Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 39 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج جہنم واصل، میجر سبطین شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج جہنم واصل، میجر سبطین شہید

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کرتے ہوئے 7 خوارج جہنم واصل کر دیئے، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک میجر شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی، اس دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی، تاہم پاکستانی جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔پاک فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ تمام دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے اور ملک میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فوج کے 30 سالہ بہادر افسر میجر سبطین حیدر نے بہادری اور دلیری کی مثال قائم کرتے ہوئے دشمن کا مقابلہ کیا، وہ اپنے دستے کی قیادت کرتے ہوئے فرنٹ لائن پر لڑتے رہے اور مادرِ وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں قوم کے حوصلے بلند کر رہی ہیں اور ہم آخری خوارج کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

  • خیبرپختونخوا کے نامزد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟

    خیبرپختونخوا کے نامزد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟

    پشاور: سکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو صوبے کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا کے نامزد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے ، وہ 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبرسے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے۔وہ موجودہ حکومت میں وزیرِاعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونیکیشن اینڈ ورکس رہے، صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔انہوں نے بی ایس اکنامکس کی ڈگری حاصل کی جبکہ پیشے کے اعتبار سے وہ بزنس مین ہیں، عام انتخابات میں انہوں نے بڑے مارجن کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے بلاول آفریدی اور جے یو آئی کے حمید اللہ جان آفریدی سمیت دیگر کو شکست دی تھی۔

  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کیلئے سروے جاری

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کیلئے سروے جاری

    ٹیمیں گھر گھر جا کر متاثرہ خاندانوں سے معلومات اکٹھی کر رہی ہیں :عثمان طاہر جپہ
    مظفرگڑھ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کے لیے سروے کا عمل ضلع مظفرگڑھ میں تیزی سے جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی نگرانی میں مختلف محکموں پر مشتمل ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرمِ عمل ہیں۔ محکمہ ریونیو، زراعت، لائیو اسٹاک، اربن یونٹ اور پاک فوج کے افسران و اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں گھر گھر جا کر متاثرہ خاندانوں سے معلومات اکٹھی کر رہی ہیں تاکہ نقصانات کا درست اور شفاف تخمینہ لگایا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شفاف سروے کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ریلیف کیمپس پیکجز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گی تاکہ متاثرہ عوام کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے بروقت امداد فراہم کی جا سکے ۔

  • نواز شریف ، زرداری بات کرینگے تو معاملہ ختم ہو جائیگا ، رانا ثنا

    نواز شریف ، زرداری بات کرینگے تو معاملہ ختم ہو جائیگا ، رانا ثنا

    جب تک دونوں پارٹیوں کی قیادت چاہے گی سسٹم کو کچھ نہیں ہو گا ہمارا مقصد کسی سے معافی منگوانا نہیں ، ندیم افضل ، دنیا مہر بخاری کیساتھ میں گفتگو
    لاہور :مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں معاملہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کے بعد شروع ہوا ، بلاول کی تجاویز سے مریم نواز نے اتفاق نہیں کیا تو بات شروع ہوئی ،بلاول پیپلز پارٹی ، مریم نواز ن لیگ کی لیڈر ہیں ، سیاست میں دونوں طرف سے باتیں ہوا کرتی ہیں ، ایک طرف سے پریس کانفرنس ہو گی تو دوسری طرف سے بھی ہو گی۔دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا صدر آصف زرداری اور میاں نواز شریف دونوں طرف سے اپنی اپنی پارٹیوں کے بڑے ہیں ، جب انہوں نے آپس میں بات کی تو یہ معاملہ ختم ہو جائے گا ، شہباز شریف وطن واپس آ گئے ہیں، وہ بھی صدر سے گفتگو کریں گے ، وہ زرداری سے بات کریں گے تو معاملہ یہیں تھم جائے گا ، کوئی سسٹم کو لپیٹ نہیں سکتا ، جب تک دونوں پارٹیوں کی قیادت چاہے گی سسٹم کو کچھ نہیں ہو گا ، سیاست میں اس طرح کے جھٹکے آتے رہیں گے لیکن نظام چلتا رہے گا ۔ رہنما پی پی پی و سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا کہ پنجاب کے حوالے سے بڑے سنجیدہ ایشوز موجود ہیں ، مریم نواز کی جانب سے بہت سخت باتیں کی گئیں ، پنجاب کے حوالے سے مسائل تو موجود ہیں ، وزیر اعلی ٰ مریم نواز صوبائی سطح پر اتحادیوں سے کسی طرح کی مشاورت نہیں کرتیں ،میٹنگ کے اندر بھی ہم سوالات اٹھاتے ہیں ، ہر مشکل وقت میں ہم نے وفاقی حکومت کو سپورٹ کیا ہے ۔ہمارا مقصد کسی سے معافی منگوانا نہیں ۔

  • بارشی پانی زیر زمین محفوظ بنانے کیلئے 40کنوئوں کی تعمیر کا فیصلہ

    بارشی پانی زیر زمین محفوظ بنانے کیلئے 40کنوئوں کی تعمیر کا فیصلہ

    پایہ تکمیل کیلئے 17اکتوبر کی ڈیڈ لائن، واٹر کولیکشن،سیٹلمنٹ،فلٹریشن کے بعد زیر زمین پانی میں شامل ہوجائے گا،وزیر آبپاشی
    ملتان :صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیر زادہ نے اریگیشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور 100ملین روپے لاگت سے بارش کے پانی کو زیر زمین محفوظ بنانے کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 40کنوؤں کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا ، چیف انجینئر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ذاکر سیال و دیگر افسروں نے صوبائی وزیر کو منصوبہ بارے بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیر زادہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق بارش کا پانی زیر زمین محفوظ بنانے کیلئے منصوبہ کی تکمیل کے لئے 17 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے ، ری چارج ویلز مختلف مراحل میں ری چارج ہونگے جس میں واٹر کولیکشن، واٹر سیٹلمنٹ، واٹر فلٹریشن کے بعد یہ زیر زمین پانی میں شامل ہو جائے گا، انہوں نے ریسرچ ونگ کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ۔ صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیر زادہ نے کہا کہ منصوبہ کے تحت اریگیشن سیکرٹریٹ لاہور میں دو ریچارج ویلز بنائے جا رہے ہیں جن پر کام تیزی سے جاری ہے ، مختلف اضلاع میں ان کنوؤں کی گہرائی مختلف ہے ، پراجیکٹ کی تکمیل سے بارش کا پانی محفوظ بنانے کے ساتھ زیر زمین پانی کی سطح بلند ہونے میں مدد ملے گی ۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے ہدایت کی کہ ملتان ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں دریاؤں اور آبی گذرگاہوں کے حفاظتی پشتوں کا جیو ٹیکنیکل سروے آئندہ دو ہفتوں میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔

  • چیئرمین سی ڈی اے سے ایم ڈی اوپی ایف کی ملاقات

    چیئرمین سی ڈی اے سے ایم ڈی اوپی ایف کی ملاقات

    اسلام آباد میں جوائنٹ وینچرز ماڈل پر سرمایہ کاری کی جاسکتی :محمد علی رندھاوا
    اسلام آباد : چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف محمد افضال بھٹی اور اوورسیز انویسٹرز نے منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول، ڈی جی ریسورس سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ ملاقات میں اسلام آباد میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت مختلف منصوبوں میں پارٹنرشپ کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بہترین مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچرز ماڈل کے تحت مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا سی ڈی اے سرمایہ کاروں کو تمام ممکن سہولیات فراہم کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہوٹل و میزبانی کی صنعت کو فروغ دینے کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہریوں کو جدید ترین سپورٹس سہولیات کیلئے مختلف منصوبوں پر بھی کام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اولمپک ویلیج کی تعمیر کے حوالے سے فیزبیلٹی سٹڈی پر کام ہو رہا ہے ۔سرمایہ کاروں کے وفد نے ہوٹل و میزبانی کی صنعت سمیت مختلف منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

  • اسٹاک ایکسچینج:مندی،انڈیکس 1578پوائنٹس گنوابیٹھا

    اسٹاک ایکسچینج:مندی،انڈیکس 1578پوائنٹس گنوابیٹھا

    کراچی:عالمی کشیدگی ،سیاسی تناؤ ، آئی ایم ایف اہداف اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا استقلال سے بھرپور اعتماد بالآخر متزلزل ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس ٹریڈنگ کا آغاز 546پوائنٹس اضافے سے1 لاکھ 68 ہزار 299 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا، تاہم دوران ٹریڈنگ حصص کی مسلسل فروخت سے انڈیکس فورا ہی مثبت زون سے نکل منفی زون میں داخل ہوگیا اور یکے بعد دیگرے 1 لاکھ 68 ہزار ، 1 لاکھ 67 ہزار ، 1 لاکھ 66 ہزار کی تین نفسیاتی حدیں گنوا کر ایک موقع پرانڈیکس 1700 سے زائد پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 65 ہزار 997 کی یومیہ کم ترین حد تک ٹریڈ ہوا ۔دن بھر انشورنس سیکٹر کے علاوہ آئل اینڈ گیس ، انرجی ، ریفائنری ، فرٹیلائزر ، سیمنٹ اور آٹو سیکٹرز کے حصص میں مندی کا سماں رہا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1578 پوائنٹس کی کمی سے 1لاکھ 66 ہزار 173 پوائنٹس پربند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای 30 اورآل شیئرز انڈیکس میں بھی مندی رہی،اس دوران سرمایہ کاروں کو132ارب کاخسارہ ہواجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 19 ہزار 258 ارب رہ گیا۔

  • اسرائیل کو غزہ میں ’جعلی فتح‘ حاصل کرنے نہیں دیں گے: حماس

    اسرائیل کو غزہ میں ’جعلی فتح‘ حاصل کرنے نہیں دیں گے: حماس

    غزہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر فریقین کے درمیان مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں بالواسطہ مذاکرات کے دوران فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 6 مطالبات پیش کر دیئے۔
    حماس نے عالمی نگرانی میں اسلحہ حوالے کرنے، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا، امداد کی بلا روک ٹوک ترسیل، بے گھرافراد کی واپسی، غزہ کی فوری تعمیر اور قیدیوں کے تبادلے کے شفاف معاہدے سمیت متعدد اہم شرائط پیش کیں جبکہ اسرائیل کے رویئے کو بھی نامناسب قرار دیا۔حماس کے سینئر رہنما فوزی برہوم نے اسرائیلی حملے کو 2 سال مکمل ہونے پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ ایسے معاہدے کے لیے کوشاں ہے جو فلسطینی عوام کی خواہشات اور بنیادی مطالبات کی عکاسی کرے، ہمارے مذاکراتی وفود اس بات کے لیے کام کر رہے ہیں کہ تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور ایسا معاہدہ سامنے آئے جو فلسطینیوں کی امنگوں پر پورا اترے۔فوزی برہوم نے واضح کیا کہ کسی بھی معاہدے میں جنگ کے مکمل خاتمے اور اسرائیلی فوج کے غزہ سے مکمل انخلا کی ضمانت شامل ہونی چاہیے، یہ وہ شرائط ہیں جنہیں اسرائیل ماضی میں مسترد کرچکا ہے۔
    حماس کی شرائط :
    مستقل اور جامع جنگ بندی: تاکہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت مکمل طور پر ختم ہو۔اسرائیلی افواج کا غزہ سے مکمل انخلا: کسی بھی قسم کی عسکری موجودگی کے بغیر۔انسانی ہمدردی کی امداد کا بلا روک ٹوک داخلہ: وراک، پانی، ادویات اور دیگر اشیاء کی رسائی پر کسی قسم کی پابندی نہ ہو۔بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کی ضمانت: جبری طور پر نکالے گئے افراد کو اپنے گھروں میں واپس جانے کا حق دیا جائے۔قیدیوں کے منصفانہ تبادلے کامعاہدہ: فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔غزہ کی تعمیر نو کا فوری آغاز: جسے ایک قومی فلسطینی آزاد ماہرین کی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کی نگرانی میں انجام دیا جائے۔حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے اسرائیل کے رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پورے فلسطین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، نیتن یاہو موجودہ مذاکرات کے مرحلے کو ناکام بنانے اور سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جیسا کہ وہ تمام پچھلے مراحل کو بھی جان بوجھ کر ناکام بنا چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ وحشیانہ فوجی طاقت، لامحدود حمایت اورغزہ میں نسل کشی کی جنگ میں مکمل امریکی شراکت داری کے باوجود وہ ایک جھوٹی فتح کی تصویر پیش کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے اور نہ ہی ہوں گے، ہم اسرائیل کو غزہ میں ’جعلی فتح‘ حاصل کرنے نہیں دیں گے، مصر میں ہمارا وفد بات چیت میں مصروف ہے، ہم ٹرمپ منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • ٹرمپ منصوبے کے باوجود اسرائیل امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے: اردوان

    ٹرمپ منصوبے کے باوجود اسرائیل امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے: اردوان

    باکو: ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا ہےکہ امن کا سارا بوجھ صرف حماس یا فلسطینیوں پر ڈالنا ٹھیک نہیں ہے، ٹرمپ کے منصوبے کے باوجود اسرائیل امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
    آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو امن کے لیے اپنے حملے بندکرنا ہوں گے، مصر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات نہایت اہم ہیں، امید ہے جلد اچھی خبر ملےگی۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیے حماس کے ساتھ رابطے میں ہے، حماس کو سمجھا رہے ہیں کہ فلسطین کے مستقبل کے لیے سب سے موزوں راستہ کیا ہے، امریکی صدرٹرمپ نے ترکیے سے حماس سے رابطہ کرنے اور انہیں قائل کرنےکو کہا تھا۔ صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

  • بہتر پاکستان کی تشکیل مقصد، نظام کی تبدیلی کیلئے آواز بلند کرنا ہوگی: میاں عامر محمود

    بہتر پاکستان کی تشکیل مقصد، نظام کی تبدیلی کیلئے آواز بلند کرنا ہوگی: میاں عامر محمود

    سرگودھا: چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد بہتر پاکستان تشکیل دینا ہے، نظام کو بدلنے کیلئے آواز بلند کرنا ہوگی، صوبے چھوٹے کرنے سے اخراجات کم ہوں گے اور وسائل لوگوں تک پہنچیں گے۔ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپ سپ) کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار “2030 کا پاکستان: چیلنجز، امکانات اور نئی راہیں” سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ ملک اس لئے بنتے ہیں کہ وہ اپنی قوم کی بہتر فلاح وبہبود کر سکیں، ایسے ملک بھی ہیں جن کی آبادی ڈیڑھ سو کروڑ ہے، بڑے ملک خود کو سٹیٹس اور پھر اس کو لوکل گورنمنٹس میں تقسیم کرتے ہیں، لوکل گورنمنٹ آپ کے گھر کی دہلیز پر مسائل کو حل کرتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان 25 کروڑ آبادی کا ملک ہے اور صرف 4 صوبے ہیں، پنجاب باقی تمام تین صوبوں سے بڑا ہے، بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا ہے جس کی وجہ سے وہاں محرومیاں ہیں۔