Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 156 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • رواں برس 160 ممالک کے 20 لاکھ عازمین حج کی میزبانی کریں گے؛ سعودی عرب

    رواں برس 160 ممالک کے 20 لاکھ عازمین حج کی میزبانی کریں گے؛ سعودی عرب

    ریاض: سعودی عرب نے کہا ہے کہ 160 ممالک سے آنے والے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج کی سرزمینِ مقدس پر میزبانی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

    العربیہ نیوز کے مطابق سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے سرزمینِ مقدس میں اللہ کے مہمانوں کے شایان شان استقبال کی تیاری سے متعلق ایک دستاویزی فلم کا اجرا کیا۔ یہ دستاویزی فلم حج کے مناسک ادا کرنے کی تیاری کے موقع پرپیش کی جا رہی ہے۔

    تقریب سے خطاب میں حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ اللہ مہمانوں کی شاندار میزبانی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ چند دنوں کے بعد دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے لاکھوں مسلمان اس عظیم تلبیہ کا ورد کریں گے۔

    ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے 20 لاکھ سے زائد مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے پہنچیں گے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں حاجیوں کی ہر ممکن خدمت کریں گے۔

    وزیر حج و عمرہ نے بتایا کہ سعودی عرب میں مقدس مقامات میں نقل و حمل کے لیے ایک مربوط انفراسٹریکچر ترتیب دیا ہے جو 9 اسٹیشنوں اور 17 ٹرینوں پر مشتمل ہے جس میں فی گھنٹا 72 ہزار مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔

    اس کے علاوہ حجاج کرام کو مقدس مقامات تک لانے اور لے جانے کے لیے 24 ہزار بسیں بھی موجود ہیں۔ منی میں 21 لاکھ 92 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط دنیا کا سب سے بڑا خیمہ شہر بسایا جا رہا ہے۔

  • رواں برس حج کا خطبہ کون دیں گے؛ نام کا اعلان ہوگیا

    رواں برس حج کا خطبہ کون دیں گے؛ نام کا اعلان ہوگیا

    ریاض: سعودی حکومت نے رواں سال حج کے خطبے کے لیے خطیب کے نام کا اعلان کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسلامی سال 1444 کے خطبہِ حج کی سعادت امام شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید حاصل کریں گے۔ ان کی تقرری کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

    تقرری نامے میں اُن کے ساتھ شیخ ڈاکٹر ماھر بن حمد المعیقلی کو المسجد الحرام کے مبلغ اور ہنگامی صورت میں سیکنڈ آپشن کے طور امام مقرر کیا گیا ہے۔

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ منگل 27 جون کو ادا کیا جا رہا ہے۔ اس دن دیا جانے والا خطبہ پوری دنیا میں تقریباً تمام ہی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ براہ راست نشر کیا جائے گا۔

  • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

    ریاض / ابوظہبی: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی جس کے بعد دونوں ممالک میں سرکاری اور نجی اداروں میں عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی چھٹیاں 9 ذی الحجہ سے 12 ذو الحجہ یعنی 27 جون بروز منگل سے 30 جون بروز جمعہ تک ہوں گی جب کہ ہفتہ اور اتوار ویک اینڈ تعطیلات ہیں اس طرح رواں برس بقرعید پر 6 چھٹیاں ایک ساتھ مل سکتی ہیں۔
    جو ملازمین عید تعطیلات سے ایک روز قبل یعنی پیر کی چھٹی کرلیتے ہیں تو اس طرح انھیں 9 چھٹیاں مل جائیں گی۔

    یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں پہلے ہفتہ وار تعطیلات جمعے اور ہفتے کے روز ہوتی تھی تاہم رواں برس جنوری سے حکومتی حکم پر ہفتہ وار تعطیلات ہفتے اور اتوار کے روز کی جا رہی ہیں۔

  • کرتارپور راہداری پر بھارتی مسیحی لڑکی کی والد اوربھائی سے ساڑھے 6 سال بعد ملاقات

    کرتارپور راہداری پر بھارتی مسیحی لڑکی کی والد اوربھائی سے ساڑھے 6 سال بعد ملاقات

    لاہور: کرتارپور راہداری کے ذریعے گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں جہاں کئی بچھڑے ہوئے سکھ خاندان آپس میں ملے ہیں وہیں آج مسیحی لڑکی کی بھی اپنے والد اوربھائی سے ساڑھے 6 سال بعد ملاقات ہوئی ہے

    بھارتی ریاست احمد آباد سے آنیوالی سونیا گل نے کئی برسوں بعد فالج کا شکار اپنے والد سے گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور میں ملاقات کی ہے۔

    سونیا گل اپنے راہول پوار اور چند سال کی بیٹی کے ہمراہ کرتارپور راہداری کے راستے گوردوارہ دربارصاحب کرتارہورپہنچی جہاں ان کے والد سلیمان گل جو کہ فالج کا شکار ہیں اور انہیں ایمبولینس پر یہاں لایا گیا تھا، آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ ان سے ملاقات کی، وہ بستر پر پڑے اپنے والد سے لپٹ کر روتی رہیں،سونیا گل اپنے والد کے لیے انگوٹھی بھی لیکر آئی تھیں جو انہوں نے اپنے بیمار والد کی انگلی میں پہنائی۔

    اس موقع پر پاکستان میں مقیم سونیا کا بھائی عامر گل بھی موجود تھا۔ عامر گل اپنے بیمار والد کو فیصل آباد سے لیکر کرتارپور صاحب پہنچا تھا۔

    سونیا گل نے کہا پاکستان اوربھارت کے کشیدہ حالات کی وجہ سے انہیں ویزہ نہیں مل رہا تھا،انہوں نے کافی کوشش کی کہ وہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں اور اپنے والد سمیت خاندان کے دیگر افراد سے مل سکیں لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔ وہ سمجھتی تھیں کہ شاید اب کبھی بھی اپنے والد سے نہیں مل سکیں گی کیونکہ وہ فالج کاشکار ہیں ان کا جسم حرکت نہیں کرسکتا ہے۔

    سونیا گل کے شوہر راہول پوار نے پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے بتایا انہیں امید نہیں تھی کہ پاکستان سونیا کو ان کے والد سے ملنے کی اجازت دے گا۔ لیکن ناصرف پاکستان نے اجازت دی بلکہ یہاں پہنچنے پر عزت اور احترام دیا گیا ہے۔انہوں نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کرتارپور کے حکام کا شکریہ اداکیا۔

  • مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کیلیے رہائشی منصوبوں کی منظوری آخری مراحلے میں داخل

    مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کیلیے رہائشی منصوبوں کی منظوری آخری مراحلے میں داخل

    اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے میں ہزاروں عمارتوں کے اجازت نامے منظور کرنے کا منصوبہ پیش کردیا۔

    مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 4,560 ہاؤسنگ یونٹس کی منظوری کے منصوبے اسرائیل کی سپریم پلاننگ کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے جو آئندہ ہفتے ہوگی۔

    اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا مجموعی طور پر 4560 ہاؤسنگ یونٹس میں سے 1,332 حتمی منظوری جبکہ دیگر باقی ابتدائی منظوری کے مرحلے میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آبادکاری کو ترقی دینے اور اس علاقے پر اسرائیلی قبضے کو مضبوط بنانے کے لیے عمل کو جاری رکھیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا جن کے پاس دفاعی قلمدان بھی ہے جو انہیں مغربی کنارے کی انتظامیہ میں ایک اہم کردار دیتا ہے۔

    واضح رہے کہ زیادہ تر ممالک 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں اسرائیل کی طرف سے قبضہ کی گئی زمین پر تعمیر کی گئی بستیوں کو غیر قانونی سمجھتے ہیں۔ اسرائیل فلسطین تنازع میں ان کی موجودگی بنیادی مسائل میں سے ایک ہے۔

    فلسطینی مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ایک آزاد ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات 2014 سے منجمد ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 9 ذی الحج سے 12 ذی الحج تک یعنی ممکنہ طور پر 27 جون بروز منگل سے 30 جون بروز جمعہ تک تعطیلات ہوں گی جب کہ ہفتہ اور اتوار ویک اینڈز ہیں اس طرح رواں برس بقرعید پر 6 چھٹیاں ایک ساتھ مل سکتی ہیں۔

    جو ملازمین عید تعطیلات سے ایک روز قبل یعنی پیر کی چھٹی کرلیتے ہیں تو اس طرح انھیں 9 چھٹیاں مل جائیں گی۔
    یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں پہلے ہفتہ وار تعطیلات جمعے اور ہفتے کے روز ہوتی تھی تاہم رواں برس جنوری سے حکومتی حکم پر ہفتہ وار تعطیلات ہفتے اور اتوار کے روز کی جا رہی ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کا چاند 18 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس طرح عید ممکنہ طور پر 28 جون کو ہوسکتی ہے۔ عید الفطر پر بھی متحدہ عرب امارات پر اتنی ہی چھٹیاں دی گئی تھیں۔

  • ہمیشہ اسکینڈلز میں گھرے رہنے والے اٹلی کے سابق وزیراعظم انتقال کرگئے

    ہمیشہ اسکینڈلز میں گھرے رہنے والے اٹلی کے سابق وزیراعظم انتقال کرگئے

    روم: اسکینڈلز کے لیے شہرت رکھنے والے اٹلی کے سابق وزیراعظم برلسکونی 86 سال کی عمر میں چل بسے، مالی اور جنسی اسکیڈلز کے باعث انھیں اٹلی کا ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہا جاتا تھا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے 1994 سے 1995، پھر 2001 سے 2006 اور بعد میں 2008 سے 2011 تک وزیر اعظم رہنے والے برلسکونی، ایک میڈیا ٹائیکوں اور معروف بلڈرز کے طور پر بھی مشہور تھے۔

    بے پناہ دولت اور طاقت رکھنے والے برلسکونی کی زندگی کا شاید ہی کوئی لمحہ جب کسی اسکینڈل میں ان کا نام نہ آیا ہو۔ 2011 میں ان کے عہدے سے سبکدوشی اور پھر سیاست سے باہر ہونے کی وجہ بھی ایک 17 سالہ مصری جسم فروش لڑکی سے جنسی تعلقات رکھنا بنی تھی۔

    سیاسی عروج کے دور میں بھی میں اُن پر طاقت کے غلط استعمال، مالی فراڈ اور فحش پارٹیوں کے 20 سے زائد مقدمات درج تھے۔ ان کے نجی ولاز کی شہرت ایک جنسی عیاش گاہ کے طور پر رہی۔ جہاں ہر وقت عیش و عشرت کا سامان موجود رہتا۔

    وہ اپنے مالی اور جنسی اسکینڈلز کے باعث ہمیشہ سرخیوں میں رہتے تھے۔ ان کی ذاتی زندگی کی طرح سیاسی سفر بھی تنازعات سے بھرا تھا۔ ان اسکینڈلز اور تنازعات کے باعث برلسکونی کا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اکثر موازنہ کیا جاتا تھا۔

    برلسکونی نے 70 اور 80 کی دہائی میں میڈیا کی سلطنت بنائی۔ اس میں ایک پبلشنگ ہاؤس اور مقبول کیبل ٹی وی نیٹ ورک، میڈیا سیٹ شامل تھا جو جلد شہرت اور بزنس کے اعتبار سے اٹلی کے سرکاری ٹیلی ویژن کا سب سے بڑا حریف بن گیا۔

    اٹلی کے سابق وزیراعظم کی 9 جون کو طبیعت بگڑ گئی تھی جس پر انھیں اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج آج خالق حقیقی سے جا ملے۔

  • مسلم ٹاؤن میں دکان پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    مسلم ٹاؤن میں دکان پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    لاہور: مسلم ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کو زخمی کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات نقشہ اسٹاپ پر علی ہجویری گیس ریفلنگ کی دکان میں 10 جون کی رات پونے 3 بجے ہوئی، موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان دکان میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں جس میں سے ایک پینٹ شرٹ اور دوسرا شلوار قمیض میں ملبوس ہوتا ہے۔

    ملزمان گن پوائنٹ پر دکان مالک ارشد کو یرغمال بنانے کی کوشش کرتے ہیں، مزاحمت کرنے پر ایک ملزم فائرنگ کرتا نظر آتا ہے جس سے دکان مالک ارشد کو سینے اور ہاتھ پر گولی لگ جاتی ہے اور وہ زخمی ہو کر بیٹھ جاتا ہے، ایک ملزم کیش کاؤنٹر سے نقدی لوٹ لیتا ہے، ملزمان واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہو جاتے ہیں۔
    مسلم ٹاؤن پولیس نے متاثرہ دکاندار کے بھائی کاشف کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

  • معجزہ؛ برسوں انتظارکے بعد 4 بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں ایک ساتھ نام نکل آیا

    معجزہ؛ برسوں انتظارکے بعد 4 بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں ایک ساتھ نام نکل آیا

    رباط: مراکش کی 4 بہنوں کی خوشی کا اُس وقت کوئی ٹھکانہ نہ رہا جب حج قرعہ اندازی میں چاروں کا نام ایک ساتھ نکل آیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق مراکش میں 60 سے زائد عمر والی چار بہنوں عائشہ، فاطمہ، حلیہ اور خدیجہ ایک ساتھ حج پر جانا چاہتی تھیں لیکن ہر سال کسی ایک کا نام قرعہ اندازی میں نکل آیا تو کوئی ایک محروم رہ جاتی۔

    تاہم اس سال برسوں کا انتظار اپنے انجام کو پہنچا اور چاروں بہنوں کو بالآخر بلاوا آگیا۔ اس بار ان بہنوں نے یہ ترکیب لڑائی کہ قرعہ اندازی کے لیے لفافے میں چاروں نے اپنے اپنے نام کی پرچی ڈال دی۔ اتفاق سے یہ لفافہ قرعہ اندازی میں نکل آیا۔

    جب لفافہ کھولا گیا تو اس میں چار ناموں کی پرچی تھی۔ پہلے تو اس عمل کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی سمجھا گیا لیکن جب ان چاروں بہنوں کا برسوں کا انتطار اور ایک ساتھ حج کرنے کا اشتیاق سامنے آیا تو منتظمین نے چاروں کو حج پر جانے کی اجازت دیدی۔

    چاروں بہنیں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے اور یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

  • امریکی صدر نے پاکستانی نژاد تاجر کو اہم عہدہ دیدیا

    امریکی صدر نے پاکستانی نژاد تاجر کو اہم عہدہ دیدیا

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد دلاور سید کو امریکی اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کا نیا سربراہ نامزد کیا تھا جس کی امریکی پارلیمنٹ سے منظوری بھی مل گئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی تاجر دلاور سید نے 8 جون 2023 کو یو ایس اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن (SBA) کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے طور پر حلف اٹھالیا۔

    امریکی صدر نے پاکستانی نژاد تاجر کو اس عہدے کے لیے دو روز قبل نامزد کیا تھا اور سینیٹ میں اکثریت نے ان کی تقرری کی منظوری دیدی تھی۔

    دلاور سید کی اس عہدے پر نامزدگی پر ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن نے شدید اعتراض اُٹھایا تھا تاہم سینیٹ میں ان کی تقرری کے حق میں ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی ووٹ دیا تھا۔

    پاکستانی نژاد دلاور سید اس وقت امریکی محکمہ خارجہ میں تجارتی اور کاروباری امور کے خصوصی نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس قبل مختلف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سی ای او بھی رہے ہیں۔

    اس دوران دلاور سید نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے اپنے سافٹ ویئر پروڈکٹس بھی متعارف کرائے تھے۔ سابق صدر اوباما کے دور میں انہوں نے اہم ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔