Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 153 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • بھارت میں الیکشن سے قبل مودی کا رام مندر پر جعلی حملہ کرانے کا منصوبہ

    بھارت میں الیکشن سے قبل مودی کا رام مندر پر جعلی حملہ کرانے کا منصوبہ

    نئی دہلی: معروف بھارتی ماہر قانون نے مودی کے شیطانی منصوبے کا پول کھول دیا۔

    سپریم کورٹ ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے مودی سرکار پر پلوامہ اور بالا کوٹ 2.0 کی ریپیٹ ٹیلی کاسٹ کا الزام لگادیا۔

    معروف بھارتی قانون دانپرشانت بھوش کاکہناہے کہ 2024 کے انتخابات سے پہلے مودی سرکار رام مندر ایودھیہ پر جعلی دہشتگرد حملہ کروائے گی۔دہشتگر حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر جنگ کی فضا بنائی جائے گی۔
    معروف بھارتی قانون دان پرشانت بھوشن کے مطابق کے مطابق بالاکوٹ کی طرز پر بھارتی فوج آزاد کشمیر میں جعلی زمینی کارروائی کر کے مودی کے انتخابات جیتنے کی راہ ہموار کرے گی۔

    ان منصوبوں کی اطلاعات اور ذرائع انتہائی مصدقہ ہیں۔انتخابات جیتنے کے لیے پاکستان مخالف بیانیہ، جعلی سرجیکل اسٹرائیک اور جنگی ماحول بنانے کی مودی سرکار کی روایت پرانی ہے۔

    سینئر بھارتی قانون دان نے کہا کہ مودی سرکار نے 2019 میں بھی پلوامہ اور جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچا کر انتخابات کو متاثر کیا، مودی انتخابات جیتنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے، انتخابات پر اثر انداز ہونے کا منصوبہ شروع ہو چکا۔

    انہوں نے کہا کہ ہریانہ فسادات اور مہاراشٹرا ریلوے فائرنگ اسی منصوبے کا حصہ ہیں، مودی کے سیاسی عزائم ہندوستان کو منی پور کی طرح دولخت کر دینگے۔

    پرشانت بھوشن نے بتایا کہ پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ پانچ سال بعد بھی منظر عام پر نہیں آئی، گیارہ انٹیلیجنس رپورٹس کو نظر انداز اور ستیا پال ملک کو خاموش رہنے کا کہا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے بھی مودی سرکار کا سیاسی مقاصد کیلئے پلوامہ ڈرامے کا الزام پاکستان پر لگانے کا اعتراف کیا تھا۔

    پرشانت بھوشن نے بھارتی میڈیا کی مودی نواز پالیسیوں پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ بھارتی عوام مودی سرکار کے چناوٴ جیتنے کیلئے اپنائے جانیوالے اوچھے ہتھکنڈوں سے باخبر رہیں۔

  • دہری شہریت کا بل منظور؛ تارکین وطن کیلیے جرمن شہریت کا حصول آسان ہوگیا

    دہری شہریت کا بل منظور؛ تارکین وطن کیلیے جرمن شہریت کا حصول آسان ہوگیا

    جرمنی کی کابینہ نے دہری شہریت سے متعلق بل کی منظوری دی جس کے بعد مجوزہ بل کے لیے قانون بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
    تجویز کردہ مسودے کے مطابق جرمن شہریت کے لیے 8 کی بجائے 5 برس قیام کے بعد درخواست جمع کرائی جا سکے گی جبکہ جو بہترین انضمام اور جرمن زبان میں مہارت کا مظاہرہ کریں گے وہ محض تین برس بعد ہی مسقتل شہریت کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔

    برلن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نینسی فیزر نے کہا کہ ہم ایک جدید امیگریشن بل متعارف کروا رہے ہیں جو ہمارے جدید اور متنوع ملک کی بہتری کا باعث بنے گا، یہ ہماری مخلوط حکومت کی اہم ترین اصلاحات میں سے ایک ہے۔، مجھے بہت خوشی ہے کہ اب ہم اس پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات بیرون ملک سے انتہائی ہنر مند کارکنوں کو راغب کرنے اور جرمن کمپنیوں کی مسابقت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں، ہمیں اپنی معیشت کے بہت سے شعبوں میں فوری طور پر ہنر مند کارکنوں کی ضرورت ہے لیکن ہم بہترین ذہنوں کو صرف اسی صورت میں راغب کریں گے جب وہ ہمارے معاشرے کا مکمل حصہ بن سکیں۔

    غیر ملکی والدین کے ہاں جرمنی میں پیدا ہونے والے بچے جرمن شہریت حاصل کر سکیں گے اگر کم از کم ایک والدین کم از کم پانچ سال سے ملک میں قانونی طور پر مقیم ہوں۔ یہ بچے اپنے والدین کی شہریت بھی رکھ سکیں گے۔

    اس وقت جرمنی میں 12 ملین سے زیادہ افراد – کل آبادی کا تقریباً 14% – جرمن شہریت کے حامل نہیں ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ان میں سے تقریباً 5.3 ملین کم از کم 10 برس سے ملک میں رہ رہے ہیں۔

    دو سال قبل جب سوشل ڈیموکریٹس، گرینز اور لبرل فری ڈیموکریٹس نے تین طرفہ مخلوط حکومت تشکیل دی تھی تو جرمن شہریت کے قانون میں اصلاحات اتحادی معاہدے کا مرکز تھیں۔

  • ایران کیساتھ تعلقات کے نئے دور کے منتظر ہیں، سعودی عرب

    ایران کیساتھ تعلقات کے نئے دور کے منتظر ہیں، سعودی عرب

    ریاض: سعودی عرب کی کابینہ نے مشترکہ طور پر ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کے منتظر ہیں۔

    سعودی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر بحث کرتے ہوئے اسے ملکی مفاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے دیگر نکات پر بھی عمل درآمد کے منتظر ہیں۔

    سعودی کابینہ نے ایران سے معاہدے پر عمل درآمد پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے باضابطہ حکمت عملی بھی مرتب کی اور اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایران کی جانب سے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تیزی دکھائی جائے گی۔
    اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر مبنی سعودی ایران تعلقات کے ایک نئے دور کے منتظر ہیں۔

    سعودی عرب کی کابینہ کا یہ غیرمعمولی اجلاس ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی عرب آمد اور فرمانروا محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد ہوا۔

    خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے بعد ہوئی ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے یہاں 2016 سے بند سفارت خانے کھول لیے ہیں۔

  • ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی عرب آمد؛ اہم فیصلوں کا امکان

    ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی عرب آمد؛ اہم فیصلوں کا امکان

    ریاض: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سعودی عرب پہنچ گئے اور اپنے ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے اہم ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے اہم پیشرفت میں ایرانی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

    یاد رہے کہ چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان 2016 سے منقطع سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہوگیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے یہاں سفیر تعینات کردیے۔

    سعودی عرب میں ایک شیعہ عالم کو 2016 میں پھانسی دی گئی تھی جس پر تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشھد میں قونصل خانے پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے دونوں کے سفارتی تعلقات منقطع تھے۔

  • مسجد الحرام کرین کیس؛ 20 ملین ریال جرمانے اور قید کی سزا برقرار

    مسجد الحرام کرین کیس؛ 20 ملین ریال جرمانے اور قید کی سزا برقرار

    ریاض: مسجد الحرام میں 8 سال قبل کرین گرنے سے 110 عازمین کی شہادتوں کے کیس میں تعمیراتی کام انجام دینے والیے بن لادن گروپ پر 20 ملین ریال جرمانہ جب کہ غفلت برتنے پر اعلیٰ عہدیداروں کو قید اور علیحدہ سے فی کس جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

    سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے حرم کرین کیس کے ماتحت عدالتوں کے سابق فیصلوں کو کالعدم قرار دے کر 2021 میں کیس کی دوبارہ سماعت شروع کی تھی۔

    اس سے قبل 2017 اور پھر 2021 میں ماتحت عدالتوں نے کمپنی بن لادن گروپ اور ان کے عہدیداروں کو اس کیس سے بری کرتے ہوئے فیصلہ سنایا تھا کہ کرین گرنے میں کمپنی یا اس کے اعلیٰ عہدیداروں کی غلفت ثابت نہیں ہوئی۔
    تاہم سپریم کورٹ نے ان عدالتوں کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے کر ازسرنو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ 2 سال سپریم کورٹ کی سماعتوں میں شواہد، اعترافی بیانات اور درجنوں ماہرین کی رائے پیش کی گئیں۔

    پیش کیے گئے شواہد کی روشنی میں سپریم کورٹ نے مسجد الحرام کی توسیع کے دوران کرین گرنے کا ذمہ دار کمپنی ’’بن لادن گروپ‘‘ اور ان کے اعلیٰ عہدیداروں کو قرار دیا۔

    سپریم کورٹ نے رواں برس فروری میں بن لادن گروپ پر 20 ملین ریال جرمانہ عائد کیا اور 7 اعلیٰ عہدیداروں میں سے 4 کو 30 ہزار ریال اور 6 ماہ قید جب کہ دیگر 3 کو 15 ہزار ریال جرمانہ اور 3 ماہ قید کی سزا سنائی۔

    ملزم نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی تاہم اب سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اس کیس کو ہمیشہ کے لیے بند کردیا۔ مجرمان اس سزا کے خلاف اپیل نہیں کرسکیں گے۔

    یاد رہے کہ 11 دسمبر 2015 کو مسجد الحرام کی توسیعی منصوبے کے تحت تعمیراتی کام جاری تھا کہ ایک بڑی کرین نمازیوں پر گر گئی جس کے نتیجے میں 110 افراد جاں بحق اور 209 زخمی ہوگئے تھے۔

  • ریٹائرمنٹ کے تیسرے روز امریکی ٹرک ڈرائیور کروڑ پتی بن گیا

    ریٹائرمنٹ کے تیسرے روز امریکی ٹرک ڈرائیور کروڑ پتی بن گیا

    بوسٹن: امریکا میں ایک ٹرک ڈرائیور نے ریٹائرمنٹ کے تیسرے دن ہی 10 لاکھ ڈالر (28 کروڑ 35 لاکھ 33 ہزار پاکستانی روپے) انعام میں جیت لیے۔

    امریکی ریاست میساچوسیٹس کے علاقے ویسٹ بوئلسٹن سے تعلق رکھنے والےپال بیشا نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں اپنے باس (جن کے پاس انہوں نے 20 سال سے زیادہ کا نوکری کی) کو مطلع کیا کہ آئندہ ہفتے سے وہ کام سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ اور ریٹائرمنٹ کے تین دن بعد انہوں نے اپنے علاقے سے لاٹری کا ایک ٹکٹ خریدا جس میں ان کا 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکلا۔

    پال بیشا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا تین چیزیں وہ زندگی میں کبھی نہیں دیکھ سکیں گے۔ ایک پیٹریئٹس کی سپر باؤل میں فتح، گالف میں ’ہول اِن ون‘ یعنی ایک ہی شاٹ میں گیند کو سراخ میں ڈالنا اور تیسرا لاٹری جیتنا اور اب انہوں نے تینوں چیزیں کر لی ہیں۔
    انہوں نے بتایا کہ وہ یہ رقم گھومنے پھرنے پر خرچ کریں گے۔

  • سعودی عرب اور اسرائیل کو ملانے والا جدید اور تیز ترین ریلوے منصوبہ

    سعودی عرب اور اسرائیل کو ملانے والا جدید اور تیز ترین ریلوے منصوبہ

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کریات شمونہ سے ایلات تک ریلوے منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مستقبل میں یہ منصوبہ وسیع ہوکر ہمیں سعودی عرب سے جوڑ دے گا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے یہ دعویٰ ‘ایک اسرائیل منصوبے‘ کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔ یہ ریلوے منصوبہ ملک کے شمالی شہر کریات شمونہ کو جنوبی شہر ایلات کو تیز رفتار ٹرین کے ذریعے جوڑ رہا ہے۔

    اسرائلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ 100 بلین شیکل کے اس ریلوے منصوبے سے ملک کے شمال و جنوب ایک ہوجائیں گے۔ اسی لیے اس منصوبے کو ’One Israel‘ منصوبے کا نام دیا ہے۔
    وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ریلوے کا یہ منصوبہ توسیع کے بعد اسرائیل کو سعودی عرب سے ملا دے گا اور مستقبل میں ہم اس ریلوے منصوبے کے ذریعے بحیرہ روم کے بندر گاہوں تک پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    نیتن یاہو نے سعودی عرب تک ریلوے منصوبے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں لیکن اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے لیے امریکا سعودی عرب سے مذاکرات کر رہا ہے جس میں اس ریلوے منصوبے سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔

  • دنیا شدید ترین گرمی کا سامنا کرنے کیلیے خود کو تیار کرلے، اقوام متحدہ

    دنیا شدید ترین گرمی کا سامنا کرنے کیلیے خود کو تیار کرلے، اقوام متحدہ

    جنیوا: چین اور امریکا میں غیر معمولی گرمی کے بعد اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا گرمی کی شدت میں اضافے کا سامنا کرنے کی تیاری کرلے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو ابھی گرمی کی شدت میں غیر متوقع اور بڑے اضافے کا سامنا کرنا ہوگا۔ جس کی پیشگی تیاری نہیں کی گئی تو نقصان زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    اقوام متحدہ نے گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافے کی وجہ موسمیاتی تغیرات کو قرار دیتے ہوئے کہ ماحولیات پر مل جل کر اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
    اقوام متحدہ نے عالمی اداروں سے درختوں کی کٹائی، آبی گذرگاہوں پر عمارات کی تعمیر اور ایسے کسی بھی اقدام کی حوصلہ شکنی کا مطالبہ کیا جس کے ماحولیات پر منفی اثرات پڑتے ہوں۔

    خیال رہے کہ اس امریکا میں گرمی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے جب کہ چین میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اٹلی میں 44 درجہ حرارت ہوگیا۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ ہی ہے کہ کینیڈا کے جنگلات میں 500 سے زائد مقامات پر آگ بھڑک اُٹھی ہے اور یہی صورت حال اسپین، یونان اور سوئٹزرلینڈ کے جنگلات میں بھی ہے۔

  • ضرورت پڑنے پر یوکرین میں کلسٹر بم استعمال کریں گے؛ پوٹن کی دھمکی

    ضرورت پڑنے پر یوکرین میں کلسٹر بم استعمال کریں گے؛ پوٹن کی دھمکی

    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ ہمارے پاس بھی کافی کلسٹر بم ہیں جو ضرورت پڑنے پر استعمال بھی کریں گے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یہ دھمکی امریکا کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار فراہم کرنے کے بعد دی ہے۔

    صدر ولادیمیر پوٹن نے مزید کہا کہ اگر روس پر کلسٹر ہتھیار استعمال کیے گئے تو جواب میں ہم بھی کلسٹر بم استعمال کریں گے۔ ہمارے پاس بھی کافی تعداد میں کلسٹر بم موجود ہیں۔
    کلسٹر ہتھیاروں کی ہلاکت خیزی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت بھی 100 سے زائد ممالک میں ان ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی ہے۔

    امریکا اور مغربی ممالک نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو بارہا مالی اور جنگی مدد فراہم کرنے کا اعدہ کیا ہے لیکن یوکرین کے نیٹو میں شمولیت پر ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔

    یاد رہے کہ یہ نیٹو میں شمولیت کا معاملہ ہی تھا جو روس نے یوکرین پر گزشتہ برس فروری سے جنگ مسلط کر رکھی ہے۔

  • قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کی قرارداد منظور

    قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کی قرارداد منظور

    جنیوا: سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو امریکا اور یورپی یونین کی مخالفت کے باوجود کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (UNHRC) میں مذہبی منافرت اور تعصب کے خلاف قرارداد پیش کی گئی تھی جس پر آج سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ یہ قرارداد سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کے تناظر میں پیش کی گئی تھی۔

    امریکا اور یورپی یونین نے قرارداد کو انسانی حقوق اور آزادیٔ اظہار رائے سے متعلق ان کے موقف سے متصادم قرار دیتے ہوئے مخالفت کی۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی اور فن لینڈ سمیت دیگر 6 ممالک نے بھی امریکا اور یورپی یونین کی مؤقف کی تائید میں قراردار کی مخالفت کی۔