ابو ظہبی متحدہ عرب امارات میں ملازمت یا وزٹ ویزے پر جانے والے پاکستانیوں کے لیے اماراتی حکام نے تمام قواعد و ضوابط کے حوالے سے پیغام جاری کردیا
قونصل جنرل حسین محمد نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو جاری دبئی کے ویزوں کی تصدیق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے ذریعے کی جا سکتی ہے جبکہ ابوظہبی، شارجہ، ام القوین، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ سے جاری ویزوں کی تصدیق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی سے کی جا سکتی ہے
نوکری کی غرض سے یواے ای جانے والے اپنی تفصیلات کی سرکاری چینلز کے ذریعے تصدیق کریں،تمام پاکستانیوں کو ملازمت سے محرومی کا بیمہ بھی حاصل کرنا ہوگا
Category: بین الاقوامی
-

متحدہ عرب امارات ؛ پاکستانیوں کیلیے قواعد و ضوابط جاری
-

دنیا کے پہلے تھری ڈی پرنٹر سے ہوٹل کی تعمیر کا آغاز
آسٹن- ٹیکساس میں مارفا شہر کے مضافات میں ایک موجودہ ہوٹل میں تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے توسیع کی جارہی ہے
اس رقبے پر 43 نئے ہوٹل یونٹس اور 60 ایکڑ پر 18 رہائشی مکانات بنائے جارہے ہیں اور یہ سب ایک تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے تعمیر کیے جارہے ہیں
ایل کاسمیکو ہوٹل کے مالک لز لیمبرٹ اور اس پروجیکٹ کے پیچھے شراکت دار تھری ڈی پرنٹنگ کمپنی ICON اور آرکیٹیکٹس Bjarke Ingels Group کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹ شدہ ہوٹل ہے
لیمبرٹ نے کہا کہ ٹیکنالوجی بے مثال تخلیقی صلاحیتوں کی اجازت دیتی ہے
لیمبرٹ نے مزید کہا کہ زیادہ تر ہوٹل چار دیواری کے اندر موجود ہوتے ہیں اور کئی بار آپ ایک ہی یونٹ کو بار بار بنا رہے ہوتے ہیں۔ لیکن اس ٹیکنالوجی کی مدد سے اتنی کم رکاوٹ اور اتنی روانی کے ساتھ تعمیر میں نے کبھی نہیں کی
لیمبرٹ کے مطابق یونٹس میں آرکیٹیکچرل خصوصیات شامل ہوسکتی ہیں جو عام طور پر روایتی تعمیر کے ساتھ مہنگی پڑتی ہیں۔ -

روس میں 32 ہزار سال پرانے گینڈے کی باقیات دریافت
اسٹاک ہوم- سائنس دانوں نے روسی پرما فراسٹ میں 32,000 سال سے زیادہ عرصے سے محفوظ ایک گینڈا دریافت کیا ہے جس کی جلد اور کھال ابھی تک برقرار ہے
یہ گینڈا اس وقت مر گیا تھا جب اس کی عمر تقریباً چار سال تھی اور اس کی عمر نے اس کی حالت کو اچھا رکھنے کے ساتھ ساتھ سائنسدانوں کو معدوم ہوجانے والی نسلوں کے بارے میں مزید جاننے کی سہولت فراہم کی ہے
اسٹاک ہوم یونیورسٹی میں ارتقائی جینومکس کے پروفیسر لیو ڈیلن نے کہا کہ برفانی دور کے جانوروں کی باقیات کی اکثریت ہڈیوں اور دانتوں پر مشتمل ہوتی ہے جس میں گوشت یا جلد یا اس جیسی کوئی چیز موجود نہیں ہوتی
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شاید سینکڑوں دریافتوں میں سے کوئی ایسی معدوم جاندار کی باقیات ملتی ہیں جس میں آپ ایسی (گینڈے) جیسی دریافت سے دوچار ہوجاتے ہیں -

حزب اللہ کی جوابی کارروائی، اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی
تل ابیب / بیروت:-حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر کم ازکم 65 راکٹ فائر کردیے جس کے سبب کئی شہروں میں آگ لگ گئی جب کہ تل ابیب میں حملوں کا الرٹ جاری کردیا گیا
عالمی میڈیا کے مطابق لبنانی اسلامی حریت پسند تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس کے متعدد شہروں صفاد، کرمیل اور دیگر شہروں پر 65 ر اکٹ فائرکیے جسسے کئی مقامات پرآگ لگ گئی
اس صورتحال کے بعد دارالحکومت تل ابیب میں حملوں کا الرٹ جاری کردیا گیا، فضائی دفاعی نظام ہائی الرٹ ہوگیا، شیلٹر کھول دیے گئے
دریں اثنا یمنی فوج نے بحیرہ احمرمیں تین امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ بیروت حملے میں امریکا کا کوئی عمل دخل نہیں
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے حز ب اللہ ہیڈ کوارٹرز پر حملے میں امریکی بنکر بسٹر بم استعمال کیے، ایران ہر صورت لبنان کا ساتھ دے گا -

شادی میں شرکت کیلئے مہمانوں سے رقم وصولی کی انوکھی مثال
لندن-شادی میں عمومی طور پر شرکت کیلئے مہمانوں سے کچھ فیس نہیں لی جاتی لیکن ایک برطانوی جوڑے نے اپنے مہمانوں سے تقریباً 2,000 برطانوی پاؤنڈز وصول کرنے کا فیصلہ کیا
Reddit پر ایک صارف نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے دوست، جیک اور سوفی کی شادی کا واقعہ شیئر کیا۔ واضح رہے کہ جوڑے کا نام ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے یہ فرضی نام جیک اور سوفی دیے گئے ہیں
سوفی اور جیک نامی جوڑے نے تمام مہمانوں کو اپنی شادی کا دعوت نامہ بذریعہ ای میل بھیجا لیکن یہ ایک عام دعوت نامہ نہیں تھا۔ اس کے ساتھ ایک مخصوص ادائیگی کی درخواست کا بھی لنک منسلک تھا
Reddit پر صارفین نے ایسی مضحکہ خیز شادی پر تبصروں کی پوچھاڑ کردی۔ایک شخص نے لکھا کہ میں تو اس شادی میں نہ جاتا۔ یہ اشتعال انگیز ہے
دوسرے نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے لوگوں کے ساتھ کیا ہوگیا ہے؟
دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ میں دولہا اور دلہن سے رابطہ کروں گا اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کروں گا -

ایک ہی تاریخ پر پیدا ہونے والی 4 جڑواں بہنیں
کیرولائنا-ایک غیر معمولی واقعے میں، جنوبی کیرولینا کے ایک جوڑے، نک اور کرسٹین لیمرٹ نے 25 اگست 2024 کو اپنی چوتھی بیٹی کا خیرمقدم کیا- یہ وہی دن تھا جس میں اسکی چاروں بڑی بہنیں پیدا ہوئی تھیں
پچھلے نو سالوں کے دوران جنوبی کیرولائنا کا رہائشی ایک جوڑا 25 اگست کو 3 سالگرہ ایک ساتھ مناتا آیا ہے اور اب چار سالگرہ ایک ساتھ منائے گا
جوڑے کی سب سے بڑی بیٹی، صوفیہ، جس کی عمر 9 سال ہے، کی تین چھوٹی بہنیں ہیں، سب ایک ہی تاریخ کو پیدا ہوئیں اور ان کے درمیان تین سال کا وقفہ ہے
کرسٹین لیمرٹ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین نہیں آیا۔ مجھے اب بھی یہ سمجھنا مشکل لگ رہا ہے کہ یہ قدرتی طور پر، بغیر کسی منصوبہ بندی کے کیسے ہوا؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ چوتھی بیٹی کی پیدائش ستمبر کے آخر میں متوقع تھی لیکن وہ اپنی بہنوں کی مشترکہ سالگرہ پر ہی پیدا ہوئی -

دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے دعویدار بھارت کی کئی ریاستوں میں بیروزگاری عروج پر
دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہونے کا دعویٰ کرنے والے ملک بھارت کی کئی ریاستوں میں بیروزگاری اور غربت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔
مودی سرکار ایک طرف جہاں دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے وہیں بھارت بےروزگاری کے باعث شدید عدم استحکام کا شکار ہے- بھارت میں لیبر فورس سروے کے اعدادوشمار نے مودی کے کھوکھلے دعووں کا پردہ چاک کر دیا ہے-
رپورٹ کے مطابق مودی کے زیر اقتدار بھارت میں بےروزگاری اور غربت انتہائی سنگین حد تک پہنچ گئی ہے-بھارتی ریاست کیرالہ میں 15 تا 29 سال کی عمر کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 30 فیصد ہے-اسی طرح ریاست کیرالہ میں خواتین میں بے روزگاری کی شرح 47 فیصد اور مردوں میں 19 فیصد ہے-
پی ایل ایف ایس کے اعداد و شمار کے مطابق مودی کے بڑے بڑے دعووں کے باوجود سال 2023 اور 24 میں بے روزگاری کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ مجموعی طور پر بے روزگاری کی شرح 2.9 فیصد سے بڑھ کر 3.2 فیصد تک پہنچ گئی
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ، ناگالینڈ، منی پور اور اروناچل پردیش میں بھی نوجوانوں کی بے روزگاری کی بلند شرح ریکارڈ کی گئی ہے- اس سے قبل انڈیا ایمپلائمنٹ رپورٹ کے مطابق بھارت کی بے روزگار عوام کا 83 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ بےروزگاری اور مودی سرکار کی بے حسی سے تنگ آکر پڑھے لکھے نوجوان معمولی نوکریاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں
تحقیق کے مطابق بھارت میں بے روزگاری کے باعث تقریباً 70 فیصد تعمیراتی مزدور کم سے کم اجرت پر کام کرنے پر مجبور ہیں -بھارت میں بے روزگاری سے تنگ عوام غیر قانونی طور پر امریکا اور برطانیہ منتقل ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں جب کہ بڑھتی بےروزگاری سے انسانی اسمگلنگ بھی عروج پر پہنچ چکی ہے- -

بیروت پراسرائیلی حملہ- جوبائیڈن کا مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کو تیار رہنے کا حکم
واشنگٹن- امریکی صدر جوبائیڈن نے مشرق وسطٰی میں موجود امریکی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا
لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے جاری بیان میں مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں پینٹاگون کو ہدایت کی گئی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فورسز کی پوزیشنز کا جائزہ لیا جائے اور انہیں کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ اورتیار رکھا جائے-امریکی فوج اور امریکی مقاصد کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے
صدر بائیڈن نے خطے میں امریکی سفارت خانوں کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ جتنا اور جیسا مناسب سمجھیں حفاظتی اقدامات کریں امریکی صدر کو ریاست ڈیلاویئر میں بیچ ہاؤس پر قومی سلامتی کی ٹیم نے مشرق وسطٰی کی صورتحال پرمتعدد بار بریفنگ دی اس سے قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا کو اسرائیل کی کارروائی کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا اور نہ ہی وہ اس کارروائی میں شریک تھا۔ تمام صورتحال کے بارے میں معلومات لی جارہی ہیں -

بھکاریوں کو سعودیہ عرب بھجوانے کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس
کراچی- سندھ ہائیکورٹ نے عمرے کی آڑ میں بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کا مقدمہ کالعدم قرار دینے سے متعلق ٹریول ایجنٹ کی درخواست پر ایف آئی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے
جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو عمرے کی آڑ میں بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کا مقدمہ کالعدم قرار دینے سے متعلق ملتان کے ٹریول ایجنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے درخواستگزار پر الزام کیا ہے
دراخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ٹریول ایجنٹ محمد عطا پر مقدمہ درج کیا ہے- ایف آئی اے کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ کچھ افراد کو عمرہ نہیں بلکہ بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب بھیجا جاتا تھا۔ ٹریول ایجنٹ کو 5 بھکاریوں کو ویزا دلوانے کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے
وکیل کے مطابق محمد عطا ٹکٹ بک کروا کر دے سکتا ہے مگر ویزا دلوانا ٹریول ایجنٹ کی ذمے داری نہیں ہے۔ بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کے لیے الزام پر درخواستگزار کیخلاف 2 مقدمات ملتان میں درج کیے گئے تھے- محمد عطا دونوں مقدمات میں بری ہوگیا ہے، کراچی میں درج مقدمہ کالعدم قرار دیا جائے
بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا -

علیم ڈار 25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہوجائیں گے
ماضی میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل ممتاز پاکستانی امپائر علیم ڈار 25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گے
علیم ڈار کا شاندار اور باوقار کریئر ایک چوتھائی صدی پر محیط ہے، میدان میں اور میدان کے باہر ایک حقیقی جنٹلمین کے طور پر دیکھے جانے والے علیم آئی سی سی امپائر آف دی ایئر (2009-2011) کیلئے ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی کے 3 بار فاتح بھی ہیں
56 سالہ علیم نے 1986 سے 1998 کے درمیان 17 فرسٹ کلاس اور 18 لسٹ اے میچز کھیلے انہوں نے 1998 کی قائداعظم ٹرافی کے دوران فرسٹ کلاس امپائرنگ کا آغاز کیا 2003 سے 2023 تک انہوں نے امپائرز کے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے اپنی انتظامی مہارت، کھیل کے حالات کی سمجھ بوجھ ، پرسکون رویے اور شاندار فیصلہ سازی کیلئے عالمگیر شہرت حاصل کی
وہ ان دنوں پی سی بی کے ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں اور آئی سی سی کے بین الاقوامی پینل کے چار پاکستانی امپائرز میں سے ایک ہیں جس کی وجہ سے وہ ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی20 انٹرنیشنل میں امپائرنگ کے اہل ہیں
علیم ڈار نے ابتک ریکارڈ 145 ٹیسٹ، 231 ون ڈے انٹرنیشنل، 72 ٹی20 انٹرنیشل، 5 ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل، 181 فرسٹ کلاس میچز، اور 282 لسٹ اے میچز میں امپائرنگ کی ہے
عظیم امپائر کا ریٹائر ہونے کے اپنے فیصلے پر کہنا ہے کہ تقریباً 25 سال سے امپائرنگ میری زندگی رہی ہے اور میں نے اس نسل کے عظیم ترین کھلاڑیوں پر مشتمل چند انتہائی یادگار میچوں میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے- اپنے پورے کریئر میں، میں نے کھیلوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے اور دنیا کے چند بہترین میچ آفیشلز کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے تاہم تمام عظیم سفر بالآخر اختتام کو پہنچتے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے سماجی اور چیریٹی کاموں پر پوری توجہ مرکوز کروں۔