Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 165 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • پلواما حملہ: مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلیے اپنے فوجی خود مروائے، سابق گورنر مقبوضہ کشمیر

    پلواما حملہ: مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلیے اپنے فوجی خود مروائے، سابق گورنر مقبوضہ کشمیر

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر نے انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کے لیے پلواما میں اپنے فوجی خود مروائے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال ملک نے انٹرویو میں مودی سرکار کی گھناؤنا روپ بے نقاب کردیا۔

    سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو پلواما میں ہونے والے ڈرامے کا علم تھا۔ اپنے فوجیوں کو مروانے کے بعد الزام پاکستان پر لگا دیا گیا۔ فوجیوں کی موت کا معاملہ اٹھایا تو وزیر اعظم نریندر مودی نے مجھے اس معاملے پر خاموش رہنے اور اس بات کا کسی سے بھی ذکر کرنے سے منع کیا۔ ۔ پلواما میں اپنے ہی فوجیوں کو مروانے کا مقصد بی جے پی الیکشن میں کامیاب کروانا تھا۔
    مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے بھی مجھے پلواما کے معاملے پر بات کرنے سے روکا۔ مجھے احساس ہوگیا کہ پلواما ڈرامے کا مقصد صرف اور صرف قتدار میں آنا تھا۔

    ستیہ پال ملک نے کہا کہ یہ بات کھل کر کہتا ہوں کہ وزیراعظم مودی کو کرپشن سے کوئی مسئلہ نہیں۔ مودی مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق جہالت اور بےخبری کی انتہا پر ہیں۔ مودی سرکار اور بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں سیاسی زلزلے کا باعث بن سکتے ہیں۔

    ستیہ پال ملک اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کے آخری گورنر تھے۔

  • رمضان کے 21 روز میں مسجد الحرام میں دو کروڑ سے زائد افراد کی آمد

    رمضان کے 21 روز میں مسجد الحرام میں دو کروڑ سے زائد افراد کی آمد

    الریاض: رمضان المبارک 1444 ہجری کے آغاز کے بعد سے اکیس روزے تک دو کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد نے مسجد الحرام میں نماز ادا کی۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کی جرنل پریزڈینسی کے سربراہ اور امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ رمضان المبارک کے آغاز سے اکیسویں روزے تک 2 کروڑ دس لاکھ سے زائد افراد مسجد الحرام میں نماز ادائیگی کے لیے آئے۔

    انہوں نے بتایا کہ ان میں سے بیشتر عمرہ زائرین تھے جن کی کثیر تعداد غیر ملکی تھی۔

    عرب میڈیا کی ایک اور رپورٹ میں وزارت خارجہ اور وزارت حج و عمرہ کے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں اب تک گیارہ لاکھ 49 ہزار سے زائد مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

  • افغانستان کے مسئلے پر چین نے اپنا 11 نکاتی موقف جاری کردیا

    افغانستان کے مسئلے پر چین نے اپنا 11 نکاتی موقف جاری کردیا

    بیجنگ: چین نے افغانستان کے مسئلے پر اپنا 11 نکاتی موقف اعلامیے کی صورت میں جاری کردیا ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ 11 نکاتی اعلامیہ جس کا عنوان “افغان مسئلے پر چین کا مؤقف” ہے، میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی حیثیت مختلف ممالک کے درمیان جیو پولیٹیکل کھیل کے بجائے تعاون کے ایک پلیٹ فارم کی ہونی چاہیے اور چین ان تمام منصوبوں اور اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے سازگار ہوں۔

    اس میں یہ بھی کہا گیا کہ چین افغانستان کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا، افغان عوام کے آزادانہ انتخاب کا اور افغانستان کے مذہبی عقائد اور قومی رسم و رواج کا احترام کرتا ہے۔ چین کبھی بھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا اور نہ ہی کبھی خود غرضی اور نہ ہی افغانستان پر اپنے اثر و رسوخ کی کوشش کرے گا۔

    مزید یہ کہ چین افغانستان میں اعتدال پسند اور دانشمندانہ طرز حکومت کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ افغانستان ایک جامع سیاسی ڈھانچہ تشکیل دے گا اور اعتدال پسند اور دوراندیشی پر مبنی ملکی اور خارجہ پالیسیاں اپنائے گا۔ علاوہ ازیں افغان عبوری حکومت خواتین، بچوں، اقلیت اور نسلی گروپوں سمیت تمام شہریوں کے بنیادی حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گی۔

    موقف میں یہ بھی کہا گیا کہ افغانستان کو خود مختار اور پائیدار ترقی میں مدد کے لیے چین افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کے لیے اپنی پوری کوشش جاری رکھے گا، امداد کے وعدوں کو پورا کرے گا، اقتصادی، تجارت اور سرمایہ کاری میں مسلسل پیش رفت کو فروغ دے گا اور طبی دیکھ بھال، غربت کے خاتمے، زراعت، اور قدرتی آفات کی روک تھام اور دیگر مسائل کی کمی میں تعاون کرے گا۔

    مزید برآں چین بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں افغانستان کی شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے اور علاقائی اقتصادی تعاون اور رابطے میں افغانستان کے انضمام کی حمایت کرتا ہے جو اسے “land-locked” سے “land-linked” میں بدل دے گا۔

    دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا کہ چین کو امید ہے کہ افغانستان تمام دہشت گرد قوتوں بشمول ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف بڑے عزم کے ساتھ موثر اقدامات کرے گا اور شہریوں، اداروں اور چین اور دیگر ممالک کے منصوبوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

    چین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی دونوں سطحوں پر انسداد دہشت گردی سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنائے اور افغانستان کو اس حوالے سے انتہائی ضروری سامان، آلات اور تکنیکی مدد فراہم کرے۔ چین نے عالمی برادری سے دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف افغانستان کی لڑائی کی حمایت کرنے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے راستے بند کرنے، دہشت گردوں کی بھرتی اور سرحد پار نقل و حرکت کو روکنے کے لیے اس کے فعال اقدامات کا بھی مطالبہ کیا۔

    چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے ساتھ اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرے کیونکہ اسی نے ہی افغان مسئلہ پیدا کیا اور یہ سب سے بڑا بیرونی عنصر ہے جو افغانستان میں انسانی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

    چین نے نشاندہی کی کہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ممالک کو افغانستان اور اس کے پڑوس ممالک میں فوجی تنصیبات کو دوبارہ تعینات کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ چین نے افغانستان کے انسانی اور پناہ گزینوں کے مسائل کے حل میں سہولت فراہم کرنے اور منشیات کے خلاف افغانستان کی جنگ کی حمایت کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔

  • رکن کانگریس کا پی ٹی آئی کیخلاف ‘سیاسی انتقامی کارروائیوں’ پر جوبائیڈن انتظامیہ کو مراسلہ

    رکن کانگریس کا پی ٹی آئی کیخلاف ‘سیاسی انتقامی کارروائیوں’ پر جوبائیڈن انتظامیہ کو مراسلہ

    واشنگٹن: امریکی کانگریس رکن بریڈ شرمین نے ایک مراسلہ شیئر کیا جس میں انہوں نے سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کو “پاکستان میں جمہوریت” اور خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف مبینہ طور پر “سیاسی انتقامی کارروائیوں” سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

    11 اپریل کو لکھے گئے ایک مراسلے میں کیلیفورنیا کے قانون ساز نے جوبائیڈن سے کہا ہے کہ امریکی سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے پاکستانی حکام پر زور دیا جائے کہ وہ مبینہ زیادتیوں کی تحقیقات کریں اور ذمہ دار کو جوابدہ ٹھہرائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ’میں حکام پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آگے بڑھنے والی سیاسی شخصیات یا شہری جو محض (احتجاجی) مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں، انہیں جمہوریت مخالف نتائج کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔”

    بریڈ شرمین نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف درج کیے گئے “متعدد مقدمات”، ’سیاسی شخصیات جیسے کہ شہباز گل اور صحافی جمیل فاروقی پر مبینہ تشدد اور جنسی زیادتی‘، ’عمران خان کے حمامیوں کے خلاف طاقت کا استعمال‘، انسداد دہشت گردی کے خلاف مظاہریں کی گرفتاری سمیت “آزادی اظہار پر پابندی‘ مسائل کی نشاندہی کی۔

    انہوں نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے اس بیان پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو سیاسی میدان سے ختم کر دیا جائے گا۔ مراسلے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات میں تاخیر کا بھی ذکر کیا گیا اور اسے “جمہوری عمل کو ختم کرنے کی ایک اور کوشش” قرار دیا۔

  • سعودی عرب میں رمضان سیزن لگانے والے 1704 بھکاری پکڑے گئے

    سعودی عرب میں رمضان سیزن لگانے والے 1704 بھکاری پکڑے گئے

    ریاض: سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ماہ رمضان المبارک میں بھکاریوں کا روپ دھار کر عازمین اور لوگوں سے پیسے بٹورنے والے 1704 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق بھکاریوں کے خلاف آپریشن یکم رمضان سے بیس رمضان تک کیا گیا جس کے دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ چندے یا عطیات کیلیے چلائی گئی 47 جعلی مہم کو بھی ناکام بنایا گیا۔

    محکمہ پبلک سییکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے عمرہ سیکیورٹی فورسز کے عہدیداران کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ منفی اور جعلی طریقوں سے شہریوں کو بے وقوف بنانے والوں کے خلاف ایکشن کیا جارہا ہے جس میں بھکاریوں کو پکڑنا بھی شامل ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ عمرہ سکیورٹی فورسز نے ماہ رمضان میں اپنے طے کردہ اہداف حاصل کیے جبکہ ہماری فورسز رمضان کے آخری عشرے میں بھی ہر قسم کے چلینجز سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں۔

  • ایرانی وفد سفارتی مشن کی بحالی کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا

    ایرانی وفد سفارتی مشن کی بحالی کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا

    ریاض: ایرانی وفد سعودی عرب میں اپنے سفارتی مشن کی بحالی کیلئے دارالحکومت ریاض پہنچ چکا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سات سال سے تعلقات کشیدہ رہنے کے بعد ایرانی وفد سعودی عرب میں سفارتی مشن کی بحالی کیلئے ریاض پہنچا ہے۔

    کچھ دن پہلے سعودی وفد نے بھی ایران میں سفارتی مشن کی بحالی کیلئے تہران کا دورہ کیا تھا۔ اس سے قبل چین میں دونوں حکومتوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی تھی جس میں خطے میں امن اور استحکام لانے کے عزم کا ظاہر کیا گیا تھا۔
    ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی سرگرمیاں بحال کرنے کے معاہدے پر عمل درآمد کے مطابق ایرانی تکنیکی وفد بدھ کی دوپہر ریاض پہنچا اور سعودی حکام نے اس کا استقبال کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وفد ریاض میں سفارت خانہ اور جدہ میں قونصل خانے کے ساتھ ساتھ اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کی مستقل نمائندگی کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔

  • میری حکومت کے بعد امریکا دنیا بھر میں اپنا اثرورسوخ کھو بیٹھا؛ ٹرمپ

    میری حکومت کے بعد امریکا دنیا بھر میں اپنا اثرورسوخ کھو بیٹھا؛ ٹرمپ

    واشنگٹن: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میری حکومت کے خاتمے کے بعد فرانس جیسا دوست بھی چین کے کیمپ میں چلا گیا۔

    فرد جرم عائد ہونے اور گرفتاری کے بعد پہلی بار امریکی نیوز چینل فوکس نیوز کو انٹرویو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون میرا بہترین دوست ہوا کرتا تھا لیکن اب وہ امریکا سے دور ہو کر چین کے ساتھ پینگیں بڑھا رہے ہیں۔

    سابق صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جب سے میری حکومت ختم ہوئی ہے امریکا کا دنیا میں اثر و رسوخ ختم ہوگیا۔ موجودہ حکومت نے امریکا کی جغرافیائی اور سیاسی قوت کو ختم کردیا۔

    سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جس کی ایک مثال فرانسیسی صدر کی چین سے قربتیں ہیں جو میرے زمانے میں امریکا کا بہترین دوست ہوا کرتا تھا۔

    یاد رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے گزشتہ ہفتے چین کے سرکاری دورے پر پہنچے اور پریس کانفرس میں یورپیوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ خود کو امریکی خارجہ پالیسی میں جکڑے نہ رکھیں۔

    ایک صحافی کے جواب میں فرانسیسی صدر میکرون نے یہ بھی کہا تھا کہ یورپی ممالک کو تائیوان کے معاملے پر چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں نہیں پھنسنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ چین نے تائیوان پر کنٹرول حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکی حکومت نے اپنے دفاع میں تائیوان کی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

  • بھارتی ریاست پنجاب کے فوجی اڈے میں فائرنگ؛ 4 اہلکار ہلاک

    بھارتی ریاست پنجاب کے فوجی اڈے میں فائرنگ؛ 4 اہلکار ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست پنجاب میں فوجی اڈے میں فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی فوج کی ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدھ کی صبح بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈہ میں پنجاب ملٹری اسٹیشن کے آفیسرز میس میں فائرنگ اندر سے ہی کی گئی۔

    ابتدائی تفتیش میں فائرنگ کے واقعے میں دہشت گردی کے عنصر اور بیرونی حملہ آوروں کے ملوث ہونے کا تاثر زائل ہوگیا۔ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے چاروں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل اسی ملٹری اسٹیشن سے ایک سرکاری رائفل اور 28 راؤنڈز غائب ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے واقعے میں اس اسلحے کے استعمال کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    ریاست پنجاب میں سکھ برادری بھارت سے آزادی کے لیے اور نئے ملک ’ خالصتان ‘ کے لیے دہائیوں سے متحرک اور سرگرم تحریک چلا رہی ہے۔ فوجی اڈے میں فائرنگ پر اس پہلو سے بھی تفتیش کی جارہی ہیں۔

    بھارتی فوج کی کوئیک رسپونس ٹیم نے فوجی اڈے کی ناکہ بندی کردی اور سرچ آپریشن کیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    بھٹنڈہ کے سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پولیس کی ٹیمز فوجی اڈے کے باہر انتظار کررہی ہیں تاہم فوجی حکام نے پولیس ٹیمز کو تحقیقات کے لیے اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔

    فائرنگ کے واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

  • مسجد اقصٰی میں یہودیوں کے داخلے پر عید تک پابندی

    مسجد اقصٰی میں یہودیوں کے داخلے پر عید تک پابندی

    مقبوضہ بیت المقدس:
    یہودیوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر رمضان کے آخرے روزے تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں یہودیوں پر مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    بینا میں کہا گیا ہے کہ یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام تک یہودی زائرین اور سیاحوں کے آنے پر پابندی رہے گی۔
    واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں اسرائیل رمضان کے آخری 10 دنوں میں احاطے میں یہودیوں کے آنے پر پابندی لگاتا آیا ہے۔ گذشتہ ہفتے مسجد اقصٰی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کے نتیجے میں غزہ، لبنان اور شام سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے گئے تھے جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی فضائی حملے کیے۔

  • کویت میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیار کردہ نیوز اینکر متعارف

    کویت میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیار کردہ نیوز اینکر متعارف

    کویت سٹی: کویت نے نیوز اینکرز کے پیشے میں ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیار کردہ نیوز اینکر متعارف کرائی ہے جو نیوز بلیٹن پیش کرے گی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کویت نیوز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے سنہرے بالوں والی نیوز اینکر کی نقاب کشائی کی جس کا نام ’فدھا‘ رکھا گیا۔

    فدھا نے کالے رنگ کی جیکٹ اور سفید ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔ اے آئی اینکر کویتی لہجے میں نیوز بلیٹن پیش کرے گی۔ کمپیوٹرائزڈ نیوز اینکر کو کویت نیوز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں متعارف کرایا۔

    کویت نیوز، کویت ٹائمز کا ایک منسلک میڈیا ہاؤس ہے جو 1961 میں انگریزی زبان کے پہلے روزنامہ کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ اس کے ڈپٹی ایڈیٹر عبداللہ بوفتین نے بتایا کہ فدھا جو کلاسیکی عربی میں کویتی لہجے میں بات کرسکتی ہے، ٹویٹر پر نیوز بلیٹن پیش کرے گی اور پبلشر کو نئے اور جدید مواد پیش کرنے کے مواقع فراہم کرے گی۔