Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 133 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • مصر میں حضرت موسیٰؑ کے دور کی قدیم تلوار دریافت

    مصر میں حضرت موسیٰؑ کے دور کی قدیم تلوار دریافت

    قاہرہ- مصر میں ماہرین آثار قدیمہ کو حال ہی میں تین ہزار سال قدیم تلوار ملی ہے جس کا تعلق حضرت موسیٰؑ کے دور میں مصر پر حکمرانی کرنے والے فرعون رعمیس دوم کی فوج سے بتایا جارہا ہےمصر کی وزارت سیاحت اور نوادرات نے 5 ستمبر کو جاری ایک پریس ریلیز میں اس دریافت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کھدائی بحیرہ گورنری کے ایک شہر ہوش عیسیٰ میں ہوئی اس مقام پر ماہرین آثار قدیمہ کو مٹی کی اینٹوں کی تعمیر کا ایک سلسلہ ملا جس میں فوجی بیرکیں، ہتھیار، خوراک اور سامان ذخیرہ کرنے کے کمرے شامل ہیں کھدائی کے مقامی سے ایک کانسی کی ایک لمبی تلوار بھی ملی جس پر موجود شاہی مہر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مصر کے فرعون رعمیس کی فوج کی تلوار ہےوزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ کھدائی کے دوران جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار، شکار کے اوزار، زیورات ودیگر اشیا بھی ملی ہیں

  • چین میں ٹائپ 1 ذیا بیطس کو ختم کرنے کا کامیاب علاج آگیا.

    چین میں ٹائپ 1 ذیا بیطس کو ختم کرنے کا کامیاب علاج آگیا.

    بیجنگ- چین میں ٹائپ 1 ذیا بیطس میں مبتلا ایک خاتون کے اپنے جسم سے لیے گئے خلیوں سے علاج کر کے دائمی بیماری کو ختم کر دیا
    اس کامیاب علاج میں ان خلیوں کو خاص اسٹیم سیلز میں تبدیل کیا گیا جو بعد ازاں تازہ ’آئلیٹ‘ کے جتھوں کی نمو کے لیے استعمال کیے گئے یہ ’آئلیٹ‘ لبلبے اور جگر میں ہارمون بناتے ہیں جو جسم میں شوگر کی مقدار کو قابو رکھنے میں مدد دیتا ہےٹیانجنگ میں رہنے والی 25 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اب میٹھا کھا سکتی ہیں۔ محققین نے بتایا کہ خاتون کا جسم گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے اپنا انسولین کامیابی کے ساتھ بنا رہا ہے
    اس علاج کو دیگر ماہرین نے حیران کن اور زبردست قرار دیا ہے۔ یہ علاج اپریل میں شینگھائی میں حاصل ہونے کامیابی پر مبنی ہے
    چینی محققین کی ٹیم نے علاج کی باقاعدہ منظوری گزشتہ برس جون میں حاصل کی اور ٹرانسپلانٹ کے ساتھ علاج جاری رکھا
    خاتونمیں ٹائپ 1 ذیا بیطس کی تشخیص 11 برس قبل ہوئی تھی اور اس کے بعد سے ان کے دو جگر کے ٹرانسپلانٹ اور ایک ایک ناکام لبلبے کے آئلیٹ خلیوں کا ٹرانسپلانٹ کیا جا چکا ہے

  • ٹیکنالوجی کے ماہر تقریباً ڈھائی کروڑ روپے تنخواہ سے بھی ناخوش

    ٹیکنالوجی کے ماہر تقریباً ڈھائی کروڑ روپے تنخواہ سے بھی ناخوش

    بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیکنالوجی ماہر نے 1 لاکھ 15 ہزار کینیڈین ڈالر (2 کروڑ 36 لاکھ پاکستانی روپے) کی نوکری پر اظہارِ عدم اطمینان کرکے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
    انسٹاگرام چینل سیلری اسکیل کے ساتھ کیے گئے ایک انٹرویو میں ٹیکنالوجی ماہر نے بتایا کہ وہ ایک لاکھ کینیڈین ڈالر کماتے ہیں لیکن وہ ان پیسوں سے خوش نہیں ہیں
    انہوں نے بتایا کہ اس کی بڑی وجہ ٹورونٹو کی مہنگی زندگی ہے،گھر کے کرائے کی مد مین تقریباً 4000 کینیڈین ڈالر خرچ ہو ہوجاتے ہیں
    شیئر کی گئی ویڈیو پر پوسٹ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی 73 ہزار سے زائد ویوز اور 1000 سے زائد لائکس ہوگئے
    ویڈیو لائک کرنے کے ساتھ صارفین اس پر مختلف کمنٹس بھی کرتے تہے
    ایک صارف کا لکھنا تھا کہ ان صاحب کو دوسری کمپنیوں میں سوئچ کر کے اور پیسے کمانے چاہیئں
    ایک صارف نے کہا کہ انسان پیسے سے کبھی مطمئن نہیں ہوگا۔ کینڈا میں زندگی کو انجوائے کرو یہ بھارت سے 20 گُنا بہتر ہے

  • سلامتی کونسل غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملے رکوائے

    سلامتی کونسل غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملے رکوائے

    انقرہ- ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملے رکوائے
    ترک حکومت کے کابینہ اجلاس میں شرکت کے بعد ایک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر سلامتی کونسل اسرائیل کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوتی تو جنرل اسمبلی کو طاقت کے استعمال کی سفارش کرنی چاہیے
    ترک صدر کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی اسرائیل کے خلاف اسی طرح کارروائی کرے جس طرح 1950 میں کی تھی کونسل کامیاب نہیں ہوتی تو جنرل اسمبلی کو طاقت کے استعمال کی سفارش کرنی چاہئے ترک صدر رجب طیب اردوان کی کابینہ اجلاس کے بعد گفتگو۔کہا۔ جنرل اسمبلی اسی طرح طاقت کے فوری استعمال کی سفارش کرے جس طرح انیس سو پچاس میں کی تھی انہوں نے کہا کہ افسوس ہے مسلم ممالک بھی اسرائیل کے خلاف موثر موقف نہیں اپنا سکے، جنگ بندی کا دبائو ڈالنے کیلئے اسرائیل کیخلاف سیاسی، اقتصادی اور سفارتی اقدامات کئے جائیں خطے میں امن کیلئے بین الاقوامی برادری اور مسلم امہ سے متحرک ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو دوسرے مسلم ممالک بھی نشانہ بن سکتے ہیں

  • اسرائیل کا شامی دارالحکومت دمشق پر بھی فضائی حملہ

    اسرائیل کا شامی دارالحکومت دمشق پر بھی فضائی حملہ

    دمشق- اسرائیلی جنگی جنون میں بے لگام ہو گیا، غزہ، لبنان اور یمن کے بعد شام کے دارالحکومت دمشق پر بھی فضائی حملہ کر دیا ہے
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمشق پر اسرائیلی فضائی حملے مٰں معروف ٹی وی اینکر سمیت تین افراد شہید ہو گئے ہیں
    شامی وزرات دفاع کے مطابق اسرائیل نے طیاروں اور ڈرون کے ذریعے دمشق کو نشانہ بنایا۔ دفاعی نظام نے کئی میزائلوں اور ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا
    حملوں میں تین شہری شہید اور نو زخمی ہوئے، ایک دھماکہ شام کی ٹیلی کام بلڈنگ کے قریب ہواامریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل نے شام پر حملوں کی اطلاعات پر تبصرے سے انکار کر دیا۔

  • پاکستانی بینڈ کا 14 سال بعد بنگلا دیش میں کنسرٹ، ہجوم بے قابو

    پاکستانی بینڈ کا 14 سال بعد بنگلا دیش میں کنسرٹ، ہجوم بے قابو

    ڈھاکا- پاکستانی بینڈ کے 14 سال بعد بنگلادیش میں کنسرٹ کے دوران ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلیے فوج بلانی پڑ گئی بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں ’لیجنڈز آف دی ڈیکیڈ‘ نامی کنسرٹ میں مقامی بینڈز کے ساتھ پاکستانی بینڈ جل نے بھی پرفارم کیا۔ بارش کے باعث کنسرٹ ڈھاکا ارینا سے بدل کر ایک مال میں رکھا گیا کنسرٹ کے مقام پر گنجائش سے زیادہ لوگ آ گئے جس سے شدید بدنظمی ہو گئی ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج کو بلانا پڑا

  • اسرائیلی فوج لبنان میں داخل، زمینی افواج کو فضائیہ کی مدد حاصل

    اسرائیلی فوج لبنان میں داخل، زمینی افواج کو فضائیہ کی مدد حاصل

    تل ابیب / واشنگٹن- غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان میں داخل ہو گئی ہے، زمینی فوج کو فضائیہ کی مدد حاصل ہےاسرائیلی میڈیا -کہ اسرائیل کی دفاعی افواج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ‘محدود، مقامی اور ٹارگٹڈ چھاپے’ کے ساتھ زمینی کارروائی شروع کر دی ہے
    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ اور آئی ڈی ایف آرٹلری علاقے میں فوجی اہداف پر درست حملوں کے ساتھ زمینی افواج کی مدد کر رہے ہیں، زمینی آپریشن کا مقصد سرحدی علاقوں میں حزب اللہ کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا
    صیہونی فوج نے لبنان کی سرحدی علاقوں میں قائم دیہاتوں کو فوجی چھاؤنی قرار دے دیا
    خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق لبنان کی فوج سرحدی علاقوں سے 5 کلو میٹر پیچھے چلی گئی ہے، جبکہ حزب اللہ کے نائب رہنما نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ ان کا گروپ اسرائیل کی زمینی کارروائی کے لیے تیار ہے
    دوسری جانب بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے، ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ زور دار دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تقریبا ایک گھنٹے بعد اسرائیلی فوج نے رہائشیوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ لبنانی دارالحکومت کے جنوب میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر مشتمل عمارتوں کے قریب کے علاقوں کو خالی کردیں

  • وزٹ ویزا پر بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے دو طرفہ ٹکٹ لازم قرار

    وزٹ ویزا پر بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے دو طرفہ ٹکٹ لازم قرار

    کراچی- وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کی بیرون ملک روانگی کے لیے ایک ہی ائیرلائن کا دوطرفہ ٹکٹ لازم قراردے دیا گیا
    ایف آئی اے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی وغیرملکی ایئرلائنز کو مراسلے ارسال کردیے جس میں دونوں اداروں نے ایسے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ کسی صورت جاری نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی جو یک طرفہ ٹکٹ کے حامل ہوں
    بیرون ممالک خصوصاً بنکاک، ملائیشیا اوردبئی جانے والوں مسافروں کے لئے ہدایات پرعملدرآمد لازمی قرار دے دیا گیا- وزٹ ویزوں پر جاری دوطرفہ ٹکٹ کے لئے الگ الگ ائیرلائنز ٹکٹ کی صورت میں پی این آرنمبر بھی ایک ہونا لازم ہوگا
    مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ائیرپورٹ پر لو پروفائل کے حامل مسافروں کو ہدایات کے تحت لازمی چیک کیا جائے

  • یمنی  نےحوثیوں کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ کر دیا

    یمنی نےحوثیوں کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ کر دیا

    صنعا- یمن کے حوثی باغیوں نے امریکا کا ڈرون طیارہ گرانے کا دعویٰ کر دیا ہے
    حوثیوں نے امریکا کے ایم کیو 9 ڈرون گرانے کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے، ویڈیو میں فضا میں کسی چیز کو جلتے اور اس کا ملبہ زمین پر گرتے دکھایا گیا ہے
    یمن کے حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ اس نے شمالی یمن میں پرواز کرنے والے ایک اور امریکی ساختہ ایم کیو-9 ریپر ڈرون کو مار گرایا ہے
    ایک بیان میں گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سری نے کہا کہ امریکی ڈرون کو گروپ کے فضائی دفاع نے اس وقت روکا جب وہ صوبہ سعدہ کے اوپر پرواز کر رہا تھا
    ساری نے کہا کہ گروپ نے غزہ کی حمایت میں اپنی فوجی کارروائیاں شروع کرنے کے بعد سے اب تک 11 امریکی ڈرون مار گرائے ہیں، جو گزشتہ اکتوبر سے اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے
    امریکی فوج نے ابھی تک حوثی گروپ کے اعلان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے
    انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کے روز اسرائیل نے امریکہ کی حمایت میں مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ میں شہری تنصیبات پر 17 فضائی حملے کیے

  • بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے

    بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے

    ممبئی- بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر والے ایک کروڑ 30 لاکھ کے کرنسی نوٹ برآمد کرلیے گئے
    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پولیس نے ایک کروڑ 30 لاکھ کے کرنسی نوٹ برآمد کیے جن پر مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر چھپی ہوئی تھی۔ جعلی نوٹوں پر ‘ ریزرو بینک آف انڈیا’ کے بجائے ‘ریزول بینک آف انڈیا’ درج تھا
    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں 500 روپے کے نوٹ پر مہاتما گاندھی کے بجائے انوپم کھیر کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔ انوپم کھیر نے جعلی نوٹوں کی وائرل ویڈیو شئیرکرتے ہوئے لکھا 500 روپے کے نوٹ پر گاندھی جی کے بجائے میری تصویر۔۔ کچھ بھی ہوسکتا ہے
    چاندی اور سونے کے سکے بنانے والی فرم کے مالک میہول ٹھاکرسے کچھ افراد نے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کا 2100 گرام سونا خریدا اور ایک کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کیے اورسونا مقررہ جگہ پہنچانے اور باقی 30 لاکھ لینے کی درخواست کی – جب ان کا ملازم سونا لے کر پہنچا تو اسے کہا گیا کہ باقی 30 لاکھ قریبی دکان سے لاتے ہیں اور پھر ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے