Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 123 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • شہادت کے وقت یحییٰ سنوار کے پاس کیا چیزیں اورکون سے اذکار موجود تھے؟ تصاویر جاری

    شہادت کے وقت یحییٰ سنوار کے پاس کیا چیزیں اورکون سے اذکار موجود تھے؟ تصاویر جاری

    اسرائیلی فوج نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد ان کے پاس سے ملنے والی چیزوں کی تصاویر بھی جاری کردیں گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے غزہ میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار بھی موجود تھےبعد ازاں حماس نے اپنے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی اور حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے جاری بیان میں کہا کہ یحییٰ سنوار اسرائیلی فورسز سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئےالعربیہ اردو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یحییٰ السنوار نے شہادت کے آخری ایام بغیر خوراک اور غزہ میں نقل مکانی کرنے والوں سے دور کسی جگہ پر گزارے

  • حزب اللہ کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملہ

    حزب اللہ کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملہ

    لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے شہر قیصریہ میں فائر کیے گئے راکٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا گیاسوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ پر بھی بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے راکٹ حملے میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو کی ذاتی رہائشگاہ ہے

  • ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جاسکتا ہے-جو بائیڈن

    ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جاسکتا ہے-جو بائیڈن

    برلن- امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جا سکتا ہےغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے برلن میں جرمنی، فرانس اور برطانوی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل اور ایران کے ساتھ اس طرح سے نمٹ سکتے ہیں کہ حالیہ تنازع کچھ دیر کیلئے ختم ہوجائے اور اس کے امکانات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ میرےساتھی اتفاق کرتے ہیں، لبنان میں جنگ بندی کے لیے کام کرنا ممکن ہے لیکن غزہ میں یہ مشکل ہےامریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جا سکتا ہے اور ہم اس بات سے متفق ہیں کہ اس کا کوئی نتیجہ نکلنا ہے لیکن اس کے بعد کیاہوگا؟واضح رہے کہ دو روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ ایران پر حملے کے جواب میں فلسطینی حامی گروپس کے حملے روکنے کیلئے اسرائیل امریکا حکمت عملی تیار کر لی گئی ہےصیہونی میڈیا کا بتانا تھا کہ اسرائیل حملے میں ایران کی فوجی اور انرجی تنصیبات کو نشانہ بنائےگا

  • یوکرین کو ایٹمی ہتھیار فراہم کرنے پر روس نے مغربی ممالک کو خبردار کردیا

    یوکرین کو ایٹمی ہتھیار فراہم کرنے پر روس نے مغربی ممالک کو خبردار کردیا

    ماسکو- روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر یوکرین نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو مناسب کارروائی کی جائے گی روسی صدر نے اپنے بیان میں مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ یوکرین کو ایٹمی ہتھیار منتقل کرنے کی کوشش چھپی نہیں رہ سکے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو مناسب کارروائی کی جائے گی پیوٹن کا کہنا تھا کہ جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی یوکرین نے کہا تھا کہ ان کے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہونے چاہئیں مگر روس ایسا کسی بھی صورت نہیں ہونے دے گا روسی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین سے استنبول دستاویز پرسعودی عرب میں مذاکرات کرسکتے ہیں

  • ٹرمپ یا ہیرس ووٹ کس کو دیں؟ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی اس بار بھی منقسم

    ٹرمپ یا ہیرس ووٹ کس کو دیں؟ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی اس بار بھی منقسم

    امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے جا رہے ہیں تاہم امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اس بار بھی منقسم ہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار کوووٹ دیں یا پھر ووٹ ری پبلکن امیدوار کو دیا جائےپاکستانی امریکنز کی تنظیم پاک پیک نے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کی ہےبیان میں پاکستانی امریکنز پبلک افئیرز کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تمام پالیسیوں سے تو متفق نہیں مگر سمجھتے ہیں کہ اگر ٹرمپ دوبارہ منتخب ہوئے تو پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید بہتر ہوں گےبیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹرمپ کے برعکس بائیڈن اور ہیریس انتظامیہ نے پاک امریکا تعلقات بہتر بنانے کی سنجیدہ کوششیں نہیں کیں

  • غزہ والوں نے یحییٰ سنوار کی دلیرانہ شہادت کو آئندہ نسلوں کیلئے مثال قراردیدیا

    غزہ والوں نے یحییٰ سنوار کی دلیرانہ شہادت کو آئندہ نسلوں کیلئے مثال قراردیدیا

    حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کے اسرائیلی افواج کے ساتھ لڑتے ہوئے دلیرانہ انداز میں شہادت حاصل کرنے کو غزہ والوں نے آئندہ نسلوں کیلئے ایک مثال قرار دیدیا غزہ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ یحییٰ سنوارکی میدان جنگ میں موت اور اپنی آخری سانسیں لیتے ہوئے بھی جس طرح وہ اسرائیلی ڈرون کو لاٹھی سے شکست دینے کی کوشش کرتے ہیں، یہی تو ہے وہ بات کہ دوسروں کیلئے ہیرو اپنی جان کیسے دیتے ہیں، یہ آئندہ نسلوں کیلئے ایک مثال تھی۔بدھ کے روز اسرائیلی افواج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حماس سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہوگئے تھے جس کے بعد اسرائیل نے ان کے آخری لمحات کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہیں نقاب پہنے ہوئے زخمی حالت میں ایک تباہ شدہ عمارت کے اندر ایک ڈرون پر لاٹھی پھینکنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد غزہ کے شہریوں نے یحییٰ سنوار کی شہادت کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یحییٰ کی شہادت نے فلسطینیوں میں فخر کو جنم دیا ہے وہ اپنی رائفل کو مضبوطی سے تھامے ہوئے قابض فوج کے خلاف اگلے مورچوں پر لڑ رہے تھے، وہ فرار ہوتے ہوئے نہیں بلکہ حملہ کرتے ہوئے ایک ہیرو کی طرح شہید ہوئے

  • ناسا کا ’قاتل سیارچوں‘ کے حوالے سے اہم منصوبہ

    ناسا کا ’قاتل سیارچوں‘ کے حوالے سے اہم منصوبہ

    ناسا کا ’قاتل سیارچوںواشنگٹڈن ڈی سی: امریکی خلائی ادارے ناسا نے ماضی میں زمین کو تباہ کرنے والے قاتل سیارچوں کو 1000 اسپیس کرافٹ کی آرمی سے ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہےخلائی ادارہ خاموشی کے ساتھ ایسے لائحہ عمل پر کام کر رہا ہے اور ایسے طریقوں کی آزمائش کر رہا ہے جس سے خلاء میں موجود مہلک سیارچوں کو تباہ کیا جائے تاکہ زمین کو بچایا جا سکے
    ناسا کی جانب سے نیشنل پریپیئرڈنیس اسٹریٹجی اینڈ ایکشن پلان فار نیئر-ارتھ آبجیکٹس اینڈ ہیزارڈز اینڈ پلینیٹری ڈیفنس کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ادارے نے زمین کے قریبی اجرام (نیئر ارتھ آبجیکٹ) سے نمٹنے کا کیا منصوبہ بنایا ہے جو عالمی تباہ کاریوں کا سبب بن سکتا ہےسائنس دانوں کے مطابق آئندہ 100 برسوں تک کوئی خلائی چٹان زمین کے لیے کوئی خطرہ نہیں لیکن نظامِ شمسی میں ایسے ہزاروں سیارچے چھپے ہوئے ہیں جو خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں سائنس دانوں کی پیش گوئی کے مطابق اس وقت نظامِ شمسی میں درجنوں ’قاتل‘ سیارچے پوشیدہ ہیں
    ناسا کی جانب سے ایک کوشش ستمبر 2022 میں 32 کروڑ 50 لاکھ مالیت کے ڈارٹ مشن کے طور پر کی گئی تھی۔ اس کوشش میں ایک اسپیس کرافٹ کو سیارچے سے ٹکرایا گیا تھا تاکہ اس کے مدار میں تبدیلی لائی جا سکے

  • سروائیکل کینسر سے موت کی بقاء کے لیے نیا علاج وضع

    سروائیکل کینسر سے موت کی بقاء کے لیے نیا علاج وضع

    لندن- ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سائنس دانوں نے ایک نیا علاج وضع کیا ہے جو سروائیکل کینسر کے سبب ہونے والی اموات کو 40 فی صد تک کم کر سکتا ہے
    لندن میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے مریضوں کا ایک طویل مدتی فالو اپ مکمل کیا۔ ان مریضوں کو کیمو ریڈیئشن (کیمو تھراپی اور ریڈیو تھراپی کے مجموعے) سے قبل کیمو تھراپی کا ایک شارٹ کورس کرایا گیاتحقیق کے نتائج میں موت کے خطرات میں 40 فی صد اور کم از کم پانچ برسوں میں کینسر کے دوبارہ وقوع ہونے کے خطرات میں 35 فی صد کمی دیکھی گئی جرنل لانسیٹ میں شائع ہونے والے ابتدائی نتائج کے موقع پر کینسر ریسرچ یو کے نے اس شرح کو 20 سال سے زائد عرصے میں سروائیکل کینسر کے علاج میں سب سے بڑی بہتری قرار دیاکیمو ریڈیئشن 1999 سے اس بیماری کا معیاری علاج رہا ہے لیکن بہتری کے باوجود 30 فی صد تک کیسز میں کینسر کی واپسی ہوجاتی ہے

  • والدین جنت سے میری فلموں کو دیکھ سکیں- خواہش ہے-شاہ رخ خان

    والدین جنت سے میری فلموں کو دیکھ سکیں- خواہش ہے-شاہ رخ خان

    ممبئی-بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں جذباتی انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وہ ایسی سپر ہٹ فلمیں کریں جنہیں ان کے والدین جنت سے دیکھ سکیں -شاہ رخ نے بتایا کہ ان کے فلمی کیرئیر کے آغاز سے پہلے ہی ان کے والدین کا انتقال ہو چکا تھا، اور وہ ان کی کامیابیاں نہیں دیکھ سکےشاہ رخ خان نے کہا، “مجھے ہمیشہ یہ احساس رہا ہے کہ میں ایسی بڑی فلمیں بناؤں جو میرے والدین جنت سے دیکھ سکیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے والدین کو فخر محسوس کرانا چاہتے تھے اور اسی جذبے کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھااس پوڈ کاسٹ میں شاہ رخ خان نے اپنی مشہور فلم دیوداس کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس فلم کے لیے انہیں کئی سینئر اداکاروں نے منع کیا تھا، لیکن وہ یہ فلم اپنی ماں کے لیے کرنا چاہتے تھےشاہ رخ نے کہا، “میری ماں میرے لیے آسمان کا ایک ستارہ تھیں اور میں محسوس کرتا تھا کہ اگر میں دیوداس کروں گا تو وہ اسے بہت پسند کریں گی

  • انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے حسینہ واجد کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے

    انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے حسینہ واجد کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے

    ڈھاکا- بنگلا دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے حکومت مخالف مظاہرین کو قتل اور تشدد کے الزامات پر خود ساختہ جلاوطن سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کردیےعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جسٹس غلام مرتضیٰ مجمدار کی زیر صدارت بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹرییونل کی سماعت میں استغاثہ نے شیخ حسینہ سمیت 50 افراد کے وارنٹِ گرفتاری کی درخواست کی تھی
    چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے کہا تھا کہ میں نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر انتہائی بااثر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو تفتیش کرنا ناممکن ہو جائے گا
    سابق وزیراعظم حسینہ واجد اور عوامی لیگ پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف قتل، تشدد اور جبری گمشدگی کے 60 سے زیادہ مقدمات درج ہیں
    ان شکایات پر انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے سماعت کا آغاز کیا تھا اور آج پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے