Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اہم خبریں – Page 50 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: اہم خبریں

  • محسن نقوی کوڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینا ہوگی:شاہد آفریدی

    محسن نقوی کوڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینا ہوگی:شاہد آفریدی

    لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ محسن نقوی کو ڈومیسٹک کرکٹ کی طرف توجہ دینا ہو گی۔ شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے ۔
    اور قومی ٹیم کو بہتر کارکردگی دکھانی چاہیے ۔ پاکستان سپر لیگ کی کارکردگی پر گرین کیپ کھلاڑیوں کو پہنا دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا بہت مشکل تھا۔ ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانا ہو گا۔بابر اعظم اور محمد رضوان کو سکواڈ میں ہونا چاہیے تھا۔

  • بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہوگا: بلاول بھٹو زرداری

    بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہوگا: بلاول بھٹو زرداری

    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہو گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی شکایات اپنی جگہ ہیں، دہشت گردی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، بلوچستان کا حل سیاسی ہے، سیاسی اتفاق رائے سے ایسے فیصلے لینے پڑیں گے کہ عوام کا فائدہ ہو۔بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے، بھارتی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں، ماضی میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوئے، اب بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب سے پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب میں تاریخی نقصان ہوا ہے، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بھی بہت نقصان ہوا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے وفاقی حکومت متاثرہ علاقوں میں مدد فراہم کرے۔ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ لوگوں کو فوری ریلیف پہنچانے کے لیے بی آئی ایس پی واحد پروگرام ہے، بروقت عالمی اپیل کرتے تو متاثرین کی زیادہ مدد کر سکتے تھے، ایسا کیوں نہیں ہو رہا یہ ہم سے نہیں وفاق سے پوچھیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ وفاق انا کی وجہ سے یا پتہ نہیں کیوں یہ بات نہیں مان رہا، الیکشن میں ن لیگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی پوری اونرشپ لے رہی تھی، اب یوٹرن لیا ہے تو ان سے پوچھا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائے، سندھ میں گندم کے کاشتکاروں کو ہاری کارڈ کے ذریعے سپورٹ کریں گے تاکہ گندم درآمد نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں زرعی شعبے مشکل میں رہے ہیں، سیلاب کے بعد زرعی شعبہ بہت متاثر ہوا، سیلاب کے بعد فوڈ سکیورٹی کے مسائل ہو سکتے ہیں، وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کی جائے، وزیراعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے زرعی ایمرجنسی نافذ کی اور متاثرین کے بجلی کے بل معاف کیے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت سپورٹ کرتی ہے تو مزید سہولت دے سکیں گے، اگر وفاقی حکومت یہ کر لے تو زرعی شعبے کو مزید فائدہ ہو گا، ٹیکس کی پالیسیوں پر بات چیت کی جائے تاکہ کسانوں کو ٹیکس ریلیف فراہم کیا جاسکے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ سیلاب کے اثرات اب بھی جاری ہیں، سیلاب سے پنجاب میں تاریخی نقصان ہوا، پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ملتان، لودھراں، بہاولپور میں آج بھی پانی ہے، قدرتی آفت میں معاونت کی ذمہ داری ایک حکومت کی نہیں، قدرتی آفت کی صورت میں وفاق صف اول کا کردار ادا کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں وفاق پر تنقید نہیں کر رہا، وفاق سے درخواست کر رہے ہیں کہ عالمی سطح پر بات کی جائے، مطالبات وفاقی حکومت سے ہی ہیں، وفاق کی ذمہ داری ہے وہ بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے لوگوں کی مدد کرے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے خلاف بیانات دینے والوں کو اس پروگرام کے بارے میں معلوم بھی نہیں ہو گا، مسلم لیگ نے پروگرام سے متعلق کوئی ترمیم یا ڈرافٹ نہیں دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر سارے پاکستان نے سراہا، معاہدے سے متعلق ان کیمرا بریفنگ بھی ہو گی، ملک کو ایک ایکسپورٹر ملک بنا دیا گیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ میرے کزن (ذوالفقار علی بھٹو جونیئر) کافی دیر سے سیاست میں متحرک ہیں، انہیں ویلکم کرتے ہیں، ہمیشہ سے ان کے لیے نیک خواہشات رکھی ہیں، میری یا میری بہنوں کی طر ف سے ان کے خلاف کوئی بیان نہیں

  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

    جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل سپریم کورٹ آف پاکستان یں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو اپیل پر سماعت کرے گا۔جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بنچ میں شامل ہیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ ڈویژن بینچ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جعلی ڈگری کیس میں کام سے روک دیا تھا۔

  • اسٹاک ایکسچینج :تیز ی، 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس اضافہ

    اسٹاک ایکسچینج :تیز ی، 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس اضافہ

    کراچی:وزیراعظم پاکستان کا دورہ امریکا اور سعودی عرب کے تجارتی وفد کی اگلے ہفتے آمد کے ساتھ مثبت معاشی اشاریوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو تیزی میں گامزن کر دیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ریکارڈ 95 ارب روپے سے زائد لیورج ادائیگیوں کے باوجود انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر مثبت زون میں کھلا۔اسٹاک سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس، ریفائنری، انرجی، آئی ٹی اور سیمنٹ سیکٹر کے حصص کی خریداری سے 100 انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 831 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔دوران کاروبار پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے تیزی کی رفتار سست پڑ گئی اور انڈیکس منفی زون میں داخل ہو کر 1 لاکھ 57 ہزار 416 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا،تاہم اختتامی لمحات میں حصص کی دوبارہ خریداری سے مندی تیزی میں تبدیل ہوئی اور 100 انڈیکس 390 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 57 ہزار 945 پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 118 پوائنٹس بڑھ کر 48,152.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایم آئی 30 انڈیکس 291 پوائنٹس بڑھ کر 234,407 پوائنٹس تک پہنچا۔آل شیئر انڈیکس 366.38 پوائنٹس بڑھ کر 97,239.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے باعث سرمایہ کاروں نے ایک دن میں 70 ارب روپے منافع کمایا۔اسی طرح مارکیٹ کے کل سرمائے کا حجم بڑھ کر 18,632 ارب روپے ہو گیا جب کہ مجموعی طور پر 486 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں 195 کی قیمتوں میں اضافہ، 261 کی قیمتوں میں کمی اور 30 کمپنیوں کے حصص میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔حصص کا کاروبار مالیت کے اعتبار سے 1 ارب 52 کروڑ 15 لاکھ 17 ہزار 383 روپے رہا، اور 58 ارب 72 کروڑ 54 لاکھ 7 ہزار 892 روپے کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔

  • حنیف محمد ٹرافی، آخری راؤنڈ کے دوسرے روز رنز کے انبار

    حنیف محمد ٹرافی، آخری راؤنڈ کے دوسرے روز رنز کے انبار

    لاہور:حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں اور آخری راؤنڈ میں دوسرے روزرنزکے انبارلگ گئے ۔ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس پر راولپنڈی نے دوسری اننگز میں 2 وکٹیں کھوکر100 رنز بنا لیے۔
    قبل ازیں 184 رنزکے جواب میں کراچی وائٹس نے اپنی پہلی اننگز میں 425 رنز بناکر4 پوائنٹس جوڑے ، عمیربن یوسف نے 100 رنز بنائے ،نروس نائینٹیزکاشکارعبداللہ فاضل 3 رنزکی کمی سے سنچری سے محروم رہے ۔ مہران ممتازنے 6 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔فالوآن کا شکارڈیرہ مراد جمالی نے 81 رنزکے ساتھ گروپ بی میں سرفہرست فاٹا کے خلاف سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس پردوسری باری میں 2 وکٹوں پر52 رنزبنالیے ،قبل ازیں فاٹا کے 311 رنزکے جواب میں ٹیم پہلی اننگز میں 153 رنزپرڈھیرہوگئی تھی۔ آصف آفریدی اور ارشد اللہ نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔نیشنل سٹیڈیم پرملتان نے ایک وکٹ کھوکر 322 رنز بنالیے ،زین عباس 158 اورعامراسحاق 69 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ قبل ازیں لاڑکانہ نے 329 رنز بنائے ۔فیصل آباد نے بہاولپور پر دوسری باری میں ایک وکٹ پر71 رنزبنالیے۔ملتان سٹیڈیم پرکراچی وائٹس نے 450 رنزبناکر بیٹنگ میں 4 اہم پوائنٹس حاصل کیے ،کپتان سیف اللہ بنگش نے ناقابل شکست 110 رنز کی اننگز کھیلی، جواب میں آزاد جموں و کشمیر نے ایک وکٹ پر 113 رنز بنالیے ۔رحیم یارخان پرکوئٹہ نے 6 وکٹوں پر 303 رنزبنالیے ۔ اس سے پہلے لاہور بلوزنے 450 رنزبنائے ،عمیرصدیق نے 136 رنز بنائے ، خلیل احمد اوراحسان اللہ نے 4،4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

  • عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل آگیا

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آگیا۔اپنے ردِ عمل میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کا مقدمہ کب لڑیں گے؟ آپ چاہتے پنجاب میں لوگوں کو گندم، آٹا اور روٹی نہ ملے؟۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک طرف آپ کہہ رہے گندم کا نقصان ہوا دوسری طرف کہہ رہے جو گندم ہے وہ بھی باہر بھیج دیں، ڈبویا ہے یا ڈوبا ہے اس کو سیلابی سیاست ہی کہتے ہیں۔صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ بار بار سندھ میں سیلاب آتا ہے تو آپ بار بار سندھ کو ڈبوتے ہیں؟ آپ سیاست کرنا نہیں چاہتے لیکن پوری پریس کانفرنس صرف اور صرف سیاست تھی اور کچھ بھی نہیں تھا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ آپ نے آج تک سیلاب کے متاثرین کے لیے کیا کیا ہے؟ سوائے بیٹھ کر سیلابی سیاست کرنے کے اور نمبر ٹانگنے کے۔انہوں نے کہا کہ آپ آئی ایم ایف کا بہانہ پنجاب پر لگا رہے ہیں، سندھ میں گندم خریدی؟ سندھ میں گندم نہ خریدنے پر کونسے رولز اپلائی ہونگے؟۔عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی کی تعریف بلاول بھٹو نے بھی کی، اسی لیے سندھ کے لوگ بھی چاہتے کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوئی بی آئی ایس پی ختم نہیں کرنا چاہتا، سوال یہ ہے اس کو سیلاب میں استعمال کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ بی آئی ایس پی کا اپنا قانون اور طریقہ کار ہے، اس کو بار بار سیلاب میں کیوں لا رہے ہیں؟ اس کو سیاست ہی کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ اتنے سیانے ہوتے تو آج پنجاب میں آپ کی یہ حالت نہ ہوتی، آپ کچھ کرنے لائق ہوتے تو گھروں میں بیٹھ کر ہمیں نہ بتارہے ہوتے سیلاب کہاں آنا تھا کہاں بند ٹوٹنا تھا، ایسے فیصلے حکومتیں حالات اور واقعات کے مطابق کرتی ہیں۔

  • امریکی صدر سے مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات، غزہ، مشرق وسطیٰ بارے گفتگو

    امریکی صدر سے مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات، غزہ، مشرق وسطیٰ بارے گفتگو

    نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مسلم ممالک کے سربراہوں کی ملاقات ہوئی جس میں غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات میرے لئے اعزاز ہے، آپ سب نے بہترین کام کیا جو قابل تعریف ہے، میری آج یہ انتہائی اہم ملاقات ہے، آج 32اجلاس ہوئے جس میں سب سے اہم یہ اجلاس ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم مسائل کے حل کیلئے مل کر محنت کریں گے، آج کی ملاقات غزہ کی جنگ کا حل تلاش کرنے کیلئے اہم ہے، چاہتے ہیں اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لایا جائے۔امیر قطر نے امریکی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں غزہ میں جنگ ختم ہو جائے، غزہ میں صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے، چاہتے ہیں اجلاس میں غزہ جنگ کا مسئلہ حل ہو جائے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، مصر، امارات،اردن کے سربراہان موجود تھے۔امریکی صدر اور مسلم رہنماؤں کی ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم ملاقات کے بعد رہنما ہال سے باہر نکلے تو بات کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔یاد رہے کہ امریکی صدر اور مسلم رہنماؤں کے سربراہان کی ملاقات کے حوالے سے امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا امریکا چاہتا ہے کہ عرب اور مسلمان ممالک غزہ میں فوجیں بھیجیں تاکہ اسرائیل انخلا کرسکے۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک فلسطین میں اقتدار کی منتقلی کے عمل اور بحالی کے کاموں کے لئے رقوم بھی دیں۔

  • کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، وادی کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش

    کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، وادی کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش

    اسلام آباد: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ کشمیری عوام کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد بھی موجود تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی نے بھارت کی غیرقانونی قبضہ مضبوط کرنے، ظالمانہ قوانین، جبر اور آبادیاتی تبدیلیوں کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار استحکام جموں و کشمیر کے تنازعے کےحل سے مشروط ہے۔طارق فاطمی نے او آئی سی سے بھارتی جبر کےخاتمے، سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالنے پر بھی زور دیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مستقل حمایت پر او آئی سی اور رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔دوران اجلاس اوآئی سی نے حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملےکے بعد کے واقعات سے واضح ہے کہ مسئلہ کشمیرحل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، بھارتی رہنماؤں کے غیرذمہ دارانہ بیانات علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں۔اس موقع پر او آئی سی نے ہزاروں سیاسی کارکنوں اورانسانی حقوق کے محافظوں کی گرفتاریوں سمیت سری نگر جامع مسجد اورعیدگاہ میں مذہبی اجتماعات پرپابندی کی بھی مذمت کی۔او آئی سی نے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اورآبادیاتی تبدیلیوں کو مستردکرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات حقِ خودارادیت کا متبادل نہیں ہوسکتے۔اس کے علاوہ اوآئی سی نے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کے دورہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا خیرمقدم کیا

  • سیرتِ طیبہ پر عمل ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز :مقررین

    سیرتِ طیبہ پر عمل ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز :مقررین

    فیصل آباد:اگر ہم دنیا میں سرِ بلند اور آخرت میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں سیرتِ رحمتِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی زندگی کا مشعلِ راہ بنانا ہوگا۔پاک،سعودی دفاعی معاہدہ عالمِ کفر کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے یہ باتیں ناظمِ اعلیٰ مرکزی جمعیتِ اہلِ حدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی سمیت دیگر مقررین نے بیرونِ جامع مسجد فردوس الرحمان، بازار نمبر دو رضا آباد میں منعقدہ سالانہ سیرتِ سیدِ البشر ﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران کہیں۔مقررین نے کہا کہ ہمارے معاشی، معاشرتی، سیاسی اور دیگر مسائل کا حل سیرتِ طیبہ کے سنہری اصولوں پر عمل کرنے میں مضمر ہے ۔ اگر ہم اپنے فروعی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر قرآن و حدیث کو رول ماڈل مانیں تو اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ اقوامِ مسلمہ کو متحد ہو کر مظلوم کشمیری و فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کا حساب لینا چاہیے اور قبلۂ اول کی آزادی کے لیے عملی جدوجہد شروع کرنی چاہیے ۔تقریب میں چودھری محمد ارشد گجر، قاری محمد ارشد، مولانا عبدالشکور کاظم، حافظ محسن حمید، محمد انور نعیم، قاری محمد ہاشم رحیم، شیخ محمد اسحاق، حافظ یونس ربانی، حافظ عبدالمجید معاذ، حاجی محمد امین، مولانا محمد امین، حسن سردار گجر، مولانا محمد حنیف ربانی، حافظ احمد اللہ، مولانا ابوبکر جمیل، محمد ادریس یزدانی سمیت دیگر علما و مشائخ بھی موجود تھے ۔ شرکا نے پاک،سعودی دفاعی معاہدہ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔تقریب کے اختتام پر ملکی بقا، استحکام اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

  • جماعت اسلامی عادلانہ نظام کیلئے جدو جہد کر رہی :رہنما

    جماعت اسلامی عادلانہ نظام کیلئے جدو جہد کر رہی :رہنما

    حافظ آباد:جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال خانپور میں ممبرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے کارکنوں نے شرکت کی۔ کنونشن کے مہمانِ خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی پاکستان کی سب سے منظم اور نظریاتی سیاسی جماعت ہے جو ملک میں قرآن و سنت کے عادلانہ نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ کنونشن سے ڈپٹی سیکرٹری جماعتِ اسلامی پاکستان رانا تحفہ دستگیر احمد، امیر وسطی پنجاب جاوید قصوری، ضلعی امیر شوکت علی پھلروان، سابق ضلعی امیر ڈاکٹر محمد یاسین، پروفیسر محمد ایوب طاہر اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن اظہر قیوم چیمہ نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل جماعتِ اسلامی کی دیانتدار قیادت ہے ، جو کرپشن سے پاک اور نظریاتی سیاست کی علمبردار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی ملک میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے سرگرم عمل ہے اور عوام کو دعوت دیتی ہے کہ وہ جماعتِ اسلامی کی رُکنیت اختیار کریں تاکہ اجتماعی جدوجہد کو مزید تقویت ملے ۔ مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ معاشرے کی اصلاح اور نظامِ عدل کے قیام کیلئے جماعتِ اسلامی کے دست و بازو بنیں۔