Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 146 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • امیرِ کویت 86 سالہ شیخ نواف الاحمد کی اچانک طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل

    امیرِ کویت 86 سالہ شیخ نواف الاحمد کی اچانک طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل

    کویت سٹی: کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق 86 سالہ شیخ نواف الاحمد الصباح کو ہنگامی طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کی بیماری کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

    کویت کی حکومتی خبر رساں ادارے ‘ کونا’ کے مطابق امیرِ کویت کی طبیعت خطرے سے باہر ہے تاہم ابھی وہ اسپتال میں ہی داخل رہیں گے۔ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا ہے۔
    امیر کویت کی نگرانی اور دیکھ بھالی کے لیے ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمہ وقت ان کے ہمراہ موجود ہے۔

    86 سالہ امیر کویت کی صحت قابل رشک رہی ہے۔ ان کی بیماری اور اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ شیخ نواف الاحمد الصباح 2020 میں شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے امیر بنے تھے۔

  • جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا

    جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا

    غزہ میں ایک عمارت کے ملبے سے 37 دن بعد نومولود کو نیم مردہ حالت میں برآمد کیا گیا تھا اور اسے 3 گھنٹے تک طبی امداد دی گئی جس کے بعد بچے نے سانسیں لینا شروع کردیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق اس گھر پر اسرائیل نے جنگ کے پہلے ہفتے میں بمباری کی تھی جس میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔ اس دن سے یہ علاقہ مسلسل بمباری کا نشانہ ہونے کے سبب ریسکیو کا کام نہیں ہوسکا تھا۔

    تاہم جب 4 روزہ جنگ بندی کی گئی تو اس امدادی کاموں کا آغاز ہوا اور اس دوران گھر کے ملبے سے سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو ایک نومولود ملا جس میں بظاہر زندگی کی رمق باقی نہ تھی۔

    امدادی کاموں کے دوران وہاں موجود زیادہ تر افراد نے نومولود کو مردہ قرار دیا۔ امدادی ٹیم میں شامل ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی 3 گھنٹوں کی محنت کے بعد نومولود نے سانسیں لینا شروع کردیں اور فضا اللہ اکبر اور سبحان اللہ کے نعروں سے گونج اُٹھی۔

    تاحال نومولود کے والدین کے بارے میں کچھ نہیں پتا چل سکا۔ ملبے سے اب تک کسی اور کو نہیں نکالا جا سکا ہے۔

  • اسرائیل سے 39 فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے حماس نے 17 یرغمالیوں کو چھوڑ دیا

    اسرائیل سے 39 فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے حماس نے 17 یرغمالیوں کو چھوڑ دیا

    تل ابیب: اسرائیل کی جانب سے 39 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بعد حماس نے بھی 13 اسرائیلیوں اور 4 تھائی شہریوں کو ہلال احمر کے حوالے کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 33 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں جب کہ حماس کی جانب سے رہا کیے گئے یرغمالیوں میں 5 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔

    حماس نے جن 17 یرغمالیوں کو رہا کیا ہے ان میں 13 اسرائیلی جب کہ 4 تھائی لینڈ کے شہری ہیں جنھیں ہلال احمر کے رضاکاروں نے مصر پہنچایا جہاں سے طبی معائنے کے بعد اسرائیل بھیج دیا گیا۔

  • مودی کیلیے نئی پریشانی؛ امریکا نے سکھ رہنما قتل سازش کی تحقیقات شروع کردیں

    مودی کیلیے نئی پریشانی؛ امریکا نے سکھ رہنما قتل سازش کی تحقیقات شروع کردیں

    واشنگٹن: امریکا نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ کینیڈا میں قتل ہونے والے علیحدگی پسند سکھ رہنما کے کیس کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ترجمان قومی سلامتی جان کربی نے کہا کہ بھارتی قیادت کے سامنے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا معاملہ اُٹھایا ہے۔

    امریکی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سکھ رہنما کو ہماری سرزمین پر قتل کرنے کی بھارتی سازش کی تحقیقات کی ہیں اور اس سے بھارتی قیادت کو آگاہ بھی کیا ہے۔

    قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے مزید کہا کہ بھارت پر یہ بھی واضح کیا ہے کہ امریکا سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونا چاہیے۔

    جان کربی کے مطابق بھارتی قیادت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں جلد ہی اس بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ برطانوی اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت سکھ گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکا میں قتل کرنا چاہتا تھا جس کے بعد امریکی انٹیلی جنس نے اس سازش کو ناکام بنادیا تھا اور بھارت کو بھی خبردار کیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ؛ میجر اور اہلکار ہلاک

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ؛ میجر اور اہلکار ہلاک

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں میجر اور ایک اہلکار ہلاک جب کہ 3 فوجی شدید زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے انڈین آرمی کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب سیکیورٹی اہلکار سرچ آپریشن کے لیے ضلع راجوڑی پہنچے تھے اور بوجی مال ایریا کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا تھا۔

    سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوجیوں پر دھاوا بول دیا تھا یہ حملہ اتنا اچانک ہوا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا بھی موقع نہیں مل سکا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بھارتی اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

    حملے کے بعد گھبراہٹ کی شکار بھارتی فوج سرچ آپریشن کو ادھورا چھوڑ کر اپنے مردہ اور زخمی ساتھیوں کو لیکر فوجی بیس کی جانب روانہ ہوگئے۔

    اس حملے میں بھارتی فوج کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ اس میں موجود میجر ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ 3 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاحال کسی تنظیم یا گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

  • سعودیہ کا اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

    سعودیہ کا اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

    ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برکس اجلاس میں غزہ کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ’سنجیدہ‘ امن مذاکرات کیے جائیں۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برکس کی ورچول کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے جامع اور ٹھوس عمل شروع کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

    سعودی ولی عہد نے اسرائیل کو اسلحے کی سپلائی بند کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک امن کا قیام ناگزیر ہے۔ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔

  • الشفا اسپتال کے نیچے 55 میٹر سرنگ ملی ہے، اسرائیل کا مضحکہ خیز دعویٰ

    الشفا اسپتال کے نیچے 55 میٹر سرنگ ملی ہے، اسرائیل کا مضحکہ خیز دعویٰ

    تل ابیب: اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ الشفا اسپتال میں سرچ آپریشن کے دوران اسپتال کے عین نیچے دس میٹر کی گہرائی میں 55 میٹر طویل سرنگ ملی ہے جہاں حماس کے اہلکار پناہ لیتے اور اسلحہ ذخیرہ کیا کرتے تھے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی ترجمان نے اپنے اس دعوے کے ثبوت میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اسرائیلی فوجیوں کو سرنگ کے داخلی دروازے سے نیچے اترتی سیڑھیوں سے اندر جاتے دکھایا گیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یہ سرنگ داخلی سلامتی سروس (شاباک ) اور انٹیلی جنس سروس (امان) کی فراہم کی گئیں انٹیلی جنس بنیادوں پر ڈھونڈی۔

    ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ سرنگ کے بالائی دروازے پر فائرنگ کے لیے ایک سوراخ بھی بنایا گیا تھا تاکہ سرنگ تک پہنچنے والے فوجیوں کو نشانہ بنایا جا سکے جب کہ اسلحے سے بھری ایک کار بھی ملی ہے۔

  • غزہ صورتحال پر سعودیہ سمیت مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ چین کا دورہ کریں گے

    غزہ صورتحال پر سعودیہ سمیت مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ چین کا دورہ کریں گے

    ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں بہت جلد مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ چین کا دورہ کریں گے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ہونے والی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں کے تناظر میں وزرائے خارجہ کے ایک وفد کا دورۂ چین بہت جلد متوقع ہے۔

    شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید بتایا کہ عرب اور مسلم دنیا کے وزرائے خارجہ کے دورے کا مقصد غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنا ہے۔

    سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا یہ وفد دیگر ممالک کا بھی دورہ کریں گے اور جنگ کے خاتمے کے لیے راہموار کریں گے۔

    فیصل بن فرحان کے مطابق اس دورے کا ایک مقصد غزہ میں انسانی بنیادوں امدادی سامان کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے عالمی قوتوں پر دباؤ ڈالنا بھی ہے۔

    سعودی وزیر خارجہ نے فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو خود مختار ریاستوں کے قیام کے بغیر فلسطین میں امن و استحکام ناممکن ہے۔

  • کابل کی سڑکوں پر اسلحہ بردار طالبان رولر بلیڈ پر گشت کرنے لگے؛ ویڈیو وائرل

    کابل کی سڑکوں پر اسلحہ بردار طالبان رولر بلیڈ پر گشت کرنے لگے؛ ویڈیو وائرل

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں طالبان اہلکار AK-47 تھامے رولر بلیڈ پر اسکیٹنگ کرتے سڑکوں پر پٹرولنگ کر رہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کابل میں افغان پولیس کے اہلکار سڑکوں پر امن عامہ کو قائم رکھنے کے لیے موٹر سائیکل یا گاڑی پر پٹرولنگ کرنے کے بجائے رولر بلیڈ پر اسکیٹنگ کرتے ہوئے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

    کابل پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ان ویڈیوز میں وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والی پبلک سیکیورٹی پولیس کے افسران کو دکھایا گیا ہے جو اسکیٹنگ کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی اور جرائم پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    ویڈیوز پر صارفین نے طالبان اہلکاروں کی اسکیٹنگ کی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان اہلکاروں نے حیرت انگیز طور پر توازن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

    یاد رہے کہ اگست 2021 کے وسط میں طالبان نے افغانستان سے امریکا کے انخلا کے بعد حکومت سنبھال لی تھی جسے اب تک عالمی سطح پر باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا گیا تاہم کئی ممالک محدود سفارتی سرگرمیاں شروع کرچکے ہیں۔

    ملک میں تاحال خواتین کے اسکولوں، کالجوں، پارکوں، جموں، میلوں اور سیلونز میں جانے پر پابندی عائد ہے جب کہ کابینہ میں دیگر قومیتوں، طبقات اور اقلیتوں کو شامل کرنے کے عالمی مطالبے پر عمل نہیں کیا گیا۔

  • قطر کی ثالثی میں ہونے والے اسرائیل حماس ممکنہ معاہدے کے نکات سامنے آگئے

    تل ابیب: قطر اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکا کی مدد سے ایک ایسے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے جس میں 50 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں 3 روز کے لیے جنگ بندی کی جائے گی۔

    العربیہ نیوز نے مذاکرات میں شامل ایک ذریعے کے حوالے سے دعوٰی کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے پاس 200 سے زائد اسرائیلی یرغمال ہیں جن میں سے 50 بچوں اور خواتین کو رہا کرنے پر حماس نے رضامندی ظاہر کی ہے۔

    اس کے بدلے میں اسرائیل بھی اپنی جیلوں میں قید 120 فلسطینی بچوں اور خواتین کو رہا کردے گا تاہم اسرائیل کا اصرار ہے کہ حماس 50 کے بجائے یرغمال بنائے گئے 100 خواتین اور بچوں کو رہا کرے۔