اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس دوران ملک میں امن و امان اور بالخصوص اسلام آباد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی ترقی اور مملکت خداداد کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے لیکن سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہورہی
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں، پاکستان کی معیشت کے حوالے سے کسی کو عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے
پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے مریم نواز
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی تقاریب معمول کے مطابق ہوں گی
شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد پردھاوے کو ناکام بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس نے شاندار کردار ادا کیا، پاک فوج ، پنجاب پولیس اوررینجرز کے دستوں نے بھی امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا
Category: بین الاقوامی
-

سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی
-

شوہر کی موت کے باوجود ریکھا نے مانگ سے سندور کیوں نہیں ہٹایا؟ اداکارہ نے وجہ بتادی
ماضی کی سپر ہٹ بالی وڈ اداکارہ ریکھا کو مختلف تقاریب میں آج بھی روایتی انداز میں سجا سنورا دیکھا جاتاہے اور اس تیاری میں شوہر مکیش اگروال کی موت کے باوجود ریکھا کی مانگ میں بھرا سندور بھی شامل ہےکیا آپ جانتے ہیں کہ ریکھا شوہر کی موت کے باوجود مانگ میں سندور کیوں لگاتی ہیں؟حال ہی میں بالی وڈ ڈیزائنر مہیش ملہوترا کے اسٹور کی لانچنگ کی تقریب میں ایک بار پھر ریکھا کو آف وائٹ ساڑھی پر سندور لگائے دیکھا گیابھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکھا کو پہلی مرتبہ 1980 میں رشی کپور اور نیتو کپور کی شادی پر سندور لگائے دیکھا گیا تھا، اس شادی میں بگ بی امیتابھ بچن اور جیا بچن سمیت کپور خاندان کے افراد بھی ریکھا کا سندور دیکھ کر حیران رہ گئے تھےبھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس شادی کی تقریب میں شامل مہمانوں کو ریکھا نے بتایا تھا کہ وہ شادی میں آنے سے قبل سندور کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں اور شادی میں آتے ہوئے وہ یہ سندورر ہٹانا بھول گئیں لیکن اس تقریب کے بعد بھی ریکھا کو اکثرو بیشتر سندور لگائے دیکھا گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق 1982 میں ریکھا کو جب فلم ’امراؤ جان‘ میں بہترین اداکاری کیلئے بیسٹ ایکٹریس کے ایوارڈ سے نوازا گیا تو ان سےسوال پوچھا گیا کہ آپ کی مانگ میں سندور کیوں ہے؟ جس پر ریکھا نے بتایا تھا کہ ’میرا تعلق جس شہر سے ہے وہاں سندور لگانا فیشن ہے
1990 میں بھارت کے معروف صنعتکار مکیش اگروال سے شادی کے بعد ریکھا کو سندور کے ساتھ دیکھا گیا لیکن ان کی موت کے بعد بھی ریکھا نے مانگ سے سندور نہیں ہٹایا
2008 میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ریکھا نے ایک بار پھر اس موضوع پر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ ’ مجھے لگتا ہے کہ سندور مجھ پر سوٹ کرتا ہے اور میں لوگوں کے ردعمل کی فکر نہیں کرتی -

چینی دوستوں کی سکیورٹی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائےگی
اسلام آباد وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی میں چینی شہریوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے
وزیراعظم نے دھماکےمیں ہلاک چینی باشندوں کے اہلخانہ، چین کی قیادت اور عوام سے دلی اظہار تعزیت کیا جب کہ دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصرپاکستانی نہیں ہوسکتے یہ پاکستان کے دشمن ہیں، دھماکےکی تحقیقات جاری ہیں، ان عناصرکو انصاف کےکٹہرے میں لایاجائےگا
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان چینی دوستوں کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے، چینی دوستوں کی سکیورٹی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائےگی -

اسرائیل کا بیروت کے اہم علاقے پر حملہ، 9 افراد جاں بحق
بیروت- اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنانی کے دارالحکومت بیروت کے وسط میں قائم ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئےعرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جمعرات کی صبح بیروت میں کل 17 حملے کیے جس میں سے ایک حملے میں 9 افراد کی ہلاکت ہوئی جب کہ باقی حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئےالجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جس عمارت کو نشانہ بنایا وہ لبنانی پارلیمنٹ، وزیراعظم کی رہائش گاہ اور اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے زیادہ دور نہیں جب کہ حملے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی عرب میڈیا نے اپنی خبر میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں مبینہ طور پر حزب اللہ کی ریسکیو ٹیم کو نشانہ بنایا گیا دوسری جانب یورپی یونین نے جنگ سے متاثرہ لبنان کے لوگوں کے لیے 33 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ یورپی یونین اس سے قبل بھی لبنان کے لیے 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان کرچکا ہے
-

نیتن یاہو ایرانی حملے سے خوف زدہ، ہاتھ کانپنے لگے
تل ابيب: اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے پر اسرائیلی وزیراعظم خوف کے مارے کانپنے لگےایران نے گزشتہ شب اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغ دیے جس پر اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو خوف زدہ ہوکر زیرِ زمین بنکرز میں چھپ گئےاس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو دھمکیاں دیتے ہوئے جو بیان جاری کیا اس میں بھی وہ نہایت خوف زدہ تھے اور ان کے ہاتھ کانپ رہے تھے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہنگامی پریس کانفرنس میں ایران کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ جو ہم پر حملہ کرے گا ہم اس پر حملہ کر دیں گے۔ لیکن ان کے خوف کا یہ عالم تھا کہ ہاتھ کانپ رہے تھے۔ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ یہ حملہ حزب اللہ کے حسن نصر اللہ اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کےلیے کیا ہے۔
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے عبرانی زبان میں کی گئی اپنی ٹوئٹ میں اسرائیل کو پہلے زیادہ شدید اور طاقتور حملوں سے خبردار کیا ہے۔ -

صبا قمر پسندیدہ اداکارہ ہیں، بھارتی گلوکار گرو رندھاوا
ممبئی بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف پنجابی گلوکار گرو رندھاوا نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز میں اُن کی پسندیدہ اداکارہ صبا قمر ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں گرو رندھاوا اپنی نئی آنے والی فلم ‘شاہکوٹ’ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور وہ اس حوالے سے مختلف انٹرویوز بھی دے رہے ہیں حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ اُنہیں پاکستانی اداکاراؤں میں کون سب سے زیادہ پسند ہیں؟اس سوال کے جواب میں گرو رندھاوا نے کہا کہ اگر میں پاکستانی اداکاراؤں کی بات کروں تو مجھے صبا قمر بہت زیادہ پسند ہیں، وہ ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں جبکہ اُن کا ہر پراجیکٹ بھی بہترین ہوتا ہے
گرو رندھاوا نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر صبا قمر کا کام دیکھا ہوا ہے کیونکہ ہم نے بالی ووڈ فلم ‘ہندی میڈیم’ کے گانے ‘سوٹ سوٹ کردہ’ میں ساتھ کام کیا تھا -

چیف جسٹس کسی جج کو بینچ میں بیٹھنے پر مجبور نہیں کر سکتے سپریم کورٹ
اسلام آباد- سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیاحکمنامے میں کہا گیا کہ نظرثانی کی درخواست 3 روز زائد المیعاد ہے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور فاروق ایچ نائیک نے زائد المیعاد ہونے کی مخالفت نہیں کی، جبکہ علی ظفر کی جانب سے نظرثانی درخواست زائد المیعاد ہونے پر اس کی مخالفت کی گئی حکمنامے میں کہا گیا کہ یہ واضح ہے کہ فیصلے کی وجوہات کے بغیر نظرثانی نہیں مانگی جا سکتی، کیونکہ تفصیلی فیصلہ جاری ہونے پر ہی غلطی کی وجوہات سامنے آ سکتی ہیں، لیکن 63 اے کی نظرثانی تین ماہ اور 21 دن تفصیلی فیصلہ جاری ہونے سے پہلے دائر کی گئی حکمنامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کو متعدد متفرق درخواستوں پر دلائل کی اجازت دی گئی، علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مانگی، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ملاقات کے لیے عدالتی ہدایات جاری کی گئیں سپریم کورٹ بار کی درخواست پر 19 مارچ کو سیاسی جماعتوں اور متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے گئے، عدالتی آرڈر کے بعد صدر عارف علوی نے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا، صدارتی ریفرنس اور 184 کی درخواستیں یکجا کر کے سنی گئیں، سابق چیف جسٹس نے 24 مارچ کو سماعت کے لیے 5 رکنی بینچ تشکیل دیا، 14 اپریل کو بانی پی ٹی آئی نے بابر اعوان کے ذریعے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی، بابر اعوان نے نشاندہی نہیں کی کہ 11 سال سے زیر التواء بھٹو ریفرنس پر پہلے سماعت کی جائے، ڈاکٹر بابر اعوان بھٹو ریفرنس کیس میں وکیل تھےحکمنامے میں کہا گیا کہ صدر وفاق کے اتحاد کی علامت اور عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، آئین یا قانون میں صدارتی ریفرنس میں تمام شہریوں کو نوٹس جاری کرنا ضروری نہیں ، عمران خان کے وکیل کے اعتراضات قابل جواز نہیں، نظرثانی درخواست آؤٹ آف ٹرن مقرر ہونے کا جواز درست نہیں، اس لیے مسترد کیا جاتا ہےحکمنامے کے مطابق بینچ کی تشکیل پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے اعتراض اٹھایا، چیف جسٹس نے اپنے جوابی خط میں بینچ تشکیل سے متعلق وضاحت کی ، حالانکہ چیف جسٹس قانونی طور پر وضاحت دینے کے پابند نہیں، جسٹس منیب اختر نے بینچ میں شامل ہونے پر اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کیا، جسٹس منصور علی شاہ نے بھی بینچ میں شامل ہونے سے انکار کیا، جسٹس منصور کے انکار کے بعد جسٹس نعیم اختر افغان کو بینچ میں شامل کیا گیا ، بینچ کی دوبارہ تشکیل پریکٹس اینڈ پروسیجز قانون کے مطابق ہے، سپریم کورٹ،پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی یا چیف جسٹس کسی کو بینچ میں بیٹھنے پر مجبور نہیں کر سکتے، یہ اعتراض بھی مسترد کیا جاتا ہےحکمنامے میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے صدارتی آرڈیننس کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا، چیلنج کرنے کے ساتھ علی ظفر نے آرڈیننس کے تحت عدالتی کاروائی کی ریکارڈنگ اور ٹراسکرپٹ تیار کرنے کا بھی کہا
-

ملائیشیا کے وزیرِاعظم داتو سری انور ابراہیم کی وزیرِاعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش
اسلام آباد- وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملائیشیا کے ہم منصب نے ملاقات کی ملائیشیاء کے وزیرِاعظم داتو سری انور ابراہیم وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے تو محمد شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا ملائیشیاء کے وزیرِاعظم کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیابعدازاں دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس کے ساتھ ساتھ پاکستان ملائیشیا دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کا تبادلہ ہوا وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔دورے کے دوران پاکستان ملائیشیا دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو اور دونوں ممالک کے مابین شراکت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگی ملائیشیا کے وزیر اعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان آیا ہےوفد پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گادونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان-ملائیشیا بزنس فورم میں شرکت بھی کریں گے
-

ایران کو حملوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی
نیویارک- اسرائیل نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دیاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی مندوب نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو میزائل حملوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جن کا تصور بھی نہیں کیا ہوگااسرائیل کے مندوب کا مزید کہنا تھا کہ ایران تمام مہذب قوموں اور اپنے عوام کا دشمن ہے سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرےایران کے میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجائے گئے اور اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی
-

خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جنسی زیادتی کے کیسز سب سے زیادہ پنجاب میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔
ریو ڈی جنیرو: برازیل کے ایک گلوکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایم سی لیونہو حال ہی میں شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں جس کی وجہ ان کا ٹریفک حادثے کی جگہ پر رپورٹر کے پیچھے ڈانس کرنا ہے۔