Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 115 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات دے، پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات دے، پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

    لاہور- پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیاذرائع کے مطابق پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھا جس میں کرکٹ بورڈ نے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی وجوہات طلب کی ہیں پی سی بی نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی بورڈ انکار کی وجہ لکھ کر دےذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں پی سی بی نے آئی سی سی کو چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں کرانے پر ہی زور دیتے ہوئے حکومتی مؤقف سے آگاہ کردیاہےچند روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے زبانی طور پر آئی سی سی کو بتایا تھا کہ وہ ٹیم پاکستان نہیں بھیجے گا جس کے بعد آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آنے سے متعلق آگاہ کیا تھادوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے مائنس انڈیا فارمولے پر غور شروع کردیا ہے

  • کوپ 29: امریکی مندوب کا ٹرمپ کی واپسی کے باوجود موسمیاتی تبدیلی پر کام جاری رکھنےکا عزم

    کوپ 29: امریکی مندوب کا ٹرمپ کی واپسی کے باوجود موسمیاتی تبدیلی پر کام جاری رکھنےکا عزم

    آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس کوپ 29 جاری ہےکوپ 29 کانفرنس کے موقع پر امریکی مندوب جان پوڈیسٹا نے ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے باجود موسمیاتی تبدیلی سےمتعلق کام جاری رکھنےکےعزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹرمپ فوسل فیول سے دیگر توانائی ذرائع پر منتقلی آہستہ توکرسکتے ہیں مگر روک نہیں سکتےکانفرنس میں یو این کلائمیٹ چیف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنےکے لیے فنڈنگ عطیہ ہے، موسمیاتی مالیاتی ہدف مکمل طور پر ہر قوم کے مفاد میں ہےانڈونیشین مندوب نے کوپ 29 میں بتایا کہ ان کا ملک آئندہ 15سال میں 75 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی پیدا کرےگا
    خبر ایجنسی کے مطابق آذربائیجان نے اجلاس میں کلائمیٹ فنانس ایکشن فنڈ کے قیام کی تجویز پیش کی جس کے تح ت10 ممالک سے ایک ارب ڈالررضاکارانہ فنڈ اکٹھا کیا جائیگاخبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ آذربائیجان نے افٖغان موسمیاتی ایجنسی کوبطور مبصر اجلاس میں بلایا ہے اور افغان طالبان حکام بھی کوپ 29 اجلاس میں شرکت کریں گےعلاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف بھی کوپ 29 سمٹ میں شریک ہیں اور وہ 13 نومبر کو سمٹ سے خطاب کریں گے

  • آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، ایف بی آر حکام سے مذاکرات

    آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، ایف بی آر حکام سے مذاکرات

    اسلام آباد- آئی ایم ایف مشن نے پاکستان پہنچنے کے بعد ایف بی آر سے مذاکرات شروع کردیےذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد 15 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا، آئی ایم ایف وفد کو پہلی سہہ ماہی کے دوران معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کے خدوخال سمیت آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے ہوم ورک پر کام جاری ہے، جس میں ٹیکس ریونیو، تاجر دوست اسکیم اور توانائی شعبے میں اصلاحات شامل ہیں ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے ممکنہ منی بجٹ کے خدوخال پر بھی بات چیت ہو گی، آئی ایم ایف وفد کو صوبائی سطح پر زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گاذرائع کے مطابق صوبائی حکومتیں قانون سازی کیلئے اکتوبر کی ڈیڈ لائن پوری کرنے میں ناکام رہی ہیں، آئی ایم ایف مشن کو 2.5 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے انتظامات سے آگاہ کیا جائے گا

  • روسی حکام نے پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے خبر کی تردید کردی

    روسی حکام نے پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے خبر کی تردید کردی

    ماسکو- روسی حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہونے کے خبروں کی تردید کردی امریکی صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اورروسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی خبریں سامنے آئی تھیں مگر اب روسی حکام نے ان خبروں کی مکمل تردید کردی ہے کریملن ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطے کی بات بالکل غلط اور جھوٹ ہے
    صدارتی ترجمان نے مزید کہا کہ جس معیار کی خبریں اب شائع کی جاتی ہیں یہ ان کی واضح مثال ہے روسی صدر پیوٹن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ سے مستقبل میں رابطہ کیے جانے کے سوال پر کریملن ترجمان نے کہا کہ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں

  • پاکستان ہائی کمیشن نے سابق چیف جسٹس پر حملے کی باضابطہ شکایت درج کروادی

    پاکستان ہائی کمیشن نے سابق چیف جسٹس پر حملے کی باضابطہ شکایت درج کروادی

    لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کئے بغیر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے واقعے سے متعلق باضابطہ شکایت درج کروادی پاکستانی ہائی کمیشن کی شکایت سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پر حملے سے آگاہ ہیں، واقعہ سٹی آف لندن میں پیش آیا جہاں کی پولیسنگ سٹی آف لندن کے ذمہ ہے ذرائع کے مطابق ڈپلومیٹک پولیس کے ذریعے سٹی آف لندن سے رابطہ کیا، پولیس نے ابھی تک ایکشن نہیں لیا
    واضح رہے کہ پاکستان میں حکام نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے، پاکستانی حکام نے حملے میں ملوث 23 افراد کی نشاندہی کرکے ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے ہیں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شایان علی اور ملیکہ بخاری کے نام بھی شامل ہیں، پاکستانی حکام کی جانب سے حملے پر اکسانے میں ملوث 6 افراد کے خلاف مزید سخت اقدام بھی کیے جا رہے ہیں

  • بھارت کا پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو کانفرنس میں شرکت کیلئے ویزہ دینے سے انکار

    بھارت کا پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو کانفرنس میں شرکت کیلئے ویزہ دینے سے انکار

    بھارت نے پاکستانی ائیرٹریفک کنٹرولرز کو ویزہ دینے سے انکار کر دیاصدر ائیر ٹریفک کنٹرولرز کے مطابق3 رکنی پاکستانی وفد نے نئی دہلی میں کانفرنس میں شرکت کرنا تھی واضح رہے کہ انٹرنیشنل ائیرٹریفک کنٹرولرز ایشیا پیسیفک کانفرنس 9 تا11 نومبر نئی دہلی میں ہو رہی ہےپاکستانی وفد نے کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے نئی دہلی جانے کیلئے چند ہفتے قبل ویزے کیلئے درخواست دی تھی

  • پاکستانی جوڑی نے سعودیہ میں ہونیوالا آئی ٹی ایف جونئیر ایونٹ جیت لیا

    پاکستانی جوڑی نے سعودیہ میں ہونیوالا آئی ٹی ایف جونئیر ایونٹ جیت لیا

    پاکستانی جوڑی نے سعودی عرب میں ہونے والا آئی ٹی ایف جونئیر ایونٹ جیت لیا احمد نائیل قریشی اور بلال عاصم نے آئی ٹی ایف جے 60 ٹورنامنٹ جیتا ریاض میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی جوڑی نے ہانگ کانگ اور سعودی پلیئرز کے پیئر کو ہرایا نائیل اور بلال نے عیسیٰ علی اور جیکب کیلیانگ شین کو 5-7 اور 5-7 سے شکست دی

  • ویڈیو: کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی عالیشان طریقے سے دفنا دی، آخر اسکی کیا وجہ ہے؟

    ویڈیو: کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی عالیشان طریقے سے دفنا دی، آخر اسکی کیا وجہ ہے؟

    بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی میں ایک کسان کا خاندان خبروں کی زینت بن گیا جس کی وجہ ان کا ایک غیر معمولی اقدام ہےبھارتی میڈیا کے مطابق اس خاندان نے اپنی خوش قسمت گاڑی کی تدفین بہت ہی عالیشان طریقے سے کی جس کے لیے تقریب منعقد کی گئی تھی جمعرات کو گاؤں میں سنجے پولارا نامی کسان اور اس کے خاندان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں تقریباً 1500 لوگوں نے شرکت کی جن میں مذہبی شخصیات اور عقیدت مند بھی شامل تھےبھارتی میڈیا کے مطابق سنجے پولارا اور اس کے خاندان نے اس موقع پر اپنے فارم میں مذہبی رسومات ادا کیں اور ان کی 12 سال پرانی گاڑی کو دفنانے کے لیے 15 فُٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھاگاڑی کو پھولوں اور ہاروں سے سجا کر دھوم دھام سے گڑھے تک لے جایا گیا اور ہرے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا، اس موقع پر کسان کے اہلِ خانہ نے پوجا کی اور گاڑی پر پھول بھی نچھاور کیے بھارتی میڈیا کے مطابق اس سب کے دوران وہاں موجود پنڈت اور دیگر افراد مذہبی کلمات پڑھتے رہے، ان تمام کاموں کے بعد مٹی ڈالنے اور گاڑی کو دفن کرنے کے لیے کھدائی کرنے والی مشین کا استعمال کیا گیا تقریب پر 4 لاکھ روپے خرچ کیے گئے
    بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے پولارا کا سورت میں تعمیراتی کاروبار ہے اور انہوں نے گاڑی کو دفنانے کی تقریب پر 4 لاکھ روپے خرچ کیے سنجے نے کہا کہ کچھ مختلف کرنا چاہتا تھا تاکہ آنے والی نسلیں اس کار کو یاد رکھیں جو ہمارے خاندان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی

  • حزب اللہ کے اسرائیل پر 120 راکٹ حملے، ایک اسرائیل فوجی مارا گیا

    حزب اللہ کے اسرائیل پر 120 راکٹ حملے، ایک اسرائیل فوجی مارا گیا

    لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر 120 راکٹس داغ دیے جس دوران ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے لبنان پر وحشیانہ حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور 163 زخمی ہوگئے جب کہ اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ امن مشن فورس اور لبنانی فوج کے اہلکار بھی زخمی ہوئےمیڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر بھرپور جوابی حملے کیے اور120 راکٹس داغ دیے، اس دوران مزید ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شاطی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے باعث مزید 62 افراد شہید ہوگئے، حماس نے دنیا بھر سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف 3 روزہ احتجاج کی اپیل کی ہے

  • مالاکنڈ: لیویز اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق

    مالاکنڈ: لیویز اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق

    مالاکنڈ میں لیویز اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے لیویز حوالدار سمیت 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے حکام کے مطابق یہ واقعہ مالاکنڈ میں لیویز چیک پوسٹ موسیٰ مینہ درگئی میں پیش آیا حکام نے بتایا کہ لیویز اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے اس کا ساتھی حوالدار سمیت 2 اہلکار جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جب کہ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے