Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 162 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • عرب لیگ اجلاس: شام کا منشیات اسمگلنگ کی روک تھام پر اتفاق

    عرب لیگ اجلاس: شام کا منشیات اسمگلنگ کی روک تھام پر اتفاق

    عمان: شام نے اردن اور عراق کے ساتھ اپنی سرحدوں سے منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے.

    عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے 12 سالہ تنازعے کے خاتمے کے لیے اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک تاریخی اجلاس ہوا جس میں خلیجی ممالک بشمول شام کے سفارت کاروں نے شرکت کی۔

    شام، مصر، عراق، سعودی عرب اور اردن کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی جس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ کس طرح شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لایا جائے۔

    اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شرکا ممالک کے سفارتکاروں نے لاکھوں بے گھر شامیوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کے راستوں کی آسانی اور شام کی سرحدوں سے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ شام نے اردن اور عراق کے ساتھ سرحدوں پر منشیات اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ اس بات کی بھی نشاندہی کی جائے گی کہ کون ان ممالک میں منشیات کی پیداوار اور منتقلی کا ذمہ دار ہے۔

  • بھارتی وزیراعظم مودی اورامریکی صدر جوبائیڈن کی رواں ماہ ملاقات کا امکان

    بھارتی وزیراعظم مودی اورامریکی صدر جوبائیڈن کی رواں ماہ ملاقات کا امکان

    پورٹ مورسبے: امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں ماہ پاپا نیوگنی میں ہونے والے ’ پیسیفک آئی لینڈز لیڈرز‘ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    پاپا نیوگنی کے وزیراعظم جیمز مراپے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ تاریخی موقع ہوگا جب گلوبل سپرپاورز بحرالکاہل کے خطے کے سب سے بڑے ملک میں منعقدہ اجلاس میں شریک ہوں گی۔

    اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی صدرجوبائیڈن 22 مئی کو پاپا نیوگنی کے دارالحکومت پورٹ مورسبے پہنچیں گے۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کا پاپا نیوگنی کا پہلا دورہ ہوگا۔
    واضح رہے کہ 2018 میں چینی صدر شی جن پنگ نے پاپا نیو گنی کا دورہ کیا تھا۔

    پیسیفک ریجن میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا اپنی کوششوں میں اضافہ کررہا ہے اور رواں ماہ ہونے والے اجلاس میں امریکی صدر اور اس کے اتحادی بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے شرکت کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔

  • امریکی کمیشن کا حکومت سے مذہبی آزادی پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ

    امریکی کمیشن کا حکومت سے مذہبی آزادی پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ

    واشنگٹن: امریکی حکومت کے ایک پینل نے مذہبی آزادی پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے ایک پینل نے سفارش کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک بدستور خراب ہوتا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ کمیشن کے اراکین کا تقرر صدر اور کانگریس پارٹی کے رہنما کرتے ہیں۔ محکمہ خارجہ نے چین، ایران، میانمار، پاکستان، روس اور سعودی عرب میں مذہبی آزادی سے متعلق جائزہ لینے کے لیے جو پینل مرتب کیا اس آزاد پینل نے محکمہ خارجہ کے اقدام کی توثیق کی ہے۔

    پینل کی جانب سے سفارش کے بعد محکمہ خارجہ نے بھارت، نائجیریا اور ویتنام کو بھی فہرست میں شامل کیا۔ یہ لگاتار چوتھی بار ہے کہ امریکی پینل نے بھارت میں بدترین مذہبی آزادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور پابندی کا مطالبہ کیا۔

    پینل کی سالانہ رپورٹ میں بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں اور عیسائیوں پر تشدد اور ان کی املاک کی تباہی کی جانب اشارہ کیا گیا اور مودی کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان کے تبصروں اور سوشل میڈیا پوسٹس کے لنکس دیے گئے۔

    پینل نے کہا کہ امتیازی قوانین کے مسلسل نفاذ کی وجہ سے ہجوم اور ہندو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکی اور تشدد بڑے پیمانے پر پروان چڑھا ہے اور ان انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ ملتی ہے۔

  • ترکیہ بھی جوہری طاقت رکھنے والے ممالک کی صف میں شامل

    ترکیہ بھی جوہری طاقت رکھنے والے ممالک کی صف میں شامل

    انقرہ: ترکیہ نے روس کے تعاون سے تعمیر کیے گئے ملک کے پہلے جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔

    ترک خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق جمعرات کو ترک صدر رجب طیب ایردوان نے پہلی بار اکویو پاور پلانٹ کو جوہری ایندھن کی ترسیل کی تقریب سے اپنے ورچوئل خطاب کے دوران کہا کہ ترکی 60 سال کی تاخیر کے بعد دنیا میں جوہری طاقت رکھنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے، اکویو پاور پلانٹ کو ہوا اور سمندر کے ذریعے جوہری ایندھن کی ترسیل کے ساتھ اس پلانٹ نے اب ایک جوہری پلانٹ کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔

    اکویو جوہری پلانٹ ترکیہ کے جنوبی صوبے مرسین میں تعمیر کیا گیا ہے جس کی پیداواری صلاحیت 4,800 میگاواٹ اور چار ری ایکٹرز تک متوقع ہے، جوہری پلانٹ اس سال کے آخر میں بجلی کی پیداوار شروع کرنے کے قابل ہوجائے گا۔

    یاد رہے کہ اکویو جوہری پلانٹ کے لیے ترکی اور روس کے درمیان ایک بین الحکومتی معاہدے پر مئی 2010 میں دستخط کیے گئے تھے اور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب 3 اپریل 2018 کو منعقد ہوئی تھی جس کے بعد پہلے یونٹ پر تعمیر شروع ہوئی۔

    ترک صدر طیب نے کہا کہ بہت سے اہم منصوبوں کی طرح اکویو کو فنانسنگ ماڈل کے ساتھ لاگو کیا گیا جو ہمارے قومی بجٹ پر بوجھ نہیں ہے اور روس کے ساتھ ہماری سب سے بڑی مشترکہ سرمایہ کاری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ترکیہ کی قدرتی گیس کی درآمدات کو سالانہ 1.5 ارب ڈالر تک کم کرنے میں کردار ادا کرے گا اور قومی آمدنی میں اضافے کا بھی باعث بنے گا۔

  • سعودی عرب میں 2000 سال قدیم رومی فوجی کیمپ کے آثار دریافت

    سعودی عرب میں 2000 سال قدیم رومی فوجی کیمپ کے آثار دریافت

    سعودی عرب: سعودی عرب کے لق و دق صحرامیں رومی عہد کا ایک چھوٹا اور دو بڑے فوجی کیمپ کے آثار دریافت کئے ہیں جو لگ بھگ 2000 سال قدیم ہیں۔

    جامعہ آکسفورڈ کے شعبہ آثارِ قدیمہ کے سائنسدانوں نے سیٹلائٹ سے ریموٹ سینسنگ کے دوران یہ اہم دریافت کی ہے۔ ماہرینِ آثار کے مطابق خیال ہے کہ اردن سے آنے والی رومن افواج جب سعودی عرب کی سرزمین پر آئیں تو اس وقت یہ فوجی کیمپ بنایا گیا تھا جو اب تک ہماری نظروں سے اوجھل تھا۔

    تحقیق ٹیم کے سربراہ ، ڈاکٹر مائیکل فریڈلے کے مطابق حتمی طور پر یہ تعمیرات رومیوں نے ہی بنائی ہیں۔ ڈاکٹر مائیکل کے مطابق مستطیل نما عسکری کیمپ کی تفصیل سائنسی جریدے ’اینٹی کوئٹی‘ میں شائع ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق ایک جانب سے کیمپ کے اندر جانے کا راستہ بھی بنایا گیا ہے۔

    ڈاکٹر فریڈلے کے مطابق ایک بڑا کیمپ مغربی جانب ہے جبکہ دو چھوٹے کیمپ اس کے مشرق میں دریافت ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق نباتین عہد سے تھا جو 106 عیسوی میں یورپ میں قائم کی گئی تھی۔ اسی عہد میں پیٹرا نامی آثار تعمیر کئے گئے تھے جو آج بھی اردن میں موجود ہیں اور عالمی شہرت رکھتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق اس تحقیق سے یورپی فتوحات اور مہمات کے نئے پہلو میں مدد مل سکے گی۔ تاہم یہ فوجی کیمپ عارضی طور پر قائم کئے گئے تھے۔ لیکن ہزاروں سال گزرنے کے باوجود یہ بھی ایک شاندار حالت میں موجود ہیں۔

  • پاکستان کے روس سے سستے داموں تیل کی خریداری کے مخالف نہیں، امریکا

    پاکستان کے روس سے سستے داموں تیل کی خریداری کے مخالف نہیں، امریکا

    واشنگٹن: امریکا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے روس سے تیل خریدنے کے معاہدے کی مخالف نہیں، ہر ملک اپنے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے معاہدے کرنے میں آزاد ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیا جب ان سے صحافی نے روس کے پاکستان کو سستے داموں پیٹرول کے پہلے آرڈر سے متعلق سوال کیا تھا۔

    امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ ہر ملک اپنے مفادات کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتا ہے اور یہ تو توانائی کی فراہمی کا معاملہ ہے۔ پاکستان بھی ایک خود مختار ملک ہے۔

    تاہم ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی بھی ضرورت ہے کہ روس کی پیٹرول سے خریداری صدر پوٹن کی جنگی جارحیت کو توانا کرنے کا سبب نہ بنے۔

    ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی بھی روس کو توانائی کی عالمی منڈی سے دور رکھنے کی کوشش نہیں کی لیکن یوکرین جنگ کے بعد حالات یکسر تبدیل ہیں اس کے باوجود کوئی ملک روس سے پیٹرول لینا چاہے تو یہ اس کی صوابدید ہے۔

    معاہدے کے تحت پاکستان روس سے صرف خام تیل خریدے گا۔ اگر پہلا لین دین آسانی سے مکمل ہوجاتا ہے تو درآمدات 100,000 بیرل یومیہ (bpd) تک پہنچنے کی توقع ہے۔

    یاد رہے کہ جی 7 گروپ اور امریکا سمیت کئی مغربی ممالک نے روس سے پیٹرول خریداری پر پابندی عائد کی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود بھارت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک سستے داموں پیٹرول خرید لے رہے ہیں اور اب اس فہرست میں پاکستان کا اضافہ بھی ہوگیا۔

  • سویڈن کا تحقیقی راکٹ، ناروے میں جاگرا

    سویڈن کا تحقیقی راکٹ، ناروے میں جاگرا

    سویڈن: سویڈن کا اڑایا ہوا ایک راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث ناروے کی حدود کے 15 کلومیٹر اندر جاگرا ، تاہم وہ غیرآباد علاقہ تھا۔

    سویڈن کے خلائی تحقیقی ادارے ’ایسرینج اسپیس سیںٹر‘ نے پیر کے روز یہ راکٹ اڑایا تھا جس پر بالخصوص ذراتی تحقی اور سیاروی تحقیق کے سائنسی آلات رکھے گئے تھے۔ منصوبے کے تحت اسے 250 کلومیٹر تک جانا تھا لیکن صرف 15 کلومیٹر کی بلندی پر ہی اس نےدوبارہ زمین کا رخ کرلیا۔

    تاہم ناروے نے اس راکٹ تجربے کی بروقت اطلاع نہ دینے پر اپنی خفگی کا اظہار کیا تھا۔ اگرچہ یہ مالسیلو کے ایک بے آباد خطے میں گرا تھا لیکن اطراف کی تباہی کا اندازہ لگانا ابھی باقی ہے۔
    اس راکٹ کا نام ٹیکس 58 رکھا گیا تھا جو یورپی خلائی ایجنسی نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔ ماہرین نے اسے ماحول دوست ٹیکنالوجی اور سیارہ جاتی تحقیق کے لیے بنایا تھا۔ دوسری جانب خلائی ایجنسی میں رابطہ افسر فلپ اولسن نے بتایا کہ راکٹ کی خرابی ہمارے پیشِ نظر تھی اور ناروے کو اس سے آگاہ کردیا گیا تھا۔

    تاہم ایسرینج اسپیس سینٹر نے منگل کے روز راکٹ کو اس کے مقام سے اٹھایا ہے جو اب بھی قدرے بہتر حالت میں ہے۔ اسے دوبارہ مرکز میں لاکرتجربے کی ناکامی کی وجہ جاننے کی کوشش کی جائے گی۔

    سویڈن کا خلائی تحقیقی راکٹ خرابی کے بعد ناروے کی حدود میں جاگرا۔

  • سوڈان خانہ جنگی میں 460 ہلاک، دو امریکی بھی شامل

    سوڈان خانہ جنگی میں 460 ہلاک، دو امریکی بھی شامل

    واشنگٹن: امریکہ نے سوڈان میں متحارب فریقوں کے درمیان خانہ جنگی کے میں دوسرے امریکی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

    عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جون کربی نے پریس کانفرنس میں سوڈان میں دوسرے امریکی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور لواحقین سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    اس سے قبل کربی نے گزشتہ جمعہ کو پہلے امریکی کی موت کا اعلان کیا تھا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سوڈان کی خانہ جنگی میں ایک امریکی افسوسناک واقعے میں مارا گیا۔ کربی نے متوفی کی شناخت نہیں کی تاہم اس کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔
    کربی نے کہا کہ امریکا نے سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے پیراملیشیا گروپ کی قیادت کو واضح طور پر کہا ہے کہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں، غیر جنگجوؤں، سماجی کارکنوں اور غیر ملکیوں کی حفاظت کریں۔

    کربی نے مزید کہا کہ ہم دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ جنگ بندی کو برقرار رکھیں اور اس کی مدت میں مزید توسیع کریں۔

    واضح رہے کہ 15 اپریل سے جاری فوج اور آر ایس ایف فورسز کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 460 افراد ہلاک اور 4000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

  • زلزلہ زدہ علاقوں میں خدمات؛ ترکیہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کو تمغہ حسن کارکردگی سے نواز دیا

    زلزلہ زدہ علاقوں میں خدمات؛ ترکیہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کو تمغہ حسن کارکردگی سے نواز دیا

    لاہور: ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ترکیہ حکومت کی جانب سے ’تمغہ حُسن کارکردگی‘ سے نوازا گیا۔

    ایوان صدر ترکیہ (انقرہ) میں منعقدہ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے47 رُکنی ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے ٹیم لیڈر اکرام الحق سبحانی نے صدر جمہوریہ ترکیہ رجب طیب ایردوان سے ’تمغہ حُسن کارکردگی‘ وصول کیا۔

    رجب طیب ایردوان نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ٹیم لیڈر کو تمغہ حُسن کارکردگی دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں خدمات پیش کرکے ترک عوام کے دل جیت لیے۔ ترکیہ حکومت اور عوام الخدمت فاؤنڈیشن اور پاکستانی بہن بھائیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اِس مشکل وقت میں اُن کا ساتھ دیا۔

    اس موقع پر اکرام الحق سبحانی نے رجب طیب ایردوان، ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان محبت کا لازوال رشتہ قائم ہے، اسی جذبے کے تحت دونوں ممالک کے عوام آفت کی کسی بھی گھڑی میں دل وجان سےایک دوسرے کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔

    الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ترکیہ حکومت کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کو ’تمغہ حُسن کارکردگی‘ ملنے پر الخدمت کے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن ٹیم کے رضاکاروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ترکیہ حکومت کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے لیے ’تمغہ حُسن کارکردگی‘ کا دیا جانا پوری قوم کے لیے باعث افتخار ہے۔
    واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن نےامدادی سرگرمیوں کےلیے ’’قرض بھی۔۔۔ فرض بھی‘‘ مہم کا آغاز کیا تھا۔

    وزارت داخلہ ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ (اے ایف اے ڈی) کی خواہش پر الخدمت کے رضاکاروں کی 47 رکنی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں روانہ کی گئی جسے اے ایف اے ڈی نے پاک 10 کا نام دیا۔ یہ ٹیم ملبے میں انسانوں کی تلاش کے جدید آلات سے لیس تھی۔

    الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے 10 دن زلزلہ متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور ملبے سے زخمیوں اور نعشیں نکالنے میں دنیا بھر سے آئی ریسکیو اینڈ سرچ ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ اِس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تازہ کھانا، خیمے، کمبل، کپڑے، ہائی جین کٹس اور ترپال بھی پہنچائے جاتے رہے۔

  • مودی سرکار کی عوام کو ایک اور دھوکا دینے کی تیاری

    مودی سرکار کی عوام کو ایک اور دھوکا دینے کی تیاری

    بھارتیہ جنتا پارٹی کی متعصب حکومت نے ایک بار پھر ہندو ووٹرز کے جذبات سے کھیلنے اور انہیں دھوکا دینے کی تیاری کر لی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں ایک فوجی ٹرک میں لگنے والی آگ کی ہزیمت مٹانے کے لیے مودی سرکار نے جعلی آپریشن کی تیاری کرلی جس کے تحت پہلے سے چھپائے گئے گولہ بارود کی برآمدگی ظاہر کی جائے گی۔