Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 152 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین میں اپنا سفیرمقرر کردیا

    سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین میں اپنا سفیرمقرر کردیا

    یروشلم: سعودی عرب نے فلسطین اتھارٹی کے لیے پہلی بار اپنا سفیر مقرر کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نائف بن بندر السدیری اردن سے دو روزہ دورے پر فلسطین اتھارٹی پہنچ گئے اور اپنی سفارتی اسناد صدر محمود عباس کو پیش کیں جسے قبول کرلیا گیا۔

    یاد رہے کہ سعودی سفیر نائف بن بندر السدیری جو اردن میں سعودی سفیر تھے کو گزشتہ برس فلسطین کے لیے غیر مقیم خصوصی ایلچی اور یروشلم میں قونصل جنرل مقرر کیا گیا تھا۔

    اسناد پیش کرنے کے بعد اب سعودی سفیر نائف بن بندر السدیری اردن کے ساتھ ساتھ فلسطین کے سفارتی معاملات بھی دیکھیں گے تاہم ان کا آفس فی الحال اردن میں ہی ہوگا۔

    جس کی بڑی وجہ اسرائیل کی جانب سے سخت ردعمل تھا جس نے سعودی سفیر کو یروشلم میں آفس کی جگہ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی سفیر فلسطینی نمائندوں سے ملنے آسکتے ہیں دفتر نہیں بناسکتے۔

    خیال رہے کہ یروشلم کو اسرائیل اپنا دارالحکومت قرار دیتا ہے جس کی توثیق امریکا نے 2017 میں کی تھی اور کئی ممالک نے اسے تسلیم کرلیا تھا لیکن بڑی عالمی قوتیں اسے خاطر میں نہیں لائی تھیں اور اب بھی یروشلم کو متنازع سمجھتی ہیں۔

    فلسطین اتھارٹی کے لیے سعودی سفیر کی تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکا سعودیہ اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

    امریکا نے چار سال قبل ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت کئی عرب ممالک کے سفارتی و تجارتی تعلقات بحال کروائے تھے۔

  • سعودی قومی دن پر کرسٹیانو رونالڈو عرب ثقافتی رنگ میں ڈھل گئے

    سعودی قومی دن پر کرسٹیانو رونالڈو عرب ثقافتی رنگ میں ڈھل گئے

    سعودی عرب کے قومی دن پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو مقامی ثقافت کے رنگوں میں ڈھل گئے۔

    سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے النصر کلب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ہاتھوں میں تلوار تھامے سعودی عرب کے ثقافتی لباس میں دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو میں رونالڈو کے علاوہ سینیگال کے ساڈیو مانے سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی سعودی عرب کے قومی دن کا جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کھلاڑی ہاتھوں میں تلوار تھامے روایتی لوک گیت پر رقص کررہے ہیں۔

    النصر کلب میں کرسٹیانو رونالڈو، ان کے ہم وطن اوٹاویو، الیکس ٹیلس، کروشین مڈفیلڈر مارسیلو بروزووک، سینیگال کے ساڈیو مانے، برازیل کے ٹیلنٹ اینڈرسن ٹیلسکا اور آئیورین مڈفیلڈر سیکو فوفانا شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی لباس پہننا کوئی نئی بات نہیں۔ اس سے قبل انہوں نے فروری میں مملکت کے یوم تاسیس کی تقریبات میں روایتی سعودی لباس پہن کر شرکت کی تھی۔ رونالڈو نے جنوری میں النصر کلب جوائن کیا تھا اور وہ سعودی لیگ میں 7 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں۔

  • قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کردیا

    قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کردیا

    دوحہ: قطر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت ایران نے پانچ قیدیوں کو امریکا سے آئے ہوئے طیارے میں دوحہ کے لیے روانہ کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے امریکا کے 5 شہریوں کی رہائی کے بدلے 6 ارب ڈالر کا فائدہ اُٹھایا جب کہ امریکا نے بھی 5 ایرانی قیدیوں مہرداد معین انصاری، کمبیز عطار کاشانی، رضا سرہنگ پور کافرانی، امین حسن زادہ اور کاوے افراسیابی کو رہا کردیا۔

    جیسے ہی ایران سے امریکی قیدیوں کو لے کر طیارے نے قطر کے لیے اُڑان بھری۔ ایران کے جنوبی کوریا میں منجمد 6 ارب ڈالر کی رقم بحال کردی گئی۔
    اب یہ رقم جنوبی کوریا سے دوحہ کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوگئی جہاں معاہدے کے تحت قطر اس رقم کے انسانی بنیادوں پر خرچ کرنے کو یقینی بنائے گا۔

    ادھر امریکا نے جن 5 ایرانی قیدیوں کو رہا کیا ان میں سے صرف 2 دوحہ پہنچے ہیں جو جلد ایران آئیں گے جب کہ 2 نے امریکا میں ہی رہنے کو ترجیح دی اور ایک اپنے خاندان کے ساتھ کسی تیسرے ملک جائیں گے۔

    دوسری جانب ایران میں رہائی پانے والے 51 سالہ سیماک نمازی ،59 سالہ عماد شرقی اور 67 سالہ ماہر ماحولیات مراد تہ باز بھی دوحہ پہنچ گئے جب کہ دیگر 2 کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    جوبائیڈن انتظامیہ نے قطر معاہدے پر عمل درآمد کو سراہا ہے اور امریکی شہریوں کی بحفاظت واپسی پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا جب کہ اپوزیشن جماعت نے ایران کے فنڈز کی بحالی پر کڑی تنقید کی۔

  • پاکستانی صحافی کیساتھ غیرازدواجی تعلقات پر امریکی سفیر کیخلاف تحقیقات

    پاکستانی صحافی کیساتھ غیرازدواجی تعلقات پر امریکی سفیر کیخلاف تحقیقات

    واشنگٹن: پاکستان میں تعیناتی کے دوران خاتون صحافی کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات اور دبئی کے امیر کا دیا گیا مہنگا تحفہ حکومت کے بجائے اپنی ساس کو دینے پر امریکی سفیر رچرڈ اولسن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انکوائری کا سامنا کرنے والے امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن 2016ء میں ریٹائر ہوئے تھے اور انھیں ملک کا قابل ترین سفارت کار تصور کیا جاتا تھا۔

    اپنے 34 سالہ سفارت کاری کے دوران رچرڈ اولسن نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں بھی خدمات انجام دیں لیکن اب ان کے خلاف محکمہ خارجہ کو بے ضابطگیوں کے ٹھوس ثبوت ملے جس نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا۔

    محکمہ خارجہ کی جانب سے جمع کراگئی دستاویز کے مطابق سابق امریکی سفیر کی ’’ڈیٹنگ‘‘ کی عادت کی وجہ سے امریکی سیکرٹس کو خطرات درپیش ہوگئے تھے جب کہ انھوں نے قیمتی تحائف بھی اپنے پاس رکھ لیے۔

    دستاویزات کے مطابق پاکستان میں 2012 سے 2015 تک تعیناتی کے دوران رچرڈز والسن نے متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات استوار کیے جن میں ایک پاکستانی خاتون صحافی بھی شامل ہیں۔

    رچرڈ والسن نے پاکستان میں اپنی تعیناتی کے دوران نہ صرف خاتون صحافی کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات استوار کیے بلکہ سفارت کاری کے پروٹوکول کے برخلاف اُن خاتون صحافی کو کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ اسکول آف جرنلزم میں داخلہ دلوایا۔

    امریکی سفیر رچرڈ والسن نے اپنی پاکستانی صحافی دوست مونا حبیب کو نہ صرف ایڈمیشن دلوایا بلکہ امریکا میں مقیم ایک پاکستانی تاجر سے 25 ہزار ڈالر ٹیوشن فیس کی مد میں اسکالر شپ بھی دلوائی۔

    ایف بی آئی نے پاکستانی خاتون صحافی سے بھی اس معاملے پر تفتیش کی۔

    کہا جا رہا ہے کہ امریکی سفیر نے تعلقات کے تین سال بعد پاکستانی خاتون صحافی مونا حبیب سے 2019 میں شادی کرلی تھی اور اپنی اہلیہ جو خود بھی ایک سفیر تھیں، طلاق دیدی تھی۔

    علاوہ ازیں امریکی محکمہ خارجہ کے انسپکٹر جنرل نے سابق سفیر رچرڈ اولسن کیخلاف اس بات پر بھی تحقیقات کیں کہ دبئی کے امیر کی جانب سے دیئے گئے 60 ہزار ڈالر کے ہیرے کے زیورات حکومت کو بتائے بغیر اپنی ساس کو دے دیئے۔

    انکوائری کے دوران امریکی سفیر نے دو اعتراف بھی کیے پہلا پاکستان میں تعیناتی کے دوران خلیج فارس کی ایک سرمایہ کاری فرم میں ملازمت کے انٹرویو میں شرکت کیلئے 18؍ ہزار ڈالرز کا فرسٹ کلاس ٹکٹ لینا اور 2017 میں قطر کی حکومت کی جانب سے امریکی حکام کے خلاف غیر قانونی طور پر لابنگ کرنا شامل ہے۔

    تاہم سابق امریکی سفیر پر قیمتی تحائف ساس کو دینے اور پاکستانی خاتون صحافی کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی لیکن محکمہ انصاف نے دلیل دی کہ سفیر کے یہ اقدامات غیر اخلاقی رویے کا نمونہ ہیں۔

    63 سالہ سابق سفیر رچرڈز اولسن کو کل یعنی منگل کے روز امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ واشنگٹن میں سزا سنائی جائے گی جو ممکنہ طور پر چند ماہ قید ہوسکتی ہے۔

  • مراکش میں شدید زلزلے سے قیامت صغریٰ برپا، ہلاکتیں 1 ہزار سے متجاوز

    مراکش میں شدید زلزلے سے قیامت صغریٰ برپا، ہلاکتیں 1 ہزار سے متجاوز

    رباط: مراکش میں خوفناک زلزلے کے بعد قیامت صغریٰ کے مناظر ہیں اور ہر طرف ملبے کا ڈھیر تباہی کی داستانیں سنا رہے ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے، قدرتی آفت میں اب تک 1037 افراد ہلاک اور 1200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مراکش میں تباہ کن زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کے مطابق علاقے کی تاریخی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1037 تک پہنچ گئی جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، زخمیوں کی تعداد بھی 1200 تک پہنچ گئی۔

    زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، تاہم مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، جس کے باعث خوفزدہ شہریوں نے رات کھلےمقامات اورسڑکوں پرگزاری۔

    امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق شدید زلزلہ مراکش کےپہاڑی علاقے اٹلس میں آیا، جس کامرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا۔ زیر زمین گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔

    دوسری جانب مراکش کے ہمسایہ ملک الجیریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

  • مودی نے ہندو ووٹرز کی حمایت کیلیے ملک کا نام ہی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

    مودی نے ہندو ووٹرز کی حمایت کیلیے ملک کا نام ہی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

    نئی دہلی: جیسے جیسے الیکشن قریب آتے جا رہے ہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شدت پسند ہندو ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ہر وہ اقدام کرنے پر تُل گئے ہیں جس کی ماضی میں کوئی نظیر بھی نہ ملتی ہو۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کئی شہروں کا نام تبدیل کرنے کے بعد اب ملک کا نام ہی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ممکنہ طور پر قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

    آئین میں بھارت کا نام ریپبلک آف انڈیا ہے جسے ریپبلک آف بھارت رکھا جائے گا لیکن اس کے لیے آئین میں ترمیم کرنا ہوگی۔

    جس کے لیے ممکنہ طور پر پارلیمنٹ کے 18 ستمبر سے 22 ستمبر تک ہونے والے سیشن میں قرارداد پیش کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ پارلیمنٹ کے گزشتہ سیشن کے اختتام پر بی جے پی راجیہ سبھا کے ممبر نریش بنسل نے بھی آئین سے انڈیا کو لفظ بھارت سے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    Image

    نام کی تبدیلی کی خبروں کو اس بات سے بھی تقویت ملی ہے کہ بھارتی صدر کی جانب سے جی 20 وفد کے لیے عشائیے کے دعوت نامے جس میں پریذیڈینٹ آف انڈیا کی بجائے ’’پریذیڈینٹ آف بھارت‘‘ لکھا گیا ہے۔

    حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے علاوہ کئی ہندو انتہا پسند ہندو جماعتیں بھی ریپبلک آگ انڈیا کو انگریزوں کی یادگار قرار دیتے ہوئے مقامی نام بھارت کو آئینی نام بنانے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

    ان جماعتوں کا مؤقف ہے کی برصغیر کے اس خطے کو صدیوں سے بھارت کے نام سے جانا جاتا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اصل اور تاریخی نام کو اپنایا جائے گا اور غلامی کے دور کے نام کو اتار پھینکا جائے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تاحال 18 ستمبر کو شروع ہونے والے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس کا ایجنڈا سامنے نہیں آسکا اس لیے یہ یقین ہوتا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم قوم کو کوئی سرپرائز دیں گے۔

    ملک کے نام کی تبدیلی کی خبر جنگل کی آگ طرح پھیل رہی ہے لیکن مودی سرکار نے نہ تو تردید کی اور نہ ہی تصدیق کی۔

    دوسری جانب اپوزیشن رہنما ششی تھرور نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ حکومت اتنی بے وقوف نہیں ہوگی کہ انڈیا کے نام سے مکمل طور پر دستبردار ہو جائے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ نے کہا کہ وہ نام کی تبدیلی کے امکان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور کرکٹ بورڈ ٹیم کے یونیفارم پر لفظ “بھارت” کا استعمال کرنا شروع کرے۔انڈیا دور غلامی کا نام ہے۔

    اسی طرح معروف اداکار بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر لکھا ۔۔۔ بھارت ماتا کی جے۔ اور بھی کئی نامور شخصیات نے نام کی تبدیلی پر مثبت ردعمل دیا ہے۔

    جس لگتا ہے کہ مودی سرکار کا یہ داؤ ووٹرز پر چل جائے۔

  • امریکا کی پاکستان کو معاشی استحکام اور آئی ایم ایف معاملات پر تعاون کی یقین دہانی

    امریکا کی پاکستان کو معاشی استحکام اور آئی ایم ایف معاملات پر تعاون کی یقین دہانی

    واشنگٹن: امریکا کی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کو معیشت کے استحکام اور آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل رابطے سے متعلق تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفارت کار وکٹوریہ نولینڈ نے یہ یقین دہانی پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلی فونک گفتگو میں کرائی اور انھیں وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔

    گفتگو کے دوران امریکہ اور پاکستان کی شراکت داری کو وسیع اور گہرا کرنے، پاکستان کے معاشی استحکام و خوشحالی اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    امریکی سفارت کار نے پاکستان کے قوانین اور آئین کے مطابق بروقت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعلقات اور پاکستان کے معاشی استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

    امریکی سفارت کار نے یقین دلایا کہ امریکا معیشت کے استحکام اور آئی ایم ایف سے روابط میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

    امریکی سفارت کار کی پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ سے گفتگو پر امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ بات چیت پاکستان کے معاشی استحکام، خوشحالی اور آئی ایم ایف کے ساتھ اس کی مسلسل مصروفیت پر مرکوز تھی۔

    خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ خلیل عباس جیلانی آئندہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہونے والے 78ویں اجلاس میں شرکت کے لیے عبوری وزیراعظم کے ہمراہ امریکا جائیں گے۔

    آئی ایم ایف نے گزشتہ ماہ معاشی استحکام کے پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے 3 بلین ڈالر کے 9 ماہ کے اسٹینڈ بائی انتظامات کے لیے ہامی بھری تھی۔

    آئی ایم ایف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بورڈ نے پاکستان کے لیے 2.25 بلین ڈالر کے خصوصی ڈرائنگ رائٹس کی رقم کے لیے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی ہے۔

    گزشتہ ہفتے نگراں وزیر خزانہ شمشاد مرزا نے آئی ایم ایف کے عملے کے مشن کے ساتھ تعارفی میٹنگ بھی کی تھی جس میں انھوں نے آئی ایم ایف کو معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    خیال رہے کہ دونوں فریقین کے پاس پروگرام کے نفاذ کی ایک غیر رسمی اپ ڈیٹ تھی جس میں اکتوبر یا نومبر کے اوائل میں ہونے والے دوسرے سہ ماہی جائزے کی کامیابی سے تکمیل کے لیے ضروری ساختی معیارات پر خصوصی زور دیا گیا تھا۔

    پاکستان کی آئی ایم ایف کی اگلی قسط کےطور پر ستمبر کے آخر کے اعداد و شمار کی بنیاد پر تقریباً 710 ملین ڈالر کی تقسیم کو محفوظ بنائے گا۔

  • کربلا جانے والی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی؛ 10جاں بحق اور 31 زخمی

    کربلا جانے والی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی؛ 10جاں بحق اور 31 زخمی

    بغداد: عراق میں زائرین کو لے کر کربلا جانے والی بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرک سے ٹکرانے والی زائرین کی بس ناصریہ سے کربلا جارہی تھی۔ حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کی تیز رفتاری کو بتایا جا رہا ہے۔

    تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے ایرانی شہری ہیں جو مقدس مقامات کی زیارت کے لیے عراق پہنچے تھے۔
    حادثے کی شکار بس میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے جن میں سے 10 جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بھی زائرین کی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں ایک مقامی ڈرائیور سمیت 11 ایرانی زائرین جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ کو قتل کرنے والا امریکی فوجی نشے کی حالت میں گرفتار

    ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ کو قتل کرنے والا امریکی فوجی نشے کی حالت میں گرفتار

    ٹیکساس: ایبٹ آباد فوجی آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کو گولیاں مارنے کا دعویٰ کرنے والا امریکی بحریہ کا اہلکار نشے کی حالت میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں امریکی بحریہ کے سابق اہلکار رابرٹ او نیل کو عوامی مقام پر نشے کی حالت میں ہنگامہ آرائی کرنے اور ایک خاتون پر حملے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

    امریکی بحریہ کے سابق سیلر کو عوامی مقام پر نشہ کی حالت میں حملہ کرکے جسمانی چوٹ پہنچانے الزام میں کلاس A اور بدعنوانی کے الزام میں C کلاس کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

    بعد ازاں امریکی بحریہ کے سابق اہلکار رابرٹ او نیل کو 3 ہزار 500 ڈالر کی ضمانت پر رہا کردیا گیا تاہم اب کیس عدالت میں چلے گا جہاں ممکنہ طور پر قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی بحریہ کا یہ اہلکار اُس وقت توجہ کا مرکز بنا تھا جب اس نے اپنی شناخت کو خفیہ نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوکس نیوز پر ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ 2011 میں پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں امریکی فوج کی کارروائی میں اُسامہ بن لادن کو گولیاں میں نے ہی ماری تھیں۔

    امریکی بحریہ کے سابق اہلکار نے یہ کہانی اپنی 2017 کی یادداشت “دی آپریٹر” میں سنائی تھی اور ’دی نیویارک پوسٹ‘ کے مطابق امریکی حکومت نے کبھی بھی اس کہانی کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

    سابق امریکی اہلکار اس سے قبل بھی تنازعات کا شکار رہے ہیں اور 2016 میں بھی نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

  • ٹی ٹی پی ہمسایہ ممالک کیلیے خطرہ ہے، اقوام متحدہ

    ٹی ٹی پی ہمسایہ ممالک کیلیے خطرہ ہے، اقوام متحدہ

    واشنگٹن: اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے دو عہدیداروں نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ داعش اور اس سے وابستہ تنظیمیں بشمول افغانستان میں قائم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) تنازعات والے علاقوں اور پڑوسی ممالک میں بدستور سنگین خطرہ ہیں۔

    ملکی خبررساں ادارہ ’اے پی پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے دفتر (یو این او سی ٹی) کے سربراہ ولادیمیر وورونکوف اور انسداد دہشت گردی کمیٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نتالیہ گرمن نے جمعہ 15 رکنی کونسل کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے داعش کی طرف سے لاحق خطرے کے بارے میں سیکرٹری جنرل کی 17 ویں رپورٹ پیش کرنے کے بعد بریفنگ دی۔

    رپورٹ میں امریکی فورسز کے بعد طالبان کے کنٹرول کے حوالے سے کہا کہ رکن ممالک نے افغانستان کے اندر اور پڑوسی ریاستوں میں بڑی مقدار میں ہتھیاروں اور دیگر فوجی سازوسامان کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ’’علاقائی رکن ممالک نے اطلاع دی ہے کہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے ہتھیار جو عام طور پر سابق افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز کو فراہم کیے گئے تھے اب طالبان اور القاعدہ سے وابستہ گروپوں جیسے کہ تحریک طالبان پاکستان اور داعش-کے (خراسان) کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔

    اپنے تبصرے کے دوران اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے دفتر کے سربراہ وورونکوف نے کہا کہ افغانستان کی صورت حال تیزی سے پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے، کیونکہ دہشت گردوں کے ہاتھ میں ہتھیار اور گولہ بارود لگنے کے خدشات اب عملی شکل اختیار کر رہے ہیں۔