کراچی- رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا، تاہم اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب کو رواں سال کا دوسرا سورج گرہن ہوگا اور اس کا پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا، تاہم جنوب اور شمالی امریکا و انٹارکٹکا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا
ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 43 منٹ پر ہوگا ۔ 11 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوگا
Category: بین الاقوامی
-

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن- پاکستان میں مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا
-

کراچی میں جرمن اسکول کی ایک لاکھ مربع گز زمین سے قبضہ ختم کروانے کا حکم
کراچی- سندھ ہائیکورٹ نے جرمن اسکول اورنگی ٹاؤن کی ایک لاکھ مربع گز زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری کو اراضی سے قبضہ ختم کروانے کا حکم دیدیا
جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو جرمن اسکول اورنگی ٹاؤن کی ایک لاکھ مربع گز زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی
درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ جرمن اسکول کی زمین پر سرکاری سرپرستی میں قبضہ ہورہا ہے۔ انڈس اسپتال نے جگہ پر اسپتال اور کالج بنانے کی تجویز کے ایم سی کو دے رکھی ہے
عدالت نے چیف سیکریٹری کو اراضی سے قبضہ ختم کروانے کا حکم دیدیا اور ریمارکس دیئے کہ چیف سیکریٹری سندھ ماہر تعلیم کے ساتھ کمیٹی تشکیل دیں جو مذکورہ پلاٹ کے تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرے-کمیٹی مذکورہ پلاٹ کو لیز پر حاصل کرنے والوں کو متبادل فراہم کرنے سے متعلق بھی طے کرے اور 3 ماہ میں اپنا کام مکمل کرکے عملدرآمد رپورٹ پیش کرے -

پاکستانی نوجوانوں میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن گئی
کراچی- طبی ماہرین نے مطابق دنیا بھر میں سالانہ تقریباً سات لاکھ افراد خودکشی کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے جن میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن چکی ہے
تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیویگ اینڈ لرننگ (پِل) نے خودکشی کی بڑھتی شرح کو کنٹرول کرنے کے لیے حکمت عملی متعارف کروائی ہے۔ اس تقریب میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بھی شرکت کی۔ پِل کے سی ای او ماہر نفسیات ڈاکٹر نسیم چوہدری کے نے بتایا کہ عالمی اعداد و شمار کے مطابق سالانہ تقریباً سات لاکھ افراد خودکشی کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن چکی ہے
انہوں نے کہا کہ اس خطرناک رجحان کو روکنے کے لیے پِل کی جانب سے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں خودکشی کے کیسز کی رپورٹنگ اور ڈیٹا جمع کرنے کی کوششیں شامل ہیں
وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں معاشرتی سطح پر کام کرنے اور ماہرین نفسیات کی کمی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ڈپریشن اور خودکشی کی روک تھام کے حوالے سے تربیت دی گئی ہے تاکہ وہ مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بڑے اسپتالوں میں کینسر، برن اور دل کے مریضوں کے لیے بحالی کے خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ جنسی تشدد اور منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال جیسے مسائل کو بھی حل کیا جائے کیونکہ یہ خودکشی کی وجوہات میں شامل ہیں -

سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کا سر قلم
ریاض-سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری ندیم شہزاد کو سزائے موت سنائی گئی تھی جس پر آج عمل درآمد کر دیا گیا
سعودی میڈیا کے مطابق ندیم شہزاد کو آج دمام میں سزائے موت دیدی گئی۔ مجرم کو تمام تر قانونی مدد فراہم کی گئی تھی اور اپیل کا حق بھی دیا گیا تھا
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ندیم شہزاد کو ہیروئن فروخت کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا
سال سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد سزائے موت سنائی گئی تھی جسے مجرم نے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا
تاہم دونوں ہی عدالتوں نے سزائے موت برقرار رکھی تھی
خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کی سزا موت ہے اور عمومی طور پر سزائے موت سر قلم کرکے دی جاتی ہے-سب سے زیادہ سزائے موت دینے والے ممالک میں سعودی عرب بھی شامل ہے جس پر عالمی سطح انسانی حقوق کی تنظیمیں کڑی تنقید کرتی آئی ہیں۔ -

8 سالہ بچی کی نایاب گلابی ٹڈے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
لند- برطانیہ کی ایک 8 سالہ ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر جیمی نے ایک نایاب گلابی ٹڈے کی تصویر کھینچ کر ناظرین کو حیران کردیا ہے
ایک انسٹاگرام ویڈیو میں جیمی نے جوش و خروش کے ساتھ اپنی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ صرف 1 فیصد لوگ اپنی زندگی میں اس ٹڈے کو دیکھ پاتے ہیں
وہ بتاتی ہیں کہ ٹڈے کی حیرت انگیز گلابی رنگت کے پیچھے ایک جینیاتی تبدیلی ہے جس کی وجہ سے گلابی رنگت کی زیادہ پیداوار اور کالے رنگ کی کم پیداوار ہوتی ہے
جیمی نے کیپشن میں لکھا، ’واہ مجھے ابھی ایک گلابی ٹڈا ملا ہے۔ بہت کم لوگ اسے اپنی زندگی میں دیکھ پاتے ہیں۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اسے دیکھ لیا
جیمی کی اس شاندار کارکردگی نے سوشل میڈیا صارفین کو متاثر کیا جس کے بعد بہت سے لوگوں نے قدرتی دنیا کے ساتھ اس کے تعامل اور ہنر کی تعریف کی
ایک صارف نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر بچوں کو ایسا ہی دکھانا چاہیے۔ بچے اپنے ارد گرد کی دنیا کے بارے میں متاثر اور متجسس ہوتے ہیں۔ مجھے یہ بہت پسند آٰیا -

بلوچستان میں ملٹری آپریشن نہیں کرنا چاہتے-وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ-وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ صوبے میں ملٹری آپریشن نہیں کرنا چاہتے ہیں کیونکہ خون کے ذریعے بلوچستان آزاد نہیں ہوگا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجگور میں سافٹ ٹارگٹ کے ذریعے مزدوروں کو قتل کیا گیا لیکن مزدوروں کے قتل سے کیسے بلوچستان آزاد ہوگا
انہوں نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور پڑھے لکھے بلوچ نوجوانوں کو ایندھن بنایا جا رہا ہے- سب کو پتہ چلنا چاہیے کہ دہشت گرد کیسے لوگوں کو جھانسہ دے کر خودکش حملے کرواتے ہیں
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عدیلہ بلوچ جیسی سیکڑوں بچے اور بچیاں دہشت گردوں کے کمیپ میں موجود ہیں لیکن عدیلہ بلوچ کا خودکش حملہ ترک کرکے دائرے میں داخل ہونا ایک اہم پیش رفت ہے
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خودکش حملہ کرکے جانیں ضائع ہونے سے بچانے کا کریڈٹ عدیلہ بلوچ کے والد کو جاتا ہے، جب اس کے والد کو میسج آیا کہ اس کی بچی دوبارہ گھر نہیں آئے گی تو اس نے جدوجہد کی اور واپس بلایا- تمام والدین عدیلہ بلوچ کی والد کی طرح بچوں سے رابطہ منقطع ہونے پر حکومتی نمائندوں سے رابطہ کریں -

افغانستان کی صورتحال میں جنگجوؤں کیلیے سازگار بن گئی
نیویارک- سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورت حال جنگجو ملیشیا اور مختلف گروہوں کے لیے سازگار بنی ہوئی ہے
افغانستان کو دہشتگردوں کا شکار بننے کیلیے اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ افغانستان میں انسانی بحران اور سیکیورٹی صورتحال درست کرنا ضروری ہے
یواین جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا سعودی عرب فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کویکسر مستردکرتا ہے-سعودی عرب جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی عوام کیلیے 5 ارب ڈالر امداد دے چکا ہے
فلسطینیوں کیلئے یو این امددی ایجنسیز کے تعاون سے 106ارب ڈالرکے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ امید ہے ایران اپنے ایٹمی، بیلسٹک میزائل پروگرام پر عالمی برادری سے تعاون کریگا
سعودی عرب یمن بحران اور بحیرہ احمرکی صورتحال کے پرامن حل کیلئے ہرکوشش کی حمایت کر رہا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا عالمی برادری یوکرین روس بحران ختم کرے۔ سعودی عرب اس کیلئے بھرپورکوشش کر رہا ہے -

ملائیشیا – وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم 2 اکتوبر کو پاکستان آئینگے
اسلام آباد-ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انورابراہیم 2 اکتوبر کو اپنے پہلے دورے پر پاکستان آئیں گے
اپنے 3 روزہ دورے میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔ ان کی وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلی شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہونگی
ڈاکٹر انور ابراہیم 4 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہو جائیں گے -

مشرق وسطی میں کشیدگی- خام تیل کی قیمتوں میں 0.94 فیصد اضافہ ریکارڈ
نیویارک- مشرق وسطی میں جاری تنازع اور کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد خام تیل کی قیمت میں 0.94 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں برینٹ آئل کی قیمت بڑھ کر 72.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے
مشرتق وسطی کی صورت حال نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی بڑھتی ہے تو آئندہ دنوں میں تیل کی سپلائی لائنز میں مزید تعطل کا خدشہ ہے، جس سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے -

تجارتی سہولیات معاہدے سے عالمی برآمدات میں 2.7 ، پیداوار میں 0.5 فیصد اضافہ متوقع
اسلام آباد- عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) نے کہا ہے کہ تجارتی سہولیات کے معاہدے TFA کے نفاذ سے عالمی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 2.7 فیصد ، کل عالمی پیداوارمیں0.5 فیصد تک اضافہ متوقع ہےایک بیان میں عالمی ادارے نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد عالمی تجارت کو آسان بنانا، ترقی پذیر خصوصاً کم ترقی یافتہ ممالک کیلئے تجارتی اخراجات کم کرنا ہے
معاہدے پر مکمل عمل درآمد سے ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ممالک کیلئے تجارت کی لاگت میں اوسطا 14.3 فیصد کی کمی متوقع ہے،افریقی اور کم ترقی یافتہ ممالک کیلئے یہ کمی زیادہ بھی ہو سکتی ہے