Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 151 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • امریکا کا حماس کیخلاف اسرائیل کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا فیصلہ

    امریکا کا حماس کیخلاف اسرائیل کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے حماس نے تازہ حملہ کیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے الزام عائد کیا ہے حماس کے اسرائیل پر حملے میں متعدد امریکی بھی ہلاک ہوئے ہیں جن کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں۔ اسرائیل میں لاپتا امریکیوں کی تلاش اور تصدیق کے لیے دن رات کام رہے ہیں۔
    انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ حماس کی اس کارروائی کا محرک اسرائیل اور سعودی عرب کے بحال ہوتے ممکنہ سفارتی تعلقات میں رکاوٹ ڈالنا ہوسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا ان دنوں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں جیسا کے اس نے متحدہ عرب سمیت دیگر عرب ممالک کی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی میں کیا تھا۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کے لیے نئی فوجی امداد کی فراہمی کے امکان پر کہا کہ اس حوالے سے ممکنہ طور پر اضافی تفصیلات آج کسی وقت سامنے آ جائیں گی۔

    انتونی بلنکن نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو حماس کے حملوں سے نمٹنے کے لیے درکار ہر چیز فراہم کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی جس کے لیے تیاری کر لی ہے۔

  • 2 روز سے جاری حماس اور اسرائیل جھڑپ میں مجموعی ہلاکتیں 900 سے متجاوز

    2 روز سے جاری حماس اور اسرائیل جھڑپ میں مجموعی ہلاکتیں 900 سے متجاوز

    تل ابیب: حماس کے اسرائیل کے غیر متوقع حملے کے بعد حزب اللہ بھی لبنان سے صہیونی ریاست کو نشانہ بنارہی ہے۔ دو دن سے جاری جھڑپوں میں 600 اسرائیلی ہلاک اور 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے اچانک حملے کے بعد سے اسرائیلی فوج اب تک سنبھل نہیں پائی ہے۔ مختلف جھڑپوں میں اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی جن میں 100 سے زائد فوجی کمانڈرز اور اہلکار شامل ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بزدلانہ کارروائی میں غزہ میں حماس کے کمانڈرز کے گھروں پر رات بھر بمباری کی۔ ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔ ان حملوں میں بچوں سمیت 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    ادھر لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیلی سرزمین پر مارٹر شیلز سے حملے کیے جس میں بڑے پیمانے پر اسرائیلیوں کی ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسرائیل نے بھی لبنان پر میزائل داغے تاہم کسی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔

    اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں نے اسرائیل اور حماس سے تحمل سے کام لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے دونوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے عالمی قوتوں کے مطالبے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو ملیا میٹ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کو 24 گھنٹوں میں غزہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے غزہ میں کامیابی کے بعد یہ جنگ مغربی کنارے اور یروشلم تک جائے گی اور اپنی سرزمین سے قابضین کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

  • اسرائیل کیخلاف جنگ کو غزہ سے یروشلم تک لیکر جائیں گے، حماس

    اسرائیل کیخلاف جنگ کو غزہ سے یروشلم تک لیکر جائیں گے، حماس

    غزہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ غزہ میں شروع ہونے والی یہ جنگ مغربی کنارے اور یروشلم تک پھیل جائے گی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے سربراہ نے اسرائیل میں کامیاب کارروائی کے بعد کہا ہے کہ آج عوام اپنی سرزمین سے قابضوں کو بھگانے کے لیے تیار ہیں۔

    حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ آزادی کی جنگ اب صیہونی وجود کے دل میں داخل ہوگئی اور دشمنوں کو ذلت بھری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہماری فتح سے دشمن کی کمزوریاں عیاں ہوگئیں۔

    اسماعیل ہنیہ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے والے عرب ممالک کو مخاطب کرکے کہا کہ اسرائیل خود اپنی حفاظت نہیں کرسکا تو آپ کو کیا تحفظ فراہم کرے گا اور نہ تعلقات کی بحالی سے فلسطین کا کوئی حل نکال سکتا ہے۔

  • خودکار اسلحے اور جدید جاسوس ٹیکنالوجی سے لیس اسرائیلی فوج پسپا کیوں ہوئی

    خودکار اسلحے اور جدید جاسوس ٹیکنالوجی سے لیس اسرائیلی فوج پسپا کیوں ہوئی

    واشنگٹن: خودکار آتشیں اسلحے، جدید جاسوسی ٹیکنالوجی اور جنگی مہارت کی کئی سالہ تربیت کے باوجود اسرائیلی فوج حماس کے غیر متوقع حملے کے سامنے حیران کن طور پر پسپا ہوگئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ اسرائیل پر حملہ کیا جس سے پوری دنیا حیران رہ گئی۔ یہ حملہ اتنا اچانک اور سبک رفتاری سے کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔

    حماس کے حملے میں اسرائیل کے 26 فوجیوں اور 300 کے قریب یہودی آبادکار ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں کو اہلکاروں کو یرغمال بنالیا گیا۔ تاحال اسرائیلی فوج اپنے یرغمالیوں کو رہا کروانے میں ناکام رہی ہے۔

  • اسرائیل پر حملے؛ اسماعیل ہنیہ کی سجدہ شکر بجالانے کی ویڈیو وائرل

    اسرائیل پر حملے؛ اسماعیل ہنیہ کی سجدہ شکر بجالانے کی ویڈیو وائرل

    اسرائیل پر کامیاب حملے کے بعد حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی سجدہ شکر بجالانے کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔

    عرب میڈیا کے مطابق مظلوم فلسطینی جنگجو تنظیم حماس کی جانب سے آج اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد کامیاب راکٹ فائر کیے گئے جس پر کم ازکم 22 اسرائیلی ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

    حملوں کے بعد حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور دیگر ارکین کی اللہ کے حضور سجدہ شکر بجالانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور دیگر عہدے دار ٹی وی پر حماس کے کامیاب حملے کی خبریں دیکھ رہے ہیں جس کے بعد تمام افراد نے مل کر سجدہ شکر ادا کیا۔

  • افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، 14 افراد جاں بحق، 78 زخمی

    افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، 14 افراد جاں بحق، 78 زخمی

    کابل: افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوگئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 6.2 شدت کے زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔

    حکام نے بتایا ہے کہ متعدد عمارتیں اور مکانات منہدم ہوگئے ہیں جن کے ملبے تلے لوگ دبے ہیں۔ زلزلے کے باعث نیٹ ورک کنکشنز کو بھی نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ علاقوں میں موجود لوگوں سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔
    رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایران، ترکمانستا اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • سعودیہ سے ممکنہ سیکیورٹی معاہدے پر امریکی سینٹرز صدر جوبائیڈن سے نالاں

    سعودیہ سے ممکنہ سیکیورٹی معاہدے پر امریکی سینٹرز صدر جوبائیڈن سے نالاں

    واشنگٹن: سعودی عرب سے سیکیورٹی معاہدے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے پر حکمراں جماعت کے بعض سینیٹرز اپنے ہی صدر سے ناراض ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹس کے 20 سینیٹرز نے صدر جوبائیڈن کو شکایت بھرا خط لکھ دیا اور ان کی خارجہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    سینیٹرز نے اپنے خط میں سعودیہ سیکیورٹی معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا کھل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سعودیہ کے ساتھ جوہری تعاون اور سلامتی کی ضمانت دینے پر تشویش ہے۔

    حکمراں جماعت کے سینیٹرز نے تنبیہ کی کہ اگر جو بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کے مطالبات پورا کرتی ہے تو وائٹ ہاؤس کو کانگریس کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    سینیٹرز نے تجویز دی کہ سعودی عرب کے فلسطین کے دو ریاستی حل کو ماننے کی صورت میں جواباً امریکی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے معاہدے میں بامعنی شقیں شامل کریں۔

    صدرجوبائیڈن یا وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے اس پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں ایٹمی بجلی گھر سمیت اہم پلانٹ کی تیاری کے لیے امریکا نے تعاون کی پیشکش کی ہے تاہم ابھی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔

  • ناسا کا 2040 تک چاند پر گھر بنانے کا منصوبہ

    ناسا کا 2040 تک چاند پر گھر بنانے کا منصوبہ

    واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا نے تعمیراتی ٹیکنالوجی کمپنی کو 2040 تک چاند پر گھر بنانے کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کردی۔ چاند پر بنائے جانے والے یہ گھر صرف خلا نوردوں کے لیے ہی نہیں بلکہ عام افراد کے لیے بھی ہوں گے۔

    منصوبے کے مطابق چاند پر ایک بڑا تھری ڈی پرنٹر لانچ کرنا اور چاند کی چٹانوں، معدنی ٹکروں اور غبار سے بنے کنکریٹ کو چاند کی سطح پر ڈھانچہ بنانے کے لیے استعمال کرنا ہے۔

    اس حوالے سے ناسا چاند پر تعمیر کیے جانے والے گھروں کے دروازے، ٹائلز اور فرنیچر بنانے کے لیے جامعات اور نجی کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

    اس ایجنڈے میں خلانوردوں کے لیے مریخ پر رہنے کے قابل جگہ بنانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

    چاند پر رہائش کی تعمیر کا منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اورآئندہ دہائی تک اس کی شکل میں تبدیلی عین ممکن ہے۔

    امریکی شہر آسٹن میں قائم آئکون نامی کمپنی (جس کے ساتھ ناسا نے 2022 میں معاہدہ کیا تھا) زمین پر اپنی تھری ڈی پرنٹنگ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے سسٹم دی ولکن کی مدد سے تہہ بہ تہہ پُر تعیش گھر تعمیر کرتی ہے۔

    یہ ٹیکنالوجی سمنٹ، مٹی اور پانی کے مرکب کو ایک دھاگے کی شکل دیتی ہے۔ یہ دھاگا بطور سیاہی پرنٹر سے باہر آتا ہے۔گھر کے تمام حصے (جیسے کہ دیواریں اور چھت) علیحدہ پرنٹ کی جاتی ہیں اور بعد میں ایک ساتھ جوڑ دی جاتی ہیں۔

    مغربی ٹیکساس کے صحرا میں تھری ڈی پرنٹر سے بنایا گیا ایک گھر
    مغربی ٹیکساس کے صحرا میں تھری ڈی پرنٹر سے بنایا گیا ایک گھر

    48 گھنٹوں کے اندر گھر تعمیر کرنے کی صلاحیت رکھنے والی اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کمپنی آئکون 2018 سے گھروں کی تھری ڈی پرنٹنگ کر رہی ہے اور شمالی آسٹن میں 100 سے زائد گھر بنا چکی ہے۔

  • انتہاپسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ہرممکن مدد کریں گے؛ امریکا

    انتہاپسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ہرممکن مدد کریں گے؛ امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے مستونگ خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی عوام نے کئی دہشت گرد حملوں کو جھیلا ہے۔

    میتھیو ملر نے کہا کہ مستونگ خود کش دھماکے میں لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا۔ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں امریکی ترجمان نے کہا کہ سال کے آغاز میں ہی امریکا اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دہشت گردی کے خطرات، افغانستان کے ساتھ سرحدی حفاظت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

    ترجمان میتھیو ملر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی فورمز پر پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

    امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ ہر شہری کو اپنے مذہب اور عقیدے پر بلا خوف و خطر عمل کرنے کا حق حاصل ہے۔ مذہبی انتہاپسندی کی گنجائش نہیں۔

  • بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب

    بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب

    ریاض: سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن ممکن نہیں اور اسرائیل کو چار جون کی حدود میں جانا ہوگا۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اسرائیل کو چار جون 1967 کی حدود میں جانے کا عہد کرنا ہوگا۔

    کابینہ نے متفقہ فیصلہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں ہے، سعودی عرب کے مطالبے کا واحد مقصد فسلطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔