امریکی میڈیکل اسکول ہارورڈ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے ایک ماہ میں 700 زائد انڈے کھائے جس کے بعد اس کے جسم میں حیرت انگیز تبدیلی سامنے آئی یہ بات آپ سب نے یقیناً سنی ہوگی کہ انڈے کی سفیدی پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے تو اس کی زردی میں کولیسٹرول بھاری مقدار میں پائی جاتی ہےکہا جاتا ہے کہ اگر انڈے کا زیادہ استعمال کیا جائے تو اس کے سبب جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے
Category: بین الاقوامی
-

امریکا نے گزشتہ سال غزہ جنگ میں اکتوبر سے اب تک اسرائیل کو فوجی امداد کی مد میں 17 ارب ڈالر کی امداد دی
7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی غزہ جنگ کو گزشتہ روز ایک سال مکمل ہوا جب کہ اب یہ جنگ غزہ اور اسرائیلی سے نکل کر لبنان تک پھیل چکی ہےاس جنگ کے نتیجے میں ایران، شام، عراق اور یمن پر بھی اسرائیل نے حملے کیے اور ان ممالک سے بھی اسرائیل پر حملے ہوئے، سالوں سے جاری اسرائیلی ظلم وستم کے خلاف 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر ایک ہزار راکٹس فائر کیے اور سرحد پر قائم باڑ توڑ کر مقبوضہ فلسطین کے علاقوں پر قائم اسرائیلی آبادیوں اور فوجیوں پر حملہ کیااس حملے کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے اور سیکڑوں اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کو یرغمال بنا کر غزہ لایا گیا
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک اسرائیل کو فوجی امداد کی مد میں 17 ارب ڈالر کی امداد دی جو اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم کو فعال رکھنے، جہازوں کے لیے تیل خریدنے سمیت دیگر ہتھیار خریدنے میں استعمال کیے گئے
ذرائع کے مطابق اسرائیل کو دی گئی امداد کے علاوہ خطے میں امریکی فوجی آپریشن پر مزید 4.86 ارب ڈالر الگ سے خرچ ہوئے ہیں جس میں حوثی باغیوں کی طرف سے تجارتی جہاز رانی پر حملوں کو روکنے کے لیے بحری اخراجات بھی شامل ہیں
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ جنگ شروع ہونے سے پہلے مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کی تعداد 34 ہزار تھی جو اب تقریباً 43 ہزار ہوچکی ہے جس کی وجہ سے اخراجات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو یومیہ تقریباً 24 کروڑ ڈالرز نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے
واضح رہے کہ ایک سال کے دوران اسرائیل نے 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 98 ہزار کے قریب زخمی کیے ہیں
ایک سال میں غزہ کے اندر مجموعی طور پر ایک لاکھ 63 ہزار 778 عمارتوں کو نقصان پہنچا جن میں سے 52 ہزار 564 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، 18 ہزار 913 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ کسی بھی وقت گرسکتی ہیں جب کہ 56 ہزار 710 عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا لیکن وہ رہائش کے قابل نہیں رہیں -

سی آئی اے چیف نے اسرائیل اور امریکا کو ایران کی عسکری صلاحیت کو سنجیدہ لینے کا مشورہ دیدیا
امریکی سی آئی اے کے سربراہ نے اسرائیل اور امریکا کو ایران کی عسکری صلاحیتوں کو سنجیدہ لینے کا مشورہ دے دیا
سی آئی اے کے چیف ولیم برنس نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس کا خیال ہے کہ اسرائیل اور ایران مکمل جنگ نہیں چاہتے لیکن خطےمیں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ حقیقی ہے
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ ایسی جگہ ہے جہاں ہر وقت پیچیدہ چیزیں ہوتی رہتی ہیں اور خصوصاً مشرق وسطیٰ میں بالکل پرفیکٹ صورتحال شاذو نادر ہی ملتی ہے -

گوگل فوٹوز میں رواں سال کا سب سے بڑا فیچر متعارف
گوگل فوٹوز میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر آسک فوٹو صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے
اس فیچر کا اعلان مئی میں گوگل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر کیا گیا تھا اور اس کی آزمائش گوگل فوٹوز ایپ میں جولائی سے کی جا رہی تھی
اب اسے سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے بعد توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں یہ دیگر ممالک کے صارفین کو بھی دستیاب ہوگا -

وزیرداخلہ کی چینی سفارتخانے آمد، کراچی دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا
اسلام آباد وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے کراچی دھماکے کے حوالے سے تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کیاوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چینی سفارت خانے پہنچے جہاں انہوں نے چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ سے ملاقات کی۔ انہوں نے چینی سفیر کے ساتھ کراچی دھماکے میں 2 چینی شہریوں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چینی سفیر حکومت اور چینی شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیامحسن نقوی نے چینی سفیر کو کراچی میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکے کی تمام تفصیلات اور تحقیقات میں پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں چین کی حکومت اور جاں بحق شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے
-

اسرائیل نے غزہ کو 42 ملین ٹن ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا
سیٹلائٹ امیجز سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح غزہ کو ایک سال میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کیا گیا جس میں اب تک 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 98 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں
7 اکتوبر 2023 کو، حماس کے جنگجو پیرا گلائیڈرز کی مدد سے اسرائیل میں داخل ہوئے اور ‘آپریشن الاقصیٔ فلڈ’ انجام دیا جس میں 1500 اسرائیلی ہلاک ہوگئے اور 250 کو یرغمال بناکر غزہ لایا گیا
اسرائیل نے جواب میں وحشیانہ بمباری شروع کی جو تاحال جاری ہے اور جنگ کا دائرہ غزہ پھر مغربی کنارے اور اب لبنان تک پہنچ گیا
ایک سال سے جاری مسلسل بمباری میں غزہ کھنڈر بن کر رہ گیا، رہائشی علاقے ملیامیٹ ہوگئے۔ 66 فیصد سے زیادہ عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں اور 70 فیصد آبادی بےگھر ہوگ
اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ سینٹر (UNOSAT) نے 365 مربع کلومیٹر زمین کی سیٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ کیا۔ اس رپورٹ میں ستمبر 2024 کی سٹیلائٹ تصاویر کا موازنہ حملہ شروع ہونے سے پہلے لی گئی تصاویر سے کیا گیا
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سال میں غزہ کے اندر مجموعی طور پر ایک لاکھ 63 ہزار 778 عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا جن میں سے 52 ہزار 564 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں
اسی طرح 18 ہزار 913 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ کسی بھی وقت گر سکتی ہیں جب کہ 56 ہزار 710 عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا لیکن وہ قیام کے قابل نہیں رہیں
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق صرف 35 ہزار سے زائد ایسی عمارتیں ہیں جو محفوظ ہیں اور ان میں قیام کیا جا سکتا ہے۔ غزہ میں 42 ملین ٹن سے زیادہ ملبہ موجود ہے
شمالی غزہ میں 31.3 مربع کلومیٹر رقبہ ہے، جس میں سے 24.6 مربع کلومیٹر یعنی 79 فیصد تباہ ہو چکا ہے اور صرف 6.7 مربع کلومیٹر باقی بچا ہے -

بھارتی فضائیہ کے ائیرشو میں بدنظمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث 5 افرد ہلاک
بھارتی شہر چنئی میں فضائیہ کے ائیرشو کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 5 افراد ہلاک ہوگئے
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے مرینا ساحل پر بھارتی ائیر فورس کے ائیر شو میں بد نظمی کا واقعہ پیش آیا
بھارتی میڈیا نے بتایاکہ تماشائیوں کو ساحل پرائیرشو کو دیکھنے کے لیے 3 گھنٹے دھوپ میں کھڑے رہنا پڑا اور شو کے اختتام پر خارجی راستوں پر بھی افراتفری رہی جس دوران لوگوں کی اموات ہوئیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیٹ اسٹروک اور بدنظمی کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ائیر شو کی جگہ پر تماشائیوں کیلئے پینےکے پانی کے مناسب انتظامات بھی نہیں تھے
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد بھارتی ائیر فورس کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھائےجارہے ہیں کیونکہ انڈین ائیر فورس نے ائیر شو میں 15 لاکھ لوگوں کی شرکت کا کہہ کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کا عزم کیا تھا -

فواد خان اور وانی کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فواد خان اور وانی کپور کی آنے والی فلم کی شوٹنگ سے ایک تصویر وائرل ہورہی ہے فلم کی پہلی جھلک بھی جاری کردی گئی ہے جس نے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کردیا ہےاس خبر کی تصدیق ایک بیرون ملک تفریحی اشاعت نے کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لندن اور اس کے آس پاس مختلف مقامات پر یہ فلم بندی ہورہی ہےفلم کی کہانی کے متعلق ڈائریکٹر آرتی ایس باگدی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’یہ فلم دو افراد کے گرد گھومتی ہے جو غیر ارادی طور پر ایک دوسرے کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتے ہیں جس کے نتیجے میں غیر متوقع طور پر محبت ہوجاتی ہےعبیر گلال کے پروڈیوسرز نے اس پروجیکٹ کےلیے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’عالمی سطح پر فواد خان کے مداحوں کی تعداد بہت بڑی ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ ناظرین اور ان کے پرستار اس فلم کو دل سے قبول کریں گےاس فلم کے تین مشترکہ پروڈیوسر ویویک بی اگروال، اونتیکا ہری اور راکیش سپی ہیں اس فلم کی پروڈکشن برطانیہ میں اکتوبر اور نومبر کے دوران جاری رہے گی جس کی ریلیز 2025 کے آخر یا 2026 کے اوائل تک متوقع ہے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فلم کی کاسٹ میں ملائیکہ اروڑہ اور ردھی ڈوگرا بھی شامل ہیں جو اگلے ماہ برطانیہ میں عملے میں شامل ہونے والے ہیں واضح رہے کہ فواد خان نے 2014 میں بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا جبکہ فواد کی آخری بالی ووڈ فلم 2016 میں ریلیز ہونے والی ’’اے دل ہے مشکل‘‘ تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی کے بعد ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی گئی تھی
-

پی ٹی آئی کا مسئلہ فلسطین پر حکومتی اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ
اسلام آباد- پاکستان تحریک انصاف نے مسئلہ فلسطین پر ہونے والی حکومتی اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے سنگ میل نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہمیں فلسطین پر اے پی سی میں شرکت کی دعوت مل گئی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پارٹی رہنما اور کارکن گرفتار ہیں اور ان حالات میں اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے فلسطین کی صورتحال پر آج ایوان صدر میں کل جماعتی کانفرنس ہوگی جس میں وزیراعظم اور صدر مملکت سمیت اعلیٰ حکومتی حکام اور مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے
-

ملک میں نہ امن ہے نہ جمہوریت، معیشت بھی درست سمت نہیں جارہی
پشاورجے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چینی شہریوں پر حملہ افسوس ناک ہے، ملک میں نہ امن ہے اور نہ جمہوریت ہے اور نہ معیشت درست سمت جا رہی ہےمولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، واقعے کی تحقیقات کرکے مجرموں کو فوری سزا دی جائےانہوں ںے مزید کہا کہ بردار ملک سے تعزیت کرتا ہوں، جے یو آئی برادر چائنا ملک کے غم میں برابر کی شریک ہے،
