نیویارک: اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا آپریشن سندور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، بھارت نیک نیتی کے ساتھ سندھ طاس معاہدے پر عمل کرے، اقوام متحدہ نے بھارت سے باضابطہ ضاحت طلب کر لی۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنی خصوصی رپورٹ میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر سخت اعتراضات کئے، پہلگام حملے کی مذمت کی اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دینے پر زور دیا۔اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی اور غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا، 7 مئی 2025 کو بھارت نے آپریشن ندورکے تحت پاکستان کی حدود میں طاقت کا استعمال کیا، یہ طرزِ عمل اقوام متحدہ چارٹر کے کے خلاف ہے۔
Category: اہم خبریں
-

پاک نیوی کی چوتھی آبدوز ’غازی‘ کی چین میں رونمائی
راولپنڈی : پاکستان نیوی کی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز ’غازی‘ کی چین میں رونمائی ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آبدوز ’غازی‘ کو چین کے شہر ووہان میں واقع شوانگ لیو بیس پر لانچنگ کی گئی، ’غازی‘ کی لانچنگ کے ساتھ ہی پاکستان نیوی نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ چین میں زیرِ تعمیر تمام چاروں آبدوزیں سی ٹرائلز کے مراحل سے گزر رہی ہیں، آبدوزیں پاکستان کے حوالے کئے جانے کے آخری مرحلے میں داخل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق حکومت پاکستان نے ہنگور کلاس کی آٹھ آبدوزوں کے حصول کے لیے چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تیار کی جا رہی ہیں، باقی چار آبدوزیں پاکستان میں بنائی جائیں گی۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ یہ آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی، آبدوزیں طویل فاصلے سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہانگر کلاس آبدوزیں خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔خیال رہے لانچنگ کی تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
-

اسٹاک ایکسچینج:مندی، 60فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان،294پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 170447 پر بند
کراچی:پرافٹ ٹیکنگ اور کمپنیوں کی ایڈجسٹمنٹس کے باعث اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا شکار ہوگئی۔ مندی کے سبب 60.16فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جب کہ سرمایہ کاروں کے 35ارب 72کروڑ 38لاکھ 96ہزار 100روپے منافع میں کم ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو شرح سود میں نصف فیصد کمی ، ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی اور مثبت مالیاتی اعدادوشمار کی وجہ سے کاروبار کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا ،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 1181 پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار 1لاکھ 71ہزار 922 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،بعدازاں آئل اینڈ گیس سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر میں پرافٹ ٹیکنگ سے مارکیٹ ریڈ زون میں داخل ہوگئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 294 پوائنٹس کی کمی سے 170447پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 100پوائنٹس کی کمی سے 51831 پوائنٹس اورآل شیئر زانڈیکس 193 پوائنٹس کی کمی سے 102982 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم پیر کی نسبت 30فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز 1ارب 17کروڑ 66لاکھ 37ہزار 847 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 182کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 161 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،290 میں کمی اور 31 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
-

اقلیتی برادری کی ملک کے لیے قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں: عطا تارڑ
اسلام آباد:وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کی ملک کے لیے قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں۔وفاقی دارالحکومت میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ رسچین کمیونٹی نےہمیشہ پیاردیا،کرسچین کمیونٹی کا پاکستان کی ترقی میں بھی اہم کردارہے، اقلیتی برادری ہر شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کرسمس تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے، میرے حلقےمیں کرسمس تقریبات کی تیاری زوروشورسےجاری ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں، قلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔وزیر اطلاعات نشریات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جلد کرسمس بازار لگائیں گے، پاکستان میں مسیحی برادری کا کردار سنہرے حروف میں لکھا جائے گا،اقلیتی برادری کی ملک کے لیے قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ ہمیں ملکی ترقی اورقیام امن کے لیے متحد ہونا ہوگا، کرسچین کمیونٹی سےجو محبت ملی اِس کا مشکورہوں، میں کرسچین کمیونٹی کے حقوق کا کسٹوڈین ہوں۔
-

بھیک مانگنے پر مختلف ممالک سے ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیے جانے کا انکشاف
لاہور: دنیا کے مختلف ممالک سے بھیک مانگنے پر ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی آغا رفیع اللہ کی سربراہی میں ہوا۔ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ اس سال 51 ہزار پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے آف لوڈ کیا گیا، سب سے زیادہ 24 ہزار افراد سعودی عرب نے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیے جبکہ اس سال یو اے ای نے 6 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا اور آزربائیجان سے بھی ڈھائی ہزار پاکستانی بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔انہوں نے قومی اسمبلی کی کمیٹی کو بتایا کہ جو لوگ عمرے کا نام لیکر یورپ جانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں ثبوت کے ساتھ آف لوڈ کیا، عمرے کے نام پر لوگوں کے پاس یورپ جانے کے ڈاکیومنٹس تھے تب انہیں آف لوڈ کیا۔قومی اسمبلی کی کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس سال 24 ہزار افراد کمبوڈیا گئے جس میں سے 12 ہزار افراد تاحال واپس نہیں آئے، برما میں سیاحتی ویزے پر 4 ہزار افراد گئے لیکن ڈھائی ہزار واپس نہیں آئے۔ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا غیرقانونی افراد کو روکنے سے پاکستان کی پاسپورٹ رینکنگ 118 سے 92 نمبر پر آئی، گزشتہ برسوں میں غیر قانونی جانے والے افراد میں پاکستان ٹاپ 5 ملکوں میں تھا لیکن اب ہماری پالیسیوں سے پاکستان ٹاپ فائیو ملکوں سے نکل گیا ہے۔ان کا کہنا تھا گزشتہ برس 8 ہزار افراد غیرقانونی طور پر یورپ گئے جبکہ اس سال یہ تعداد 4 ہزار ہو گئی ہے، مجموعی طور پر 56 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے پر سعودی عرب نے ڈی پورٹ کیا۔انہوں نے بتایا کہ دبئی اور جرمنی نے ہمارے سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری کر دیا ہے، ایمی ایپلیکیشن جنوری کے وسط میں لانچ کر دی جائے گی، ایمی ایپلیکیشن میں بیرون ملک جانے والے روانگی سے 24 گھنٹے قبل امیگریشن کرالیں گے۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ زمبابوے میں ہمارے سفیر نے بتایا ایتھوپیا اور زیمبیا سے غیر قانونی طریقے سے لوگ یورپ جا رہے ہیں، ایک جعلی فٹبال کلب نے ٹیم کو جاپان بھیجا، ایک لنگڑا شخص بھی فٹبال ٹیم کے ساتھ چلاگیا۔
-

پاکستان سپورٹس بورڈ کا ہاکی فیڈریشن کو انتخابی عمل روکنے کا حکم
اسلام آباد: پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ہاکی فیڈریشن کے انتخابی عمل کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے فیڈریشن سے 7 روز میں تحریری وضاحت کی ہدایت بھی کردی ہے۔پی ایس بی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خط میں لکھا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کو انتخابات کے انعقاد کا اختیار نہیں ہے، پورٹل کے ذریعے کلبز کی رجسٹریشن اور اسکروٹنی کا عمل غیر قانونی ہے اور ہاکی فیڈریشن کے دو رکنی الیکشن کمیشن کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ہاکی فیڈریشن کو کہا گیا ہے کہ پی ایس بی نے 26 نومبر کو لکھے گئے خط میں قانونی پوزیشن واضح کردی تھی لہٰذا ہاکی فیڈریشن کا از خود انتخاب کرانا آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کے انتخابات، کلبز کی رجسٹریشن اور اسکروٹنی پی ایس بی کا کام ہے۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن سے 7 یوم کے اندر تحریری طورپر اپنے غیرقانونی عمل کی وضاحت پیش کرنے کی دایت کی ہے۔پی ایچ ایف نے از خود اپنے الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا، جس پر پی ایس بی نے پی ایچ ایف کو از خود الیکشن شیڈول جاری کرنے پر سات روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔پی بی ایس نے واضح کیا ہے کہ حکومتی اداروں سے اجازت لیے بغیر پی ایچ ایف کا الیکشن نہیں ہوگا، رپورٹس کے مطابق پی ایچ ایف نے دو رکنی الیکشن کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔
-

پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل اورمائننگ کمپنی کے درمیان معاہدہ
کراچی:پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل نے اپنے آپریشنز اور کاروباری دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ نیا معاہدہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس معاہدے کے تحت پی آئی بی ٹی ریکوڈک کی طرف سے سونے اور تانبے کے کارگو کنسنٹریٹ کی ہیڈلنگ، اسٹوریج اور برآمد کی خدمات فراہم کرے گا۔معاہدے کے بعد پی آئی بی ٹی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کے ساتھ سپلیمنٹری امپلی منٹیشن ایگریمنٹ پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔
-

ورلڈکپ سر پر ہے، ٹیم میں زیادہ تجربے کرنے کی ضرورت نہیں: سابق کپتان
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈکپ سر پر ہے، ٹیم میں زیادہ تجربے کرنے کی ضرورت نہیں۔شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ جنرل فیض سمیت دیگر آرمی افسران کا احتساب ہو رہا ہے، آرمی نے اپنے آپ سے احتساب شروع کیا ہے۔سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ فوج میری ہے، ہم سب کی ہے جو قربانیاں دے رہی ہے، فخر محسوس کرتا ہوں کہ فوج اپنے بچوں کو یتیم کرا رہی ہے تاکہ ہمارے بچے یتیم نہ ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل روڈ شو ہونا چاہئے، پی ایس ایل بڑا برانڈ ہے، پی ایس ایل فرنچائز کو بھی چاہیے ایسے پروگرام کریں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے کمبینیشن مل گیا ہوگا، کپتان کو ایک ٹیم بنا کر دیں، تاکہ اسے بھی پتہ ہو کہ میں کپتان ہوں۔سابق کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل میں ٹیموں میں اضافہ ہونا چاہیے اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع ملے گا، ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ہونی چاہیے، میں خود ڈیپارٹمنٹ سے کھیلا ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بگ بیش میں کرکٹرز کھیل رہے ہیں اچھی بات ہے، بابر، رضوان، شاہین وہاں سے کھیل آئیں گے جس سے ورلڈ کپ کے لیے مدد ملے گی۔
-

سٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کم ہو کر 10.5 فیصد پر آ گئی
کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق نئی شرحِ سود 10.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔معاشی ماہرین کی توقع تھی کہ شرحِ سود کو 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا جائے گا، تاہم مانیٹری پالیسی کمیٹی نے غیر متوقع طور پر شرحِ سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مئی 2025 میں سٹیٹ بینک نے شرحِ سود میں 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کی تھی، جس کے بعد مسلسل کئی ادوار تک شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی۔ -

افغانستان سے دہشتگردی کا نیا خطرہ سراٹھانے لگا:عالمی برادری طالبان پر دباؤ ڈالے: شہباز شریف دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے کوششیں کی جار ہیں ،تنازعات کا پرامن حل پاکستانی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ، مشرق وسطیٰ میں دیرپا جنگ بندی ،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی ضروری موسمیاتی تبدیلی، غربت ، عدم مساوات دنیا کیلئے بڑے چیلنجز ، عشق آباد عالمی فورم سے خطاب ،روس ، ترکیہ ،ایران ، تاجک ،کرغز صدور سے ملاقاتیں ، یادگار غیرجانبداری کا دورہ ،پھول چڑھائے
عشق آباد،اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے افغانستان سے دہشتگردی کا نیا خطرہ سر اٹھانے لگا ہے ، خطرے سے نمٹنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ،عالمی برادری طالبان رجیم پر دبائو ڈالے کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گرد کارروائیاں بند کرائیں ۔پاکستان فلسطینی عوام اور بہادرکشمیریوں کے بنیادی حق خوارادیت کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔موسمیاتی تبدیلی، غربت اور عدم مساوات کو دنیا کیلئے بڑے چیلنجز قراردیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا جدید ٹیکنالوجی تک سب کیلئے منصفانہ اور بلا امتیاز رسائی ناگزیر ہے ،سماجی و اقتصادی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے ترقی پذیر ممالک کو مشکلات کا سامنا ہے ، تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے ،پاکستان عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد ، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا اگرچہ یہ ترکمانستان کا میرا پہلا دورہ ہے لیکن میں اپنے آپ کو یہاں قطعا اجنبی محسوس نہیں کررہا،ترکمانستان کے قومی رہنما قربان گلی بردی محمدوف اور صدرسردار بردی محمدوف میرے لئے بھائیوں جیسے ہیں ،پاکستان اور ترکمانستان کی دوستی کو مضبوط بنانے میں ان کا اہم کردار ہے ۔وزیراعظم نے کہا ترکمانستان کی قیادت کو مستقل غیر جانبداری کے 30 سال مکمل ہونے اور 2025کو اقوام متحدہ کی طرف سے امن و اعتمادکا سال قرار دینے کی کامیاب کاوش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان نے رواں سال سلامتی کونسل میں غیرمستقل رکن کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔
