اسلام آباد- وزیراعظم سے ایس سی او کے سیکریٹری جنرل جناب ژانگ منگ کی ملاقات ہوئی جس میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ چیئر کے طور پر پاکستان کے قائدانہ کردار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل جناب ژانگ منگ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جناب ژانگ منگ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت (سی ایچ جی) کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد تشریف لائےسیکریٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم کے جولائی 2022 کے دورہء پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسلام آباد میں سیکریٹری جنرل کا خیرمقدم کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس کے انعقاد میں شنگھائی تعاون تنظیم سیکریٹریٹ کی طرف سے پاکستان کو فراہم کیے جانے والے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تئیں پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے سیکریٹری جنرل کو یقین دلایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن کی حیثیت سے، پاکستان رکن ممالک اور خطے کے وسیع تر مفاد کے لیے تنظیم کی ترقیاتی ترجیحات کے فروغ کے لیے تہہ دل سے کام کرتا رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایس سی او رکن ممالک کے ساتھ تنظیم کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے کام کرتا رہے گا
Category: بین الاقوامی
-

غزہ کی گلیوں میں آوارہ کتے لاشیں کھا رہے ہیں، رپورٹ
واشنگٹن- غزہ میں ایمرجنسی سروسز کے سربراہ نے بتایا کہ اس وقت جبالیہ کی خاک آلود گلیوں میں لاشیں بکھری پڑی ہیں، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں تباہی کا منظر پیش کر رہی ہیں غزہ میں ہنگامی خدمات کے سربراہ فارس افانہ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ شمالی غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ صحیح معنوں میں نسل کشی ہے اسرائیلی افواج ہر اس چیز کو تباہ کر رہی ہیں جو زندگی یا زندگی کے آثار کی نمائندگی کرتی ہے امدادی کاموں میں رکاوٹوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فارس افانہ نے بتایا کہ اسرائیل کے پلوں اور سڑکوں کو دھماکوں سے اُڑانے اور ہماری گاڑیوں پر براہ راست فائرنگ کے باعث پیرامیڈکس کے لیے ان علاقوں تک پہنچنا خطرے سے خالی نہیں رہا ہے فارس افانہ نے مزید بتایا کہ انھیں اور ان کے ساتھیوں کو شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، جن میں سے کچھ پر جانوروں کے بھنبھنوڑنے کے نشانات تھے انھوں نے بتایا کہ یہ نشانات اتنے گہرے تھے کہ لاشوں کی شناخت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا بھوکے کتے ان لاشوں کو گلیوں میں کھا رہے ہیں فارس افانہ نے سی این این کے ساتھ نوجوان فلسطینی کی لاش کی تصویر بھی شیئر کی جس کے جسم کو آوارہ کتوں نے کھایا تھا ایمرجنسی سروسز کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 12 دنوں سے 3 محلوں میں فضائی اور زمینی حملے جاری کیے ہوئے ہیں اور اس محصور علاقے میں “ہزاروں بچے” اور حاملہ خواتین پھنسے ہوئے ہیں
-

عیدین اور درگا پوجا کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا-بنگلادیش
ڈھاکا-بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے عید الفطر، عید الاضحیٰ اور درگا پوجا کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سے عید الفطر کی تعطیلات 5 دن، عیدالاضحیٰ کی 6 دن اور شردیہ درگا پوجا کی تعطیلات 2 دن ہوا کریں گی یہ بیان عبوری حکومت کی مشاورتی کونسل کے آئندہ سال کے لیے عام تعطیلات کی فہرست کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے قبل ازیں وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن نے تعطیلات میں توسیع کی تجویز دی تھی جسے اب ایڈوائزری کونسل نے منظور کر لیا ہے
-

پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام -بینکاک سے پارسل کے ذریعے منشیات
کراچی-پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کلکٹریٹ نے انٹرنیشنل میل آفس میں ایک کارروائی میں بینکاک سے پارسل کے ذریعے منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کلکٹریٹ کی جانب سے بیرون ملک اور پاکستان سے پارسلز کے ذریعے مہنگی منشیات کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت انٹرنیشنل میل آفس میں ایک اور کاروائی کے دوران بینکاک سے پارسل کے ذریعے میریجوانہ منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز فیصل خان کے مطابق بینکاک سے ڈی ایچ اے فیز 5 کے رہائشی جیمس رابرٹسن کے نام پر ایک پارسل بھیجا گیا تھا لیکن کلکٹریٹ کی جانب سے کراچی کے تمام کارگو ہینڈلنگ پوائنٹس پر پہلے سے تعینات کسٹمز کے عملے نے بینکاک سے پہنچنے والے اس مشکوک پارسل کی اسکیننگ کی تو پارسل میں 1کلوگرام میریجوانہ منشیات برآمد ہوئی اس منشیات کی تصدیق کے لیے نارکوٹکس چیکنگ کٹ سے ٹیسٹ کیا گیا جس میں میریجوانہ منشیات کی نشاندہی ہوئی۔ فیصل خان نے بتایا کہ برآمد ہونے والی میریجوانہ منشیات کی مالیت 40لاکھ روپے سے زائد ہے۔ حکام نے کسٹمز نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے
-

باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق-وزیراعظم سے منگولین ہم منصب کی ملاقات،
اسلام آباد- وزیراعظم شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے منگولیا کے وزیراعظم ایل اویون اردینی نے ملاقات کی منگولیا کے وزیرِ اعظم ایل اویون اردینی نے ایس سی او سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی اور ایس سی او سی ایچ جی چیئر کے طور پر پاکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا انہوں نے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ کوششوں اور تعاون کے ذریعے مضبوط اور قریبی دوطرفہ تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا وزیر اعظم شہباز شریف نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری، عوام سے عوامی و مواصلاتی روابط پر خصوصی توجہ کے ساتھ باہمی طور پر مفید تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں۔وزیراعظم نے منگولیا کے سول سرونٹس کو پاکستان کے تربیتی اداروں میں تربیت کیلئے بھیجنے کی پیشکش کی انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے 2025 کو پاکستان-منگولیا دوستی کا سال قرار دینے کی تجویز بھی دی
-

100 سالہ جمی کارٹر نے ووٹ کس کو دیا ؟امریکی صدارتی الیکشن
واشنگٹن- سابق امریکی صدر 100 سالہ جمی کارٹر نے ریاست جارجیا میں قبل از وقت ووٹنگ کے لیے بنائے گئے خصوصی پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے تاہم پولنگ ڈے پر رش سے بچنے کے لیے چند مقامات پر بزرگ اور بیمار ووٹرز کے لیے قبل از وقت پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ایسے ہی ایک پولنگ اسٹیشن پر جمی کارٹر نے ووٹرز کی قطار میں اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میرا ووٹ حکمراں جماعت ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس کے لیے ہے سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر نہیں بننا چاہیے جمی کارٹر نے کہا کہ وہ کملا ہیرس کو کامیاب ہوتا دیکھنے کے لیے تاب ہیں اور اس لیے وہ کمزوری اور نقاہت کے باجود ووٹ ڈالنے آئے ہیں سابق امریکی صدر جمی کارٹر، جو حال ہی میں سو برس کے ہوگئے ہیں نے زندگی کے 100 سال مکمل ہونے کو صرف ایک اور سالگرہ قرار دیا یاد رہے کہ یہ 100 سالہ جمی کارٹر سرد جنگ کے دور میں 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے ہیں اور اس وقت سابق امریکی صدور میں سب سے پرانے سابق صدر ہیں جو حیات ہیں
-

الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امداد کی نئی کھیپ غزہ اور لبنان روانہ
کراچی- الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امدادی سامان پر مشتمل نئی کھیپ غزہ اور لبنان کے لیے روانہ کردی گئی ہے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ اور لبنان کے لیے فلاحی بنیادوں پر امداد کی فراہمی جاری ہے۔ اس سلسلے میں کراچی سے دوسری امدادی کھیپ لبنان کے لیے روانہ کر دی گئی ہے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے این ڈی ایم اے کی جانب سے روانہ کی گئی اس امدادی کھیپ میں ادویات، تیار گوشت، خیموں، ترپال، گرم بستر، گرم کپڑوں اور خشک دودھ پر مشتمل تقریباً 100 ٹن سامان شامل ہے امدادی ساما ن براستہ ہوائی جہاز جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ کراچی سے بیروت، لبنان کے لیے روانہ کیا گیا واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے فلسطین اور لبنان کے لیے امدادی سامان کی یہ 12ویں کھیپ ہے۔ اس سے قبل فلسطین کے لیے 10امدادی کھیپیں جب کہ لبنان کے لیے جمعرات کے روز دوسری امدادی کھیپ بھیجی گئی
-

غیرمحصول شدہ شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔وزیر خزانہ
اسلام آباد- وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ غیر محصول شدہ شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ وزیرخزانہ نے امریکی سفیر کو اصلاحات پر بریفنگ دی۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایف بی آر اصلاحات کی منظوری دی ہے۔ حکومت ٹیکس سے جی ڈی پی کا تناسب 13۔5 فیصد تک بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ غیر محصول شدہ شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر کی اصلاحات میں ماہرین کو پی آر اے ایل کے بورڈ میں شامل کیا گیا ہے موسمیاتی تبدیلی اور غذائی قلت پاکستان کی طویل المدتی ترقی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کا خواہاں ہے
-

غیر ملکی مہمانوں کی آمد جاری -ایس سی او اجلاس کا آغاز آج سے ہوگا
اسلام آباد- شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں میزبان پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے ایس سی او سربراہی اجلاس میں میزبان پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف، چین کے وزیراعظم لی چیانگ، بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بیکتینوف، روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن، تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ اور ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف شرکت کریں گے اجلاس میں کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین ڑاپاروف اکیل بیک، ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف اور بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکر بھی شرکت کریں گے سربراہی اجلاس میں منگولیا مبصرکے طور پر شرکت کررہا ہے جس کی نمائندگی منگولیا کے وزیراعظم کررہے ہیں ترکمانستان کی بطور مہمان خصوصی نمائندگی کابینہ کے نائب چیئرمین راشد مریدوف کررہے ہیں
-

’مہدی‘ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنیوالا شخص گرفتار-ترکیہ
ترکیہ میں ’مہدی المنتظر‘ کا جھوٹا دعویٰ کرنیوالے ترک شہری مصطفیٰ شابوک کو اس کے پیروکاروں سمیت گرفتار کرلیا گیاترک کے مطابق ترکیہ کے صوبے کیناکلے سے مصطفیٰ شابوک کو گرفتار کیا گیا۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ شابوک نے ’خلافت محمدیہ‘ کے نام سے الگ فرقہ بنا رکھا تھا جس کے ماننے والوں کی تعداد 200 کے قریب تھی مصطفیٰ شابوک نے 2023 میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین کیلئے رہائش کے انتظامات شروع کیے تھے جس کے بعد اس نے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر ایک مذہبی گروپ قائم کرلیا
