گوجرانوالہ: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے کہا ہے توانائی کے اڈوں پر حملوں سے دنیا میں معشیت پر منفی اثرات پڑے ہیں۔پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی سبزی منڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ کوئی شخص بدماشی کرتا ہے تو قانون اپنا راستہ اپنائے گا،گوجرانوالہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ہوتے کوئی غنڈہ گردی نہیں کرسکتا۔اُنہوں نے کہا کہ مزدور کے حقوق بری طرح پامال ہوتے ہیں، سوشل سکیورٹی قوانین کے مطابق منڈی میں کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنائی ، یہاں ایسے لوگ ہیں جو بیٹیوں کی شادی کرنے کیلئے جہیز نہیں بنا سکتے تھے۔سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت آج بیٹوں کی شادی کے اخراجات پنجاب حکومت اٹھا رہی ہے، کستان اور آڑھتی کے راستے کو مضبوط کرنا ہے،منڈی کے سسٹم کو بینکنگ کے تھرو کریں آپ کے کام میں بہتری آئے گی۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت منڈیوں سمیت تمام علاقوں میں صفائی کے انتظامات بہتر ہیں، ہم مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے پنجاب کو ستھرا بنایا۔اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب کی منڈیوں میں بڑی منڈی ہے اگر سہولیات نہیں تو ہم دیں گے، یہاں سے پنجاب کے طول ارض میں خوراک کی ترسیل ہوتی ہے، بارڈر بند ہونے سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اس سے قبل بارڈر سے خوراک کی بجائے بم بارود امپورٹ ہو رہا تھا۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، گوجرانوالہ ہندو ستانی میڈیا ہمیشہ جنگ کو بڑھاوا دیتا ہے ، فیلڈ مارشل نے دشمن کے دانت کھٹے کیے ہم ان کے شکر گزار ہیں، پاکستانی میڈیا نے ہمیشہ امن کی بات کی۔ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ آج آلو سمیت سبزی کے مسائل ہے لیکن یہ وقت کا تقاضا تھا بارڈر بند کرنا، اس وقت اگر جنگ روکتی ہے تو پاکستان کی سفارت کاری کا نتیجہ ہو گا، توانائی کے اڈوں پر حملوں سے دنیا میں معشیت پر منفی اثرات پڑے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ گندم کی خریداری پر بیرونی معاملات۔ اڑے آتے ہیں لیکن پنجاب حکومت حل نکالے گی، پنجاب حکومت کسان کے سر پر ہاتھ رکھے گی 10 یا 20 ارب سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
Category: اہم خبریں
-

برطانوی وزیراعظم کا ایران جنگ کا حصہ بننے سے انکار
لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ ایران جنگ ہماری نہیں اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس جنگ کے اثرات سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ اپوزیشن کی ناقص حکمت عملی ملک کو بڑی آفت میں ڈال سکتی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کنزرویٹو پارٹی (ٹوری پارٹی) کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ٹوری پارٹی کو صرف مسلمانوں سے مسئلہ ہے، جبکہ دیگر مذاہب کے تہواروں پر کبھی اعتراض نہیں کیا جاتا۔اُن کا کہنا تھا کہ ٹریفالگر اسکوائر میں ہندو، سکھ، عیسائی اور دیگر مذاہب کے تہوار بھی باقاعدگی سے منعقد ہوتے ہیں، لیکن ٹوری پارٹی صرف اس وقت تنقید کرتی ہے جب مسلمان اپنے مذہبی فرائض یا تہوار ادا کرتے ہیں۔برطانوی وزیراعظم نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ امتیازی ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹوری پارٹی نسل پرست عناصر کا ساتھ دے رہی ہے۔
-

پشاور زلمی نے راولپنڈیز کے خلاف منفرد عالمی ریکارڈ بنا دیا
لاہور:پشاور زلمی اننگز میں کسی کھلاڑی کی ففٹی کے بغیر سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی، پشاور زلمی نے 215 رنز کا ہدف عبور کرتے ہوئے 218 رنز بنائے ۔اس سے قبل بغیر انفرادی ففٹی سب سے بڑا ہدف 214 میجر لیگ میں واشنگٹن نے لاس اینجلس کے خلاف حاصل کیا تھا۔پشاور زلمی نے پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کا بھی نیا ریکارڈ بنا دیا۔ پشاور زلمی کا سکور پاکستان ڈومیسٹک میں بغیر کسی پلیئر کی ففٹی کے سب سے بڑا سکور تھا۔
-

متنازعہ ٹویٹ کا معاملہ: قومی کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ جرمانہ
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متنازعہ ٹویٹ کے معاملے پر قومی کرکٹر نسیم شاہ پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر انہیں 2 کروڑ روپے جرمانہ کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی سٹیڈیم آئیں۔اس موقع پر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں لکھا گیا کہ ’انہیں ملکہ کی طرح کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے‘؟ تاہم بعد ازاں ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے کہا گیا کہ نسیم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔
-

وزیر داخلہ کا سرکاری اداروں میں کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ڈی جی کی بریفنگ، انفراسٹرکچر پراجیکٹ جلد مکمل کر نیکی ہدایت جرائم کے خلاف ایف آئی اے کو ہراول دستے کے طور پر منظم کیا جائے گا ، محسن نقوی
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور انفراسٹرکچر بہتری پراجیکٹ کا معائنہ اور پیش رفت کا جائزہ لیا، وزیر داخلہ نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے، ایف آئی اے میں اصلاحات کا عمل اسی سال دسمبر تک مکمل کیا جائے گا۔بیرون ممالک ملازمت کے تمام اشتہارات کی آن لائن نگرانی کی جائے اور گمراہ کن اشتہارات کے متعلق عوامی آگاہی کو یقینی بنایا جائے ۔وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہر سطح پر مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی ۔ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کا جامع ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے ، محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے کو ہر قسم کے منظم جرائم کے خلاف ہراول دستے کے طور پر منظم کیا جائے اور ادارے کو ہر سطح پر مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ -

پی ایس ایل 11: گلیڈی ایٹرز نے کنگزمین کو 40 رنز سے ہرا دیا
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 40 رنز سے شکست دے دی۔حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم گلیڈی ایٹرز کے 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 134 رنز ہی بنا سکی۔حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے عرفان خان 33، حسان خان 31 اور کپتان مارنوس لبوشیان 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان 14، صائم ایوب 8، سعد علی 7، حماد اعظم 6 رنز ہی بنا پائے۔کنگز مین کے معاذ صداقت بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے جبکہ مہیش تھکشانا نے 2 اور ریلے میریڈیتھ نے 3 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ احمد دانیا نے 2، الزاری جوزف، عثمان طارق اور کپتان سعود شکیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شمائل حسین 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسن نواز 53 جبکہ ٹام کرن 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرا کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔گلیڈی ایٹر کے خواجہ نافع 6، کپتان سعود شکیل 4 جبکہ ریلے روسو، بین ڈرموٹ اور الزاری جوزف بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے، ابر ار احمد 9 اور احمد دانیال 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے ریلے میریڈیتھ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مہیش تھکشانا اور عاکف جاوید نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
-

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
لاہور: پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے بڑے مقابلے میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔شاہین آفریدی نے کہا کہ آصف آفریدی کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا ہے کوشش کریں گے 170 سے 180 رنز بنائیں۔ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ مکمل اعتماد کے ساتھ آئیں گے اور جیتنےکی کوشش کریں گے، کیوریٹر نے بہت زبردست پچ تیار کی ہے اس میچ کے لیے عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ہے، کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی۔
-

اسرائیل کے لبنان پر حملے، 3 صحافیوں، طبی عملے کے 5 ارکان سمیت 16 جاں بحق
بیروت: اسرائیل کے لبنان میں بھی حملے،، جنوبی لبنان میں بمباری سے 3 صحافیوں اور طبی عملے کے 5 ارکان سمیت 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔حزب اللہ نے حملوں کی شدید مزاحمت کی، دو افسران سمیت نو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے، اسرائیل نے حزب اللہ کے دو عہدیداروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا، لبنان میں دو مارچ سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار ایک سو نواسی ہوگئی، تین ہزار چار سو ستائیس زخمی ہوئے۔لبنان کی وزارتِ صحت کے تحت قائم ہنگامی آپریشنز مرکز کے مطابق یہ حملہ ضلع صور کے قصبے الحانیہ پر کیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں چھ افراد شامی شہری ہیں جبکہ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، حملے میں مزید نو افراد زخمی بھی ہوئے۔قصبے کفر تبنیت پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں فوجی اہلکار جاں بحق ہوگیا، فوجی کمانڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ تازہ حملہ اس سے پہلے کے ایک حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دیئر الزحرانی کے قصبے میں ایک فوجی جاں بحق ہوا تھا۔
-

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: پولینڈ کا بھی جنگ میں امریکہ کا ساتھ دینے سے انکار
ورسا: امریکی صدر ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھلوانے کے بیان پر پولینڈ کا ردعمل سامنے آ گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ پولینڈ ایران جنگ میں حصہ لینے کے لیے فوجی دستے نہیں بھیجے گا۔ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ حکومت ایران میں کسی بھی قسم کی فوجی مہم کی منصوبہ بندی نہیں کر رہی، اس حوالے سے ہمارے اتحادیوں کو بھی کوئی شک نہیں ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اِس فیصلے کا اطلاق پولینڈ کی بری، فضائی اور بحری افواج سب پر ہوتا ہے، یوکرین کی سرحدی کشیدگی کے پیش نظر افواج کو اب بھی مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
-

ایرانی سفیر کی وزارت خارجہ آمد، اسحاق ڈار سے ملاقات
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے سفیر رضا امیری کی وزارت خارجہ آمد ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، ایرانی سفیر نے اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی جانب سے بھرپور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تنازع میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار اور جلد حل کی امید ظاہر کی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔
