Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 130 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • گھر کے سربراہ نے بیوی اور 3 بچوں کو زہر دیکر خودکشی کر لی

    گھر کے سربراہ نے بیوی اور 3 بچوں کو زہر دیکر خودکشی کر لی

    تھرپارکر میں ایک گھر سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں پولیس کے مطابق گاؤں کویا میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، مر نے والوں میں ماں باپ، بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے 3 بچوں اور بیوی کو مبینہ طور پر زہر دیا، بیوی اور بچوں کو مارنے کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں تحصیل اسپتال ننگرپارکر منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

  • مطیع اللہ کو جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اسے ثابت کرنا ناممکن ہوگا

    مطیع اللہ کو جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اسے ثابت کرنا ناممکن ہوگا

    لاہور- مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ مطیع اللہ جان کو جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اسے ثابت کرنا ناممکن ہوگاایک بیان میں سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مطیع اللہ جان کوپولیس پر حملے اور آئس رکھنے کے الزام میں گرفتار کیے جانے کا مقدمہ ثابت کرنا ناممکن ہو گا، اگر ان پر فیک نیوز کا الزام ہے تو مقدمہ بھی اسی الزام کے تحت درج کیا جاتادوسری جانب (ن) لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مطیع اللہ جان کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کی بالکل تائید نہیں کرتے ،یہ جس کے کہنے پر ہوا اور جس وجہ سے بھی ہواافسوسناک ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ روایتیں ہماری حکومتوں میں نہیں ہیں، یہ پی ٹی آئی کی روایتیں ہیں اور ان ہی تک محدود رہنی چاہئیں صحافی مطیع اللہ جان کی گرفتاری
    اسلام پولیس نے 28 نومبر کو صحافی مطیع اللہ جان کو گرفتار کرکے تھانہ مارگلہ منتقل کردیا تھا، بعد ازاں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گزشتہ روز مطیع اللہ جان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا تھا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کا جسمانی ریمانڈ کا فیصل معطل کردیا تھا

  • مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی باتوں کی مخالفت کردی

    مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی باتوں کی مخالفت کردی

    رحیم یار خان- جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت نہیں کرتے یہ جمہوریت کے منافی ہےرحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کوئی حکومت نہیں، دونوں صوبوں میں افرا تفری ہے، ملک میں انار کی مسئلے کا حل نہیں، دھاندلی سے پاک دوبارہ الیکشن کرائیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت نہیں کرتے، گورنر راج جمہوریت کے منافی ہے لیکن ناگزیر حالات میں لگایا جا سکتا ہےدوسری جانب چارسدہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی کو سپورٹ کرتے ہیں، پی ٹی آئی غیر جمہوری رویہ رکھتی ہے، 9 مئی اور 24 نومبر کے واقعات پابندی کا بہترین جواز ہیں، گورنر راج مسئلے کا حل نہیں، گورنر راج سے صرف انا اور ضد پوری ہو جائے گی ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی پارٹی پر پابندی کی حمایت نہیں کرے گی

  • پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار افراد کو پیسے دیکر مظاہرے کیلئے لائے جانیکا انکشاف

    پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار افراد کو پیسے دیکر مظاہرے کیلئے لائے جانیکا انکشاف

    اسلام آباد- وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے کئی مظاہرین نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ہمیں پیسے دے کر ساتھ لایا گیا تھا، پارٹی کے لیڈر ہمیں چھوڑ کر بھا گ گئےپولیس نے ان انکشافات کو زیر دفعہ 161 بیانات کا حصہ بنا دیا ہے جن کی مجسٹریٹ کے رو برو تصدیق ہونا ضروری ہےپولیس ذرائع کے مطابق بڑی تعداد نے پی ٹی آئی سے نظریاتی وابستگی سے انکار کرتے ہوئے خود کو غریب ا ور لاچار قرار دیااسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار سجاد نامی شخص نے بتایا کہ ہمیں 50 ہزار روپے دیے گئے تھے اور دھرنا دینے کا وعدہ لیا گیا تھا، پی ٹی آئی قیادت کے بھاگنے کے بعد ہم بھی بھاگنے لگے تو پولیس نے ہمیں گرفتار کر لیا۔
    خورشید محمد اعوان نے بتایا کہ میں اپنے کاروبار کے سلسلے میں اسلام آباد آ رہا تھا اور ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہونے کی وجہ سے ان شرپسندوں کی گاڑی میں بیٹھ گیا، گاڑی میں بیٹھ کر پریشان ہو گیا کیونکہ ان کے حلیے عجیب و غریب تھے، ان کے پاس ڈنڈے، پتھر اور اسلحہ تھا، پولیس نے جب ان کی گاڑی کو روکا تو انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر حملہ کیا اور گاڑی بھگا کر لے گئے، ٹول پلازہ پرپہنچنے پر شرپسندوں نے جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیا، میں نے بہت مشکل سے جان بچائی رئیس محمد نے پولیس کو بتایا کہ میں تھر کا رہنے والا ہوں اور ہوٹل پرکام کرتا ہوں، پی ٹی آئی والے آئے اور کہا کہ ہمارے بندوں کو کھانا دو، میں نے شرپسندوں کو کھانا دیا تو انہوں نے وہاں توڑ پھوڑ کی اور بھاگ گئے اور پولیس مجھے پکڑ کر لے گئی

  • تحریک انصاف کا دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ

    پشاور- پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیاتحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی نے شرکت کی اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصلی بحث ہوئی اور اسلام آباد واقعہ سے متعلق ارکان اسمبلی نے اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھیں پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی نے مرکزی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ جب ڈی چوک میں گولیاں چل رہی تھیں تو مرکزی قیادت کہاں اور کیوں غائب تھی ؟ارکان اسمبلی مرکزی قیادت سے ناراض، مرکزی قیادت ڈی چوک میں کہاں اور کیوں غائب تھی ؟

  • پاکستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے ڈیٹا جاری کر دیا

    پاکستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے ڈیٹا جاری کر دیا

    پاکستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہو گئی ہےالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 830، خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 480 ہےملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.74 فیصد اور خواتین کی 46.26 فیصد ہےالیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ 753 ہے۔جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 360، خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 51 لاکھ 76 ہزار 393 ہےسندھ میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 36 ہزار 414 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 49لالھ 90 ہزار 198 ، خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 216 ہےالیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختوانخوا میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 36 ہزار 455 ہے ۔جس میں مرد ووٹرز کی تعداد1 کروڑ 22 لاکھ 60 ہزار 691 ہے، خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ 5 ہزار 764 ہے بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 55 لاکھ 26 ہزار 217 ہے ، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 96 ہزار 550 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 29 ہزار 667 ہےاس کے علاوہ اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 471 ہے۔جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار31، خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ49 ہزار 440 ہے

  • 68 فیصد پاکستانی اسموگ کے باعث طبی مسائل کا شکار

    68 فیصد پاکستانی اسموگ کے باعث طبی مسائل کا شکار

    68 فیصد پاکستانی اسموگ کے باعث طبی مسائل کا شکار ہیں یہ بات اپسوس پاکستان کے نئے سروے میں سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسموگ سے عوام نے سب سے زیادہ سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کاکہاسروے میں 68 فیصد نے کھانسی ، 66فیصد نے فلو، 37 فیصد نے سانس لینے میں مشکلات جبکہ 29 فیصد نے آنکھوں میں جلن کی شکایت کی اسموگ سے طبی مسائل کا شکار ہونے والوں کی سب سے زیادہ شرح پنجاب میں 77 فیصد نظر آئی،جس میں راولپنڈی ، اسلام آباد میں 87 فیصد ، لاہور میں 84 فیصد افراد نے سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کا بتایاخیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں 76 فیصد نے اسموگ کے باعث سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کی شکایت کی

  • 7 عورتوں کا گینگ ہے جو عمران خان کی لاش پر 50 سال تک سیاست کرنا چاہتا ہے: فیصل واوڈا

    7 عورتوں کا گینگ ہے جو عمران خان کی لاش پر 50 سال تک سیاست کرنا چاہتا ہے: فیصل واوڈا

    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی جب عمران خان کی زندگی میں آئیں ، اُس کے بعد وہ گھڑی چور، مار دھاڑ پر یقین کرنے والے اور اداروں کے خلاف ہوگئے فیصل واوڈا نے کہا کہ 7 عورتوں کا ایک گینگ ہے جو عمران خان کی لاش پر 50 سال تک سیاست کرنا چاہتاہےانہوں نے کہا کہ جو مرشد ہے وہی بانی پی ٹی آئی کی تباہی کا ذمہ دار اور ضامن ہےفیصل واوڈا نے مزید کہاکہ جو لوگ ڈیل کے تحت باہر آئے ہیں وہ ڈیل سے باہر جائیں گے تو پھر حراست میں بھی جائیں گے۔دھرنے سے سب سے پہلے بشریٰ بی بی اور گنڈاپور بھاگےبشریٰ بی بی جان دینے کو تیار تھیں مگر فوٹیج آگئی کہ وہ ٹہلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ رہی ہیں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر بیگم جاکر بانی پی ٹی آئی کو دم درود والا پانی پلادیں یا دہی کھلادیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی،اور اگر اُنہیں بچانا ہے تو یہی راستہ ہے کہ ان کی ملاقات نہیں کرائی جائے
    ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی جب عمران خان کی زندگی میں آئیں ، اُس کے بعد وہ گھڑی چور، مار دھاڑ پر یقین کرنے والے اور اداروں کے خلاف ہوئے واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، جلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی ‘پی ٹی آئی پاکستان’ بن جائےگی

  • اداکارہ مریم نفیس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع

    اداکارہ مریم نفیس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع

    پاکستانی اداکارہ مریم نفیس اور شوہر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہےمریم نفیس نے جمعہ کو انسٹاگرام پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو دی۔انہوں نے شوہر کے ہمراہ کئی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ہم بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں یہ خوشخبری سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوست اور مداحوں کی جانب سے مریم کو مبارک باد دی جارہی ہے
    واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے اپنے دوست اور فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ 2022 میں شادی کی تھی مریم نفیس نےایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی اور ان کے شوہر امان کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے

  • گورنر راج لگانا ہے تو لگا دو، اس کے بعد تم ہمارے صوبے میں رہ نہیں سکو گے

    گورنر راج لگانا ہے تو لگا دو، اس کے بعد تم ہمارے صوبے میں رہ نہیں سکو گے

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج لگانا ہے تو لگا دو، اس کے بعد تم ہمارے صوبے میں رہ نہیں سکو گے وزیر اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں صوبائی اسمبلی سے خطاب میں حکومت کو دھمکیاں دیتے ہوئےکہا کہ اس وقت سے ڈرو جب ہم یہ کہیں کہ ہم بھی گولی کا جواب گولی سے دیں گے،اگر تم نے فسطائیت جاری رکھی تو پھر ہم بھی گولی کا جواب گولی سے دینے کے لیے تیار ہو کر آئیں گے، پھر بتائیں گے کہ بھاگتا کون ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی پاسداری کا مقصد حاصل کر کے ہی دم لیں گے، ہمیں عمران خان کی رہائی چاہیے اور جلد سے جلد چاہیے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام اپنے حق کے لیے آئین کے مطابق پر امن ہو کر نکلیں، لیکن جب یہ سمجھو کہ تمہارا پرامن رہنا کمزوری بن رہا ہے تو عمران خان سے بھی کہوں گا کہ آئندہ پرامن رہنے کا نہ کہنا ان کا کہنا تھا کہ ایک پر امن جماعت پرامن طریقے سے اپنے لیڈر کی رہائی کے لیے نکلتی ہے، پر امن احتجاج کے شرکاء پر گولیاں برسانا شروع کر دیا جاتا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کرسیوں والے نہیں ہیں،گورنر راج لگانا ہے تو لگاؤ، کیا ہمارا خون سفید ہے ، دہشت گردی کا مقابلہ ہم کریں،گورنر ہاؤس سے ڈراتے ہو، چیلنج دیتا ہو ں کہ لگاؤ گور نر راج علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے چوکوں پرمجھ پر فائر کیے گئے، عمران خان نے حکم دیا کہ ڈی چوک پہنچیں، ہم پر براہ راست کئی بار قاتلانہ حملے ہوئے، چائنا چوک اور ڈی چوک میں فائرنگ کی گئی، اپنی نسلوں کو محفوظ کرنے کے لیے ہمیں انقلاب لانا ہوگا، قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرسی نہیں عزت اور خودداری چاہیے