Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 38 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • پائیدار کلی معاشی استحکام ضروری ہے ،گورنر اسٹیٹ بینک

    پائیدار کلی معاشی استحکام ضروری ہے ،گورنر اسٹیٹ بینک

    مشکل پالیسی وضوابطی اقدامات سے نتیجہ معاشی استحکام کی صورت میں نکلا مہنگائی وسط مدتی ہدف 5تا 7فیصد کی حد میں رہیگی،جمیل احمد،نفرنس سے خطاب
    کراچی:گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ شمولیت پر مبنی معاشی نمو کے حصول کیلئے پائیدار کلی معاشی استحکام ضروری ہے ، جو مختلف کمیونٹیز کی حالت بہتر بنانے اور تمام افراد کی خوشحالی میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ بات انہوں نے نویں سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہی۔پاکستان مائیکروفنانس بینک کی میزبانی میں اس کانفرنس کا مرکزی موضوع مائیکروفنانس میں نشاۃ ِثانیہ تھا چنانچہ شمولیتی معاشی ترقی کیلئے مائیکروفنانس کو فروغ دینے کے عزم کی تجدید کی گئی۔ جمیل احمد نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران مشکل لیکن ضروری پالیسی اور ضوابطی اقدامات کیے گئے ، جن کا نتیجہ معاشی استحکام کی صورت میں نکلا ہے۔پاکستان کے کلی معاشی اظہاریوں میں بہتری کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی تیزی سے کم ہوئی ہے ، اور حالیہ سیلاب کے باعث قیمتوں میں کچھ عارضی اضافے کے باوجود تخمینہ لگایا گیا ہے کہ مہنگائی حکومت کے وسط مدتی ہدف 5 تا 7 فیصد کی حد میں رہے گی۔ انہوں نے بیرونی شعبے کے متعلق اس بات کی نشاندہی کی کہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر جنوری 2023ء کی سطح کے مقابلے میں آج تقریباً پانچ گنا بلند سطح پر ہیں، جس سے زرمبادلہ کے بفرز بڑھانے کے لیے زرمبادلہ کی انٹربینک سے ہماری اسٹریٹجک خریداریوں کی عکاسی ہوتی ہے ، اگر ہم انٹربینک سے اپنے زرمبادلہ ذخائر کو بڑھانے کیلئے خریداری نہ کرتے تو قرضے بروقت واپس کرنے کے لیے حکومت کو خاصی بھاری مقدار میں اور بلند شرح سود پر قرض لینا پڑتا۔

  • سونا ہزاروں روپے سستا، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونا ہزاروں روپے سستا، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 44 ڈالر کمی کیساتھ 3 ہزار 995 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 578 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 924 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار 597 روپے ہوگئی۔دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 34 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 1 سو روپے کی ریکارڈ سطح کو چھو گئی۔

  • جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں سیاسی استحکام بھی ممکن نہیں: شاہد خاقان عباسی

    جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں سیاسی استحکام بھی ممکن نہیں: شاہد خاقان عباسی

    کراچی:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں سیاسی استحکام بھی ممکن نہیں۔پاکستان کنسرنڈ سٹیزنز اور پی ایم اے ہاؤس کے زیرِ اہتمام شہرِقائد میں اہم سیمینار کا انعقاد ہوا،سیمینار میں سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک کے سیاسی عزم، ایجنڈے اور طرزِ حکمرانی پر گفتگو کی۔اِس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کا میرا صحت کے شعبے سے گہرا تعلق ہے، آپ کا حصہ ملکی ترقی کے لیے قابلِ تعریف ہے، آج معیشت پر بات نہیں کرنی تھی، مگر ہر مسئلہ معیشت سے جڑا ہے، جس ملک میں رول آف لاء ہوگا وہاں معیشت بہتر ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں سیاسی استحکام بھی ممکن نہیں، آج ملک میں سیاستدانوں کی تعداد بڑھ چکی ہے، جو کرپٹ انسان بات مان لے ہم اُسے سیاست میں لے آتے ہیں، ایوانوں میں بیٹھے زیادہ تر لوگ خدمت کے لیے نہیں آئے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاست کے لیے تین چیزیں ضروری ہیں، تعلیم، تجربہ اور سیاسی عمل کا حصہ ہونا، ملک میں سیاستدانوں کا معیار مسلسل گر رہا ہے، اگر قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ بات صاحبِ اقتدار کو سمجھنی ہوگی، وقت کے ساتھ ہم نے بہت کچھ بدلتے دیکھا ہے، ہمارے ملک کا آئین وسیع ہے، ہر مسئلہ زیرِ بحث آتا ہے، صوبوں کے وفاق سے تعلقات کا نظام آئین میں واضح ہے

  • ممکنہ احتجاج: موٹر وے، جی ٹی روڈ، تعلیمی ادارے بند، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

    لاہور، اسلام آباد: ایک مذہبی جماعت کے احتجاجی ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے، لاہور تا اسلام آباد موٹر وے اور جی ٹی روڈ کے راستے بھی جزوی طور پر بند کر دیے گئے، لاہور میں اورنج لائن ٹرین بھی معطل ہو گئی۔اورنج لائن ٹرین کے بعد میٹرو سروس بھی بند کر دی گئی، شہر میں راستوں کی بندش کی وجہ سے آج صوبائی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس بند رہے گی۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں حالات کشیدہ ہونے پر سکولوں میں 11 بجے چھٹی دے دی گئی، پنجاب یونیورسٹی میں بھی چھٹی دے دی گئی، پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ہونے والے لا کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ لاہورسے اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، اسلام آباد سےلاہور آنےوالی موٹروے بھی ٹریفک کیلئے بند ہے، بابوصابو اورٹھوکرنیاز بیگ سے موٹروے پر انٹری بند ہے جبکہ اسلام آباد میں موٹروے پر آنے والے تمام راستے بند ہیں۔جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور اور اسلام آباد جانے والے تمام راستوں پر کنٹینر کھڑے کر دیے گئے، مختلف شہروں کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گجرات میں دریائے چناب کا پل بھی ٹرک اور کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، جی ٹی روڈ پر لالہ موسیٰ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے مقامات پر بھی کنٹینرز کھڑے کر دیئے گئے۔مریدکے، چناب نگر، گجرات سے جی ٹی روڈ بند ہے، جہلم پل اور چکوال موڑ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

  • ‘اینف از اینف’، اب دہشت گردوں کا سر کچلنا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف

    ‘اینف از اینف’، اب دہشت گردوں کا سر کچلنا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری افواج کے جوان اور افسر ملک کی خاطر ہر روز قربانیاں دے رہے ہیں، ‘اینف ازاینف’، اب دہشت گردوں کا سرکچلنا ہوگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کل راولپنڈی میں سپہ سالار کے ہمراہ شہدا کی نمازجنازہ میں شرکت کی، شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید نے بہادری اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی۔وزیراعظم نے کہا کہ آج صبح شہید میجر سبطین حیدر کی نمازجنازہ میں شرکت کی، شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات میں ان کا جذبہ لائق تحسین تھا، شہدا کے اہل خانہ نے کہا کہ ملک کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید نے فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، شہدا پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں، وقت آگیا ہے اب فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے، دہشت گردی کا ہر صورت میں مکمل خاتمہ کرنا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ دوست نما دشمن دہشت گردوں کو تحفظ دے رہے ہیں،دوست نما دشمن اس ملک کے خلاف لڑ رہے ہیں، دہشت گردوں کو پناہ دینے والے سہولت کار برابر کے مجرم ہیں، آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔

  • دسمبر کے آخری ہفتے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات :الیکشن کمیشن :آج سے حلقہ بندیوں کا آغاز

    دسمبر کے آخری ہفتے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات :الیکشن کمیشن :آج سے حلقہ بندیوں کا آغاز

    2 ماہ میں حلقہ بندیاں کرانے کا حکم ،الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت بلدیاتی انتخابات کرائے گا، تحریری فیصلہ ملک کے بڑے صوبے میں الیکشن نہیں ہوا، یہ صرف الیکشن کمیشن نہیں بلکہ حکومتوں کیلئے باعث شرمندگی ، چیف الیکشن کمشنر،اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے ، صوبے میں آج جمعرات سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے گا، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 2 ماہ میں حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا۔قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ حکومتی وزیر نے بیان دیا الیکشن کمیشن فیصلہ کرے ہم الیکشن کرا دیں گے ، خود تاخیر کر کے کہہ رہے ہیں الیکشن کمیشن تاخیر کر رہا ہے ۔سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوا، یہ صرف الیکشن کمیشن نہیں بلکہ مختلف حکومتوں کیلئے باعث شرمندگی ہے ، جتنی حکومتیں آئیں ان کی مرضی نہیں تھی کہ بلدیاتی الیکشن کرایا جائے ، وقت آگیا ہے الیکشن کمیشن فیصلہ کرے ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹ ڈالی، 5 مرتبہ مقامی حکومت کے قوانین بدلے گئے ، چھٹی مرتبہ قانون میں ترمیم ہو رہی ہے ، سندھ، بلوچستان، کے پی کے ، کنٹونمنٹ میں بہت کوشش سے بلدیاتی انتخابات کرائے ، سب صوبائی حکومتوں نے تاخیر کی اور رکاوٹیں ڈالیں۔پنجاب حکومت کہتی ہے ہمارا قانون نہیں بنا ہے ، وہ کوئی ایسی چیز نہیں کر سکتے جس سے الیکشن کمیشن کا اختیار چھینا جائے ، پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے کی پابند ہے ۔حکام کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں کیس 14 اکتوبر کیلئے مقرر ہے ، انہیں بھی جواب دینا ہے ، حکومت نے کہا ہے جیسے اسمبلی اجلاس ہوگا اس میں قانون منظور کرالیں، جیسے اسمبلی کا اگلا اجلاس ہوگا قانون منظوری کیلئے پیش کر دیں گے ۔سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کمیشن نے کہاکہ صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے ورنہ یہ آئین شکنی کے مترادف ہوگا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ آئین کی دفعات پر عمل درآمد کو کسی صوبائی قانون سازی کی تاخیر کی بنیاد پر مو خر نہیں کیا جا سکتا۔اگر صوبے تعاون نہیں کرتے تو بھی کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے انتخابات کرانے کا پابند ہے ۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ پنجاب کے بلدیاتی قوانین میں 5 مرتبہ ترامیم کی جاچکی ہیں اور اب چھٹی مرتبہ بھی ترمیم کی جا رہی ہے تاہم الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت الیکشن کروائے جا سکتے ہیں۔

  • ڈالرمزید سستا،تولہ سونا8ہزار400روپے مزید مہنگا

    ڈالرمزید سستا،تولہ سونا8ہزار400روپے مزید مہنگا

    تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 178 ،دس گرام3لاکھ 64 ہزار 521 پرجاپہنچا،کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک پیسے کی کمی سے 281.21 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 281.22 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 84 ڈالر کے بڑے اضافے سے پہلی بار 4 ہزار ڈالر کی بلند سطح عبور کرکے 4039 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 8400 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 7202 روپے بڑھ کر 3لاکھ 64 ہزار 521 روپے ہوگئی۔مزید برآں چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے کے اضافے سے 4984 تک جا پہنچی ہے ۔

  • عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر مستحکم

    عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر مستحکم

    کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4039 ڈالرز پر مستحکم رہی جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بغیر کسی دروبدل کے برقرار رہے۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے پر برقرار جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بنا ردو بدل کے 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے پر مستحکم رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار 400 روپے کے بڑے اضافے کیساتھ 4لاکھ 25 ہزار178روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔

  • سابق سینیٹر مشتاق احمد وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

    سابق سینیٹر مشتاق احمد وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

    اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد بحرین سے اسلام آباد پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم کو فون کیا اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کی عمان واپسی میں اردن کی مدد پر شکریہ ادا کیا تھا۔واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل تھے، انہیں اسرائیل نے گزشتہ ہفتے فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والی کشتیوں کے ایک فلوٹیلا کو روکنے کے بعد حراست میں لیا تھا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 30 دن اور 30 راتیں سمندر میں گزاریں، دورانِ سفر صمد فلوٹیلا پر 3 ڈرون اٹیک ہوئے۔سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ 2 سال سے زائد ہو گئے، فلسطین میں مسلمانوں کا قتلِ عام ہو رہا ہے، غزہ میں ہزاروں کی تعداد میں بچے معذور اور یتیم ہو گئے، مسلمان ممالک کو مل کر فلسطین سے متعلق غور کرنا ہو گا، 2 سال سے فلسطین میں ہونے والی نسل کشی ظلم کی انتہا ہے۔

  • 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ترقی پانے والے ججز کو بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہئے: جسٹس مسرت

    26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ترقی پانے والے ججز کو بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہئے: جسٹس مسرت

    اسلام آباد:سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر ان ججز کو بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہئے جن کی 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ترقی ہوئی۔سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بنچ نے کی، جس میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل تھے۔