Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 155 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • سعودی عرب؛ شہزادہ طلال بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

    سعودی عرب؛ شہزادہ طلال بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

    ریاض: سعودی شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق شاہی عدالت نے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادے کی نماز جنازہ عصر میں مسجد الحرام میں ادا کی گئی اور انہیں سپرد خاک بھی کر دیا گیا۔

    سابق گورنر عسیر شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان کے ارکان اور اہم حکومتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

    شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز عسیر کے گورنر کے علاوہ سعودی شاہی خاندان کے سرکردہ رکن تصور کیے جاتے تھے۔ وہ ایک کامیاب تاجر، سرمایہ کار اور سعودی کلب کی سربراہی بھی کرچکے ہیں۔

  • بڑا اعزاز؛ پاکستانی خاتون برطانوی بادشاہ کی مشیرِ خاص مقرر

    بڑا اعزاز؛ پاکستانی خاتون برطانوی بادشاہ کی مشیرِ خاص مقرر

    لندن: برطانوی بادشاہ چارلس نے پاکستانی خاتون کو اپنا مشیرِ خاص مقرر کر دیا جن کا عہدہ اسسٹنٹ سیکرٹری کے برابر ہوگا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ایک پاکستانی نژاد خاتون کو برطانوی شاہ چارلس کا مشیر خاص مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا انتخاب اشتہار کے ذریعے میرٹ پر کیا گیا جس کی توثیق شاہ چارلس نے کردی۔

    پاکستانی نژاد خاتون برطانیہ میں ملکی اور بین الاقوامی امور کی بہترین ماہرین میں سے ایک ہیں جو حکومتی اور سیاسی امور کے لیے شاہ چارلس کی معاونت کریں گی۔
    شاہ چارلس نے انتہائی اہمیت کی حامل یہ تقرری برطانیہ کی تمام کمیونٹیز کی حکومتی امور میں شمولیت کی پالیسی کے تحت کی ہے۔

    شاہ چارلس نے برطانیہ کی بادشاہی سنبھالنے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ ملک کی تمام اقلیتوں کے بھی بادشاہ ہیں اور سب کو بھرپور نمائندگی دیتے ہوئے ساتھ لے کر چلیں گے۔

  • اسلام قبول کرنے والے پادری نے شاہی مہمان کی حیثیت سے حج ادا کرلیا

    اسلام قبول کرنے والے پادری نے شاہی مہمان کی حیثیت سے حج ادا کرلیا

    ریاض: خواب میں بشارت کے بعد حال ہی اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے مسلمان ہونے والے معروف پادری ابراہیم رچمنڈ نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز کے مہمان کی حیثیت سے حج کی سعادت حاصل کرلی۔

    سعودی میڈیا کے مطابق ایک خواب نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے پادری کے سامنے حق و باطل کو واضح کرکے رکھ دیا۔ اس خواب کے بعد نہ صرف وہ خود دائرہ اسلام میں داخل ہوئے بلکہ اپنے سیکڑوں پیروکاروں کو بھی کلمہ پڑھوایا۔

    عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کرنے والے سابق پادری ابراہیم رچمنڈ نے بتایا کہ انھیں اسلام کی دعوت خواب میں دی گئی تھی اور وہ خواب میں مسجد الحرام میں ہونے والی اذانوں کو سنا کرتے تھے۔

    ابراہیم رچمنڈ کو سعودی شاہی خاندان کے خصوصی حج پروگرام کے تحت اس عظیم فریضے کی ادائیگی کی دعوت دی گئی تھی جو انھوں نے قبول کرلی۔

    حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے دنیا کی مقدس ترین زمین پر قدم رکھتے ہی ابراہیم رچمنڈ کی آنکھیں بھر آئیں۔ ان کا چہرہ خوشی سے شادماں تھا۔ جو خواب انھوں نے دیکھا تھا اس کی تعبیر ہونے جا رہی تھی۔

    ابراہیم رچمنڈ نے تمام مناسک حج اس خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کیے کہ گماں تک نہ ہوتا تھا کہ یہ نو مسلم ہیں اور محض 3 ماہ قبل ہی دائرہ اسلام میں دخل ہوئے ہیں۔

  • میدان عرفات میں کتنے عازمین نے خطبۂ حج سنا؟ اعداد و شمار جاری

    میدان عرفات میں کتنے عازمین نے خطبۂ حج سنا؟ اعداد و شمار جاری

    ریاض: سعودی عرب کی قومی شماریات اتھارٹی نے بتایا ہے کہ رواں سال میدان عرفات میں 18 لاکھ 45 ہزار سے زائد عازمین نے خطبہ حج سننے کی سعادت حاصل کی۔

    قومی سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق میدان عرفات میں 18 لاکھ 45 ہزار 45 عازمین کا اجتماع ہوا، جن میں سے 16 لاکھ 60 ہزار 915 غیر ملکی جبکہ 1 لاکھ 84 ہزار 130 مقامی تھے۔

    واضح رہے کہ عازمین نے گزشتہ رات منی میں قیام کیا اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وہ رکن اعظم کیلیے میدان عرفات پہنچے اور یہاں مسجد نمرہ سے خطبہ حج سُنا۔

  • وہ مقام جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کا تاریخی خطبہ دیا تھا

    وہ مقام جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کا تاریخی خطبہ دیا تھا

    ریاض: میدان عرفات کی تاریخی مسجد نمرہ اس مقام پر قائم کی گئی ہے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کا تاریخی خطبہ دیا تھا جو انسانی حقوق کی عظیم دستاویز بنی۔

    العربیہ نیوز کے مطابق مسجد نمرہ میں آج ڈاکٹر یوسف بن محمد نے خطبۂ حج دیا جو مکہ کی دوسری بڑی مسجد ہے اور جس کے 6 مینار اور 3 گنبد ہیں۔ خطبہ حج کے بعد مسجد نمرہ میں ظہرین ادا کی گئی۔

    خیال رہے کہ مسجد نمرہ اس مقام پر قائم کی گئی ہے جہاں اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کا خطبہ دیا۔ یہ خطبہ انسانی حقوق کے چارٹر کی حیثیت رکھتا ہے۔

    اہم تاریخی مسجد نمرہ کو مسجد ابراہیم، مسجد عرفہ اور مسجد عرنہ کے نام سے بھی جانا تھا۔ یہ مسجد 110 ہزار مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے جسے پہلی بار دوسری صدی ہجری کے وسط میں خلافتِ عباسیہ کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں سعودی ریاست کے دور میں سب سے بڑی توسیع کی گئی مسجد کی مشرق سے مغرب تک لمبائی 340 میٹر ہے اور شمال سے جنوب تک چوڑائی 240 میٹر ہے۔ اس کا رقبہ 110 ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے۔ اس کے پیچھے مسجد کا سایہ دار علاقہ ہے جس کا رقبہ تخمینا 8 ہزار مربع میٹر بنتا ہے۔

    نمرہ مسجد کی سعودی ریاست کے دور میں کی گئی توسیع پر 237 ملین ریال لاگت آئی تھی۔ اور یہ مسجد مکہ میں مسجد حرام کے بعد دوسری بڑی مسجد بن گئی۔ توسیع کے بعد سے اس مسجد میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہو گئی ہے۔

  • ہجری سال کے آغاز پرتبدیلی کے لیے نیا غلاف کعبہ تیار

    ریاض: نئے ہجری سال کے لیے غلاف کعبہ تیار کرلیا گیا۔

    سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ہجری سال 1445 کے آغاز پر تبدیلی کے لیے نیا غلاف کعبہ تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے۔غلاف کعبہ جسے ’ کسویٰ‘ کہا جاتا ہے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں تیار کیا گیا ہے جو حرمین شرمین کے امورسے متعلق ادارے کی زیر نگرانی کام کرتا ہے۔

    شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے حکام کا کہنا ہے کہ کسویٰ کو آپریشنل پلان کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو ہجری سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔ کسویٰ کی تیاری میں حسب معمول انتہائی احتیاط اور اعلیٰ مہارت سے کام لیا گیا ہے۔

  • مسجد الحرام؛ ماہِ ذی الحج کے پہلے جمعے میں17 لاکھ عازمین کی شرکت

    مسجد الحرام؛ ماہِ ذی الحج کے پہلے جمعے میں17 لاکھ عازمین کی شرکت

    مکہ معظمہ: ذی الحج کے پہلے جمعے مسجد الحرام میں 17 لاکھ سے زائد عازمین حج نے نماز ادا کی جس کی امامت شیخ اسامہ نے کی۔

    سعودی میڈیا کے مطابق ذی الحج کے پہلے جمعے کو سفید احرام میں ملبوس عازمین حج نے نماز جمعہ ادا کی۔ یہ روح پرور منظر براہ راست دنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں نے دیکھا۔

    ذی الحج کے پہلے جمعے میں 17 لاکھ عازمین حج نے شرکت کی جن میں سے ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین حج تھے۔ خطبہ جمعہ میں امام صاحب نے فریضۂ حج سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی۔

  • مودی کا دورہ؛ امریکا کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

    مودی کا دورہ؛ امریکا کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

    واشنگٹن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا کے دورے پر ہیں جس کے دوران وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف مزید کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی سی سی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بی بی سی کے مطابق ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں سرحد پار سے پراکسی گروہوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنی سرزمین کو دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 4 کشمیری نوجوان شہید

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 4 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی نے جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ خواتین کی تذلیل اور بچوں کو ہراساں کیا گیا۔

    قابض بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا اور ایمبولینس کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انسانیت سے عاری اور تشدد کرنے کے عادی فوجی اہلکاروں نے بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 نوجوان شہید ہوگئے۔ ستم بالائے ستم یہ کہ لاشیں لواحقین کو دینے کے بجائے مقامی پولیس کے حوالے کردیں۔

    شہداء کے والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہید ہونے والے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی۔

    اہل محلہ اور علاقہ مکینوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی فوج کے کیمپ کے سامنے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج میں تعلیم حاصل کررہے تھے۔

    واضح رہے کہ 19 جون کو بھی اسی ضلع میں بھارتی فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ رواں ماہ بھارتی فوج کے ہاتھوں شہد ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

  • پیرس میں وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

    پیرس میں وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

    پیرس: نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

    ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی وزیراعظم سے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
    اس موقع پر دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اشتراکی عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم نے فرانس میں آئی ایم ایف کی میجنگ ڈائریکٹر، فرانسیسی صدر میکرون، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جرنل انتونیو گوتریس سمیت دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔