Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 137 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • آخری بال تک لڑیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے پیچھے نہیں ہٹیں گے

    آخری بال تک لڑیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے پیچھے نہیں ہٹیں گے

    سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ میرا اپنی ٹیم کو بھی پیغام ہے آخری بال تک لڑیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گےعمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق عمران خان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے کارکنان کو سلام جو اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوئے، پرامن احتجاج میں شامل ہیں اور ملک پر مسلط مافیا کے سامنے اپنے مطالبات اور حقیقی آزادی کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا اپنی ٹیم کو بھی پیغام ہے آخری بال تک لڑیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گےان کا کہناتھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ جو ناصرف پاکستان میں موبلائزیشن کر رہے ہیں، فنڈز بھیج رہے ہیں بلکہ اپنے اپنے ملکوں میں بھی تاریخی مظاہرے کیےسابق وزیراعظم نے اپنے سوشل میڈیا کارکنوں کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا وارئیرز بھی دنیا بھر میں ہمارے مطالبات اور پاکستان میں جاری ظلم و ستم کی بھرپور کوریج جاری رکھیں عمران خان کا کہنا تھاکہ مجھے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی دھمکیاں دینے والوں کے لیے پیغام ہے کہ جو کرنا ہے کر لو میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گاانہوں نے ہدایت کی کہ جو اب تک نہیں پہنچ پائے وہ بھی ڈی چوک پہنچیں، مظاہرے میں شامل تمام پاکستانی پرامن رہیں، متحد رہیں اور ڈٹے رہیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتےخیال رہے کہ خیبرپختونخوا سے آنے والے پی ٹی آئی کے قافلوں کے شرکا اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی مختلف مقامات پر پولیس سے جھڑپیں جاری ہیں ڈی چوک پہنچنے والے پی ٹی آئی کے 200 سے زائد کارکنوں کو رینجرز نے پیچھے دھکیل دیا ہے جبکہ بشریٰ بی بی اور گنڈاپورجناح ایونیوپرسیونتھ ایونیوکےمقام پرپہنچ گئےہیں جہاں کارکن کا بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور سے ڈی چوک جانے پر اصرار کر رہے ہیں احتجاج کے دوران رینجرز اور پولیس کے 4 جوان شہید اور 100 سے زائد اہلکار زخمی ہوچکے ہیں

  • رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کا واقعہ: ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے بیان سامنے آگئے

    رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کا واقعہ: ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے بیان سامنے آگئے

    اسلام آباد- سرینگر ہائی وے پر رینجرز اہلکاروں کے گاڑی تلے کچلے جانے کے واقعے پر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے بیانات سامنے آگئےاہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھرنے والے مقام سے ایک تیز رفتار گاڑی آئی جو رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو مار کر آگے نکل گئی اہلکاروں نے بتایا کہ جس گاڑی نے جوانوں کو نشانہ بنایا اس کی لائٹس بھی بند تھیں واقعے میں رینجرز کے تین جوان شہید اور تین زخمی ہوئے جبکہ اسلام آباد پولیس کے بھی تین اہلکار زخمی ہوئے سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے گی سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں گمراہ کن پروپیگنڈا کر کے حقائق کو چھپانے کی مذموم کوشش کی گئی، سی سی ٹی وی اور رینجرز اہلکاروں کے بیانات آنے کے بعد جھوٹ اور فیک نیوز پھیلانے والے عناصر بے نقاب ہوگئےدوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ تینوں اہلکار گزشتہ روز جاری ایک احتجاج کے دوران شہید ہوئے تھے، شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو بھجوا دی گئیں، شہدا کو آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں نائیک محمد رمضان، سپاہی گلفام خان اور سپاہی شاہنواز شامل ہیں

  • عمران خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی: بشریٰ بی بی کا کارکنوں سے خطاب

    عمران خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی: بشریٰ بی بی کا کارکنوں سے خطاب

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ اسلام آباد میں سیونتھ ایونیو پہنچ گیاکارکنوں سے خطاب میں بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ کوئی اور لیڈر ہوتا تو ڈیل کرلیتا، مسلمان مسلمان کو نہیں مارتا، ہم پر شیلنگ کیوں کی جا رہی ہے؟ بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہم پُرامن ہیں پھر آپ ہم پر شیلنگ کیوں کرتے ہیں، کیا آپ کو نہیں پتا خان صرف حق اور سچ کی آواز کیلئے لڑ رہے ہیں،وہ حق کیلئےکھڑا ہےبشریٰ بی بی نے خطاب میں کہا کہ آخری عورت ہوں گی جو خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی اس کے علاوہ بشری بی بیٰ نے کارکنوں سے عمران خان کی رہائی تک ڈی چوک نہ چھوڑنے کا وعدہ بھی لیادوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ پرُامن رہنے کا درس دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے احکامات آنے تک ہم ڈی چوک سے آگے نہیں جائیں گےواضح رہے کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر رینجرز نے تحریک انصاف کے مظاہرین کو پیچھے دھکیل کر دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ہے

  • روس، طالبان تعلقات میں اہم پیشرفت، پارلیمنٹ میں دہشتگرد تنظیموں سے پابندی ہٹانےکا بل پیش

    روس، طالبان تعلقات میں اہم پیشرفت، پارلیمنٹ میں دہشتگرد تنظیموں سے پابندی ہٹانےکا بل پیش

    روس نے افغان طالبان سے تعاون بڑھانے کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے مقامی وعالمی دہشت گرد تنظیموں پر عائد پابندی عبوری طورپر اٹھانےکا بل پارلیمنٹ میں پیش کردیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی پارلیمنٹ ڈوما میں پیش کیےگئے بل میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی ختم کرنے والی مقامی وعالمی تنظیموں پر عائد پابندی عبوری طور پر اٹھائی جائے، پراسیکیوٹر تصدیق کرے کہ تنظیم نے دہشت گردی ختم کردی تو عدالت پابندی اٹھالےاگر یہ بل منظور ہو جاتا ہے تو روس کی جانب سے طالبان کو دہشت گرد گروپ کی فہرست سے نکال دیا جائے گاخیال رہےکہ روس نے افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔ روس نے 2003 میں افغان طالبان کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھادوسری جانب افغان نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملاعبدالغنی برادر کا کہنا کہ ہے روس کے اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار سرگئی شوئیگو نے طالبان کو روس کی کالعدم تنظیموں کی فہرست سے جلد نکالنےکی یقین دہانی کرائی ہےخبرایجنسی کے مطابق سرگئی شوئیگو نے کابل میں ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان وفد سے ملاقات کی۔ ملا عبدالغنی برادر کے دفتر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ شوئیگو نے افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور یہ بھی اعلان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات کو وسعت دینےکے لیے جلد ہی افغانستان کا نام روس کی بلیک لسٹ سے نکال دیا جائےگاتجزیہ کاروں کے مطابق روس کی جانب سے طالبان سے تعلقات مزید بہتر کرنے اور تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہونے کا امکان ہےروس نے ابھی تک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا لیکن اگست 2021 میں افغانستان سے 20 سالہ جنگ میں امریکا کی شکست کے بعد روس آہستہ آہستہ افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کر رہا ہےروس کے صدر ولادیمیری پیوٹن نے رواں برس جون میں کہا تھا کہ ان کا ملک طالبان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا اتحادی سمجھتا ہے

  • جن کی ایما پر سب کچھ ہو رہا ہے انکو فوری گرفتار کریں گے، آئی جی اسلام آباد

    جن کی ایما پر سب کچھ ہو رہا ہے انکو فوری گرفتار کریں گے، آئی جی اسلام آباد

    پاکستانجن کی ایما پر سب کچھ ہو رہا ہے انکو فوری گرفتار کریں گے، آئی جی اسلام آباد
    انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ جن کی ایما پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے ان کو فوری گرفتار کریں گے اورشرپسندوں سے اسلام آباد کو فوری خالی کروانا ہےآئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران اور اہلکاروں سے خطاب کیا اور ان کا حوصلہ بلند کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ ہائیکورٹ کے حکم پر ہر صورت میں عمل کروانا ہے، شرپسندوں سے اسلام آباد کو فوری خالی کروانا ہےانہوں نے ہدایت کی کہ کسی شرپسند کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے، قانون کے مطابق کارروائی کریں آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھاکہ جن کی ایما پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے ان کو فوری گرفتار کریں گے، شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کی، ہمارے کئی جوان زخمی ہیں، احتجاج کی آڑ میں غیر ملکی شرپسند عناصر جھتے میں موجود ہیں، غیر ملکی شرپسندوں کی نشاندہی کرکے ان کا قلع قمع کرنا ہےآئی جی اسلام آباد نے ڈی چوک پر پولیس کے تازہ دم دستے بھجوا دیےخیال رہے کہ خیبرپختونخوا سے آنے والے پی ٹی آئی کے قافلوں کے شرکا اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی مختلف مقامات پر پولیس سے جھڑپیں جاری ہیں

  • ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

    ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

    ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 4 ہزار ایک سو روپےکم ہوئی ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4100 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہےدس گرام سونےکا بھاؤ 3 ہزار 515 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہےایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 631 ڈالر فی اونس ہے

  • 28 ستمبر کے مقدمے میں عمران خان کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    28 ستمبر کے مقدمے میں عمران خان کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    راولپنڈی- انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 28 ستمبر کے مقدمے میں 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاانسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی جس دوران عمران خان کے وکیل اور حکومتی پراسیکیوٹر نے دلائل دیےسماعت کے دوران پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بانی پی ٹی آئی کے مزید 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کیابعد ازاں عدالت نے عمران خان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکیا اور انہیں 2 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیاواضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے جس میں اس سے قبل ان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھاچند دن قبل توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ملنے کے بعد 28 ستمبر کیس میں عمران خان کی گرفتاری ڈالی گئی تھی

  • مریم نواز نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو مسلح دہشتگردی کی کاوش قرار دیدیا

    مریم نواز نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو مسلح دہشتگردی کی کاوش قرار دیدیا

    لاہور- وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسلح دہشتگردی کی کاوش قرار دیدیاایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ غازی بروتھا، میانوالی، ہزارہ موٹروے اور دیگر مقامات پر پولیس پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی، ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوسمیت 20سے زائدپولیس اہلکاروں کا حملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج، احتجاج کی بجائے مسلح دہشتگردی کی کاوش ہےانہوں نے کہا کہ مظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن، آنسو گیس، چاقو اور ماسک وغیرہ بھی دیکھے گئے، ایسا اسلحہ استعمال ہوا جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہےوزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ پنجاب پولیس کو پہلے بھی تصادم سے بچنے کے لیے غیر مسلح رکھا گیا تھا اور اب بھی پولیس غیر مسلح ہے، ایک صوبے کی پولیس کا دوسرے صوبے پرحملہ قومی یک جہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہےواضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان قافلوں کی شکل میں اسلام آباد کی جانب روانہ ہیں اور خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں کا کل رات اور آج مختلف مقامات پر پولیس سے آمنا سامنا ہوا ہے

  • پاکستان میں اکثریت پسند کی شادی کی مخالف، سروے میں انکشاف

    پاکستان میں اکثریت پسند کی شادی کی مخالف، سروے میں انکشاف

    پاکستان میں 52 فیصد پاکستانی پسند کی شادی کے مخالف ہیں یہ انکشاف حال ہی میں گیلپ پاکستان کے سروے میں ہوا جس میں 52 فیصد افراد نے کہا کہ وہ پسند کی شادی کی بالکل حمایت نہیں کرتے جب کہ 39 فیصد نے پسند کی شادی کی حمایت کی انہوں نے کہا کہ پسند کی شادی پر کوئی اعتراض نہیں جب کہ حیران کن طور پر پسند کی شادی کی سب سے زیادہ مخالفت شہری آبادی کی جانب سے کی گئی سروے کے مطابق شہری آبادی میں58 فیصد نے اس پر اعتراض کیا جب کہ دیہی آباد ی میں پسند کی شادی کی مخالفت کی شرح 49 فیصد دیکھی گئی

  • ویڈیو: اسلام آباد کے جوڑے نے بند راستوں اور کنٹینرز کے بیچ فوٹو شوٹ کرالیا

    ویڈیو: اسلام آباد کے جوڑے نے بند راستوں اور کنٹینرز کے بیچ فوٹو شوٹ کرالیا

    اسلام آباد سمیت راولپنڈی اور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے سبب راستے بند ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ایسے میں سوشل میڈیا پر شادی کا ایک فوٹو شوٹ وائرل ہورہا ہے جس میں احتجاج کے باعث شہر بند ہونے سے دُلہا دُلہن نے گھبرانے کے بجائے صورتحال میں ڈھلنا مناسب سمجھاتمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ایک جوڑے نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور کنٹینرز کے ساتھ ہی فوٹو شوٹ کروالیا
    اس جوڑے نے سڑکوں پر کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے سامنے ہی فوٹو شوٹ کیا جو اب سوشل میڈیا کی زینت بن چکا ہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی خولہ اور قاسم کو دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے احتجاجی ریلی کے باعث سڑکوں کے کنارے کھڑے کنٹینرز کے سامنے فوٹو شوٹ کروا کر اپنے اس خاص دن کو یاد گار بنا دیاوائرل ویڈیوز و تصاویر صارفین کی توجہ تیزی سے حاصل کر رہے ہیں جنہیں 15 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مجموعی طور پر 20 ہزار سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیے