Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 130 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • افغان فورسز کی سرحدی جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    افغان فورسز کی سرحدی جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    نوشکی میں پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے جارحیت کی گئی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے نوشکی میں پاک افغان بارڈر پر غزنالی سیکٹر میں جارحیت کی گئی، افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی طرف سے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا

  • پی ایس ایکس میں نئی تاریخ بن گئی، انڈیکس 86 ہزار کی حد عبور کرگیا

    پی ایس ایکس میں نئی تاریخ بن گئی، انڈیکس 86 ہزار کی حد عبور کرگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے آج ایک اور تاریخی حد عبور کر لی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں آج بھی کاروبار کے آغاز سے مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور انڈیکس 443 پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار 107 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا گزشتہ روز 100 انڈیکس نے پہلے کاروبار کے آغاز میں 513 پوائنٹس کے اضافے کے بعد پہلی بار 85 ہزار 423 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کی۔

  • ستمبر ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ رہا: یورپی یونین کلائیمٹ مانیٹر

    ستمبر ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ رہا: یورپی یونین کلائیمٹ مانیٹر

    پیرس-ستمبر رواں سال کا دوسرا گرم ترین مہینہ رہا اور ستمبر میں دنیا بھر میں بارشیں بھی انتہائی ہوئیں اور تباہ کن طوفان بھی آئےمنگل کو یورپی یونین کے کلائیمنٹ مانیٹر نے کہا کہ عالمی طور پر یہ ریکارڈ گرم تر ین مہینہ ہے، رواں سال گرمی کی شدت گلو بل وارمنگ کے تناطر میں غیر معمولی رہی ہے، ستمبر میں دنیا بھر میں بارشیں بھی انتہائی ہوئیں اور تباہ کن طوفان بھی آئے، موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر درجہ حراست میں بھی اضافہ ہوتاجارہا ہےانہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں امسال درجہ حرارت اس سے دوسرے نمبر پر رہا

  • حزب اللہ نے لبنان میں جنگ بندی کیلئے غزہ جنگ بندی کی شرط ختم کردی؟

    حزب اللہ نے لبنان میں جنگ بندی کیلئے غزہ جنگ بندی کی شرط ختم کردی؟

    حزب اللہ نے لبنان میں جنگ بندی کیلئے پہلے غزہ جنگ بندی کی اپنی دیرینہ شرط ختم کردی برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے حکام اب لبنان میں جنگ بندی کیلئے اپنے حماس کی حمایت میں غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کے اپنے دیرینہ وعدے سے دستبردار ہوگئے ہیں خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم نے حزب اللہ کی جانب سے حماس کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کرتے ہوئے ٹی وی پر اپنی ایک تقریر میں کہا کہ وہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ مصطفیٰ بری کے پیشگی شرائط کے بغیر جنگ بندی معاہدے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ ہم نبیہ بری کی قیادت میں جنگ بندی کیلئے ہونے والی سیاسی پیشرفت کی حمایت کرتے ہیں لیکن اگر دشمن جنگ جاری رکھتا ہے تو پھر فیصلہ بھی میدان جنگ میں ہی ہوگا۔

  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کو غزہ بنانے کی دھمکی دیدی

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کو غزہ بنانے کی دھمکی دیدی

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کو غزہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے لبنانی شہریوں کو کہا ہے حزب اللہ کا ساتھ چھوڑ کر غزہ جیسی تباہی سے بچ جائیں اسرائیلی وزیراعظم نے حزب اللہ سربراہ شہید حسن نصراللہ کے ممکنہ جان نشین ہاشم صفی الدین کے بیروت حملے میں مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر میں زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ بیروت سمیت جنوبی لبنان میں فضائی حملے بھی جاری رکھے ہیں اسرائیلی فوج نے بیروت پر حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر سہیل حسین حسینی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا

  • جامعہ کراچی- ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے پر 3 ارکان کی مخالفت

    جامعہ کراچی- ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے پر 3 ارکان کی مخالفت

    کراچی- جامعہ کراچی نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دے دی سنگ میل نیوز کے مطابق اعزازی سند دینے کی باقاعدہ منظوری وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے زیر صدارت منعقدہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی تاہم سنڈیکیٹ کے تین اراکین نے اس سلسلے میں اپنے تحفظات کا اظہار اور مخالفت کی، تینوں اراکین جامعہ کراچی میں حکومت سندھ کی جانب سے نامزد ہیں

  • اسرائیلی فوجیوں کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہونے والے فلسطینی بزرگ شہید؛ ویڈیو وائرل

    اسرائیلی فوجیوں کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہونے والے فلسطینی بزرگ شہید؛ ویڈیو وائرل

    غزہ میں اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشدد نے ایک بزرگ شہری کی جان لے لی جن کی شہادت سے کچھ دیر قبل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے رہائشی 66 سالہ زیاد ابو حلیل ایک بہادر اور دلیر فلسطینی تھے جو اسرائیلی فوج کے سامنے ڈھال بن کر پُر امن احتجاجی مظاہرین کی حفاظت کیا کرتے تھے فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بزرگ شہری زیاد ابو حلیل کے گھر پر اسرائیلی فوجیوں نے چھاپا مارا اور بدترین تشدد کیا جن سے ان کی موت واقع ہوگئی

  • دو امریکی سائنسدانوں نے 2024 کا طبی نوبل پرائز حاصل کرلیا

    دو امریکی سائنسدانوں نے 2024 کا طبی نوبل پرائز حاصل کرلیا

    اسٹاک ہوم: امریکی سائنسدان وکٹر ایمبروس اور گیری رووکون نے مائیکرو آر این اے کی دریافت اور کثیر خلوی جانداروں کی نشوونما اور زندہ رہنے کے طریقہ کار میں اس کے اہم کردار سے متعلق تحقیق پر طب کا نوبل انعام جیت لیا ہےرپورٹس کے مطابق دونوں سائنسدانوں کے کام نے یہ بتانے میں مدد کی ہے کہ کس طرح خلیے مختلف اقسام میں مہارت اور نشوونما کا مظاہرہ کرتے ہیں
    تحقیق نے بتایا کہ پٹھوں اور اعصابی خلیے سمیت ایک فرد کے تمام خلیے ایک جیسے جینز اور بڑھنے اور زندہ رہنے کے لیے اندرونی ہدایات پر مبنی ہوتے ہیں گیری رووکون نے رائٹرز کو بتایا کہ آپ جانتے ہیں میجر لیگ بیس بال کے لیے ہم ایک لفظ استعمال کرتے ہیں ‘دی شو’۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ کوئی عام شو نہیں ہے، یہ دی شو ہے۔ بالکل ایسے ہی یہ دریافت بھی طبی میدان میں دی شو کی حیثیت رکھتی ہے۔

  • بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی دوران شوٹنگ زخمی، گردن پر گہرا زخم آگیا

    بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی دوران شوٹنگ زخمی، گردن پر گہرا زخم آگیا

    بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری 2 (جی 2)‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئےبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی ان دنوں اسپائی تھرلر فلم گڈ اچاری کے دوسرے حصے کی شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد دکن میں موجود ہیں، اداکار کو فلم کے ایک ایکشن سین کی عکسبندی کے دوران گردن پر گہرا زخم آیا ہےبھارتی میڈیا کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ عمران ہاشمی فلم کی شوٹنگ روک کر منگل تک ممبئی پہنچ جائیں گے۔

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ: قومی ٹیم 556 رنز بناکر آؤٹ

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ: قومی ٹیم 556 رنز بناکر آؤٹ

    ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے تھےمیچ کے دوسرے روز سعود شکیل اور نسیم شاہ نے کھیل کا آغاز کیا تو نسیم شاہ 388 کے اسکور پر 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ 450 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل کی صورت گرگئی سعود شکیل 177 گیندوں پر 82 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے ، سعود کے بعد آنے والے عامر جمال 7 رنز اور پھر شاہین شاہ آفریدی 26 رنز اور ابرار احمد 3 بناکر پویلین لوٹ گئے
    قومی کرکٹر سلمان آغا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، سلمان آغانے 15 ویں ٹیسٹ کی 28ویں اننگز میں ایک ہزاررنز مکمل کیے اور ناٹ آؤٹ رہےٹیسٹ میچ کا پہلا دن