Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 150 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • غزہ پراسرائیلی فضائی حملوں میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک

    غزہ پراسرائیلی فضائی حملوں میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک

    واشنگٹن: اقوام متحدہ کے ایک ادارے نے بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک ہو چکے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے ایک بیان میں کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے کے 9 اہلکار (عملے کے 6 اراکین اور 3 ٹھیکیدار) مارے گئے، جبکہ 3 اساتذہ زخمی ہیں۔

    اس میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں یو این آر ڈبلیو اے کے تمام اسکول بشمول بصارت سے محروم افراد کے بحالی مرکز اور غزہ اور خان یونس میں 2 پیشہ ورانہ مراکز بند ہیں۔

    اس نے مزید کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے کے دو اسکول فضائی حملوں سے متاثر ہوئے، جس سے 7 اکتوبر سے اب تک تنازعات سے متاثرہ تنصیبات کی کل تعداد 20 ہو گئی ہے۔

  • 7 برس بعد سوڈان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال

    7 برس بعد سوڈان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال

    خرطوم: سوڈان نے 7 برس بعد ایران سے تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 3 ماہ سے جاری سوڈان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے بیک ٹو ڈور مذاکرات کے نتیجے میں آج سوڈان نے ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

    سوڈان کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلقات بحالی کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کے بعد کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ سوڈان نے 2016 میں ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کیے تھے۔

    دوسری جانب سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے ایران نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تین ماہ قبل سوڈانی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

    واضح رہے ایران کے خطے میں سفارتی تعلقات تیزی سے بحال ہورہے ہیں حال ہی میں سعودی عرب سے بھی تعلقات بحال ہوئے اور دونوں نے سفارتی دفاتر کھول لیے جس کے بعد ایران دیگر عرب ممالک کے ساتھ بھی تعلقات بحالی پر کام کر رہا ہے۔

  • دنیا بھر کے مسلمان جمعے کو اسرائیل کیخلاف ’یومِ طوفانِ اقصیٰ‘ منائیں؛ حماس

    دنیا بھر کے مسلمان جمعے کو اسرائیل کیخلاف ’یومِ طوفانِ اقصیٰ‘ منائیں؛ حماس

    غزہ: اسرائیلی فوج کو تگنی کا ناچ نچانے والی فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعے کے روز عوام سے ’یومِ طوفانِ اقصیٰ‘ منانے کی اپیل کر دی۔

    عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیل کے خلاف حیران کردینے والے ملٹری آپریشن ’’طوفان اقصیٰ‘‘ کی بے مثال کامیابی پر فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے جمعے کے روز یوم طوفان اقصیٰ منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کے لیے میدان میں نکلیں۔

    حماس نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے مسلمان نماز جمعہ کے بعد اللہ کے شکر گزار ہوں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کریں تاکہ عالمی دنیا قابض اسرائیلی فوج کے مظالم سے آگاہ ہو۔

    حماس نے بالخصوص مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں سے اپیل کی کہ گھروں سے باہر نکلیں اور اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کریں۔ قابض فوج کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کریں۔

    خیال رہے کہ حماس نے اسرائیل کے بھرپور کارروائی کے آپریشن کو طوفان اقصیٰ کا نام دیا تھا جس میں 900 سے زائد افراد مارے گئے۔ جن میں 11 امریکی سمیت دیگر غیر ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔

    ادھر اسرائیل کی جوابی بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 700 سے تجاوز ہوگئی جس میں 140 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

  • غزہ؛ اسرائیلی حملے میں برطانیہ میں فلسطینی ایلچی کے 7 رشتے دار بھی شہید

    غزہ؛ اسرائیلی حملے میں برطانیہ میں فلسطینی ایلچی کے 7 رشتے دار بھی شہید

    لندن: برطانیہ میں فلسطین اتھارٹی کے مشن کے سربراہ حسام زملوٹ نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی عمارت میں شہید ہونے والے 7 افراد ان کے قریبی رشتے دار تھے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حسام زملوٹ نے بتایا کہ غزہ میں ان کے رشتے داروں کا تعلق حماس سے نہیں تھا۔ اس کے باوجود اسرائیل نے ان کے گھر کو نشانہ بنایا۔

    حسام زملوٹ اپنے 7 قریبی عزیزوں کی شہادت پر افسردہ تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اسرائیل نے رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس سے عمارت زمین بوس ہوگئی۔
    فلسطین اتھارٹی کے برطانیہ میں مشن کے سربراہ نے مزید بتایا کہ اسرائیل کے اس حملے میں ان کی ایک کزن اپنے شوہر، دو بچوں اور دو دیگر رشتہ داروں سمیت شہید ہوگئیں۔

    حسام زملوٹ نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

    یاد رہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملے میں 900 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے جن میں 11 امریکی، 18 تھائی، 10 برطانوی اور 7 ارجنٹائن کے شہری بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیل کی چار روز سے جاری مسلسل بمباری میں 140 بچوں سمیت 700 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ 3 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

  • صیہونی حکومت پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں؛ خامنہ ای

    صیہونی حکومت پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں؛ خامنہ ای

    تہران: ایران کے روحانی پیشوا خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل پر حماس کے حملوں سے ایران کا تعلق نہیں تھا لیکن ہم ایسا کرنے والے کے ہاتھ چومتے ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے حملے میں اسرائیل کے فوجی اور انٹیلی جنس شکست کو سراہتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

    ایران کے روحانی پیشوا خامنہ ای نے کہا کہ قابض اسرائیل حکومت اپنے جرائم کو مزید بڑھانے کے لیے خود کو ایک شکار کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے جو کہ گمراہ کن ہے اور اس کا نتیجہ بڑی تباہی ہوگا۔

  • اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کرکے بجلی اور خوراک کی سپلائی بند کردی

    اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کرکے بجلی اور خوراک کی سپلائی بند کردی

    تل ابیب: اسرائیل نے غزہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے ناکہ بندی کردی جب کہ بجلی اور ایندھن کی فراہمی بھی روک دی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کی غیر متوقع اور نہایت کامیاب کارروائی سے بوکھلاہٹ کے شکار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا تھا۔

    جس کے بعد آج اسرائیلی وزیر دفاع یووگیلنٹ نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی جس کے دوران خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی اجازت نہیں ہوگی۔
    اسرائیل نے غزہ کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع کردی جس سے اکثر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے اور اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اسرائیلی فوج رہائشی علاقوں پر بمباری کر رہی ہے۔

  • طوفان الاقصیٰ؛ 9 امریکیوں سمیت 800 اسرائیلی ہلاک اور 560 فلسطینی شہید

    طوفان الاقصیٰ؛ 9 امریکیوں سمیت 800 اسرائیلی ہلاک اور 560 فلسطینی شہید

    تل ابیب: حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 800 ہوگئی جن میں 9 امریکی شہری بھی شامل ہیں جبکہ فلسطینی شہداء کی تعداد 550 سے زائد ہوگئی۔

    ہفتہ کے روز شروع ہونے والی لڑائی اتوار کو بھی سارا دن جاری رہی۔ اسرائیل پر غیر متوقع حملے کے بعد حزب اللہ بھی لبنان سے صہیونی ریاست کو نشانہ بنارہی ہے۔ حماس کے جنگجو اب بھی اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کے اندر موجود ہیں جہاں انکی کئی مقامات پر اسرائیلی فوج سے دو بدو جھڑپیں ہورہی ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے اچانک حملے کے بعد سے اسرائیلی فوج اب تک سنبھل نہیں پائی ہے۔ مختلف جھڑپوں میں اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی جن میں سیکڑوں فوجی اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بزدلانہ کارروائی میں غزہ میں حماس کے کمانڈرز کے گھروں پر رات بھر بمباری کی۔ ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔ ان حملوں میں بچوں سمیت 560 فلسطینی شہید اور 2900 سے زائد زخمی ہوگئے۔

  • مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے میا خلیفہ بھی میدان میں آگئیں

    مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے میا خلیفہ بھی میدان میں آگئیں

    نیویارک: فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کی جس طرح پوری دنیا میں مذمت کی جارہی ہے وہیں سابقہ ایڈلٹ اسٹار میا خلیفہ نے بھی مظلوم فلسطینیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    میا خلیفہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ اگر فلسطینیوں کی حالت کو دیکھ کر لوگ ان کی حمایت نہ کریں تو تاریخ بتائے گی کہ وہ لوگ غلط سمت میں کھڑے تھے۔

    ایک پاکستانی صارف نے جب ان کی پوسٹ پر یہ کمنٹ کیا کہ وہ پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے زیادہ واضح انداز میں فلسطینی عوام کی حمایت کررہی ہیں تو میا خلیفہ کو یہ موازنہ پسند نہیں آیا۔

    انہوں نے جواب میں لکھا کہ وہ صارف کی بات سے متفق نہیں ہیں اور لوگوں کو دوسروں کے جذبات اور صدمات کے متعلق لفاظی نہیں کرنی چاہئے۔

    میا خلیفہ نے لکھا کو ملالہ یوسفزئی کو اپنے جذبات کے اظہار کیلئے وقت دینا چاہئے، وہ بہت سے لوگوں کیلئے رہنما اور انسپریشن ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں سے غزہ میں اب تک 500 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ حماس سے جھڑپوں میں 700 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

  • حماس نے آسمانی ابابیلیں بن کر اسرائیل کا غرور خاک میں ملایا؛ حیران کن انکشافات

    حماس نے آسمانی ابابیلیں بن کر اسرائیل کا غرور خاک میں ملایا؛ حیران کن انکشافات

    غزہ: مزاحمتی تنظیم حماس نے خود سے کئی گنا بڑی اور مہلک اسلحے اور جدید ترین جاسوس ٹیکنالوجی سے لیس اسرائیلی فوج کو چکمہ دیکر ایک کامیاب اور بڑی کارروائی کر کے سب کو حیران کردیا جس کے بارے میں تفصیلات سامنے آ گئیں۔

    حماس نے اسرائیل پر اس حیران کن اور تاریخی حملے کے لیے ایک ہزار نوجوانوں کی خصوصی فورس تیار کی تھی جن کی وجہ سے اسرائیلی فوج اور خفیہ اداروں کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

    حماس کی منصوبہ بندی تھی کہ ان کی اسپیشل فورس کے اہلکار اسرائیل کی سرزمین میں اپنے اہداف تک اچانک آسمان سے چھلانگ لگا کر یا سمندر کا سینہ چیر کر پہنچیں اور دشمن کو سنبھلنے کا بالکل بھی موقع نہ ملے۔

    اس مقصد کے حصول کے لیے حماس نے اپنے جانبازوں کو پیرا گلائیڈرز، بلڈورز اور خطرناک موٹر سائیکلنگ کی خصوصی تربیت دلوائی اور یہ تینوں مہارتیں ہی آپریشن کی کامیابی کا سبب بنیں۔

    حماس کے قریبی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ پیرا گلائیڈرز سے لینڈنگ اور موٹر سائیکلنگ کے ذریعے ہدف تک پہنچنے اور پھر بلڈورز کی مدد سے مضبوط دیواروں اور رکاوٹوں کو گرانے کی مشق کے لیے غزہ میں ایک فرضی اسرائیلی بستی تعمیر کی گئی تھی۔

    اس فرضی اسرائیلی بستی میں تمام فرضی اہداف بنائے گئے تھے جہاں حماس کے پیراگلائیڈرز سرحد پار کرنے کی مشق کرکے اترتے پھر موٹر سائیکلوں سے اہداف تک پہنچے اور بلڈوزر سے رکاوٹوں کو ہٹاتے ہوئے فرضی اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرتے۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ حماس کو یہ مشقیں کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے دیکھا بھی تھا لیکن وہ ہنستے تھے اور اس مشق کو وقت گزاری کے لیے ایک فضول کھیل سمجھ رہے تھے۔

    اسرائیلی فوج کو اس بات پر بھی یقین تھا کہ حماس اب کسی بڑے تصادم میں پڑنے کی خواہش مند نہیں ہے اور حماس نے اسرائیل کی اسی حد سے زیادہ کی خود اعتمادی کا فائدہ اُٹھایا۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصے سے حماس نے بڑی کارروائیاں روک رکھی تھیں جس پر اسے مقامی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جب کہ عالمی سطح پر یہ بات مشہور ہوگئی تھی کہ حماس کے پاس کسی بڑی کارروائی کے لیے پیسے ختم ہوگئے ہیں۔

    اس خاموشی کو اسرائیل نے طوفان کا پیش خیمہ نہیں سمجھا اور یہیں ان سے چوک ہوگئی۔

    حماس نے بڑی چالاکی سے اسرائیل کو یہ دکھایا کہ مزاحمتی تنظیم اب عسکری کارروائیوں کے بجائے فلسطینی نوجوانوں کو اپنے معاشی حالات درست کرنے کے لیے انھیں مختلف اسکلز سیکھنے کی صلاح دے رہی ہے۔

    آخر وہ دن آگیا جس کی مشق کے لیے حماس نے پوری ایک بستی قائم کی تھی۔

    حماس کے جانباز قدیم انجنوں سے چلنے والے پیراگلائیڈرز کے ذریعے غزہ کی پٹی سے اڑے اور فضاؤں میں سفر کرتے ہوئے سرحدوں، چوکیوں اور خاردار تاروں کو عبور کرتے گئے۔

    اسرائیلی فوج کو مشغول کرنے کے لیے حماس نے دوسری جانب سے راکٹس داغے جس سے اسرائیل کی ساری توجہ راکٹس حملوں پر مرکوز ہوکر رہ گئی اور پیرا گلائیڈرز بآسانی اتر گئے۔

    حماس کے جانباز موٹر سائیکلوں کے ذریعے اپنے اہداف فوجی اڈے، ان کے گھر اور بیرکوں تک پہنچے اور بلڈورز کی مدد سے رکاوٹوں کو ہٹا کر دیواروں کو گرا کر اندر چھپے اسرائیلی فوجیوں کو دھر لیا جو مقابل آئے انھیں ہلاک کردیا۔

    واضح رہے کہ اس حملے کے لیے حماس کی جانب سے نوجوانوں کی خصوصی تربیت کی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جن میں حماس کے عسکری ونگ عزت القسام بریگیڈ کے ٹرینر کو تربیت دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ کچھ دیگر ویڈیوز عینی شاہدین کی جانب سے بھی بنائی گئی ہیں۔

  • حماس کا اسرائیل پر حملہ؛ امریکا، سعودیہ، قطرسمیت دیگرممالک کا ردعمل

    حماس کا اسرائیل پر حملہ؛ امریکا، سعودیہ، قطرسمیت دیگرممالک کا ردعمل

    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ’’آپریشن طوفان الاقصی‘‘ کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کرکے 200 اسرائیلیوں کو ہلاک جبکہ متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ سیاسی منظر نامے پر رونما ہونے والی صورتحال پر بین الاقوامی ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

    امریکا

    امریکا نے اسرائیل میں حماس کے حملے کی مذمت کی ہے۔
    وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا صدر جو بائیڈن کو اپ ڈیٹس موصول ہورہی ہیں اور وائٹ ہاؤس کے اہلکار اسرائیل کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں، امریکا اسرائیلی شہریوں کے خلاف حماس کے دہشت گردوں کے بلا اشتعال حملوں کی واضح طور پر مذمت کرتا ہے۔

    عرب لیگ

    عرب لیگ کے سربراہ احمد ابو الغیط نے “غزہ میں فوجی آپریشن” اور “دونوں فریقوں کے درمیان مسلح تصادم کو فوری طور پر روکنے” پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ “اسرائیل کی پرتشدد اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کا مسلسل نفاذ ایک ٹائم بم ہے جس سے خطے کو مستقبل قریب میں استحکام کے کسی بھی سنگین موقع سے محروم کیا جا رہا ہے۔”

    سعودی عرب

    سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان “تشدد کے فوری خاتمے” کا مطالبہ کیا۔

    سعودی حکام نے کہا کہ ہم متعدد فلسطینی دھڑوں اور اسرائیلی قابض افواج کے درمیان غیر معمولی پیش رفت کا جائزہ لے ہیں جس کی وجہ سے متعدد محاذوں پر تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

    قطر

    قطر نے فلسطینی عوام کے ساتھ تشدد میں مسلسل اضافے کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا ہے۔

    وزارت خارجہ نے دونوں فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو غزہ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جنگ شروع کرنے سے روکے۔

    برازیل

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ برازیل نے اعلان کیا کہ وہ بڑھتے ہوئے تشدد سے نمٹنے کے لیے ادارے کا ہنگامی اجلاس بلائے گا۔

    برازیل کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں فریقین پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی سے شروع ہونے والے آج اسرائیل میں کیے گئے بم دھماکوں اور زمینی حملوں کی مذمت کرتی ہے۔

    بیلجیم

    وزیر خارجہ نے اسرائیلی شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر راکٹ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور دہشت گردی بات چیت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

    بیلجیم کی وزیر نے کہا کہ ہم تمام متاثرین کے ساتھ ہیں، اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    جمہوریہ چیک

    جمہوریہ چیک کے صدر نے اسرائیل اور اس کی شہری آبادی کے خلاف دہشت گردی کو ایک قابل افسوس کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں راکٹ حملے اور حماس کے کمانڈوز کی دراندازی فلسطینی اسرائیل تنازع کے پرامن حل کی کسی بھی کوشش کو طویل عرصے تک روک دے گی۔

    یورپی کمیشن

    صدر یورپی کمیشن نے کہا کہ میں اسرائیل کے خلاف حماس کے دہشت گردوں کے حملے کی واضح طور پر مذمت کرتا ہوں، اسرائیل کو ایسے گھناؤنے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔