Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 160 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • ایران شام کو جدید دفاعی ہتھیار فراہم کرنے کیلئے تیار

    ایران شام کو جدید دفاعی ہتھیار فراہم کرنے کیلئے تیار

    تہران: ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے کہا ہے کہ ایران سلامتی کے فروغ کیلئے شام کو اپنے جدید ترین دفاعی ہتھیار فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق اشتیانی نے اپنے شامی ہم منصب علی محمود عباس سے ملاقات کے دوران کہا کہ مختلف شعبوں میں شام کی بحالی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع اور مسلح افواج شامی فوج کی صلاحیتوں اور انہیں جدید ترین جنگی ہتھیاروں سے لیس کرنے کیلئے تیار ہے۔

    اشتیانی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران شام کے ساتھ صنعتوں کی تعمیر اور اسٹریٹجک دفاعی ہتھیاروں کی تیاری شروع کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ کثیر المقاصد دفاعی ڈھانچہ تشکیل، جمہوریہ کی فوجی صلاحیتوں کو مضبوط اور شامی عوام کی سلامتی کو فروغ دیا جا سکے.
    اسی طرح ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے وسیع تجربے کو سلطنت عمان سمیت دیگر بھائیوں کے ساتھ بھی بانٹنے کے لیے بھی تیار ہے۔

  • اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کا عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے حالات پر بیان

    اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کا عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے حالات پر بیان

    گلاسگو: اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور اس کے نتیجے رونما ہونے والے سیاسی منظر نامے کو پریشان کن صورتحال قرار دیا ہے۔

    سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ (سیاسی) صورتحال بہت مایوس کن ہے، پاکستان میرے دل کے قریب ہے، ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہیں جو پاکستان میں صبر و تحمل پر مشتمل رویے کی خواہاں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ بہت ضروی ہے کہ قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے اصولوں کا احترام کیا جائے‘۔ واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کیے جانے کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

    علاوہ ازیں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پرتشدد واقعات کے بعد فوج کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں 11 اور 12 مئی کو تمام تعلیمی اداروں بشمول سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

  • لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہروں پر پابندی

    لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہروں پر پابندی

    لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھر ایون فیلڈ ہاؤس اور اس کی قریبی گلیوں میں احتجاج یا مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے ایکٹ 35 (اینٹی سوشل رویوں، جرائم) اور پولیسنگ ایکٹ 2014 کے تحت نواز شریف کے گھر اور اس کے اطراف احتجاج یا مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

    لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گا ہے کہ یہ پابندی آج سے جمعرات کی رات 11 بجے تک نافذ رہے گی اور خلاف ورزی پر سزا بھی ہوسکتی ہے۔

    یہ پابندی مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے آئے دن لندن میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے گھروں کے سامنے کیے جانے والوں مظاہروں کی وجہ سے عائد کی گئی ہے۔

    ان مظاہروں اور احتجاج کے باعث پڑوسیوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا تھا اور انھوں نے پولیس سے شکایت بھی کی تھی کہ مظاہرین رات 9 بجے کے بعد نعرے بازی کرتے رہتے ہیں جن سے ان کے آرام اور نیند میں خلل پڑتا ہے۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے گزشتہ روز عمران خان کو گرفتار کرکے نیب کے دفتر منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد سے پاکستان بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں اور بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لندن میں نواز شریف کے گھر پر بھی جمع ہوئے تھے۔

    کہا جا رہا ہے کہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہروں پر پابندی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ممکنہ مظاہروں کے باعث ہی لگائی گئی ہے۔

  • برطانوی بادشاہ چارلس سوم کو تاج پہنادیا گیا

    برطانوی بادشاہ چارلس سوم کو تاج پہنادیا گیا

    لندن: برطانیہ میں چارلس سوم کو بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر کو ملکہ کا تاج پہنادیا گیا۔

    شاہ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی۔ شاہ چارلس تاج پوشی کے وقت 700 سال قدیم شاہی کرسی پر بیٹھے۔

    آرچ بشپ آف کینٹربری نے شاہ چارلس سے حلف لیا اور انہیں تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا۔ بادشاہ چارلس نے حلف نامے پر دستخط بھی کیے۔

    مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سمیت دنیا بھر سے 2200 سے زائد سرکاری مہمان تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہزادہ ہیری اور ولیم سمیت دیگر شاہی خاندان کے افراد موجود تھے۔

    شاہ چارلس سوئم ملکہ کمیلا کے ساتھ بکھنگم پیلس سے ویسٹ منسٹر روانہ ہوئے تو لندن کی سڑکوں پر ہزاروں لوگ بادشاہ کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ شاہی گارڈز کی جانب سے شاہ چارلس سوئم کو سلامی دی گئی۔

    لندن کی سڑکوں اور شاہراہوں پر ہزاروں لوگوں نے اسکرینز پر تاج پوشی کی تقریب دیکھی۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں تاج پوشی کی آخری تقریب 70 سال پہلے ملکہ الزبتھ کے لیے منعقد ہوئی تھی۔

  • بلاول بھٹو کے آئینہ دکھانے بھارتی وزیر خارجہ آگ بگولہ، الزامات کی بوچھاڑ

    بلاول بھٹو کے آئینہ دکھانے بھارتی وزیر خارجہ آگ بگولہ، الزامات کی بوچھاڑ

    نئی دہلی: پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے آئینہ دکھانے اور اصلیت دنیا کے سامنے لانے پر بھارتی وزیر خارجہ آگ بگولہ ہوگئے اور انہوں نے الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

    بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں وہی سلوک کیا گیا جو دہشت گردی کو فروغ دینے والے ملک سے کیا جاتا ہے۔

    جے شنکر نے صحافی کے سوال پر کھیساتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر بھارت کا حصہ تھا اور رہے گا، سری نگر سے پاکستان کا تعلق پہلے تھا اور نہ آئندہ ہوگا، پاکستان کے وہاں جی ٹوینٹی اجلاس کے انعقاد پر اعتراض کو بھارت کوئی اہمیت نہیں دیتا۔

    اُن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک دہشت گردی کے سہولت کار ملک کے ساتھ بیٹھ کر دہشت گردی کے معاملے پر بات نہیں کر سکتے۔ ہم دہشت گردی کے معاملے پر سفارتی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کر رہے بلکہ سفارتی سطح پر پاکستان کی اصلیت سامنے لا رہے ہیں جس کا ہمیں حق حاصل ہے۔

    قبل ازیں بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دہشت گردی کے معاملے پر پوائنٹ اسکورننگ نہ کرے اور اگر واقعی سنجیدہ ہے تو پھر مل کر اقدامات کرے۔

    وطن واپس پہنچنے کے بعد بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت جاکر بے جے پی، ہندوتوا اور آر ایس ایس کے حوالے سے دنیا کو حقیقت بتائی اور ان کا اصل چہرہ سامنے لایا، بے جے پی کا بس چلے تو وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے دے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایک تنظیم نے میرے سر کی قیمت مقرر کی ہوئی ہے جسے یہاں سیاسی جماعت کا درجہ حاصل ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے تیزی سے نکل رہا ہے، سابق سربراہ را

    مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے تیزی سے نکل رہا ہے، سابق سربراہ را

    نئی دہلی: بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کشمیر کے معاملے پر اصلیت کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں را کے سابق سربراہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد مقامی افراد کررہے ہیں، اس میں کسی ملک یا ایجنسی کا کوئی کردار نہیں ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ہر تھوڑے عرصے بعد سست پڑ جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کی جانب سے آزادی کی جدوجہد کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورت حال یکسر تبدیل ہوگئی ہے اور اب حالات بھارت کے کنٹرول سے بھی باہر جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں کسی بھی بیرونی ہاتھ کے شامل ہونے کے شواہد نہیں ہیں۔
    ایس دولت نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر فورم پر جاری ہے جبکہ آزادی کی تحریک بھی مقامی افراد کی امنگوں کی ترجمانی ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران دھماکے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے حوصلے پست ہورہے ہیں جسے دنیا دیکھ رہی ہے جبکہ کشمیر میں آزادی کی مسلح جدوجہد کرنے والے بھارتی فوج کی نسبت زیادہ ہوشیار اور چار ہاتھ آگے ہیں۔

    ایس دولت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی انٹیلیجنس اب اتنی مؤثر نہیں جتنی پہلے تھی۔ انہوں نے مودی حکومت کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر نہیں اس حوالے سے حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں جبکہ بڑھتے ہوئے مسائل کی ایک بڑی وجہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی پالیسیاں ہیں۔

    را کے سابق سربراہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول کے مطابق دکھانے کا مقصد ایک متنازع علاقے میں جی 20 کانفرنس منعقد کرنا ہے مگر یہ ممکن نہیں ہوگا۔

  • بھارت میں متعدد گرجا گھر نذر آتش؛ فوج طلب اور 8 اضلاع میں کرفیو نافذ

    بھارت میں متعدد گرجا گھر نذر آتش؛ فوج طلب اور 8 اضلاع میں کرفیو نافذ

    نئی دہلی: بھارت کی ریاست منی پور میں قبائلوں اور غیر قبائلیوں کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی میں متعدد گرجا گھر اور درجنوں مکانات کو آگ لگادی گئی جس پر فوج طلب کرکے 8 اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور کے دارالحکومت اِمپھال میں پُر تشدد مظاہرے اور مشتعل برادریوں کے ایک دوسرے کے گھروں اور املاک پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    پولیس قبائلی اور غیر قبائلی آبادیوں کے فسادات کو روکنے میں مکمل طور پرناکام رہی۔ ریاست میں فوج کو طلب کرکے 5 روز کے لیے انٹرنیٹ سروس معطل اور اجتماعات پر پابندی لگادی گئی۔

    منی پور کے سب سے زیادہ متاثرہ 8 اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ متعدد گرجا گھروں اور مکانات کو نذرِ آتش کیا گیا جس میں درجنوں افراد کے جھلس جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔

    اس ہنگامہ آرائی کا آغاز غیر قبائلی آبادی کی جانب سے قبائلی درجے کے مطالبے پر ہوا۔ قدیم قبائلی تنظیموں نے اس مطالبے پر شدید احتجاج کیا تھا جو تشدد میں تبدیل ہوگیا۔

  • امریکا ایک ماہ میں دیوالیہ ہوسکتا ہے

    امریکا ایک ماہ میں دیوالیہ ہوسکتا ہے

    واشنگٹن: امریکا کو رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے اختتام پر ڈیفالٹ کے خدشہ کا سامنا ہے جس سے بچنے کے لیے جوبائیڈن کی حکومت کی جانب سے مزید 726 ارب ڈالر قرضہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا کی کمر توڑ معاشی پابندیوں اور دم توڑتی تجارتی سرگرمیوں کے باعث رواں برس کے ابتدا سے ہی لڑکھڑاتی امریکی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا تھا۔

    افغانستان، شام اور دیگر ممالک میں اپنے فوجیوں کو واپس بلاکر اخراجات میں کمی کرنے والی امریکی حکومت کا بجٹ خسارہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور سال کے پہلے 4 ماہ میں امریکا کے ڈیفالٹ کرجانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
    امریکی میڈیا کے مطابق اس پریشان کن حالات سے نمٹنے کے لیے صدر جو بائیڈن نے نئی حکمتِ عملی ترتیب دینے کے لیے کانگریس کے ارکان کا 9 مئی کو اجلاس طلب کیا ہے۔ جس میں ممکنہ طور پر 726 ارب ڈالر کے قرض پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    امریکی وزیرِ خزانہ جینیٹ یلین نے خبر دار کیا ہے کہ ایک ماہ میں ڈیفالٹ ہوسکتا ہے جس سے بچنے کے لیے فوری طور پر 31.4 کھرب ڈالر قرضے کے لیے جلد از جلد قانون سازی کی جائے۔

  • پاکستانی نژاد ضرار سہگل گلوبل اسیسٹ فنانس گروپ کے سربراہ مقرر

    پاکستانی نژاد ضرار سہگل گلوبل اسیسٹ فنانس گروپ کے سربراہ مقرر

    لندن: عالمی شہرت یافتہ لاء فرم ’’کلفورڈ چانس‘‘ نے ضرار سہگل کو گلوبل اسیسٹ فنانس گروپ کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔

    گلوبل ہیڈ آف فائنانشل مارکیٹس ایما میٹبالاو نے گلوبل اسیسٹ فنانس گروپ کے سربراہ کے طور پر ضرار سہگل کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضرار اپنے علم اور مہارت کی وجہ سے پوری صنعت میں شہرت رکھتے ہیں۔ انھوں نے عالمی سطح پر انتہائی پیچیدہ اثاثوں کے مالیاتی لین دین پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔

    گلوبل ہیڈ آف فائنانشل مارکیٹس نے مزید کہا کہ مجھے اسیسٹ فنانس گروپ کی قیادت کے لیے ضرار سہگل کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ اسیسٹ فنانس گروپ ہمارے عالمی سطح پر، ایوارڈ یافتہ بین الاقوامی فنانس پریکٹس کا بنیادی عنصر ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ضرار عالمی سطح پر اپنے کلائنٹس کے لیے مکمل توجہ اور لگن کے ساتھ رہنمائی کرتے ہوئے ہماری شاندار عالمی اثاثوں کی ٹیم کی شاندار میراث کو آگے بڑھائیں گے اور میں واقعی اس کے نئے کردار میں اس کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

    ضرار سہگل جو امریکا میں گلوبل فنانشل مارکیٹس گروپ کے شریک سربراہ اور کلفورڈ چانس کے گلوبل ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس سیکٹر گروپ کے سربراہ بھی ہیں۔ اب ولیم گلیسٹر کی جگہ گلوبل اسیسٹ فنانس گروپ کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔

    تقرری کے بعد ضرار سہگل اب اثاثہ جات و واجبات کے مالیاتی وکلاء کی 125 مضبوط بین الاقوامی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ ٹیم لاء فرم کے عالمی کارپوریٹ، ٹیکس، دیوالیہ پن، قانونی چارہ جوئی اور ریگولیٹری طریقوں کے ساتھ مل کر کلائنٹس کو مکمل سروس اور مشورہ فراہم کرتی ہے۔

    خیال رہے کہ ضرار سہگل بین الاقوامی اثاثوں کے مالیاتی لین دین کی وسیع اقسام کے اولین ماہرین میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی خدمات کی وجہ سے انھیں ٹرانسپورٹ، ایوی ایشن اور فضائی سفر کی فنانس کے لیگل500 کے ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

    ضرار سہگل کے تجربے میں حصول فنانسنگ، لیوریجڈ لیزنگ، محفوظ قرضہ، اسٹرکچرڈ فنانسنگ اور ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسی کے تعاون سے مالی اعانت شامل ہیں۔

    تقرری کے اعلان کے موقع پر ضرار سہگل نے اپنے پیشرو ولیم گلیسٹر کی تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ناقابل یقین حد تک پُرجوش اور کامیاب گروپ کی قیادت کرنے کے لیے ُپرعزم ہوں۔

  • فلائٹ اٹینڈنٹ کو مار کر مسافر کی طیارے سے نکلنے کی کوشش

    فلائٹ اٹینڈنٹ کو مار کر مسافر کی طیارے سے نکلنے کی کوشش

    شکاگو: یونائیٹڈ ایئر لائنز میں سفر کررہے ایک شخص نے ایئرہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایمرجنسی دروازے سے کودنے کی کوشش کی۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز میں پیش آیا جہاں ایک مسافر نے مبینہ طور پر ایئرہوسٹس کو مکے مارنے کے بعد ایمرجنسی دروازے سے کودنے کی کوشش کی۔
    طیارے میں بیٹھی مسافر نایا جیمینز کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب جمنیز نے لووینز نامی شخص کی بیوی کو اپنی تفویض کردہ سیٹ پر پایا اور انہیں اپنی سیٹ پر منتقل ہونے کا کہا جس پر خاتون نے انکار کردیا۔

    جیمینز نے خاتون کے انکار پر ایئرہوسٹس کو مدد کیلئے بلایا جس پر ایئرہوسٹس نے خاتون کو اپنی سیٹ پر جانے کا کہا۔ اس موقع پر لووینز نے مداخلت کی اور ایئرہوسٹس نے بحث کرنے لگ گئے اور بالآخر مشتعل ہوکر ایئرہوسٹس کو مکے مارنا شروع کردیے۔

    بعدازاں ملزم پائلٹ کی جگہ پر بھاگا اور وہاں موجود ایمرجنسی دروازے سے اُس وقت نکلنے کی کوشش کی جب طیارہ اُڑان بھرنے والا تھا۔ قریب تھا کہ ملزم کود جاتا تاہم اُسے پکڑ لیا گیا اور اندر کھینچ لیا گیا۔
    ایئرلائنز نے اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے اور مسافر پر یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔