Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 154 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • روس کی دہلیز پر تناؤ اور دباؤ سے پُرماحول میں نیٹو کا سربراہی اجلاس

    روس کی دہلیز پر تناؤ اور دباؤ سے پُرماحول میں نیٹو کا سربراہی اجلاس

    ویلنیوس: روس کی سرحد سے جڑے ملک لتھوانیا میں نیٹو ممالک کے سربراہان اہم اجلاس کے لیے جمع ہوئے ہیں جس میں یوکرین اور سویڈن کے نیٹو میں شمولیت پر بھی غور کیا جانے کا امکان ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی ممالک کے عسکری اتحاد ’’نیٹو‘‘ کے سربراہی اجلاس میں یوکرین کی رکنیت اور سویڈن کی شمولیت کی بولی میں کسی اہم پیش رفت کا امکان کے پیش نظر کسی بھی قسم کی روس جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے جرمنی کے پیٹریاٹ میزائل سسٹم اور فرانس کے لڑاکا طیارے اجلاس کی جگہ فضاؤں میں چکر لگار ہے ہیں۔

  • ایران نے تیل اسمگل کرنے والے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا

    ایران نے تیل اسمگل کرنے والے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا

    تہران: ایرانی سپاه پاسداران انقلاب (IRGC) نے خلیج فارس میں امریکی فوج کی پشت پناہی میں تیل اسمگل کرنے والے ایک بحری جہاز کو قبضے میں لیا ہے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آئی آر جی سی کے کمانڈر جنرل رمضان زیراہی نے بتایا کہ بحری زون کی فورسز NAD2 کی جانب سے جب جہاز کو قبضے میں لیا گیا تو امریکی بحریہ نے غیر پیشہ ورانہ اور خطرناک کارروائیاں کرتے ہوئے مداخلت کرنے کی کوشش کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں نے دو A-10 سطحی جنگی طیارے، ایک P-8A جاسوس طیارہ، دو Hawk C ہیلی کاپٹر، ایک MQ9 آٹو پائلٹ طیارے اور امریکی گشتی جہازوں کو کارروائیاں کرنے کیلئے بھیجا۔
    کمانڈر نے مزید کہا کہ امریکیوں نے دراندازی کرنے والے جہاز پر قبضے کو روکنے کے لیے آخری لمحے تک کوشش کی لیکن آئی آر جی سی کی چوکسی، درستگی، پیشہ ورانہ رویے اور ایرانی بحریہ کی طاقت کے آگے امریکیوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

  • سویڈن کی نیٹو رکنیت کیلئے ترکی کو یورپی یونین میں شامل کرنا ہوگا، ترک صدر

    سویڈن کی نیٹو رکنیت کیلئے ترکی کو یورپی یونین میں شامل کرنا ہوگا، ترک صدر

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے لیے آمادہ ہوجائیں تو وہ نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کی منظوری دے سکتے ہیں۔

    عالمی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے مغربی فوجی اتحاد نیٹو میں سویڈن کی رکنیت ترکی کے یورپی یونین کا حصہ بننے سے مشروط کی ہے۔ طیب اردوان کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ لیتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیئس میں نیٹو کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔

    اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی 50 سال سے یورپی یونین کے دروازے پر انتظار کر رہا ہے اور نیٹو کے تقریباً تمام رکن ممالک یورپی یونین کے رکن بن چکے ہیں۔
    واضح رہے کہ اس سے قبل رجب اردوان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فوننک رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے بائیڈن سے نیٹو اجلاس میں ترکی کے یورپی یونین میں شامل ہونے پر تمام نیٹو رہنماؤں کی واضح حمایت کا مطالبہ کیا تھا۔

  • قرآن کی بے حرمتی، یمنی حوثیوں نے سویڈش مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کردی

    قرآن کی بے حرمتی، یمنی حوثیوں نے سویڈش مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کردی

    صنعا: سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کےردعمل میں حوثیوں نے سویڈش مصنوعات کی درآمدات پر پابندی عائد کردی ہے۔

    عالمی میڈیا نے حوثیوں کے ٹیلی ویژن چینل المسیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حوثی وزیرتجارت محمد شریف المطہر نے کہا ہے کہ سویڈش مصنوعات کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ4 جولائی کو کیا گیا تھا جو 8 جولائی سے نافذالعمل ہوگیا ہے۔

    حوثی وزیرتجارت نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کے بعد یمن سویڈن سے اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے دیگر مسلم ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ ان کی تقلید کرتے ہوئے سویڈن سے اشیا کی درآمد روک دیں۔

    حوثی حکومت کے ٹریڈمارک ڈیپارٹمنٹ نے 30 سویڈش ایجنسیوں اور 100 برانڈز کی فہرست تیار کی ہے جن کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

    حوثی وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ سویڈش مصنوعات کی درآمد پر پابندی کے فیصلے کی وزرا کونسل سے منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے حوثی رہنما سید عبدالمالک نے کہا کہ اگر مسلم ممالک متفقہ طور پر سویڈن کا بائیکاٹ کریں تو اس کا نمایاں اثر ہوسکتا ہے جس سے دوسروں کو بھی سبق ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی پر کم سے کم ردعمل سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنا اوراس کا معاشی بائیکاٹ کرنا ہے۔

  • امریکا نے دہائیوں پرانے کیمیائی ہتھیار تباہ کردئیے

    امریکا نے دہائیوں پرانے کیمیائی ہتھیار تباہ کردئیے

    واشنگٹن: امریکا نے اپنے دہائیوں پرانے کیمیائی ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ کردیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے پرانے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

    صدر بائیڈن نے بیان میں کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہو رہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کے آخری حصے کو بھی بحفاظت تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے دنیا کو کیمیائی ہتھیاروں کی ہولناکیوں سے محفوظ بنانے کے لیے مدد ملے گی۔ یہ پہلا موقع ہے جب تسلیم شدہ اور معلوم ہتھیاروں کا ذخیرہ تصدیق کے ساتھ تباہ کیا گیا ہے۔
    دنیا کے مختلف ممالک نے 1997 میں کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے ایک کنونشن پر دستخط کیے تھے۔ امریکا اس معاہدے پر دستخط کرنے والا وہ آخری ملک ہے جس نے ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کیا ہے تاہم اس بات کے امکانات ہیں کہ معاہدے میں شامل بہت سےملکوں نے اب بھی خفیہ طور پرہتھیاروں کے ذخیرے رکھے ہوئے ہیں۔

    کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم نے امریکا کے اعلان کو ’تاریخی کامیابی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعلان کا مطلب یہ ہے کہ دنیا بھر میں تسلیم شدہ کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیروں کو مکمل تباہ کردیا گیا ہے اور اس عمل کو واپس نہیں کیا جا سکتا۔

  • سعودیہ؛ حجاج کے خیموں اور دیگر سامان کے گودام میں آتشزدگی میں 2 افراد جاں بحق

    سعودیہ؛ حجاج کے خیموں اور دیگر سامان کے گودام میں آتشزدگی میں 2 افراد جاں بحق

    ریاض: مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کو مختلف خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق جس کمپنی کے گودام میں آگ لگی وہ افریقی ممالک کے حجاج کو خدمات فراہم کرتی تھی۔ یہ گودام میدان عرفات کے مشرقی علاقے میں واقع ہے جہاں ان ممالک کے حجاج کے خیمے اور دیگر سامان موجود تھے۔

    آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ 8 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    آتشزدگی میں کمپنی کے 2 ملازمین جاں بحق ہوگئے جب 6 زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

    جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    یاد رہے کہ 20 مئی کو مکہ مکرمہ میں ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں ہونے والی آتشزدگی میں 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

  • اسکاٹ لینڈ میں بھی کنگ چارلس اور ملکہ کیملا کی تاج پوشی کا جشن

    اسکاٹ لینڈ میں بھی کنگ چارلس اور ملکہ کیملا کی تاج پوشی کا جشن

    ایڈنبرگ: اسکاٹ لینڈ میں برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا کی تاج پوشی کا جشن منایا گیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس اور مل؛کہ کمیلا کی تاج پوشی رواں برس مئی میں ہوچکی ہے لیکن ایک قدیم روایت کے طور پر یہ رسم اسکاٹ لینڈ میں بھی شایان شان طریقے سے ادا کی جاتی ہے۔

    اسکاٹ لینڈ میں شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں تاج پوشی کی شاندار تقریب میں لایا گیا۔ تاج پہنائے گئے اور شاندار ایئرشو کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    بادشاہ چارلس کے بڑے بیٹے اور ان کے ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ بھی تقریب میں شریک تھیں جب کہ بادشاہ کو اڈنبرہ کے قلعے میں اکیس توپوں کی سلامی بھی گئی۔

    تقریب میں برطانوی رسم ورواج کو پیش کیا گیا۔ شرکاء کی خوش دیدنی تھی جب کہ بادشاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا نے بھی مسرت کا اظہار کیا اور اسکاٹ لینڈ کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

    العربیہ نیوز کے مطابق 1603 میں دونوں ریاستوں کے انضام سے قبل ان کی ملکیت دو الگ الگ خاندانوں کے پاس تھی۔ اسی مناسبت سے اسکاٹ لینڈ میں بادشاہ کی تاج پوشی کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • چین میں طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی؛ 15 افراد ہلاک

    چین میں طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی؛ 15 افراد ہلاک

    بیجنگ: چین میں ہونے والی شدید بارشوں نے نظام زندگی اتھل پتھل کر کے رکھ دیا، 85 ہزار افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا جب کہ ریسکیو کے کاموں کے دوران تاحال لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کئی گھر تباہ ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ، پول گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات نے 15 افراد کی جانیں لے لیں۔

    میونسپل ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ کہ بارشوں سے 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ ریلوے پل گرنے سے کئی دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔

    لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اور سیلابی ریلے میں پھنسے 85 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو کے کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    یہ خبر پڑھیں : چین میں قدرتی آفات کا ہائی الرٹ، متعدد علاقوں سے شہریوں کا انخلا

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • آبدوز سفر کے آغاز پر لی گئی شہزادہ داؤد اور سلیمان کی آخری تصویر منظرعام پر

    آبدوز سفر کے آغاز پر لی گئی شہزادہ داؤد اور سلیمان کی آخری تصویر منظرعام پر

    نیویارک: ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے کو دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز ٹائٹن کے حادثے کا شکار ہونے سے پہلے پاکستانی شہزادہ داؤد اور بیٹے سلیمان کی خصوصی لباس پہنے لی گئی آخری تصویر منظر عام پر آگئی۔

    یہ تصویر نیویارک پوسٹ نے شائع کی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے ہیلمٹس پہنے ہوئے ہیں اور نارنجی رنگ کی جیکٹ بھی پہنی ہوئی ہے اس موقع پر باپ بیٹا نہایت خوش نظر آرہے ہیں۔

    نیویارک پوسٹ کے مطابق اس تصویر کے کھینچوانے کے فوری بعد شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان آبدوز کے سفر کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔ یہ دونوں باپ بیٹے کی آخری تصویر ثابت ہوئی ہے۔

  • بھارتی اداکارہ پراپرٹی فراڈ میں ایک کروڑ انڈین روپے سے محروم ہوگئیں

    بھارتی اداکارہ پراپرٹی فراڈ میں ایک کروڑ انڈین روپے سے محروم ہوگئیں

    ممبئی: بھارتی اداکارہ فلورا سینی پراپرٹی فراڈ میں ایک کروڑ انڈین روپے سے محروم ہوگئیں اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رقم واپس دلوائی جائے۔

    اداکارہ نے اوشیوارا کے علاقے میں ایک پروجیکٹ کے اندر پراپرٹی بک کروائی اور سات برس تک اس کی اقساط بھرتی رہیں اور انہیں 2021 میں اس کا قبضہ ملنا تھا۔

    ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ پروجیکٹ کا بلڈر دیوالیہ ہوگیا اور فراڈ کے مقدمے میں اسے گرفتار کرلیا گیا، ایک دوسرے بلڈر کو پروجیکٹ دیا گیا لیکن اسے بھی پروجیکٹ کی تکمیل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ وہ مزید رقم کا مطالبہ کر رہا ہے۔
    فلورا سینی کا کہنا تھا کہ انہیں اب اس پروجیکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ معاہدے کے مطابق ان کی رقم سود سمیت واپس کی جائے۔

    بھارتی اداکارہ کے مطابق رقم کی واپسی کی امید پر انہوں نے مہاراشٹرا ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں شکایت بھی درج کرائی لیکن اس کا کوئی جواب نہیں آیا اور وہ اب قانونی کارروائی پر غور کررہی ہیں۔