Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 103 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • بانی پی ٹی آئی کا پاکستان کی ہار پر غصے کا اظہار، محسن نقوی کے استعفیٰ کا مطالبہ :  علیمہ خان

    بانی پی ٹی آئی کا پاکستان کی ہار پر غصے کا اظہار، محسن نقوی کے استعفیٰ کا مطالبہ : علیمہ خان

    راولپنڈی: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے پاکستان ٹیم کے بھارت سے میچ ہارنے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا، انہوں نے پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بتایا کہ عمران خان نے سرکاری ٹی وی پر میچ دیکھا اور ٹیم کی شکست پر بڑے دکھ کا اظہار کیا اور چیئرمین پی سی بی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی سے پوچھا جائے اس کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے میرے متعلق صرف پارٹی کے عہدیدار بات کریں، لوگوں کی توجہ ہٹانے کےلیے خبر نکالی گئی کہ بانی پی ٹی آئی بےہوش ہوکر گر پڑے، عمران خان اس بات پر ہنسے ہیں، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

  • جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کو ایکسیڈنٹ کے کیس میں بری کر دیاگیا

    جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کو ایکسیڈنٹ کے کیس میں بری کر دیاگیا

    اسلام آباد: ٹریفک حادثہ کیس میں سپریم کورٹ کے جج کی صاحبزادی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کو ایکسیڈنٹ کے کیس میں بری کر دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کے خلاف ایکسیڈنٹ کے کیس میں فیصلہ سنا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جج عدنان یوسف نے ملزمہ شانزے ملک کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شانزے ملک کو مقدمہ سے بری کر دیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا، شانزے ملک کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا تھا،ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے شہری کی جان لی۔ عدالت نے الزامات کو رد کرتے ہوئے شانزے ملک کی بریت کی درخواست منظورکی، ملزمہ شانزے ملک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، جہاں عدالت نے فیصلہ سنایا۔

  • 9 مئی جلاؤ گھیراؤ: عمر ایوب ‘ احمد بھچر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائدکردی گئی

    9 مئی جلاؤ گھیراؤ: عمر ایوب ‘ احمد بھچر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائدکردی گئی

    سرگودھا: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس میانوالی پر حملے کے مقدمہ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج محمد نعیم شیخ نے مقدمہ کی سماعت کی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر ، رکن قومی اسمبلی بلال اعجاز و مقدمہ میں نامزد دیگر متعدد کارکنان عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت میں عمر ایوب ، ملک احمد خان بھچر ، بلال اعجاز و مقدمات میں نامزد دیگر متعدد کارکنان پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے فرد جرم میں عائد کیے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ ملزمان نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ہمارے کیخلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کر کے ہمیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بعدازاں عدالت نے آئندہ پیشی پر مقدمہ کے گواہان کو طلب کرنے کا حکم جاری کردیا اور کیس کی مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ پولیس کے مطابق ملزمان ملزمان پر جوڈیشل کمپلیکس میانوالی پر حملہ کرنے ، آگ لگانے ، توڑ پھوڑ ، قومی املاک کو نقصان پہنچانے، عدالتی اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام ہے۔ خیال رہے کہ تھانہ سٹی میانوالی پولیس نے 9 مئی کو 57 نامزد اور 150 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا ، میانوالی پولیس نے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب ، احمد خان بھچر، بلال اعجاز اور احمد چھٹہ کو بعد میں نامزد کیا تھا۔

  • جیل کا نظام نادیدہ قوتوں کے طابع ‘بانی  پی ٹی آئی چیف جسٹس کو خط لکھیں گے: سلمان اکرم راجہ

    جیل کا نظام نادیدہ قوتوں کے طابع ‘بانی پی ٹی آئی چیف جسٹس کو خط لکھیں گے: سلمان اکرم راجہ

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جیل کا نظام نادیدہ قوتوں کے طابع ہے۔ چیف جسٹس کو جیل معاملات پر خط لکھوں گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل وقفے کے بعد ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں تشویش تھی لیکن بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے جیل کا نظام نادیدہ قوتوں کے طابع ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا چھ ماہ میں چوتھی مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی۔ چیف جسٹس کو جیل معاملات پر خط لکھوں گا۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ کے دورے پر بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا ہے، بانی نے کہا سندھ کے حقوق کےلیے پی ٹی آئی لڑے گی۔ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے بتایا کہ بانی نے کہا ہم عوام کیلئے سیاست کر رہے ہیں، پنجاب میں ہر روز فسطائیت کا نیا واقعہ سامنے آرہا ہے، عوام کی ہم پر نظر ہے۔ سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے انتظامی معاملات پر کچھ ہدایات جاری کی ہیں، بانی نے کہا ہے کہ پارٹی کے جو لوگ حکومتی عہدوں پر ہیں وہ پارٹی عہدہ چھوڑ دیں۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے ہی ہم چیف جسٹس سے ملے تھے، بانی نے کہا ہے چیف جسٹس کے سامنے صورتحال رکھی جائے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کرکٹ کی صورتحال پر افسردہ تھے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کرکٹ کو تباہ کردیا گیا ہے، کرکٹ ناتجربہ کار لوگوں کے حوالے کی گئی ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ پاکستان کے عوام کی وابستگی ہے، پچھلے چند سالوں میں کرکٹ کو مذاق بنا دیا گیا۔ ہم پاکستان کے اسٹیک ہولڈر ہیں ہم ہر ادارے کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے 26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالا ان کی تو پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں، جو لوگ 26ویں ترمیم میں غائب تھے یا رابطے میں نہیں تھے ان کے متعلق فرداً فرداً فیصلہ ہوگا۔ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ شیر افضل مروت پارٹی سے باہر ہیں، یہ فیصلہ برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف متحد ہے۔

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد کی عدالت نے آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی۔ عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور آج بھی پیش نہ ہوئے، اُن کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ نے حاضری دی۔ عدالت کے روبرو شریک ملزم اسد فاروق پیش ہوئے اور حاضری لگائی، اس موقع پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد کے تھانے گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم

    وزیرداخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کی اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی و انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے اور وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی چیلنج ہے اور کثیر الجہتی مشترکہ اقدامات سے ہی اس ناسور پر قابو پایا جاسکتا ہے، روس کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے باہمی روابط کو فروغ دیں گے، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ روس کے سفیر نے ماسکو میں انسداد منشیات تربیتی پروگرامز میں پاکستانی افسران کو شرکت کی دعوت بھی دی۔

  • گورنر کی ترجیحات صرف اپنے آقاؤں کو خوش کرنا ، صوبے کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں: بیرسٹر  سیف

    گورنر کی ترجیحات صرف اپنے آقاؤں کو خوش کرنا ، صوبے کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں: بیرسٹر سیف

    پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے خیبر پختونخوا کے گورنر بیچارے کا ویسا بھی کوئی کام نہیں ہے صرف خط ہی لکھ سکتے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وزیر اعظم اور صدر کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بے نظیربھٹو کے نام منسوب کرنے کے خط پر رد عمل دیا اور کہا کہ گورنر کی ترجیحات صرف اپنے آقاؤں کو خوش کرنا ہیں، صوبے کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گورنر ایک خط وفاق کو صوبے کے حقوق پر بھی لکھ لیں جس میں صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی اور اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کے خاتمے کی استدعا کریں اور این ایف سی ایوارڈ میں پورا حصہ دینے کی درخواست کریں، بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر ہاؤس کا کردار آج کل محض ایک ڈاک خانے جیسا ہے، جہاں ایک مسترد شدہ ڈاکیا بیٹھا ہے،گورنر علی امین کی طرح صوبے کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کچھ کریں۔

  • پنجاب میں فوجداری قوانین کو تبدیل کرنیکا فیصلہ‘ کمیٹی کوتین ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

    پنجاب میں فوجداری قوانین کو تبدیل کرنیکا فیصلہ‘ کمیٹی کوتین ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

    لاہور: پنجاب میں قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے قدیم قوانین کو تبدیل کرنے کیلئے قانونی اصلاحات کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی قدیم فوجداری قوانین کو جدید اور موثر بنانے کیلئے سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی ضابطہ فوجداری 1898 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرے گی۔تعزیرات پاکستان 1860 اور قانون شہادت آرڈر 1984 میں ترامیم کا مسودہ بھی تیار کیا جائے گا، قانونی اصلاحات کمیٹی قومی سلامتی کے قانون کا مسودہ بھی تیارکرے گی۔جرائم کی روک تھام، قانون کے موثر نفاذ اور امن عامہ کی بحالی سے متعلق قانونی اصلاحات لائی جائیں گی، پنجاب میں خصوصاً خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے قوانین میں ترامیم کی تجاویز دی جائیں گی۔کمیٹی انسداد دہشت گردی، سائبر کرائم، سائبر سکیورٹی اور بین الصوبائی رابطہ سے متعلق قوانین میں ترامیم تجویز کرے گی، اس کے علاوہ سائنسی تکنیک، قوانین اور معاشرتی تقاضوں سے ہم آہنگ ترامیم بھی تجویز کرے گی۔ڈی آئی جی کامران عادل کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، ایڈیشنل سیکرٹری (جوڈیشل) محکمہ داخلہ عمران حسین رانجھا کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے، قانونی اصلاحات کمیٹی تین ماہ کے اندر اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی۔

  • روس مخالف یورپی یونین کی ترامیم مسترد ، سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد منظور

    روس مخالف یورپی یونین کی ترامیم مسترد ، سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد منظور

    واشنگٹن: سلامتی کونسل نے روس مخالف تمام یورپی ترامیم مسترد کرتے ہوئے یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد منظور کر لی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں یوکرین، یورپی یونین کی مشترکہ قرار داد اور امریکا کی الگ قرار داد پر ووٹنگ ہوئی۔پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین کی علاقائی سلامیت کی حمایت اور روسی افواج کی فوری واپسی پر مبنی قرارداد یوکرین جنگ کا تیسرا سال مکمل ہونے پر پیش کی گئی۔یوکرین اور یورپی یونین کی قرارداد میں یوکرین پر روسی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے روسی افواج کو یوکرین سے باہر نکالنےکا مطالبہ کیا گیا۔امریکا کی شدید مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ نے یورپی حمایت یافتہ یوکرین قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی، 93 ملکوں نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکا ، روس، بیلاروس، شمالی کوریا اور سوڈان نے خلاف ووٹ دیا۔اس کے بعد امریکا کی الگ قرار داد پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ ہوئی۔ امریکی قرارداد میں کہا گیا کہ تنازع کا فوری خاتمہ اور یوکرین روس کے درمیان دیرپا امن قائم کیا جائے، اقوام متحدہ کا مرکزی کردار عالمی امن اور تنازعات کے خاتمے کو ممکن بنانا ہے۔ قرارداد میں روس کو نہ تو جارح کہا گیا بلکہ یوکرین روس تنازع قرار دیا گیا۔ قرارداد میں روسی فیڈریشن اور یوکرین کے درمیان تنازع کے دوران اموات پر اظہار افسوس کیا گیا۔ روس نے یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد میں ترمیم کی یورپی کوشش کو ویٹو کیا۔ جس پر سلامتی کونسل نے روس مخالف تمام یورپی ترامیم مسترد کرتے ہوئے یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد منظور کر لی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا، روس، چین اور پاکستان سمیت 10 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ فرانس ،برطانیہ سمیت 5 ارکان غیر حاضر رہے۔ اس طرح یوکرین کے معاملے پر امریکا نے یورپ کی جگہ روس کو اتحادی بنا لیا۔

  • آرمی ایکٹ کے مطابق گٹھ جوڑ ثابت ہونے پر ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے ، سپریم کورٹ

    آرمی ایکٹ کے مطابق گٹھ جوڑ ثابت ہونے پر ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے ، سپریم کورٹ

    اسلام آباد: جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آرمی ایکٹ کے مطابق گٹھ جوڑ ثابت ہونے پر ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ 1962 کے آئین میں ایوب خان کا دور تھا کیا اس وقت لوگوں کو بنیادی حقوق میسر تھے؟ جس پر ایڈووکیٹ عزیر بھنڈاری نے جواب دیا کہ اس وقت بھی بنیادی حقوق اصلاً دستیاب نہیں تھے، سویلینز کی حد تک کرمنل دفعات پہ ٹرائل عام عدالت ہی کر سکتی ہے، آرڈیننس میں بہت ساری دفعات تھیں جو آرمڈ فورسز کے حوالے سے تھیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ یہاں تعلق سے کیا مراد ہے؟ وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ آرمی ایکٹ خود کو سبجیکٹ کر سکتا ہے یا نہیں، کس قانون کے تحت کیا جا سکتا ہے وہ متعلقہ ہے یا نہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ٹو ون ڈی میں سویلینز کا تعلق کیسے بنایا گیا ہے؟ جس پر ایڈووکیٹ عزیر بھنڈاری نے جواب دیا کہ ٹو ون ڈی کے حوالے سے ایف بی علی کیس میں کچھ نہیں کہا گیا، ٹرائل دفعات پر نہیں اسٹیٹس پر ہو گا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ محرم علی کیس اور راولپنڈی بار کیس میں دہشتگردی کی دفعات تھیں، فوجی تنصیبات پر حملہ ہوا ان کی سکیورٹی کسی آرمی پرسنل کے کنٹرول میں ہو گی، ان سے تحقیقات پولیس افسر کرے گا؟ جہاں ملٹری کی شمولیت ہو وہاں ملٹری کورٹ شامل ہوں گی؟ عزیر بھنڈاری نے بتایا کہ 103 ملزمان ایسے ہیں جن کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہو رہا ہے جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا پر ہم نے فوٹیجز دیکھی ہیں۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کیا کسی ممبر اسمبلی نے آرمی ایکٹ کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائی ؟ کیا کوئی رکن اسمبلی آج تک آرمی ایکٹ کے خلاف پرائیویٹ بل لایا ؟ وکیل عزیر بھنڈاری نے استدلال کیا کہ اب معاملہ عدالت کے سامنے ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ مگر آرمی ایکٹ میں ترمیم کے مطابق تو گٹھ جوڑ ثابت ہونے پر سویلین کا ٹرائل ہوسکتا ہے، گٹھ جوڑ ثابت ہونے پر ٹرائل کا مطلب ملزم کا اسٹیٹس نہیں جرم دیکھ کر ٹرائل ہوتا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔