بیجنگ- چین میں سونے کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جس کی مالیت 80 ارب ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہےغیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں سونے کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ملا ہے جس کی مالیت کم و بیش 83 ارب ڈالر تک بتائی جارہی ہےرپورٹ کے مطابق ہینان اکیڈمی آف جیولوجی نے 2 ہزار میٹر سے زائد گہرائی میں 300 ٹن سونا دریافت کیا ہے اور ماہرین کی جانب سے اسے اب تک ملنے والے ذخائر میں سے سونے کا سب سے بڑا ذخیرہ کہا جارہا ہےذخیرہ دریافت کرنے والے گروپ کے مطابق 3 ہزار میٹر کی گہرائی میں ایک ہزار ٹن سونے کے ذخائر موجود ہیں
Category: اہم خبریں
-

اپوزیشن لیڈر کا اسلام آباد میں مظاہرین پر تشدد کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ
اسلام آباد- قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد میں مظاہرین پر ہونے والے تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیاپی ٹی آئی رہنما عمرایوب نے چیف جسٹس پاکستان سے اسلام آباد میں مظاہرین پر تشدد کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا کہ ڈی چوک پر پُر امن مظاہرین کو شہید کیا گیا، اس معاملے کی مکمل جوڈیشل انکوائری کرائی جائےڈی چوک پر آپریشن شروع ہونے کے بعد پارٹی قیادت کے بھاگنے کے سوال پر عمر ایوب نے کہا کہ میں، امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی آخری لمحات تک اسلام آباد میں موجود تھے مگر اسنائپرز کی جانب سے فائرنگ شروع ہونے کے بعد واپس جانے کا فیصلہ کیا گیاواضح رہے کہ 3 دن قبل سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد کو پی ٹی آئی مظاہرین سے خالی کرانے کے لیے آپریشن کیا تھا جس کے شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئے تھے اور دیگر کارکن بھی چلے گئے تھے
-

مالی حالات سے تنگ والدین نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو بیچ دیا
بھارت میں غربت کے ہاتھوں تنگ والدین نے اپنی معصوم بچی کو فروخت کردیابھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بچی کے والدین کا تعلق ریاست بہار سے ہے جو پیشے کے اعتبار سے مزدور اور خراب مالی حالات سے دوچار ہیں
پولیس کا کہنا ہےکہ غربت کی وجہ سے والدین نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے ایک بے اولاد جوڑے کو 40 ہزار بھارتی روپے میں بیچ دیاواقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرایا اوربچی کے والدین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا -

پاکستان اور چین کا ٹی ٹی پی سے انگیجمنٹ سے متعلق کوئی ایجنڈا نہیں
اسلام آباد- ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے انگیجمنٹ سے متعلق کوئی ایجنڈا نہیں ہےاسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغانستان میں ہمارے سفارتکاروں کا کام افغان حکومت سے رابطے میں رہنا ہے، افغانستان میں پاکستانی ناظم الامورکی افغان وزیر دفاع سے ملاقات کے امور میڈیا سے شیئر نہیں کریں گےایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، پاکستان اور چین کا ٹی ٹی پی سے انگیجمنٹ سے متعلق کوئی ایجنڈا نہیں ہےترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیلاروس کےصدر نے وزیر اعظم کی دعوت پر دورہ کیا، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد جامعہ معاہدے کیے گئےانہوں نے کہا کہ دورے میں آنے والے وقت کےلیے جامع تعاون کے روڈ میپ پر بھی دستخط ہوئے جبکہ دورے کی سائیڈ لائنز پر ایک بزنس فورم بھی منعقد ہوا جس میں پاکستان اور بیلا روس کے تاجروں نے شرکت کی ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ یو اے ای کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد کی فی الحال تصدیق نہیں کی جاسکتی، پاکستانی شہریوں پر یو اے ای نے ویزے کی پابندی عائد نہیں کی ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان یقین رکھتا ہے کہ کھیلوں کو سیاست زدہ نہ کیا جائے، پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی کے لیے تمام ممالک شریک ہوں گے
-

صحافی مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیامطیع اللہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی
صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مطیع اللہ جان کے وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ بھی عدالت میں پیش ہوئےوکیل اسلام آباد ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد نے عدالت میں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اور کہا کہ ایف آئی آر میں آئس کی خرید و فروخت کا کوئی ذکر نہیں ہےاسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کہا کہ مطیع اللہ جان کو اب جوڈیشل ریمانڈ پر تصور کیا جائےیاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روز مطیع اللہ جان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا تھا -

بھارتی انکار پر چیمپئنز ٹرافی متاثر کرنا کھیلوں کی روایت کیخلاف، ماضی میں کیا اصول اپنایا گیا؟
کھیل کسی کے آنے یا نہ آنے کا محتاج نہیں ہوتا لہٰذا بھارت کے انکار پر چیمپئنز ٹرافی متاثر کرنا کھیلوں کی روایت کے خلاف ہوگاماضی میں اولمپکس سے لے کر کرکٹ ورلڈکپ تک اور ٹینس کے بڑے مقابلوں میں کسی ایک ٹیم یا کھلاڑی کی عدم شرکت پر مقابلے رکے نہیں بلکہ جاری رہے ماضی میں بھی ایسی صورتحال میں پوائنٹس دینے یا متبادل ٹیم شامل کرنے کا اصول ہمیشہ برقرار رکھا گیا ہےچیمپئنز ٹرافی کا معاملہ
اس بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر چکا ہے جب کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کی کسی اور جگہ منتقلی یا ہائبرڈ ماڈل کا فارمولا مسترد کیا ہےبھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے، اس حوالے سے آئی سی سی نے آج بورڈ میٹنگ بلائی ہےآئی سی سی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یہ میٹنگ آن لائن منعقد ہوگی اور تمام بورڈ ممبران کو ایجنڈا بھیج دیا گیا ہے -

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا ڈینٹل ڈگری کو بھی 5 سالہ کرنے کا فیصلہ
لاہور- پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈینٹل کی ڈگری کو بھی 5 سالہ کرنے کا فیصلہ کرلیاپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اس سلسلے میں تمام یونیورسٹیوں کو احکامات جاری کردیے
ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پہلے ہی بی ڈی ایس کی ڈگری 5 سال کی کردی ہے اور اب کونسل نے پاکستان کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو مراسلہ جاری کردیا ہےترجمان نے بتایا کہ 4 سال کی ڈگری کی وجہ سے پاکستانیوں کو بیرون ملک تعلیم اور نوکریوں کے حصول میں مشکلات تھیں لہٰذا پانچواں سال کلرک شپ کا ہوگا جس کے بعد ایک سالہ ہاؤس جاب ہوگی -

ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، بشریٰ بی بی سے کوئی اختلافات نہیں
پشاور- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اختلافات کی خبروں کی تردید کردی ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں پروپیگنڈا ہےانہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہےوزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کروں گا، جو کچھ ہوا اور مسقبل میں کیا کرنا ہے وہ سب خطاب میں بتاؤں گا
-

کراچی: ڈاکوؤں کی اسکول کے سامنے خاتون ٹیچر سے لوٹ مار، ویڈیو سامنے آگئی
کراچی- شاہ فیصل کالونی میں 2 مسلح ملزمان اسکول کے سامنے خاتون ٹیچر سے لوٹ مار کرکے فرار ہوگئےذرائع کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے ناتھا خان گوٹھ میں 2 ڈاکوؤں نے سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر سے اسلحے کے زور پر اسکول کے سامنے ہی لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے2 روز قبل پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلمٹ پہنے 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خاتون سے اسلحے کے زور پر پرس اور دیگر سامان چھینا
اس دوران شہریوں نے ہمت کرتے ہوئے ایک ملزم کو پکڑ لیا تاہم موٹرسائیکل پر بیٹھے دوسرے ملزم نے پکڑے جانے کے خوف سے فائرنگ شروع کردی اور ساتھی کو چھڑالیاملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے جب کہ فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی، واردات کے وقت اسکول یونیفارم میں معصوم بچیاں اور خواتین بھی موجود تھیں پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو شناخت کررہے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرلیں گے -

لاہور ہائیکورٹ کی اسکولوں اور دفاتر کیلئے ورک فرام ہوم کی پالیسی بنانے کی ہدایت
لاہور ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو اسکولوں اور دفاتر کے لیے ورک فرام ہوم کی پالیسی بنانے کی ہدایت کردی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی دوران سماعت ممبر کمیشن نے کہا کہ ٹاؤن شپ میں الیکٹرک بسوں کے ڈپو بنانے کے لیے درخت کاٹے گئے، اطلاعات ہیں درخت کاٹ کر ٹمبر مارکیٹ میں فروخت کیے جاتے ہیں اس پر عدالت نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ کاٹے گئے درخت کہاں جاتے ہیں، درخت کاٹنے کی بات درست ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ گاڑیوں کے ڈیٹا کے لیے سافٹ ویئر بنائیں، 3 ماہ کا وقت رکھ کر چیکنگ کا ڈیٹا بنائیں، جب تک ڈی سیز کے تبادلے نہیں کریں گے معاملات درست نہیں ہوں گئےعدالت نے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ چیکنگ کے بارے میں پالیسی بنائیں جس میں ڈیٹا موجود ہو، گاڑیوں پر ٹیگ سسٹم لگائیں، اس پر حکومت وکیل نے کہا کہ پالیسی بنانے پر کام جاری ہےعدالت نے کہا کہ اسکولوں اور دفاتر کی ورک فرام ہوم پالیسی بنائیں، اسموگ ختم نہیں ہوئی یہ اچانک واپس آئے گی، تعمیرات کا کام شروع نہیں ہونا چاہیے
