برکس تنظیم روس کے نیم خود مختارعلاقے تاتارستان میں آج سے شروع ہورہا ہے جس میں رکن ممالک کے علاوہ 32 ممالک کے وفود شریک ہوں گےقازن شہر میں منعقدہ اجلاس کا عنوان عالمی سطح پر مساویانہ ترقی اور سکیورٹی مضبوط بنانا قرار دیا گیا ہے، دو ادوار میں ہونے والے اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک ہوں گےبرکس کے اجلاس میں ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے اہم معاہدے پر دستخط ہوں گے جبکہ سعودی عرب کے اسٹیٹس کو بھی واضح کیا جائےگابرکس اجلاس کا پہلا دور آج اورکل ہوگا جس میں تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس شریک ہوں گے
Category: بین الاقوامی
-

پاکستان نے نیوکلیئر ہتھیاروں کی تخفیف کیلئے عالمی سطح پر کارروائی کا مطالبہ کردیا
پاکستان نے نیوکلیئر ہتھیاروں کی تخفیف کیلئے عالمی سطح پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے فزائل مٹیریل کنٹرول سے متعلق دوہرے معیار پر شدید تنقید کی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے عثمان جدون نے کہا ہے کہ نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا جوہری صلاحیتوں کے ساتھ انضمام عالمی سلامتی کیلئے مزید پیچیدگیاں پیدا کر رہا ہےاقوام متحدہ میں نیوکلیئر ہتھیاروں سے متعلق فرسٹ کمیٹی کے مباحثے میں دیے گئے بیان میں عثمان جدون نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے اور ان جائز وجوہات کو تسلیم کرنا ضروری ہے جن کی وجہ سے ریاستیں ان ہتھیاروں کو حاصل کرتی ہیں
-

صدارتی انتخابات کیلئے ٹیکساس سمیت مزید 9 ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ شروع-امریکا
امریکا کے صدارتی اور دیگر انتخابات کیلئے ٹیکساس سمیت امریکا کی مزید 9 ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ شروع ہوگئی ٹیکساس سمیت ان ریاستوں میں اکثر پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی قطاریں ہیں جو قبل از وقت ووٹ ڈال کر اپنے من پسند امیدوار کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں ٹیکساس کے علاوہ جن دیگر ریاستوں میں آج سے ارلی ووٹنگ کا آغاز ہوا ہے ان میں فلوریڈا، جنوبی کیرولائنا، الاسکا، آرکنسا، کولوراڈو، کنیٹیکٹ، ایڈاہو، اور شمالی ڈکوٹا شامل ہیں
-

پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن- 14 کروڑ ڈالر سے زائد کی منشیات ضبط
پاک بحریہ نے انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے بھارتی ساختہ نشہ آورگولیوں کی کھیپ ضبط کرلی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران 2 ہزار کلوگرام چرس، 370 کلوگرام آئس اور 50 کلوگرام ہیروئن ضبط کی گئی آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 14 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر ہےضبط کی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالےکردیا گیا ہےآئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ خطےکی سمندری حدود میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے
-

‘وہ غزہ سے تو نکل آیا- لیکن غزہ اس سے باہر نہ نکل سکا’-اسرائیلی فوجی ذہنی تناؤ اور خودکشی کا شکار
چالیس سالہ ایلیران مزراہی جو چار بچوں کا والد تھا، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر ہونے والے حملے کے بعد غزہ میں بھیجا گیا مزراہی اسرائیلی فوج کا ریزرو فوجی اہلکار تھا جو غزہ سے ایک مختلف شخص بن کر واپس آیااس کے خاندان کے مطابق مزراہی نے غزہ میں جنگ کے دوران جو ہولناک مناظر دیکھے، ان سے شدید ذہنی دباؤ اور بعد میں پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑا مزراہی کے خاندان نے سی این این کو بتایا کہ مزراہی کو پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) ہو گیا تھا، اور جب اس کی دوبارہ جنگ کے لیے تعیناتی کی باری آئی، تو اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
-

بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی رہنما کے بیٹے کی پاکستانی لڑکی سے آن لائن شادی- تصاویر سامنے آگئیں
بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اترپردیش کے رہنما کا بیٹا پاکستانی لڑکی پر دل ہار بیٹھا اور دونوں کی آن لائن شادی کی تقریب نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی بی جے پی کے ایم ایل سی برجیش سنگھ پرشو بھی شادی میں موجود تھےپاکستان و بھارت کے مابین سرحد کی لکیریں اور دیواریں ہیں لیکن دونوں ممالک کے لوگوں کے دلوں میں رشتے مسلسل مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں، ایسا ہی بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرجونپور میں دیکھنے کو ملا جہاں بی جے پی رہنما تحسین شاہد کے بیٹے محمد عباس حیدر کی شادی لاہور میں عندلیب سے طے ہوئی تھی لیکن ویزا نہ ملنےکی وجہ سے ویڈیو کال کے ذریعے دونوں اطراف سے نکاح خواں نے نکاح پڑھایا
-

ترکیے کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن انتقال کرگئے
واشنگٹن ترکیے کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن انتقال کرگئےغیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیے کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کرگئے83 سالہ فتح اللہ 1999 سے امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھےفتح اللہ گولن کون تھے ؟فتح اللہ گولن اپنی معتدل اسلامی تحریک جسے ہزمت’ یا ‘خدمت’ تحریک بھی کہا جاتا ہے کے بانی تھے جو زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیتی ہے جب کہ انہوں نے اپنے نظریات پھیلانے کے لیے ترکیے سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں اسکولوں کا نیٹ ورک بھی قائم کیا
-

حماس نے اسرائیلی فورسز کو نشانہ بنانے کی ویڈیوز جاری کردیں-جاسوس ڈرون بھی پکڑلیا
فلسطین کی مزاحمتی تحریک میڈیا نے غزہ میں صیہونی فورسز کے ساتھ چھڑپوں اور انہیں نقصان پہنچانے کی ویڈیوز جاری کر دیں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کی، اسرائیلی ٹینک کو بارودی سرنگ سے تباہ کیا گیا القسام بریگیڈز نے جبالیہ کیپ میں اسرائیلی فوج پر حملوں کی بھی ویڈیوز جاری کی ہیں، جبالیہ کیپ میں مجاہدین اور اسرائیلی فوج کی گلی محلوں میں لڑائی ہوئی حماس میڈیا کے مطابق مجاہدین نے شدید لڑائی کے بعد صیہونی فوجیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا
-

اڈیالا جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد
راولپنڈی- اڈیالاجیل میں قیدیوں سےملاقاتوں پرپابندی میں مزید توسیع کردی گئی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے اڈیالا جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کردی اور ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے اور پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پربھی ہوگا
-
جسٹس طارق محمود-سپریم کورٹ کی غیرجانبداری اس کے فیصلوں سے نظر آئے گی
جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی غیر جانبداری اس کے فیصلوں سے نظر آئے گیایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز گلوبل کے زیر اہتمام لنکنز ان میں کانفرنس ہوئی جس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت پاکستان سے آئے وکلا ایسوی ایشن کے ارکان نے بھی شریک کی جسٹس طارق محمود نے عدلیہ کی آزادی اور منصفانہ ٹرائل کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی انٹرنیشل کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، ایسی کانفرنسوں کے ذریعے ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہےانہوں نے کہا کہ جج حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں، سپریم کورٹ اپنی خودمختاری کیلئے کھڑی ہے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جارہا ہے
