پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کے ہال آف فیم میں پاکستان کے سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر خان کا نام بھی شامل کرلیا گیاپاکستانی لیجنڈ اسکواش پلیئر جان شیر خان کے ساتھ ملائشیا کی خاتون کھلاڑی نکول ڈیوڈ کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہےجان شیر خان اور نکول ڈیوڈ پی ایس اے اسکواش ہال آف فیم میں شامل ہونے والے بالترتیب تیسرے اور چوتھے پلیئرز ہیں اس سے قبل پاکستان کے جہانگیر خان اور نیوزی لینڈ کی سوسین ڈیوائے کو یہ اعزاز مل چکا ہے، ہال آف فیم میں شامل دونوں مرد پلیئرز کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان کے لیجنڈ اسکواش پلیئر جان شیر خان نے ریکارڈ 8 مرتبہ ورلڈ اوپن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن کے ٹائٹل اپنے نام کیےجان شیر نے پروفیشنل کیرئیر میں سب سے زیادہ 118 فائنل کھیلے جبکہ ریکارڈ 99 ٹائٹلز جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ جان شیر خان کو 97 ماہ ورلڈ نمبر ون رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے
Category: اہم خبریں
-

26 ویں ترمیم کے بعد حکومت نے وہی کام شروع کردیے جس سے انہیں روک رہے تھا
جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے 26 ویں ترمیم کے بعد حکومت نے وہی کام شروع کردیے ہیں جس سے ہم انہیں روک رہے تھےلودھراں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی پردباؤ ڈالا گیا کہ ترمیمی بل جس پوزیشن میں ہے اسے ویسا ہی پاس کریں، لیکن ہم نے بل کی 56 شقوں میں سے 34 کٹوا دیں تھیں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے ایک مہینے تک مذاکرات کیے، پہلے وہ ہم سے مسودہ چھپاتے رہے جب ہم نے مسودہ دیکھا تو ہم نے ان کا ساتھ دینے سے انکار کردیا
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر آج تک قانون سازی نہیں ہوسکی، وفاقی شریعت عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ معاشرے سے سود کا نطام کا خاتمہ کیا جائے، یکم جنوری 2028 سے ملک سے سود کا نظام ختم ہوجانا چاہیےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دینی مدارس کے حوالے سے الیکشن سے پہلے ایک مسودے پر اتفاق ہوگیا تھا، مدارس دین کا مسئلہ ہے، قوم کی رہنمائی کرتا ہے، ہم اسے ختم نہیں ہونے دیں گے -

اقوام متحدہ نے خواتین کیلئے ان کا گھر ہی سب سے خطرناک جگہ قرار دیدی
اقوام متحدہ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں خواتین کیلئے اُن کے گھر کو ہی سب سے خطرناک جگہ قرار دیدیا ہےاقوام متحدہ کی نئی رپورٹ کے مطابق 2023 میں 85 ہزار خواتین کو مردوں نے دانستہ طور پر قتل کیا، جن میں سے 60 فیصد خواتین اپنے ساتھی یا خاندان کے کسی فرد کے ہاتھوں ماری گئیں رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں روزانہ تقریباً 140 خواتین اور لڑکیاں اپنے شریک حیات یا خاندان کے کسی فرد کے ہاتھوں ہلاک ہوتی ہیں اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خواتین (یو این ویمن) کی نائب ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ نجی اور گھریلو زندگی میں جہاں خواتین کو سب سے زیادہ محفوظ ہونا چاہیے، وہیں وہ جان لیوا تشدد کا سامنا کرتی ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ اِس رپورٹ کے اعداد و شمار تو صرف ایک جھلک ہیں کیونکہ تمام خواتین کی ہلاکتوں کو ریکارڈ نہیں کیا جاتایو این ویمن کی نائب ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تمام اموات کو درست طور پر قتلِ نسواں کے طور پر درج بھی نہیں کیا جاتا ہے اور پھر کئی ایسے علاقے ہیں جہاں ہمیں معلومات تک رسائی حاصل نہیں ہےخیال رہے کہ اقوام متحدہ کی 107 ممالک کے دستیاب اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ خواتین پر تشدد کے خلاف 25 ویں عالمی دن پر یو این ویمن اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کی گئی تھی -

چند گھنٹوں میں پولیس پر دو حملے، اے ایس آئی شہید، 3 پولیس اہلکار زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان میں چند گھنٹوں میں پولیس پر دو حملوں میں ایک اے ایس آئی شہید جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئےپولیس کے مطابق تحصیل پہاڑپورمیں پل کے قریب گھات لگائے حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوگئےدوسرے واقعے میں درابن چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا
پولیس کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہےخیال رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا سے ملحقہ پنجاب کے تھانہ چاپری پر 20 سے زائد دہشتگردوں نے جدید اسلحےکے ساتھ اچانک حملہ کردیا تھا۔ دہشتگردوں نے تھانے کی عمارت پر راکٹ لانچرز اور دستی بموں کا استعمال کیاترجمان کے مطابق پولیس کی بروقت جوابی کارروائی نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا اور اور جوابی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئےپولیس ترجمان کے مطابق حملہ ناکام ہونے پر خوارج دہشتگرد قریبی علاقے میں فرار ہوگئے جن کی تلاش میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مزید 2 خوارج ہلاک ہوگئے -

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیا
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیاپارٹی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے خود پر ہونے والی تنقیدکی وجہ سے استعفیٰ دیا تھاپارٹی ذرائع نے بتایاکہ سلمان اکرم راجہ چاہتے تھے احتجاج میں ناکامی کی ذمہ داری ان پر نہ ڈالی جائے تاہم پارٹی رہنماؤں نے مرکزی قیادت کو احتجاج ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا خیال رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں ہی سینیئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر سلمان اکرم راجہ کو سخت تنقید کا سامنا تھا
-

پی ٹی آئی جس شخص کا کہہ رہی ہے کہ کنٹینر پر نماز پڑھ رہا تھا وہ ٹک ٹاک بنا رہا تھا
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اب لاشوں کی سیاست کی جا رہی ہے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کو کہا جا رہا ہے کہ کنٹینر پر نماز پڑھ رہا تھا وہ ٹک ٹاک بنا رہا تھا، اس مرتبہ مؤثر پراسیکیوشن سے ملزمان کو لازمی سزائیں دلوائیں گے انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران اموات سے متعلق بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہاہے، پی ٹی آئی قتل عام کے نام پر 2019 کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال رہی ہے، ڈی چوک کا کہہ کر غزہ کی ویڈیوز پوسٹ کی جا رہی ہیں
عطا تارڑ کے مطابق پی ٹی آئی اپنے فرار کی شرمندگی سے بچنے کے لیے لاشوں کی سیاست کر رہی ہے، پی ٹی آئی اب تک ہلاکتوں کا کوئی ثبوت نہیں سامنے لائی، کوئی ویڈیو اور کوئی کوائف پیش نہیں کر سکی، کبھی لاشیں 100 ہوتی ہیں، کبھی 16 ہو جاتی ہیں اور کبھی 5 ہو جاتی ہیں، پی ٹی آئی والے راہ چلتے جہاں جنازہ دیکھتے ہیں وہاں اپنی پارٹی کا جھنڈا لگا دیتے ہیں جبکہ پمز اور پولی کلینک کا بیان ہے کہ ان کو کوئی لاش نہیں ملی وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ آپ کے لوگ اے کے 47 سے فائرنگ کر رہے تھے، تمام ٹی وی چینلز نے ان کو بھاگتے ہوئے دکھایا،جو رینجزر والے شہید ہوئے آپ نے ان کی ویڈیوز تو نہیں پوسٹ کیں، تین روز ہوگئے پی ٹی آئی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی ویڈیو اب تک سامنے نہیں لائی -

وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن کا آخری روز ، کریک ڈاؤن ہوگا یا توسیع؟ فیصلہ آج متوقع
اسلام آباد- غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے اور اب تک 27 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں پی ٹی اے کےذرائع کے مطابق قومی سلامتی اور ڈیٹا پروٹیکشن کیلئے وی پی این رجسٹریشن ضروری ہے اور پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 30 نومبر مقرر کر رکھی ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ اب تک27 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں تاہم رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی
ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے، آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگراسٹیک ہولڈرز نے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر رکھا ہے کیونکہ رجسٹرڈ وی پی اینزکے ذریعے سائبر سکیورٹی کوبہتربنایا جا سکتا ہےذرائع کا مزید بتانا ہے کہ تاریخ میں توسیع نہ ہونے پرغیررجسٹرڈ وی پی اینزکے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائےگا -

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پختونخوا میں گورنر راج سے متعلق وضاحت کر دی
زیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 3 بار وفاق پر چڑھائی کی لیکن حکومت کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے خواجہ آصف نے احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کے ویڈیو بیان پیش کیے جس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں نے بتایا کہ انہیں پیسے دے کر دھرنے میں لایا گیا، یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنی ہے گرفتار کارکنوں کا ویڈیو بیان میں مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں میں پتھر موجود تھے، پیٹرول بم بنائے جا رہے تھے، توڑ پھوڑ کے دوران ہی انہیں گرفتار کیا گیاوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی شہادت نہیں ملی، تمام لیڈر متضاد بیانات دے رہے ہیں، اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں، پہلے کم از کم آپس میں مشاورت تو کر لیں کہ کتنے بندے مرے ہیں خواجہ آصف کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے 3 بار وفاق پر حملہ کیا، لشکروں کے ذریعے حکومت نہیں ہو سکتی، بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ کے گریبان پر ہاتھ ڈالا، پھرکہا مذاکرات انھی سے کرنے ہیں انہوں نے کہا کہ ویڈیوز موجود ہیں کہ یہ لوگ اسلام آباد سے فرار ہوئے، اب خیبرپختونخوا سے آئندہ وفاق پر کوئی حملہ نہیں ہوگا
-

کے پی حکومت کی دلچسپی کے بعد پی آئی اے کا وقار بڑھنا شروع ہوا- وی سی کے پی انویسمنٹ بورڈ
پشاور – وائس چیئرمین کے پی انویسمنٹ بورڈحسن مسعود کنور کا کہناہے کہ قومی ائیرلائن (پی آئی اے ) کی خریداری میں خیبرپختونخوا کی دلچسپی کے بعد اس کا وقار بڑھنا شروع ہوا اپنے ایک بیان میں وائس چیئرمین کے پی انویسمنٹ بورڈ حسن مسعود نے کہا کہ وفاقی حکومت اور خواجہ آصف کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کرنا چاہیےکیوں کہ قومی ائیرلائن کی خریداری میں خیبرپختونخوا کی دلچسپی کے بعد قومی ائیرلائن کا وقار بڑھنا شروع ہواانھوں نے کہا کہ قومی ائیرلائن اپنے پاؤں پرکھڑی ہونا شروع ہوئی ہے، ہمارا مقصد صرف قومی ائیرلائن کو خریدنا نہیں بلکہ اس کا وقار بھی بڑھانا تھا وائس چئیرمین کے پی انویسمنٹ بورڈ نےمزید بتایا کہ خیبرپختونخوا قومی ائیرلائن کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے، وفاق کو خط لکھا ہے تاہم اس خط کا اب تک جواب نہیں ملا پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کا معاملہ
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پی آئی اےکی خریداری کے لیے واحد بولی دہندہ کمپنی نے رقم میں اضافے سے انکار کر دیا تھا، نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی کم از کم قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے رکھی تھی جبکہ بولی دینے والی واحد کمپنی نے 50 فیصد حصص خریدنے کے لیے 10 ارب روپے کی بولی لگائی بعد ازاں خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کے اعلانات سامنے آئے او ر خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی وزیر نجکاری کو خط لکھ کر کہا کہ وہ 10 ارب روپے کی بولی سے زیادہ کی بولی دینے کیلئے تیار ہیں مزید برآں کے پی حکومت کی جانب سے قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کیلئے وزیر نجکاری کو دوبارہ خط لکھا جاچکا ہے -

صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور
اسلام آباد- انسداد دہشتگردی عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کر لی دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے صحافی مطیع اللہ جان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ مطیع اللہ جان کو اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیادوران سماعت جج طاہرعباس سِپرا نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے کی کاپی دے دیں، روبکارکہاں ہے؟ تفتیشی افسر اس حکم نامے کو ریکارڈ کے ساتھ لگادیں، مطیع اللہ جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رہا ہوں وکیل صفائی نے کہا کہ ہم نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے اور آج ہی سماعت کر دیں، جس پر فاضل جج نے کہا آپ کی درخواست ضمانت 7 صفحات پر مشتمل ہے نوٹس کررہا ہوں پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا میری درخواست ہے کہ مطیع اللہ جان کی ضمانت خارج کی جائے تاہم عدالت نے مطیع اللہ جان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیایاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے ریمانڈ کو جوڈیشل ریمانڈ قرار دیا تھاصحافی تنظیموں نے مطیع اللہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی جبکہ خود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بھی مطیع اللہ جان کے خلاف بنائے گئے مقدمے کو غلط قرار دیا تھا
