Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 145 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • بھارتی پارلیمنٹ میں نامعلوم افراد کا حملہ؛ ویڈیو وائرل

    بھارتی پارلیمنٹ میں نامعلوم افراد کا حملہ؛ ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارتی کی پارلیمنٹ میں سخت سیکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے دو افراد ارکان اسمبلی کے ڈیسکوں تک پہنچ گئے جس سے پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور اراکین چھپنے پر مجبور ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے اندر دو افراد ارکان اسمبلی کی بنچوں تک پہنچ گئے، نعرے بازی کی اور رنگین گیس پھینکی جس سے اسمبلی دھوئیں سے بھر گئی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیجز میں یہ منظر محفوظ ہوگیا اور لاکھوں افراد نے پارلیمنٹ میں اجنبی افراد کے داخل ہونے کی براہ راست کوریج ٹی وی پر دیکھی۔ پارلیمنٹ میں راہول گاندھی، مرکزی وزراء اور متعدد ارکان موجود تھے۔

    یہ دونوں افراد مہمان گیلری سے چھلانگ لگا کر لوک سبھا چیمبر تک پہنچے۔ ارکان اسمبلی اس اچانک پڑی افتاد پر گھبرا گئے اور ڈیسکوں کے نیچے چھپنے کی کوشش کی۔

    پارلیمنٹ میں گھسنے والوں نے زرد رنگ کی گیس چھوڑ دی جس سے اسمبلی ہال میں پیلے بادل چھا گئے اور افراتفری مچ گئی۔ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر کچھ ارکان اسمبلی بھاگ کھڑے ہوئے۔

    پولیس نے اسمبلی ہال کے اندر سے دو افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ دو کو پارلیمنٹ سے باہر گرفتار کیا گیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ اسپیکر نے اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا۔

    دوپہر کو اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اسپیکر اوم برلا نے مختصر رولنگ میں کہا کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور دہلی پولیس کو انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پارلیمنٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ امسبلی ہال میں موجود 2 حملہ آوروں کو ارکان پارلیمنٹ اور عملے نے پکڑا جب کہ باہر موجود دو افراد کو پولیس نے حراست میں لیا جن کی شناخت اور واقعے کے محرک جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

    بھوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ایک حملہ آور کے پاس سے وزیٹر پاس برآمد ہوا جو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کے دفتر سے جاری کیا گیا تھا۔

    کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم نے خدشہ ظاہر کیا کہ دونوں افراد نے جو گیس چھوڑی وہ زہریلی بھی ہوسکتی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر؛ مودی کے سیاہ قانون کو برقرار رکھنے پر او آئی سی کا اظہارِ تشویش

    مقبوضہ کشمیر؛ مودی کے سیاہ قانون کو برقرار رکھنے پر او آئی سی کا اظہارِ تشویش

    ریاض: او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو کو برقرار رکھنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلم ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے متعلق سیاہ قانون کو منسوخ کرنے اور تمام غیر قانونی اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارتی سپریم کورٹ کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو برقرار رکھنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقے میں چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔

  • امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں

    امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں

    واشنگٹن: امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بگولوں کی زد میں آکر 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ٹینیسی میں طوفانی بارشوں کے بعد بگولوں نے نہ صرف املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور بجلی کا نظام منقطع کردیا بلکہ 6 افراد بھی جان سے گئے۔

    طوفانی بگولوں سے بجلی کے تار گئے اور 80 ہزار کے قریب گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے۔ حکام نے شہریوں سے باہر نہ نکلنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے تاروں سے دور رہیں۔

    میونسپل گورنمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث کئی سڑکیں تباہ ہوگئیں جن کی مرمت کا کام جاری ہے۔ شہری ایسے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

    ریاست ٹینیسی کے کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ اسپتالوں، فائر بریگیڈ اور بلدیاتی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

  • غزہ پر سلامتی کونسل کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ

    غزہ پر سلامتی کونسل کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ

    جنیوا: اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے ناکام ہونے پر افسوس ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی غزہ پر منقسم رائے نے ادارے کو مفلوج کرکے رکھ دیا۔

    قطر میں دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی غزہ پر رائے تقسیم ہونے کی مذمت کرتے ہیں جس نے عالمی ادارے کو ’مفلوج‘ کرکے رکھ دیا۔

  • سعودی عرب؛ ٹریفک حادثے میں ایک طالبعلم سمیت 4 طالبات جاں بحق

    سعودی عرب؛ ٹریفک حادثے میں ایک طالبعلم سمیت 4 طالبات جاں بحق

    ریاض: سعودی علاقے الجبیل میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں اسکول کی 4 طالبات اور نوجوان طالب علم جاں بحق ہوگئے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے الجبیل کے صنعتی ایریا میں ایک کار سامنے آنے والی مسافر بس سے ٹکرانے کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ کار میں 4 طالبات سوار تھیں جب کہ ایک نوجوان طالبعلم ڈرائیونگ کر رہا تھا۔

    کار حادثے میں چاروں طالبات موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جب کہ ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جس کے دماغ میں گہری چوٹیں آئی تھیں اور وہ نیم مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

    دوران علاج موت اور زیست کی کشمکش کے دوران وہ جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیونگ کرنے والا طالب علم اور ایک طالبہ بھائی بہن تھے جب کہ بقیہ 2 طالبات بھی رشتہ دار تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کار حادثے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ تاحال ٹریفک حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

  • افغانستان عالمی دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن گیا

    افغانستان عالمی دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن گیا

    اسلام آباد: افغانستان سے 23 دہشت گرد تنظیمیں امریکا، چین اور پاکستان سمیت لگ بھگ 53 ممالک میں دہشت گردی پھیلاتی ہیں۔ ان تنظیموں میں ٹی ٹی پی سمیت القاعدہ، جماعت الاحرار، حزب التحریر، جنداللہ، آئی ایم یو اور بلوچ گروپس شامل ہیں۔

    افغانستان سے دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں ممالک میں پاکستان سر فہرست ہے۔ 23 میں سے 17 دہشت گرد تنظیمیں صرف پاکستان کو نشانہ بناتی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والی تنظیموں میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور بلوچ دہشت گرد تنظیمیں شامل ہیں جب کہ افغانستان سے ہی القاعدہ یورپ اور امریکا، تحریکِ اسلامی ترکمانستان اور چین جب کہ آئی ایم یو ازبکستان کو نشانہ بناتی ہے۔

    اسی طرح افغانستان سے ہی جند اللہ ایران میں، داعش یورپ اور امریکا میں جب کہ حزب التحریر اور جماعت الاحرار پاکستان میں دہشت گردی پھیلاتی ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان خطے میں دہشت گرد تنظیموں کی باقاعدہ مالی معاونت کررہا ہے۔

    پاکستان میں گزشتہ سال دہشت گردی کی بڑھتی لہر میں ٹی ٹی پی اور افغان حمایت کا مرکزی کردار رہا۔ آپریشن ضرب عضب اور ردّ الفساد سے تقریباً ختم ہونے والی ٹی ٹی پی، افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد دوبارہ متحرک ہو گئی ہے۔

    تاہم 2015 سے 2020 تک پاک فوج کے آپریشنز کی بدولت ٹی ٹی پی کے حملے مسلسل کم ہوتے گئے۔

    ایشیا پیسیفک فورم کا کہنا ہے کہ 2020 کے بعد سے ٹی ٹی پی کے حملوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹی ٹی پی نے پاکستان میں 2020 میں 49، 2021میں 198جبکہ 2022 میں 237 حملے کیے۔ گزشتہ برس ٹی ٹی پی کے 317 حملوں میں 389 پاکستانی شہید ہوئے۔

    پاکستان میں حالیہ دہشت گرد ی کے واقعات میں بھی افغانستان میں چھوڑا جانے والا امریکی اسلحہ استعمال ہوا تھا پچھلے دو برسوں میں پاکستان میں ہونے والے تمام خودکش حملہ آور بھی افغان تھے۔

    جس سے لگتا ہے کہ ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ طالبان حکومت نے پاکستان کے بارہا مطالبے پر بھی کوئی ایکشن نہ لیا۔

    اقوامِ متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں بھی افغان طالبان کے دور میں خطے میں عدم استحکام بڑھنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دوحہ معاہدے میں طالبان کی طرف سے دہشت گرد گروپوں کو توڑنے اور دیگر ممالک کے لیے سلامتی خطرہ نہ بننے کے وعدے پورے نہیں ہوئے۔

    اقوام متحدہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال انتہائی پیچیدہ اور غیر یقینی ہو گئی ہے جب کہ امریکی نمائندہ برائے امن پروگرام کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں دہشت گردوں کی تربیت اور ان کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے متحرک ہے۔

  • غزہ میں حماس سے لڑائی میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک؛1 کا تعلق بھارت سے نکلا

    غزہ میں حماس سے لڑائی میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک؛1 کا تعلق بھارت سے نکلا

    تل ابیب: غزہ میں زمینی راستے سے حملہ کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کے 2 اہلکار آج حماس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگئے جن میں سے ایک کا تعلق بھارت سے تھا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں برّی فوج کے مزید 2 اہلکار حماس سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے جس کے بعد زمینی حملوں میں حماس کے ہاتھوں مارے جانے والے فوجیوں کی تعداد 88 ہوگئی۔

    حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے جو لگ بھگ ایک ہزار سے زائد ہے جب کہ 200 کے قریب اسرائیلی فوجی یرغمال ہیں۔

  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بڑی کامیابی

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بڑی کامیابی

    جنیوا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئیں پاکستان کی تجویز کردہ 4 قرار دادیں منظور کرلی گئیں جن کا مقصد جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنا اور عالمی سلامتی کو تقویت دینا تھا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان میں سے دو قراردادوں کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا جب کہ دیگر 2 کو اکثریت کی حمایت حاصل ہوئی۔ یہ پاکستان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

    ان قراردادوں کی منظوری علاقائی امن اور عالمی استحکام کو فروغ دینے اور سیکیورٹی کے دیگر اہم مسائل پر پاکستان کے مؤقف کے لیے عالمی برادری کی وسیع حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔
    پاکستان کی جانب سے پیش کی گئیں پہلی دو قراردادیں تخفیفِ جوہری اسلحہ اور علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق تھیں جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

    تیسری قرارداد ’’علاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول” کے حق میں 193 میں سے 186 رکن ممالک نے ووٹ دیے۔ قرارداد کی مخالفت کرنے والوں میں بھارت بھی شامل تھا۔

    اس قرارداد میں ایک اہم پہلو جس پر روشنی ڈالی گئی ہے وہ علاقائی تناظر میں ضرورت سے زیادہ روایتی فوجی خطرے کو تسلیم کرنا تھا جس کی واضح مثال جنوبی ایشیا میں بھارت کا جنگی جنون ہے۔

    پاکستان کی چوتھی قرارداد کا عنوان تھا جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کے خطرے کے خلاف غیر جوہری ریاستوں کے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موثر بین الاقوامی انتظامات کرنا تھا۔ اس قرارداد کو 123 ووٹوں سے منظوری ملی۔

  • اسرائیل کا حماس کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ؛ 1 روز میں شہادتیں 700 ہوگئیں

    اسرائیل کا حماس کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ؛ 1 روز میں شہادتیں 700 ہوگئیں

    غزہ: غزہ میں عارضی جنگ بندی کے اختتام کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی جب کہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے کو 2 روز ہوچکے ہیں اور اسرائیل نے ان دو دنوں میں غزہ پر 400 سے زائد بار حملے کر چکا ہے۔ زیادہ تر حملے خان یونس اور جبالیہ کیمپ پر کیے گئے۔

    اسرائیل کی اس وحشیانہ کارروائی میں 24 گھنٹے کے مختصر وقت میں 700 سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    قابض اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کی انٹرنل سیکیورٹی سروس ’’شن بیٹ‘‘ نے حماس کے ’’شجاعیہ بریگیڈ‘‘ کے کمانڈر وسام فرحات کو ایک حملے میں قتل کردیا جو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کا منصوبہ ساز بھی تھے۔

    اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وسام فرحات 10 سال تک اسرائیل کی جیل میں قید رہنے اور رہائی کے بعد غزہ میں دوبارہ حماس کے ساتھ جڑ گئے تھے اور ان کے لیے راکٹ بنا رہے تھے۔

    قابض اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کے ایک حملے میں اپنے کمانڈر اساف حمامی کے حماس کے ہاتھوں مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حماس کمانڈر کی لاش اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

    دوسری جانب اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے ایک خطیب شیخ صابری کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اہل خانہ کو ہراساں کو کیا جب کہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ممکنہ طور پر شیخ صابری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار 800 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 40 ہزار 500 سے زائد تجاوز کرگئی۔ شہدا اور زخمیوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

  • امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج

    امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج

    واشنگٹن: امریکی کانگریس میں رکن اسمبلی رشیدہ طلیب نے فلسیطینی کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی نوجوانوں کو چاہے اسرائیل میں قتل کیا جائے یا کوئی نسل پرست امریکا میں کسی فلسطینی کو مار دے، دونوں یکساں جرم اور قابل مذمت ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد رکن رشیدہ طلیب نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے دوران فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کا روایتی رومال پہن رکھا تھا۔

    رشیدہ طلیب خود بھی فلسطینی نژاد ہیں، انھوں نے اپنی تقریر میں امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں قتل کیے جانے والے 6 سالہ فلسطینی بچے اور فائرنگ کے واقعے میں تین فلسطینی طالب علموں کے زخمی ہونے پر شدید احتجاج کیا۔

    امریکی رکن پارلیمنٹ رشیدہ طلیب نے اسمبلی میں کہا کہ امریکا میں ہونے والے اسلامو فوبیا واقعات تشویش ناک ہیں قتل اور زخمی کیے جانے والا کا صرف اتنا قصور تھا کہ وہ عربی زبان بولتے تھے اور فلسطینی تھے۔