اسلام آباد- وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت کسی سے ڈرنے والی نہیں، جو بھی انتشار پھیلائے گا اس کو گرفتار کیا جائےگاوزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ڈی چوک کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر ملکی وفد کچھ دیر تک پاکستان پہنچ رہاہےپی ٹی آئی کے احتجاج کےحوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی احتجاجی آئے گا تو اس کو فوراً گرفتار کیا جائےگامحسن نقوی نے کہاکہ کوشش ہے اسلام آباد کے شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو، موبائل فون سروس چل رہی ہے، ڈیٹا بند ہے، پنجاب سمیت پورے پاکستان میں ہر چیز ٹھیک ہےان کا کہنا تھا کہ پولیس نے فیض آباد سے احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے
Category: اہم خبریں
-

اسلام آباد پولیس نے سابق پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کو گرفتارکرلیا
اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما صداقت عباسی کو گرفتار کرلیااسلام آباد پولیس نے صداقت عباسی کو فیض آباد پل سے گرفتار کیا اور قیدی وین میں بٹھا کر روانہ ہوگئی اس موقع پر صداقت عباسی کا کہنا تھاکہ میرا احتجاج سے کوئی تعلق نہیں، گھر جارہا تھاخیال رہے کہ گزشتہ سال صداقت عباسی نے پاکستان تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا
-

اب آپ یوٹیوب شارٹس کے لیے اے آئی ویڈیو بیک گراؤنڈ استعمال کرسکتے ہیں
اگر آپ یوٹیوب شارٹس بنانا پسند کرتے ہیں تو اب آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے یہ کام زیادہ آسان ہو جائے گا کمپنی کی جانب سے ڈریم اسکرین نامی فیچر کا اعلان کیا گیا ہےاس فیچر سے صارفین شارٹس ویڈیوز میں اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو بیک گراؤنڈ استعمال کرسکیں گے واضح رہے کہ یہ کوئی نیا فیچر نہیں مگر اب تک اس فیچر سے صرف امیج بیک گراؤنڈ ہی تیار کیے جاسکتے تھے
ایسا گوگل کے اے آئی ویڈیو جنریشن ماڈل ویو (Veo) سے ممکن ہوگا جو 1080p ریزولوشن ویڈیو متعدد سنیماٹک اسٹائلز میں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےصارفین اس فیچر کو استعمال کرکے ٹیکسٹ پروموٹ کے ذریعے اے آئی ویڈیو بیک گراؤنڈز تیار کرسکیں گےاس فیچر تک رسائی کے لیے آپ کو شارٹس کیمرے میں جانا ہوگا اور وہاں گرین اسکرین آئیکون اور پھر ڈریم اسکرین کو سلیکٹ کرنا ہوگا وہاں آپ اپنی تحریری ہدایت ٹائپ کرسکتے ہیں اور جیسا پس منظر آپ کے ذہن میں ہو اس کے مطابق تحریر لکھنی ہوگی اس کے بعد اپنی پسند کے اسٹائل کا انتخاب کرکے Create پر کلک کرنا ہوگا -

پولیس کا باراتیوں کی صورت پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کا دعویٰ، دلہا شادی کارڈ لیکر پہنچ گیا
فیصل آباد پولیس نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی باراتیوں کی شکل میں چکمہ دینےکی کوشش ناکام ہوگئی اور کئی کارکن دھرلیے گئے تاہم اب 3 گھنٹے بعد دلہا شادی کا کارڈ لےکرخود پہنچ گیافیصل آباد پولیس ترجمان نے دعویٰ کیا تھاکہ سرگودھا روڈ پربارات کی شکل میں جانے والےپی ٹی آئی کے27 کارکن گرفتار کیے گئے ہیں، کارکن پھولوں سے سجی 8 بڑی گاڑیوں میں سوار تھے اور بارات کی شکل میں جانے کی کوشش کر رہے تھےپولیس نے روک کر تلاشی لی تو شناخت ہونے پر حراست میں لے لیا گیا تاہم اب تین گھنٹے بعد دلہا شادی کا کارڈ لےکر خود سرگودھا روڈ پہنچ گیا۔ پولیس نے سرگودھا روڈ پر باراتیوں کی گاڑیوں کو کھڑا کیا ہوا ہے۔ دلہے کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج سے کوئی تعلق نہیں، پولیس کو غلط فہمی ہوئی، پولیس نے پی ٹی آئی قافلہ کا حصہ سجھ کر بارات کی گاڑیاں روکیں انہوں نے کہا کہ پولیس نے ڈرائیورز سے موبائل فون اورگاڑیوں کی چابیاں لے لیں، گاڑیاں سجا کربارات کی روانگی کیلئےدولہےکےگھرجارہی تھیں، میری بارات ہاؤسنگ سوسائٹی سے امین پور بنگلہ جانی تھی
-

مذاکرات کا وقت ختم، حکومت کے پاس عمران کی رہائی کے سوا کوئی چارہ نہیں- عارف علوی
پشاور- سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا اور حکومت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہےتحریک انصاف کے پشاور سے نکلنے والے قافلے میں شریک سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ آج تک بانی پی ٹی آئی کی کوئی کال ناکام نہیں ہوئی، مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، حکومت کو عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا کیونکہ ان کے اس کے علاوہ کئی اور چارہ نہیں ہےانہوں نے کہا کہ ملک اورعدلیہ کوآزاد کرناہوگا، بانی پی ٹی آئی نے آج تک کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، اسی لیے اگر الیکشن کے دن 70 فیصد لوگ ہمارے ساتھ تھے تو آج 90 فیصد لوگ ہمارے ساتھ ہیں سابق صدر کا کہنا تھا دنیا سوال اٹھا رہی ہےکہ یہ لوگ اپنے ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے جان دینےکو تیار ہوں دوسری طرف وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی کارروائی ہے، بانی پی ٹی آئی بےگناہ ہیں تو عدالت کے سامنے ثبوت دیں
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے آج اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے جبکہ انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف راستوں کو بند کردیا ہے جب کہ تمام راستوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہے -

کرم میں گاڑیوں پر حملے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، تعداد 49 ہوگئی
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر چند روز قبل ہونے والے حملے کے 4 شدید زخمی مختلف اسپتالوں میں دم توڑ گئےسانحہ کرم میں جاں بحق افراد کی تعداد 49 تک جاپہنچی جبکہ قبائل کے درمیان جاری تازہ جھڑپوں میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے
4 روز کے دوران بے امنی کے حالیہ واقعات میں اب تک 85 افراد جاں بحق ہو چکے، ان میں 49 مسافر بھی شامل ہیں جنہیں پشاور پاراچنار روڈ پر نشانہ بنایا گیاقبائل کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، اس کے ساتھ کرم اور گرد و نواح میں انٹرنیٹ، موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہےترجمان کے پی حکومت کے مطابق حالات کنٹرول کرنے کے لیے صوبائی حکومت کا وفد آج بھی عمائدین کے ساتھ مذاکرات کرے گایاد رہے کہ جمعرات کی صبح ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے پشاور اور پشاور سے پاراچنار کیلئے 200 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے روانہ ہوا تھا، مندوری اور اوچت میں مسافر گاڑیوں کے پہنچتے ہی مسلح افراد نے مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی -

پی ٹی آئی احتجاج- اڈیالہ جیل جانے والے تمام راستے مکمل سیل
راولپنڈی- پولیس اور انتظامیہ نے تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں اڈیالہ جیل کی طرف جانے والے راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ جیل جانے والی مرکزی شاہراہ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہےاڈیالہ جیل روڈ پر جگہ جگہ پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور جیل جانے والے راستے پر کنٹینرز کھڑے کر دیے گئے ہیں جس سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےاس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کی طرف کسی بھی مظاہرے کی اجازت نہیں ہےواضح رہے تحریک انصاف نے آج اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے جبکہ انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف راستوں کو بند کردیا ہے
-

پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی بھی پشاور سے نکلنے والے قافلے میں شامل
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے لیے پشاور سے روانہ ہو گئی ہیں بشریٰ بی بی کے حوالے سے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بشریٰ بی بی طبیعت کی خرابی کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی اس کے بعد یہ اطلاع بھی سامنے آئی تھی کہ بشریٰ بی بی کا نمبر مسلسل بند جا رہا ہےپی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ احتجاج میں شرکت کیلئے بشریٰ بی بی بھی پشاور سے نکل گئی ہیں ذرائع کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی الگ گاڑی میں گئی ہیں، صوبائی وزیر پختون یار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی بھی قافلے میں موجود ہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور قافلے کو لیڈ کر رہے ہیں دوسری جانب بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے احتجاج کو لیڈ کرنے کے معاملے پر علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے درمیان تنازع کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور میں احتجاج کے معاملے پر کسی قسم کا تنازع نہیں ہے
-

سردیوں میں جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے کون سے سیرم کا استعمال کرنا چاہیے؟
بیشتر ممالک میں سردیوں کا باقاعدہ طور پر آغاز ہو چکا ہے تو کہیں موسم کروٹ لے رہا ہے، ایسے سب سے پہلے ہماری جلدِ متاثر ہوتی ہے
بدلتے موسم کے ساتھ جلد کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے، سردیوں میں جلد کو خشکی سے بچانے کیلئے کسی نا کسی موئسچرائزر کا استعمال کرنا پڑتا ہے
دنیا بھر میں اب فیس سیرمز کے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جو جلد کا خیال رکھنے میں کار آمد ثابت ہوتے ہیں
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کون سے سیرم کا انتخاب کیا جائے؟ مندرجہ ذیل سیرم سے آپ کی یہ پریشانی حل ہوسکتی ہے
وٹامن سی
وٹامن سی اینٹی آکسیڈینٹ کا خزانہ ہے جسے جلد کیلئے بہترین مانا جاتا ہے
وٹامن سی آپ کی جلد کو آلودگی اور فری ریڈیکلز سے بچاتا ہے اور یہ جلد کو شاداب بنانے کے ساتھ ساتھ جلد کے خلیوں کو بھی بہتر بناتا ہے
ہایالورونک ایسڈ
ہایالورونک ایسڈ سے سب ہی واقف ہیں، مشہور شخصیت بھی اس سیرم کا استعمال کرتے ہیں، یہ ایسڈ جلد سے خشکی کو دور کرتا ہے اور جلد کی اوپری تہہ کو بہتر بناتا ہے
نیاسنامائیڈ
نیاسنامائیڈ فیس سیرم میں بی تھری موجود ہوتا ہے جو جلد کو جوان بنانے اور روکھی جلد کو تروتازہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد پر ہونے والی سوزش کو بھی کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے
گلیسرین
گلیسرین کا استعمال صدیوں سے کیا جا رہا ہے یہ جلد کو خشک ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ دانوں سے بھی بچاتی ہے
ایلو ویرا
ایلو ویرا کی افادیت سے سب ہی واقف ہیں، قدرت نے اس میں پانی کی مقدار زیادہ رکھی ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے جلد کیلئے بہترین مانا جاتا ہے -

پنڈی پولیس کی عمران خان سے تفتیش، احتجاج پر اکسانے اور اشتعال دلانے سے متعلق سوالات کیے
راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو شامل تفتیش کرلیاذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تھانا نیو ٹاؤن کے 28 ستمبر کے مقدمے میں شامل تفتیش کیا گیاذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر نے بانی پی ٹی آئی سے مقدمے کے متعلق کئی سوالات پوچھے، ان سے احتجاج میں اکسانے اور اشتعال دلانے سے متعلق سوالات کیے گئے
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈالی تھی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 28 ستمبر کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا
