Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 35 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • طالبان دہشتگردی سے توبہ کریں اسکے بغیر بات نہیں ہوگی،رانا ثنا   جنگ ہماری چوائس نہیں ،اب ہم نے قدم اٹھا لیا ،افغانی اس جنگ کا مزہ چکھیں سہیل آفریدی کی تقریر سے لگتا ہے وہ خودکش بمبار ہیں، دنیا مہر بخاری کیساتھ

    طالبان دہشتگردی سے توبہ کریں اسکے بغیر بات نہیں ہوگی،رانا ثنا جنگ ہماری چوائس نہیں ،اب ہم نے قدم اٹھا لیا ،افغانی اس جنگ کا مزہ چکھیں سہیل آفریدی کی تقریر سے لگتا ہے وہ خودکش بمبار ہیں، دنیا مہر بخاری کیساتھ

    لاہور:وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے افغانستان نے جوجارحیت کا ارتکاب کیااس جیسا ان کو جواب ملا ہے ،ان کی پوسٹیں تباہ ہوگئی ہیں،وہاں سے وہ لاشیں نہیں اٹھا سکے ،وقفہ افغان طالبان کو چاہیے تھا تا کہ وہ اپنی لاشیں اٹھاسکیں۔دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا جنگ بندی ہوئی ہے ، چاہے عارضی ہو یا ایک پریڈ تک ہو،یہ اچھی بات ہے ۔ ہم نے 40 سال تک افغان طالبان کی مدد،خاطر مدارت ،ان کی منت، انکی حمایت کی ہے ہم نے سب کچھ کر کے دیکھ لیا ہے لیکن وہ کسی بات پر راضی نہیں ہوئے جنگ ہماری چوائس نہیں ہے ،اب ہم نے قدم اٹھا لیا ہے وہ دہشت گردی سے باز آجائیں،پاکستان میں دہشتگردوں کو بھیجنے ، ان کی سپورٹ ، سہولت کاری سے اب توبہ کریں ، اس کے بغیر افغان طالبان کے ساتھ کوئی بات چیت، صلح اور جنگ بندی نہیں ہو گی، یہ ہماری پہلی شرط ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا طالبان نے ہم پر جنگ مسلط کی ہم نے اب انہیں بھی اس جنگ میں لپیٹا ہے ۔ ہم تو پہلے ہی حالت جنگ میں ہیں، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بیس پچیس سال سے ہمیں حالت جنگ میں مبتلا کر رکھا ہے ،چھپا ہوا دشمن سامنے کے دشمن سے کہیں زیادہ خطرناک ہوتا ہے ۔مشیر وزیراعظم نے کہا افغانی اس جنگ کا مزہ چکھیں اب جو جنگ ہو گی اس کا ہم ہی نہیں افغان طالبان بھی شکار ہوں گے ،دہشت گردوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی، شرپسند ہمارے افسروں اورجوانوں کوشہید کر رہے ہیں، اِن کے ساتھ کیا مذاکرات کریں گے ؟۔ رانا ثنا اللہ نے کہا سعد رضوی کی گرفتاری سے متعلق کوئی معلومات نہیں ،ٹی ایل پی والوں نے ایس ایچ او اور کئی لوگوں کو شہید کیااُنہیں نتائج بھگتنا ہوں گے ۔انہوں نے کہا سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھالیا لیکن منتخب ہونے کے بعد جو تقریر کی اس سے لگتا ہے وہ خودکش بمبار ہیں۔ نومنتخب وزیراعلیٰ نے خود کہا بانی پی ٹی آئی کے عشق میں مارا جاؤں گا۔جب وہ مرنے پر تلا ہوا ہے تو وہ کیسے چلے گا ؟۔

  • پاک ،ترکیہ زیرِسمندر تیل و گیس کی تلاش کامعاہدہ طے پاگیا

    پاک ،ترکیہ زیرِسمندر تیل و گیس کی تلاش کامعاہدہ طے پاگیا

    کراچی :پاکستان اور ترکیہ نے توانائی کے شعبے میں تعاون کا نیا باب رقم کردیا ہے۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان زیرِسمندر تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا۔جسے ملکی توانائی تحفظ اور معاشی استحکام کے حوالے سے ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے ۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)اور ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ماری انرجیز)نے مشترکہ طور پر اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا ہے کہ ان کمپنیوں نے ترکیہ پیٹرولیم اوورسیز کمپنی (ٹی پی او سی)کے ساتھ آف شور انڈس بلاک ایسٹرن آف شور انڈس بی میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے معاہدہ کرلیا ہے ۔ یہ منصوبہ اسٹریٹجک انرجی کوآپریشن فریم ورک کے تحت شروع کیا گیا ہے ۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 210پوائنٹس بڑھ گیا  منافع خوری سے تیزی کی رفتار محدود،100انڈیکس 165686پوائنٹس پر بند

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 210پوائنٹس بڑھ گیا منافع خوری سے تیزی کی رفتار محدود،100انڈیکس 165686پوائنٹس پر بند

    کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی رہی ۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا۔ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کی خبر پر سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس زبردست تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 67 ہزار کی بلند سطح عبور کرگیا،بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آگیا جس سے تیزی کی رفتار محدود ہوگئی۔کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای 100 انڈیکس 210 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 65 ہزار 686 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 459 پوائنٹس کے اضافے سے 100,785.80 پوائنٹس پر بند ہواتاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 111.59 پوائنٹس کی کمی سے 50,923 پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر489کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہواجس میں سے 249کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،204میں کمی اور36میں استحکام رہا۔

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ

    زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ

    کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرِ مبادلہ کے ذخائر 10 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 1 لاکھ ڈالرز بڑھے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی زرِ مبادلہ ذخائر 19 ارب 61 کروڑ ڈالر ہو گئے، ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 10 اکتوبر تک 19.81 ارب ڈالرز رہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.07 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے 14.44 ارب ڈالرز رہے۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.06 کروڑ ڈالرز کم ہو کر 5.36 ارب ڈالرز رہے۔

  • پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3400 کارکن گرفتار

    پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3400 کارکن گرفتار

    لاہور: پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 3ہزار 400 ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کے خلاف پنجاب بھر میں جاری کریک ڈاؤن میں گرفتاریوں کی تعداد 3400 تک جا پہنچی ہے۔لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 340 ہوگئی، شیخوپورہ میں 217، منڈی بہاؤالدین 210 ، راولپنڈی 190 ، فیصل آباد 180 ، گوجرانوالہ 160 ، سیالکوٹ 150 اور اٹک میں 156 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ان ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے، سب سے زیادہ 39 مقدمات لاہور میں درج ہوئے، مظاہرین کے حملوں سے 250 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق اشتعال انگیزی،احتجاج میں ملوث ملزمان کی گرفتاری فہرستوں کےمطابق جاری ہے جبکہ فوٹیجز کی مدد سے براہ راست تشدد اور توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے، ملزمان کو اے، بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے لاہور اور مریدکے سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پرتشدد احتجاج کے باعث نظام زندگی متاثر ہوا تھا۔مریدکے میں مذہبی جماعت کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم میں پولیس افسر اور مذہبی جماعت کے کارکنوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کیے، جس میں احتجاج کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم مذاکرات کے دوران قیادت ہجوم کو اکساتی رہی، ہجوم نے پتھراؤ، کیلوں والے ڈنڈے اور پیٹرول بم استعمال کیے جبکہ متعدد پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی گئی۔ذرائع نے بتایا تھا کہ پولیس نے سانحے سے بچنے کی کوشش میں شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، جس پر مظاہرین مزید مشتعل ہوئے اور منظم حملے کیے گئے، مظاہرین نے کم از کم 40 سرکاری و نجی گاڑیاں اور دکانیں جلائیں، تصادم میں مذہبی جماعت کے 3 کارکن اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا، پوسٹ مارٹم رپورٹس کے مطابق فائرنگ چھینے گئے اسلحے سے کی گئی۔مظاہرین نے یونیورسٹی کی بس سمیت متعدد گاڑیاں اغوا کیں، متعدد مقامات سے اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی، پولیس نے متعدد ملزمان کوگرفتار کرلیا، پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ مذہبی جماعت کے سربراہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

  • ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں‘ڈپٹی کمشنر  ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس میں منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

    ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں‘ڈپٹی کمشنر ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس میں منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

    مظفرگڑھ :ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران انعم حفیظ نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام اسکیموں پر کام تسلی بخش اور تیز رفتاری سے جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبے عوامی سہولت کے پیش نظر بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام محکمے متحرک ہیں۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے اہداف جلد حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے مٹیریل کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر منصوبوں کا جائزہ لیں اور کسی بھی قسم کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں تاکہ ترقیاتی رفتار برقرار رہے ۔

  • آسان خدمت مرکز کا مقصد شہریوں کو سہولیات دینا،رندھاوا   چیئرمین سی ڈی اے سے باکو کے آرکیٹیکٹس کے وفد کی ملاقات،اہم امور پر گفتگو

    آسان خدمت مرکز کا مقصد شہریوں کو سہولیات دینا،رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے سے باکو کے آرکیٹیکٹس کے وفد کی ملاقات،اہم امور پر گفتگو

    اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے باکو کے آرکیٹیکٹس و کنسلٹنٹس پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت آسان خدمت مرکز منصوبے میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں مزید بہتری لانے کیلئے پرعزم ہے۔ شہریوں کی سہولیات و خدمات کی بہتر انداز میں فراہمی کیلئے مختلف اقدامات کر رہے ہیں، آسان خدمت مرکز کے قیام کا بنیادی مقصد شہریوں کو ایک چھت تلے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور آسان خدمت مرکز کے قیام سے اسلام آباد کے شہریوں کو کئی محکموں کی سروسز و سہولیات کا حصول ایک چھت تلے ممکن ہوگا۔ ملاقات میں چیئرمین سی ڈی اے نے آذربائجان کے ماہرین کی تکینکی صلاحیتوں، استعداد کار اور تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ ادھر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن پشاور کے تحت 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی ممبران و زیر تربیت افسران نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، چیئرمین اور دیگر افسروں نے خیرمقدم کیا۔

  • آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے، پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز ملیں گے

    آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے، پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز ملیں گے

    اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کے جائزے پر معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز ملیں گے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی (EFF) کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالرز جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی (RSF) کے تحت 20 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سماجی شعبے کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کرکے غربت میں کمی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے۔آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق تعلیم، صحت اور معاشی اصلاحات کے شعبوں میں وفاق اور صوبوں کی کارکردگی کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان کا مالیاتی خسارہ گزشتہ 14 سال کی بہترین سطح پر ہے۔

  • ملک میں بہت تجربے ہو گئے،اب ایماندار قیادت کی ضرورت ہے: حافظ نعیم الرحمان

    ملک میں بہت تجربے ہو گئے،اب ایماندار قیادت کی ضرورت ہے: حافظ نعیم الرحمان

    ملتان: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں بہت تجربے ہو گئے،ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے۔پنجاب کے شہر ملتان میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم نوجوانوں کوآئی ٹی کی فری تعلیم دلوائیں گے، ہم پاکستان میں تعلیمی انقلاب لائیں گے، موجودہ سسٹم ڈیلیورنہیں کررہا،جاگیردار،وڈیروں نےپاکستان کوبہت پیچھےدھکیل دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز،انجینئرز،آئی ٹی پروفیشنل مایوس ہوکرملک سےباہرجارہےہیں، موجودہ دورانفارمیشن ٹیکنالوجی کا دورہے، ڈونلڈ ٹرمپ نےقتل عام کیا اورشہبازشریف چاپلوسی کررہا تھا، ایسےحکمرانوں کی وجہ سے ہمارا سرشرم سے جھک جاتا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت تیزی سےبڑھ رہی ہے، دو کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، نوازشریف،شہبازشریف چالیس سال سےاقتدارمیں ہے، بھٹو،زرداریوں سےپوچھنا چاہتا ہوں بچےسکولوں سےکیوں باہرہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چیف منسٹرصاحبہ!قومیں اشتہارات کےذریعے آگےنہیں بڑھتی، تنخواہ دارطبقےکا جینا مشکل ہوچکا ہے، حکمرانوں قوم کوبیوقوف نہ بناؤقوم کومعیاری تعلیم چاہیے،تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں بہت تجربے ہو گئے،ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے،ہم نوجوانوں کومایوس نہیں کریں گے،نوجوانوں اچھا کھیلنا اورپڑھنا بھی ہے، بنوقابل پروگرام پاکستان کی امید کا پروگرام ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگلےمہینےمینارپاکستان میں نوجوانوں کا تاریخی کنونشن کریں گے، مینارپاکستان میں نظام کی تبدیلی کا چارٹرپیش کریں گے، یہ بیوروکریسی حالات تبدیل نہیں کرسکی،انگریزکی بنائی بیوروکریسی ڈیلیورنہیں کررہی ہےحافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اللہ نےموقع دیا توبیوروکریسی کا نظام تبدیل کردیں گے،لوکل باڈی الیکشن کےنام پرفراڈ کیا جاتا ہے،ہم بااختیارشہری حکومتوں کا نظام بنائیں گے، نظام کی تبدیلی کا ہمارےپاس پورا نقشہ موجود ہے، نوجوان ہمارے ساتھ ملکرکام کریں ہم نظام بدلیں گے۔

  • پنجاب میں فرسٹ ایئر نتائج نے گرتا نظام تعلیم بے نقاب کر دیا

    پنجاب میں فرسٹ ایئر نتائج نے گرتا نظام تعلیم بے نقاب کر دیا

    لاہور: پنجاب بھر میں فرسٹ ایئر کے نتائج نے گرتے ہوئے نظام تعلیم کو بے نقاب کر دیا، پنجاب میں رٹہ سسٹم نظام تعلیم پر حاوی ہو گیا۔46 فیصد سے زائد طالب علم 33 فیصد نمبر بھی نہ لے سکے، فرسٹ ایئر امتحانات کے نتائج نے نظام تعلیم پر سوالات اٹھا دیئے، رٹہ سسٹم ختم کیے بغیر نظام تعلیم بہتر نہیں ہوسکتا۔صوبے میں 7 لاکھ 74 ہزار 424 طلبہ نے امتحان دیا، فرسٹ ایئر کے امتحان میں 3 لاکھ 55 ہزار 204 فیل ہوئے، طلبہ کی کامیابی کا تناسب 53 اعشاریہ 71 فیصد رہا۔پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب لڑکوں کی نسبت زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔مجموعی طور پر 4 لاکھ 53 ہزار 370 طالبات نے حصہ لیا، 60 اعشاریہ 85 فیصد کامیاب رہیں، 3 لاکھ 14 ہزار 54 لڑکوں نے امتحان دیا، 43 اعشاریہ 42 فیصد کامیاب ہو پائے۔