Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 164 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • مسجد الحرام میں والدین یکسوئی سےعبادت کریں اور بچے عملہ سنبھالے گا

    مسجد الحرام میں والدین یکسوئی سےعبادت کریں اور بچے عملہ سنبھالے گا

    مکہ معظمہ: مسجد الحرام میں پہلی بار بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے ایک پلے ایریا بنایا گیا جہاں بچوں کے سونے کا انتظام بھی ہے اس طرح والدین یکسوئی کے ساتھ عبادت کریں گے اور بچے تربیت یافتہ عملے کی نگرانی میں رہیں گے۔

    مسجد الحرام میں اب والدین اپنے کم عمر بچوں کو چائلڈ کیئر کے تربیت یافتہ عملے کے حوالے کرکے یکسوئی کے ساتھ عبادت کرسکیں گے اور بچے محفوظ جگہ پر کھیل و تفریح میں مشغول رہیں گے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں 6 برس سے کم عمر بچوں کے لیے ایک پلے ایریا بنایا گیا ہے جہاں 80 بچوں کی دیکھ بھال کا انتظام ہے۔ اس حصے میں بچوں کے جھولے اور کھلونوں کے علاوہ سونے کی جگہ بھی ہے۔

    یہ پلے ایریا باقاعدہ ایک ڈپارٹمنٹ کے ماتحت کام کرے گا۔ یہ مرکز 24 گھنٹے کھلا رہے گا جہاں کھیل و تفریح کے ساتھ بچوں کی مؤثر دیکھ بھال کے لیے تربیت یافتہ عملہ ہر وقت موجود ہوگا۔

    ابتدائی 3 گھنٹوں کے لیے یہ سہولت بالکل مفت ہے تاہم اس کے بعد سے گھنٹے کے حساب سے والدین کو فیس ادا کرنی ہوگی۔

  • عمران خان نے یقین دلایا ہے کہ وہ امریکا کے خلاف نہیں؛ امریکی رکن پارلیمنٹ

    واشنگٹن: امریکی رکن اسمبلی بریڈ شرمین نے اس تاثر کی تردید کی ہے کہ وہ امریکا میں عمران خان کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی حکمراں جماعت ڈیموکریٹ کے سینئر قانون ساز رکن بریڈ شرمین نے کہا ہے کہ سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ امریکا کے خلاف نہیں ہیں۔

    کیلیفورنیا سے کانگریس مین، بریڈ شرمین نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ وہ عمران خان کی پاکستان میں اقتدار میں دوبارہ آنے کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔

    تاہم بریڈ شرمین نے اس بات کی تصدیق کی کہ حال ہی میں انھوں نے عمران خان سے بات کی اور پاکستان میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

    بریڈ شرمین کے بقول گفتگو کے دوران عمران خان نے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔

    خیال رہے کہ بریڈ شرمین نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو لکھے گئے خط میں پاکستان میں سیاسی صورت حال اور گرفتاریوں کے تناظر میں مطالبہ کیا تھا کہ “پاکستانی حکام سے مبینہ بدسلوکی کی تحقیقات کرنے کے لیے تمام سفارتی ذرائع استعمال کریں اور ذمہ دار کو جوابدہ بھی ٹھہرایا جائے”۔

    بریڈ شرمین کی طرح افغانستان میں امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے چند بیانات سے یہ تاثر قائم ہوا کہ وہ پاکستان میں عمران خان کی سپورٹ کر رہے ہیں تاہم زلمے خلیل زاد نے بھی اس بات کی نفی کی تھی کہ وہ عمران خان کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت گرائے جانے سے قبل ایک جلسہ عام میں خط لہراتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے ہمیں دھمکی دی ہے۔ بعد ازاں انھوں نے اپنی حکومت کے خاتمے کو کئی بار امریکی سازش قرار دیا تھا۔

    تاہم بعد میں کچھ ایسی خبریں آنا شروع ہوئی تھیں کہ تحریک انصاف نے امریکا سے تعلقات کی بحالی کے لیے لابنگ فرم سے رجوع کیا ہے۔

    عمران خان اور تحریک انصاف کے مخالفین اور ناقدین کا کہنا ہے کہ بریڈ شرمین اور زلمے خلیل زاد کے ہمدردی بھرے بیانات اسی لابنگ کی ایک کڑی ہے۔

  • امریکی شہری نے لوگوں کی مدد کے لیے دو لاکھ ڈالر شاہراہ پر پھینک دیئے

    امریکی شہری نے لوگوں کی مدد کے لیے دو لاکھ ڈالر شاہراہ پر پھینک دیئے

    اوریگون: امریکہ میں ایک شخص نے لوگوں کی مدد اور خوشنودی کے لیے تیزرفتار شاہراہ پر دو لاکھ ڈالر بکھیر دیئے تاہم پولیس نے اس عمل کو خطرناک قرار دیا ہے۔

    اس واقعے کے بعد مصروف ترین شاہراہ پر گاڑیوں کی قطار لگ گئی اور لوگ سڑک پر بکھرے ہوئے ڈالر جمع کرنے میں مصروف ہوگئے۔ اس طرح گاڑیوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    اوریگن اسٹیٹ پولیس کے مطابق کولن ڈیوس مِک کارتھی نے انٹراسٹیٹ 5 پر یوجین کے علاقے کے پاس 192 میل کے نشان پر یہ رقم گاڑی کی کھڑکی سے باہر اڑائے تھے۔

    اگرچہ یہ ایک خطرناک عمل تھا لیکن کولِن پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔ اگرچہ اسے شاہراہ کے ٹریفک بہاؤ میں مداخلت اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کا جرم عائد کیا جاسکتا تھا۔ پولیس کے استفسار پر اس نے بتایا کہ یہ خطیر رقم اس کے اپنے اکاؤنٹ کی ہے اور وہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتا تھا۔

    پولیس نے کولن کو سمجھایا کہ اس طرح تیزرفتار شاہراہ پر رقم پھینکنے سے جان لیوا حادثات ہوسکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس نے مزید رقم نہ اڑانے کا ارادہ کیا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے عوام سے کہا ہے وہ ہائی وے پر رقم نہ تلاش کریں کیونکہ یہ ایک خطرناک عمل ہے۔

    تاہم پولیس نے بھی رقم تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں ایک ڈالر بھی نہ مل سکا۔

  • سوڈان میں اقتدار کی رسہ کشی میں فوج اور پیراملٹری فورس کی جھڑپیں؛ 56 ہلاک

    سوڈان میں اقتدار کی رسہ کشی میں فوج اور پیراملٹری فورس کی جھڑپیں؛ 56 ہلاک

    خرطوم: سوڈان میں پیرا ملٹری فورس نے بغاوت کردی جس پر فوج نے جوابی کارروائی کی اور دو دن میں دونوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک اور 600 کے قریب زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں بدامنی کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں ملکی فوج نے بغاوت کرنے والی پیرا ملٹری فورس کے ٹھکانوں پر بمباری بھی۔

    دوسری جانب فوجی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والی پیرا ملٹری فورس نے دعویٰ کیا کہ صدارتی مقام، خرطوم ہوائی اڈے اور دیگر اہم تنصیبات کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

    تاہم فوج نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغی فورس کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا ہے۔

  • مسٹر 10 پرسنٹ! میں کسی شخص یا ملک کیلیے لابنگ نہیں کرتا، زلمے خلیل زاد

    مسٹر 10 پرسنٹ! میں کسی شخص یا ملک کیلیے لابنگ نہیں کرتا، زلمے خلیل زاد

    واشنگٹن: امریکا کے افغانستان میں سابق نمائندے زلمے خلیل زاد نے سابق صدر آصف زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی ایک شخص یا کسی ملک کے لیے لابنگ نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کا ایجنٹ ہوں۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر زلمے خلیل زاد نے لکھا کہ میں پاکستان کے “مسٹر 10 پرسنٹ” کا جواب دینا چاہتاہوں کہ میں نے پاکستان کے تہرے بحران کے بارے میں اپنی مخلصانہ تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میں کسی شخص یا ملک کا ایجنٹ نہیں۔

    زلمے خلیل زاد نے مزید لکھا کہ پاکستان میں تہرا بحران جو بدقسمتی سے شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ میں نے تو اپنی سابق ٹوئٹ میں بس تجویز کیا تھا کہ پاکستان کو اس سے نمٹنے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔

    زلمے خلیل زاد نے لکھا کہ “مسٹر ٹین پرسنٹ” کو اپنے ملک کو سب سے پہلے رکھنا چاہیے اور بی بی (بے نظیر بھٹو) کی میراث کا احترام کرنا چاہیے تاکہ ایک ایسی تباہی کو روکا جا سکے جس کا سامنا ان (آصف زرداری) جیسے پوش لوگوں کو نہیں بلکہ پاکستانی عوام کو ہے۔

    امریکا کے افغانستان میں سابق نمائندے نے لکھا کہ یہ (آصف زرداری) جیسے لوگ بیرون ملک اپنے پوش گھروں میں منتقل ہوجائیں گے، غریب عوام کو یہی رہنا ہے اور انہیں ان مسائل کا سامنا کرنا ہوگا۔

    زلمے خلیل زاد نے اپنی تفصیلی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور ملک کے سیاسی رہنماؤں کو قانون کی حکمرانی کا عہد کرنا چاہیے، سپریم کورٹ کو تقسیم نہیں بلکہ اس کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔

    یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک ٹی وی شو میں دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ زلمے خلیل زاد تنخواہ دار آدمی ہے اور زلمے خلیل زاد کو کسی لابی نے عمران خان کی حمایت کے لیے راضی کیا ہوگا۔

    آصف زرداری نے یہ بیان زلمے خلیل زاد کی اس ٹوئٹ کے تناظر میں دیا تھا جس میں زلمے خلیل زاد نے بظاہر سیاسی بحران میں عمران خان کی حمایت کی تھی۔

  • دبئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی؛3 پاکستانی سمیت 16افراد جاں بحق

    دبئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی؛3 پاکستانی سمیت 16افراد جاں بحق

    ابوظہبی: دبئی کی ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کی چوتھی منزل میں ہولناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں جھلس کر 16 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے گنجان علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ رہائشیوں کو عمارت سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

    عمارت میں آگ بجھانے کے آلات اور ایمرجنسی انخلا کا انتظام نے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں جب کہ کچھ لاشیں بری طرح جھلس گئی تھیں۔
    فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ادارے کے امدادی رضاکاروں نے عمارت سے 16 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 9 زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، تفتیش جا رہی ہے۔ غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، 27 اموات

    بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، 27 اموات

    اسلام آباد / نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیلنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 27 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

    بھارتی ٹی وی کے مطابق مرکزی وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 7 سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ شرح 6.78 اور ہفتہ وار شرح 4.49 ریکارڈ کی گئی، کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 53 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 27 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
    بھارتی وزارت صحت کے مطابق کورونا وبا بننے کی شکل میں داخل ہوچکا ہے اور اگلے 10 سے 12 روز میں کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔

  • سوڈانی فوج کا صدارتی محل پر قبضے کا دعویٰ، خرطوم دھماکوں سے گونج اٹھا

    سوڈانی فوج کا صدارتی محل پر قبضے کا دعویٰ، خرطوم دھماکوں سے گونج اٹھا

    خرطرم: سوڈانی پیرا ملٹری گروپ آر ایس ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صدارتی محل پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ آرمی اور فورسز کے درمیان تناؤ تشدد میں تبدیل ہوگیا ہے۔

    مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت خرطوم میں صدارتی محل اور آرمی ہیڈ کوارٹرز کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے سنے گئے ہیں۔

    آر ایس ایف نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خرطوم، مروہ اور العبید کے ائرپورٹس کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے جبکہ خرطوم ائرپورٹ کے اندر اور باہر لڑائی بند کردی گئی ہے۔

    پیرا ملٹری فورسز کے مطابق وہ سوڈان آرمی کی وجہ سے جوابی اقدامات کررہے ہیں کیوں کہ آرمی نے ان کے بیس پر حملے کیے ہیں۔

    دوسری طرف سوڈان آرمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ خرطوم میں آر ایس ایف سے لڑائی کررہے ہیں اور یہ گروپ ملک کیخلاف دہشت گردانہ کارروائیاں کررہا ہے۔

    2021 میں بغاوت کے بعد سے آرمی کا سوڈان پر قبضہ ہے اور انہوں نے طویل عرصے تک صدر رہنے والے عمر البشیر کو حکومت سے باہر کیا تھا۔

  • خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ  کے فرش کی ٹھنڈک کا راز کیا ہے؟

    خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کے فرش کی ٹھنڈک کا راز کیا ہے؟

    مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کا فرش گرم ترین دنوں میں بھی ٹھنڈا رہنے کی وجہ سامنے آگئی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شدید گرمی میں بھی حرمین شریفین کے چمکتے فرش کی ٹھنڈک کی وجہ یونان سے لایا جانے والا منفرد خصوصیات رکھنے والا سنگ مرمر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یونان کے مشرقی جزیرے تھاسوس کی کان سے نکلنے والا خالص سفید اور چمک رکھنے کے باعث ’ سنو وائٹ ‘ کہلایا جانے والا سنگ مرمر سب سے کم گرمی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماربل فراہم کرنے والی کمپن کا کہنا ہے کہ اس سنگ مرمر کے ٹائلوں کی قیمت ڈھائی سو اور چار سو ڈالر فی مربع میٹر کے درمیان ہوسکتی ہے۔

    جنرل پریذیڈنسی میں حرمین شریفین کے تکنیکی، آپریشنل اور دیکھ بھال کے امور کے انڈر سیکریٹری جنرل انجینیئر فارس آل سعیدی کے مطابق تھاسوس سنگ مرمر شدید گرمی میں بھی انتہائی ٹھنڈا رہتا ہے یہاں تک کہ موسم گرما میں درجہ حرارت 50 سے 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے۔ حرمین شریفین کے 40 سے زیادہ انجینئرز اور ٹیکنیشنز 24 گھنٹے سنگ مرمر کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ماربل کی ہر ٹائل پانچ سینٹی میٹر موٹی ہوتی ہے۔ جو چیز سنگ مرمر کو نمایاں کرتی ہے وہ رات کے وقت اپنے نازک سوراخوں سے نمی جذب کرنے اور دن کے وقت اس نمی کو چھوڑنے کی اس کی صلاحیت ہے جس کی بدولت وہ زیادہ درجہ حرارت میں بھی ٹھنڈا رہتا ہے۔

    سنگ مرمر پتھر کے بڑے بلاکس کی شکل میں تھاسوس سے درآمد کیا جاتا ہے اور مکہ مکرمہ کی مساجد کی تعمیر و ترقی کی نگرانی کرنے والی ایک معروف کمپنی کے ذریعے سعودی عرب کے کارخانوں میں پروسیس کر کے تیار کیا جاتا ہے۔

  • سعودی عرب میں آسمانی بجلی گرنے سے حادثہ، کئی اونٹ ہلاک

    سعودی عرب میں آسمانی بجلی گرنے سے حادثہ، کئی اونٹ ہلاک

    ریاض:سعودی عرب میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے حادثے میں متعدد اونٹ ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قریبی علاقے میں ایک ٹرالر آسمانی بجلی گرنے کے بعد اونٹوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں سات اونٹ ہلاک ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تباہ ہونے والے ٹرالر اور مرنے والے اونٹوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے کے وقت علاقے میں آندھی چل رہی تھی اور شدید بارش ہو رہی تھی۔سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو طوفانی بارشوں کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ شہری خاص طورپر دوران سفر احتیاط سے کام لیں۔

    نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں درمیانی درجے سے لے کر شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ جازان، عسیر، الباحہ ، مکہ مکرمہ کے کچھ علاقوں مدینہ منورہ کے بلند مقامات پر مزید بارشیں ہوسکتی ہیں۔