سلام آباد:چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کو خوبصورت اور ماحول دوست شہر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پودوں اور پھولوں کی جلد افزائش و تحفظ کیلئے جدید سپرنکلر سسٹم نصب کئے جائیں۔ اجلاس میں انوائرمنٹ ونگ کے عملے کو خصوصی کورسز اور ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین نے کہا کہ اہم مقامات پر مستقل بنیادوں پر جدید اور خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ادھر چیئرمین سی ڈی اے سے چیئرمین ای او بی آئی ڈاکٹر جاوید شیخ اور انکی ٹیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف منصوبوں میں شراکت داری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد میں بالخصوص میزبانی کی صنعت سے متعلقہ مختلف منصوبے زیرغور لائے گئے اور ان منصوبوں کے مالیاتی اور آپریشنل ماڈلز پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت سے متعلقہ پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔ بین الاقوامی کانفرنسوں سمیت اگلے ایس سی او سمٹ کا انعقاد دارالخلافہ اسلام آباد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد شہر کو سفارتی اور سیاحتی مرکز کے طور پر متعارف کرانے کیلئے ہوٹل انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے کافی مواقع موجود ہیں۔ چیئرمین ای او بی آئی نے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پودوں کی نگہداشت اور درختوں کی کٹائی کی روک تھام کیلئے جی آئی ایس ٹیگنگ اور بہترین مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروایا جائے۔ پودوں اور پھولوں کی جلد افزائش و تحفظ کیلئے جدید سپرنکلر سسٹم نصب کئے جائیں۔ اجلاس میں انوائرمنٹ ونگ کے عملے کو خصوصی کورسز اور ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
Category: اہم خبریں
-

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 3ہزار 740ڈالر کی سطح آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار 334 روپے کی سطح پر آگئی۔
-

آئی سی سی نے حارث رؤف اور سوریا کمار یادیو پر جرمانہ عائد کردیا
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حارث رؤف، صاحبزادہ فرحان اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی پیشی کا فیصلہ سنا دیا۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے قومی کرکٹر حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دے دی گئی دعویٰ کے مطابق بھارتی کپتان سوریاکمار یادو پر بھی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے بھارتی کپتان کی جانب سے متنازع بیان دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں شکایت درج کرائی جس پر آئی سی سی نے بھارتی کپتان کو طلب کیا تھا۔کرکٹ میدان میں سیاسی بیان سوریا کمار کے گلے پڑگئے، ان کی سرزنش کرکے مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی، میچ ریفری رچی رچرڈسن نے گزشتہ روز دبئی کے ہوٹل میں معاملے کی سماعت کی تھی، اور بھارتی کپتان کو آئندہ سیاسی بیان نہ دینے کی ہدایات کی تھیں۔دوسری جانب جمعے کے روز بھارتی بورڈ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان آئی سی سی میں پیش ہوئے تھے۔ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلے کو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنے کا اشارہ کیا تھا جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اور باؤنڈر لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ اور فینز کو پاکستان سے میچ جیتنے کے باوجود حارث رؤف کا انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور بھارت نے پاکستان کرکٹرز کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی۔بھارت کی جانب سے کی جانے والی شکایت پر آج حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سامنے پیش ہوئے، میچ ریفری رچی رچرڈسن نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان سے مختلف نوعیت کے سوالات کیے۔
-

اقوام متحدہ میں اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب پر متعدد ممالک کا واک آؤٹ
جنیوا: امن کا دشمن نیتن یاہو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار، اسرائیلی وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کیلئے آیا تو متعدد ممالک نے بائیکاٹ کر دیا۔اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی اجلاس کے چوتھے روز نیتن یاہو کی تقریر کے دوران کئی ممالک کے نمائندے اجلاس سے چلے گئے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو عالمی سطح پر بائیکاٹ کا سامنا ہے، ایران سمیت متعدد ممالک کے رہنما نیتن یاہو کے خطاب کے دوران ایوان سے چلے گئے اور بائیکاٹ کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔کئی رکن ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر سننے سے انکار کیا اور اجلاس سے چلے گئے، نیتن یاہو کی تقریرشروع ہوتےہی متعددممالک کےنمائندے ہال سےواک آؤٹ کرگئے۔اسرائیل کیخلاف جنرل اسمبلی میں رکن ممالک کے احتجاجاً بائیکاٹ نیتن یاہو کی سفارتی ناکامی ہے۔
-

چھ سال کے اندر گردشی قرضے کا نام ونشان نہیں رہے گا:اویس لغاری کا دعویٰ
اسلام آباد: وزیرتوانائی اویس لغاری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ سال کے اندر گردشی قرضے کا نام و نشان نہیں رہے گا۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ پاکستان کے لیے وبال جان ہے، گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے دن رات کوششیں کیں۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں گردشی قرضےمیں ریکارڈ اضافہ ہوا، ہماری حکومت گردشی قرضےمیں ایک ہزار ارب کی کمی لائی، ہماری حکومت میں بجلی کے نقصانات میں واضح کمی آئی۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کرکے اربوں روپے کی بچت کی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی لائے،1225ارب روپے کے گردشی قرضے کا بینکوں کے ذریعے حل نکالا ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ چھ سال کے اندر گردشی قرضے کا نام ونشان نہیں رہے گا، بہترین پر فارمنس کے ذریعے گردشی قرضوں کو کم کیا۔اُن کا مزید کہنا تھا توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، گردشی قرضےکے خاتمے سے صارفین کوبجلی قیمتوں میں ریلیف ملےگا۔
-

نیتن یاہو کا جنرل اسمبلی سے خطاب آج، مسلم ممالک بائیکاٹ کریں گے
نیو یارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آج اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو خطاب کریں گے جس پر عرب اور مسلم ممالک تقریر کا بائیکاٹ کر دیں گے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران عرب اور مسلم ممالک کے مندوب اسمبلی ہال سے اٹھ کر چلے جائیں گے۔واضح رہے کہ نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل منصوبے کی بات کی تھی جسے مسلم ممالک کے رہنماوں نے عرب ممالک کی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقاریر کے آج دو سیشن ہیں جن میں سے پہلے سیشن میں پندرہ سپیکر خطاب کریں گے جبکہ دوسرے سیشن میں 10 سپیکر ہوں گے۔
پہلے سیشن میں اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے فوراً بعد یعنی دوسرے سپیکر وزیراعظم شہبازشریف ہیں اور وزیراعظم پاکستان کی تقریر کے موقع پر تمام مسلم،عرب رہنما واپس جنرل اسمبلی آئیں گے۔آج تقریر کرنے والے تیسرے رہنما چین وزیراعظم لی چیانگ ہیں اور یہ بات یقینی ہے کہ ان کی تقریر سننے کے لیے جنرل اسمبلی میں پاکستان سمیت مسلم اور عرب رہ نماوں کی بڑی تعداد موجود ہوگی۔بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کا خطاب بھی آج ہی ہوگا۔ -

روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
کراچی: انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔
-

اسرائیل کا یمن کے دارالحکومت صنعا پر حملہ
صنعا: عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر حملہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے دارالحکومت صنعا میں اہم اہداف پر حملہ کیا، صنعا پر حملے کے بعد یمن میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔اسرائیلی حملے کے بعد صنعا میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
-

گرین لائن منصوبے سے نظام درہم برہم،وفاق کو شرم نہیں،میئر
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کا برا حال ہو گیا، 2017 کی این او سی پر 2025 میں وہ دوبارہ کام شروع کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن کے لیے 2017 میں این او سی جاری کی تھی، 8 سال بعد بھی کہہ رہے ہیں ہم صحیح اور میئر صاحب غلط ہیں۔گرین لائن دوبارہ شروع کرنے کیلئے 7 جولائی 2025 کو ہمیں خط لکھا گیا، 9 جولائی کو جواب دیا اور کہا کہ نیا کام شروع کرنے سے پہلے پرانے کام کو ختم کریں، ہم نے پوچھا کہ کام کے شروع اور ختم کرنے کی مدت بتائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لکھے گئے خط کا آج تک جواب نہیں ملا، کیا وفاقی حکومت کے ادارے کے پاس حق ہے کہ وہ مقامی حکومت کو بائی پاس کرے ، جب روڈ کا برا حال ہوتا ہے تو کیا آپ وزیراعظم سے سوال پوچھتے ہیں یا میئر سے ؟ ایم اے جناح روڈ کی اسٹریٹ لائٹ اور سیوریج سب خراب ہو گیا ہے ۔میئرکا کہنا ہے کہ یہ گرین لائن ٹاور تک نہیں بنا رہے ، گرین لائن جامع کلاتھ مارکیٹ تک بنا رہے ہیں، وفاقی حکومت کو شرم نہیں کہ 9 سال سے این او سی پڑی ہوئی ہے ۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ریڈ لائن کا مسئلہ لاگت میں اضافے کا ہے ،کریم آباد انڈر پاس ڈیڑھ دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا، کے ایم سی نے اپنی 106 سڑکوں پر کام شروع کر دیا ہے ، دو ماہ میں مکمل کر لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن نے بغیر سوچے سمجھے ایس ایس جی کو سڑکیں کھودنے کی اجازت دے دی، ٹاؤن نے ایس ایس جی سے نہیں پوچھا کہ کام کب تک مکمل کریں گے ، جو ٹھیکیدار صحیح کام نہیں کرے گا اسے بلیک لسٹ کردیں گے ۔ دوسری جانب میئر نے ضلع وسطی کے علاقے نیو کراچی ڈی فائیو یوسی 4کادورہ کیا جہاں انہوں نے یونین کونسل4 کی اندرونی گلیوں میں پیور بلاکس لگانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انجینئرنگ کی جانب سے میئر کو جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔میئر نے خواجہ اجمیر نگری کے دورے کے دوران پیور بچھانے کے کام کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران میئر چائے کے ہوٹل میں شہریوں کے درمیان بیٹھ گئے اور ان کے مسائل سنے ۔مرتضیٰ وہاب نے نیو کراچی سے خواجہ اجمیر نگری تک موٹرسائیکل پر سفر کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک عوامی میئر ہیں اور موٹرسائیکل پر علاقے کا دورہ کرنے کا مقصد براہ راست عوام کی مشکلات کو دیکھنا اور ان کے مسائل کو قریب سے جاننا ہے ۔بعدازاں میئر نے ناظم آباد ٹاؤن کے علاقے حاجی مرید گوٹھ کا بھی دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
-

شہریوں کو فوری اور بلا تفریق انصاف فراہم کیا جائے ، آر پی او
راولپنڈی :آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ تھانہ شہریوں کو فوری اور بلا تفریق انصاف فراہم کرنے کی بنیادی سیڑھی ہے۔ لہذا یہاں آنے والے ہر شہری کے ساتھ شائستگی، خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، غیر قانونی یا ناجائز حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے تھانہ آر اے بازار، تھانہ ریس کورس اور تھانہ کینٹ کے دورہ کے موقع پر کہی۔
