں گے۔ یاد رہے کہ ازبکستان کے دو روزہ دورے میں وزیرِ اعظم کی اعلی ازبک قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی اور تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔زراعت، علاقائی روابط، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔