پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے معاہدے طے پا گئےپاکستان اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دو طرفہ امور پر گفتگو کی گئی اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی موجودگی میں پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئےاس سے پہلے بیلاروس کے وزیر خارجہ دفتر خارجہ آئے جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیابیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو آج اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ بیلاروس کا 68 رکنی وفد اتوار کو اسلام آباد پہنچا تھا جس میں 43 بڑی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں
قبل ازیں بیلاروس بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر جام کمال کا کہنا تھا پاکستان میں بیلاروس کے ٹریکٹرز پائیداری اور مضبوطی کی علامت سمجھے جاتے ہیں اور یہاں مقامی مارکیٹ میں ان کی طلب بہت زیادہ ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس علاقائی تجارت اور کنیکٹیویٹی کے فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم میں شراکت دار بھی ہیں، پاکستان بیلاروس سے ٹیکنالوجی منتقلی اور مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہےجام کمال نے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبے کھلے ہیں
Category: اہم خبریں
-

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے
-

مریضوں میں ایڈز منتقلی کا واقعہ-ڈاکٹرز نے ریکارڈ بدلا اور جعلی رپورٹس بنوائیں، پولیس کا دعویٰ
ملتان- نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ سے مریضوں میں ایڈز منتقلی کے معاملے پر پولیس نے ڈائیلیسز ر یکارڈ میں ردوبدل اور بوگس رپورٹس کے شواہد ملنے کا دعویٰ کیا ہےپولیس تحقیقات کے مطابق ڈائیلیسزیونٹ میں 25 مریضوں میں ایڈز منتقلی کی تصدیق ہوچکی ہے، 11 اکتوبرکوپہلاکیس رپورٹ ہوا تو ڈاکٹرز نے لیب سےجعلی رپورٹس بنوائیں، سینئر ڈاکٹرز نے مجرمانہ غفلت کی اور ریکارڈ میں ردوبدل کیاپولیس تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ جعلی رپورٹس کو ڈائیلیسز یونٹ کے ریکارڈ میں ظاہر کیاگیاپولیس رپورٹ آج سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کودی جائے گی جب کہ اس معاملے میں ملوث ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی سفارش ہیلتھ کیئر کمیشن کرے گاواضح رہے کہ حال ہی میں نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا تھابعد ازاں نشتر اسپتال کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غفلت برتنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر کاظم اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت 5 سینئر ڈاکٹرز کو معطل کردیا تھا
-

82 کروڑ روپے جیتنا چاہتے ہیں؟ تو دنیا کا کوئی بھی فرد ناسا کے نئے چیلنج کا حصہ بن سکتا ہے
کیا آپ امریکی خلائی ادارے ناسا کی مدد کرکے کروڑ پتی بننا چاہتے ہیں اگر ہاں تو آپ کو ناسا کو بتانا ہوگا کہ چاند پر مستقبل قریب میں انسانوں کے پہنچنے کے بعد کچرے کو کیسے محفوظ طریقے سے ری سائیکل کیا جائےلیونا ری سائیکل چیلنج نامی پروگرام کے لیے لوگوں کو اپنے آئیڈیاز فراہم کرنے کا کہا جائے گا ناسا کے مطابق ادارے کی جانب سے فضلے کو ری سائیکل کرنے والی ٹیکنالوجیز کو ترجیح دی جائے گی امریکی ادارے کا کہنا تھا کہ زمین سے باہر کے حالات اور وہاں کی کھوج میں مددگار ڈیوائسز میں ان ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گاجو کوئی اس کا متنوع حل پیش کرے گا، وہ ناسا سے 3 لاکھ ڈالرز تک (82 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) جیت سکے گادنیا کے کسی بھی ملک کا شہری اس پروگرام کے لیے اپنے آئیڈیاز بھیج سکتا ہے، بس اس کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہونا ضروری ہوگی اس چیلنج میں شرکت کرنے والے اپنا کام 2 کمپیٹیشن ٹریکس میں جمع کراسکیں گے، ایک پروٹوٹائپ بِلڈ ٹریک اور ڈیجیٹل ٹوئن ٹریک اس بارے میں تفصیلات اس لنک پر جاکر دیکھی جاسکتی ہیں پہلے مرحلے میں ڈیزائننگ، ہارڈ وئیر اور سسٹمز تفصیلات پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی اس مرحلے کے فاتح کو 10 لاکھ ڈالرز کا نقد انعام دیا جائے گاپہلے مرحلے میں صرف ڈیزائنز کو جمع کرنا ہوگا، ہارڈ وئیر یا کسی پروٹوٹائپ کی ضرورت نہیں ہوگی دوسرے مرحلے میں مکمل سسٹم کی ورچوئل نقل ڈیزائن کرنا ہوگی اور اس مرحلے کے فاتح کو 20 لاکھ ڈالرز کا نقد انعام دیا جائے گا
-

لاہور سمیت 4 اضلاع میں تعمیراتی کام کرنے اور دفاتر کو مکمل عملہ بلانے کی اجازت مل گئی
لاہور- اسموگ کی صورتحال میں بہتری کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور سمیت 4 اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دےدی ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد میں تعمیراتی کام کی اجازت ہوگی جب کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پربھٹے بھی کام کرسکیں گےنوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہوسکےگی جب کہ جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلےکی اجازت نہیں ہوگ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ سرکاری و نجی دفاترکو 100 فیصد عملےکے ساتھ کام کرنےکی اجازت ہوگی، دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز 8 بجے بند کرنےکا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے جب کہ ریسٹورینٹس کی ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک ہوگی واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے خطرناک حد تک بڑھتی اسموگ کے باعث صوبے میں مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی تھیں جن میں اب نرمی کردی گئی ہے
-

پی ٹی آئی احتجاج میں گرفتاریاں: اسلام آباد میں سی آئی اے کی بلڈنگ سب جیل قرار
اسلام آباد انتظامیہ نے سی آئی اے بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا تحریک انصاف کے احتجاج اور گرفتاریوں کے پیش نظر انتظامیہ نے آئی نائن میں واقع سی آئی اے بلڈنگ کو سب جیل قرار دیا ہےچیف کمشنر اسلام آباد نے سی آئی اے بلڈنگ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بلڈنگ کو آرٹیکل پرزنرز ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہےاسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر سب جیل بنانے کی منظوری وزارت قانون اور پارلیمانی امور نے دی، حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والوں کو اس سب جیل میں رکھا جائےگاتحریک انصاف کا احتجاج اور حکومت کی تیاریاں
اسلام آباد میں احتجاج کے لیے مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے رہنما و کارکنان اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں جب کہ کچھ قافلے شہر اقتدار کے قریب بھی پہنچ چکے ہیں
گزشتہ رات برہان انٹرچینج کے قریب ڈھوک گھر میں رات گزارنے کے بعد پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا سے آنے والا ایک قافلہ دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہو گیا ہےدوسری جانب حکومت نے بھی تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کررکھی ہیں آج اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث ہر قسم کے احتجاج اور ریلی نکالنے پر پابندی ہےانتظامیہ نے راولپنڈی میں فیض آباد کو کنٹینرز لگا کر مکمل بند کیا ہوا ہے، فیض آباد کو جانے والی مری روڈ کو ڈبل روڈ کے مقام پر ٹرک کھڑے کرکے بند کر رکھا ہے جس کے سبب کام کاج کی غرض سے نکلنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا ہ -

سعود کی نورا سے ملاقات کی ویڈیو ملنے پر اہلیہ جویریہ نے کیا کام کیا؟
پاکستانی اداکار سعود قاسمی نے بالی وڈ ماڈل و اداکارہ نورافتیحی سےملاقات پر اہلیہ جویریہ کا ردعمل بتادیاکچھ روز قبل جویریہ سعود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر سعود کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں سعود کو بالی وڈ ماڈل نورا فتیحی سے گرم جوشی کے ساتھ ملاقات کرتے دیکھا گیا تھا
اس ویڈیو میں سعود کو نورا کے ساتھ کہیں ہاتھ ملاتے تو کہیں ان کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیاحال ہی میں اداکار سعود قاسمی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے جس دوران میزبان ایاز سومرو نے اداکار سےسوال کیا کہ’ جویریہ کو کسی نے آپ کی نورا سے ملاقات کی ویڈیو خفیہ طور پر بنا کر بھیج دی تھی اس کے بعد جویریہ نے آپ کو فون کرکے کیا کہا تھا؟اس پر سعود نے بتایاکہ میرے چھوٹے بھائی کی لیگ کا میچ تھا اور نورا فتیحی، میکا سنگھ سمیت کئی مشہور اداکار اس میچ کو دیکھنے پہنچے تھے، اسی وقت میری نورا سے ملاقات ہوئی، اسی دوران کسی نے ہماری ویڈیو بناکر ازراہ مذاق جویریہ کو بھیج دی اور بتایا کہ دیکھیں سعود نورا کے ساتھ کتنا انجوائے کررہے ہیں،اس کے بعد جویریہ نے وہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو وائرل ہوگئی سعود نے میزبان کی جانب سے اہلیہ کی کال کی بات نظر انداز کرتے ہوئےوضاحت دی کہ ’ میں نے اس ویڈیو کو خود نہیں بنوایا تھا وہ کسی اور نے بناکر جویریہ کو بھیجی تھی، یہی وجہ تھی کہ میرا رخ نورا کی جانب بھی نہیں تھا‘ -

بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے: عمران سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر کا اعلان
راولپنڈی- چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے احتجاج کو فائنل کال ہی قرار دیا ہےبانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ترجمان کے پی حکومت بیرسٹرسیف نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے اور احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے مذاکرات سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا جی اس پر آپ کو ان شاءاللہ بتائیں گے، مذاکرات چل رہے ہیں خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی کال پر احتجاج کیا جا رہا ہے، عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی تھی تحریک انصاف کا قافلہ گزشتہ روز صوابی سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا تھا، پی ٹی آئی کے قافلے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے
-

عمران کیلئے آخری سانس تک کھڑی ہوں، انکی رہائی تک مارچ ختم نہیں کریں گے: بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب
پاکستانعمران کیلئے آخری سانس تک کھڑی ہوں، انکی رہائی تک مارچ ختم نہیں کریں گے: بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک ہیں اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی انہوں نے خطاب بھی کیاعمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ہزارہ انٹرچینج کے قریب احتجاج میں شامل افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا جب تک خان (عمران خان) ہمارے پاس نہیں آ جائیں گے ہم اس مارچ کو ختم نہیں کریں گےبشریٰ بی بی کا کہنا تھا میں اپنی آخری سانس پر کھڑی رہوں گی، آپ لوگوں نے بھی میرا ساتھ دینا ہے، آپ لوگ میرا ساتھ نہیں دیں گے تب بھی میں کھڑی رہوں گی کیونکہ یہ صرف میرے شوہر کی بات نہیں بلکہ یہ اس ملک اور اس ملک کے لیڈر کی بات ہےان کا کہنا تھا مجھے امید نہیں یقین ہے کہ پٹھان غیرت مند قوم ہے اور آخری وقت تک وہ ساتھ نہیں چھوڑتے، بشریٰ بی بی نے اپنے مختصر سے خطاب کے آخری میں نعرہ بھی لگایابعد ازاں بشریٰ بی بی ہزارہ انٹرچینج کے قریب ریسٹ ہاؤس پہنچنے پر اپنی گاڑی سے باہر آئیں اور کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیاخیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد کی جانب مارچ گزشتہ روز صوابی سے شروع ہوا تھا جس کی قیادت وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں، احتجاجی قافلے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود ہے -

سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکول بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کریں: لاہور ہائیکورٹ کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نےموسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم جاری کردیالاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ سے تدارک کی درخواستوں کا 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ عدالت نے کہا کہ محکمہ اسکولز کو فائنل نوٹس دے رہے ہیں دوران سماعت عدالت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اقدامات کی تعریف کی جب کہ ایڈووکیٹ جنرل نےعدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف مقدمات کیے جارہے ہیں
-

سیکرٹری اسکولز پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ بتادی
لاہور- پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا سیکرٹری اسکولز پنجاب خالد نذیر وٹو نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں ہورہی ہیں سیکرٹری اسکولز پنجاب نے بتایا کہ 10 جنوری 2025 تک اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی، اسکولوں میں موسم سرما کے لیے 20 دن کی چھٹیاں ہوں گی