Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 172 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • 500 روپے کی لاٹری خریدنے والا 5 کھرب کا مالک بن گیا

    500 روپے کی لاٹری خریدنے والا 5 کھرب کا مالک بن گیا

    واشنگٹن: امریکا میں ایک شخص پر قسمت ایسی مہربان ہوئی کہ 500 روپے( 2 ڈالر) کے ٹکٹ پر5 کھرب (2 ارب ڈالر) سے زیادہ کی لاٹری نکل آئی۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لاٹری بیچنے والے ادارے کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ لاٹری جیتنے والے شخص کا نام ایڈون کاسترو ہے۔ لاٹری جیتنے والے شخص کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

    ایڈون کاسترو نے نومبر 2022 میں لاٹری کا ٹکٹ 500 روپے( 2 ڈالر) کا خریدا تھا۔ یہ لاٹری امریکا کی 45 ریاستوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ کولمیبا ، پورٹو ریکو اور ورجن آئی لینڈز میں بھی کھیلی جاتی ہے اور انتہائی مقبول ہے۔

  • ترکیہ، شام زلزلے میں اموات 40 ہزاراور نقصان 84 ارب ڈالر سے زائد؛ 70 لاکھ بچے متاثر

    ترکیہ، شام زلزلے میں اموات 40 ہزاراور نقصان 84 ارب ڈالر سے زائد؛ 70 لاکھ بچے متاثر

    انقرہ / دمشق: ترکیہ اور شام میں 6 فروری میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ دونوں ملکوں میں زلزلے سے 84 ارب ڈالر نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے 37 ہزار 400 سے زائد جبکہ شام میں 5 ہزار 800 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سیکڑوں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو زندہ نکالنے کی امیدیں معدوم ہوتی جارہی ہیں۔

    اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے اعداد و شمار کے تحت ترکیہ میں 4.6 ملین اور شام میں 2.5 ملین بچے متاثر ہوئے ہیں جن میں کچھ جاں بحق، زیادہ تر یتیم اور کئی بے گھر ہوگئے جب کہ دودھ اور کھانے پینے کی اشیا کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

  • امریکا کا شام میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

    امریکا کا شام میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

    واشنگٹن: امریکا نے شام میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں بغیر پائلٹ کا ایرانی ڈرون فوجی اڈے کی جاسوسی کی کوشش کررہا تھا جسے مار گرایا گیا ہے۔

    سینٹ کام نے ڈرون کو تباہ کرنے کی تصویر بھی شئیر کی۔ اس سے قبل امریکی حکام ایران کی جانب سے یوکرین جنگ میں روس کو ڈرون فراہم کرنے کا دعویٰ بھی کرچکے ہیں۔ ایران نے امریکی دعوؤں کی تردید کی ہے۔

  • چاکلیٹ کے برتن میں مزدوروں کے گرنے کے سبب کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد

    چاکلیٹ کے برتن میں مزدوروں کے گرنے کے سبب کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد

    پینسلوینیا: چاکلیٹ کے بڑے برتن میں دو مزدوروں کے گرنے کے سبب مشہور چاکلیٹ بنانے والی کمپنی پر 14 ہزار 500 ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

    امریکا کی اوکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن (اوشا) کے مطابق جون 2022 میں پینسلوینیا میں قائم ایم اینڈ ایم/مارس کی فیکٹری میں پیش آنے والے اس حادثے میں مزدوروں کو چاکلیٹ کی ان ٹنکیوں میں کام کرنے کی اجازت نہیں تھی اور اس حوالے سے ان کی حفاظتی تربیت بھی نہیں ہوئی تھی۔

    اوشا کے آفیشلز کا کہنا تھا کہ ایلزبیتھ ٹاؤن کے علاقے میں قائم فیکٹری میں مرمتی کام انجام دیتے ہوئے دونوں مزدور جزوی طور پر بھرے ہوئے ٹینک میں گِرے۔
    آفیشلز کے مطابق ایمرجنسی عملے نے دونوں افراد کو ٹینک کا نچلا حصہ کاٹ کر نکالا اور دونوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • سعودی عرب کی پہلی خاتون خلانورد 10 روزہ خلائی مشن پرجائیں گی

    سعودی عرب کی پہلی خاتون خلانورد 10 روزہ خلائی مشن پرجائیں گی

    ریاض: سعودی عرب نے پہلی خاتون خلانورد ریانا برناوی کو خلائی مشن پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کا 10 روزہ خلائی مشن AX-2 رواں برس کے وسط میں روانہ ہوگا۔ اس خلائی مشن کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار سعودی عرب کی پہلی خاتون خلانورد بھی خلا میں جائیں گی۔

    سعودی عرب کا یہ خلائی مشن امریکی ریاست فلوریڈاکے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوگا جس میں خلانورد علی القرنی کے ساتھ پہلی سعودی خاتون خلانورد ریانا برناوی بھی ہوں گی۔

    خیال رہے کہ خلا میں جانے والا یہ سعودی عرب کا پہلا خلائی مشن نہیں۔ 2018 میں سعودی عرب نے ایک خلائی پروگرام ترتیب دیا اور گزشتہ سال خلابازوں کو خلا میں بھیجا تھا۔

  • ترک صدرنے زلزلہ زدگان کی نومولود کے کان میں اذان دی اورنام رکھا، ویڈیو وائرل

    ترک صدرنے زلزلہ زدگان کی نومولود کے کان میں اذان دی اورنام رکھا، ویڈیو وائرل

    استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے استنبول کے ایک اسپتال میں زلزلے سے متاثرہ خاندان کی پیدا ہونے والی نوزائیدہ بچی کے کان میں اذان دی اور اس کا نام عائشہ بتول رکھا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے استنبول کے اسپتالوں کا دورہ کیا اور زخمی زلزلہ زدگان کی عیادت کی۔ مریضوں کی دلجوئی کے دوران ترک صدر گھل مل گئے اور انتظامیہ کو مریضوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی ہدایت کی۔

    اس دوران ایک ماں نے ترک صدر سے اپنی نومولود بیٹی کے کان میں اذان دینے اور نام رکھنے کی فرمائش کردی جس پر صدر طیب اردوان نے بچی کے کان میں اذان کہی۔ بچی ترک صدر کی گود میں پُرسکون رہی۔

    ترک صدر نے اذان دینے کے بعد بچی کے لیے نام عائشہ بتول پسند کیا اور تین بار بچی کو مخاطب کرکے عائشہ بتول کہا۔ نومولود کی والدہ نے بھی اس نام کو پسند کیا اور ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے ہلاکت خیز زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے صرف ترکیہ میں 10 صوبوں میں 13 ملین افراد متاثر ہوئے اور 30 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔

  • جاسوسی غبارے؛ امریکا نے چین کی فوج سے منسلک 6 اداروں پر پابندی لگا دی

    جاسوسی غبارے؛ امریکا نے چین کی فوج سے منسلک 6 اداروں پر پابندی لگا دی

    واشنگٹن: امریکی فضاؤں میں جاسوسی غبارے بھیجنے پر صدر جوبائیڈن نے چین کی فوج سے منسلک 6 اہم اداروں پر پابندی عائد کردی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے کامرس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے چین کی 5 کمپنیوں اور ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔

    امریکا نے جن کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے وہ چین کے نگرانی کے بیلون پروگرام سے منسلک تھے۔ ان سب کو امریکا میں بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔ بلیک لسٹ میں نانگ یانگ ایوی ایشن ٹیکالوجی اور ڈونگ گوانگ لنگ کونگ ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔

  • ترکیہ؛104 گھنٹے بعد ملبے سے تلاوت کرتا ہوا شخص زندہ مل گیا

    ترکیہ؛104 گھنٹے بعد ملبے سے تلاوت کرتا ہوا شخص زندہ مل گیا

    ترکیہ میں ملبے تلے دبے ایک شخص کو 104 گھنٹوں بعد اس حال میں زندہ نکالا گیا کہ قرآن پاک کی روشن آیات اس کے زبان پر مسلسل جاری تھیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور اب بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس دوران ایسے معجزات بھی سامنے آرہے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

    ایسے ہی ایک واقعے میں 104 گھنٹے بعد 47 سالہ شخص کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹا کر جب اس تک پہنچے تو اس کی آنکھیں بند تھیں اور وہ ملبے میں بری طرح دبے ہونے کے باوجود تلاوت کلام پاک میں مشغول تھا۔

  • جنوبی افریقا کے سب سے مقبول گلوکار شو سے قبل حملے میں ہلاک

    جنوبی افریقا کے سب سے مقبول گلوکار شو سے قبل حملے میں ہلاک

    ڈربن: جنوبی افریقا کے مقبول ترین ریپرز میں سرفہرست کیرنن فوربس ایک نائٹ کلب میں داخل ہونے سے قبل ہونے والے حملے میں ہلاک ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق AKA کے نام سے شہرت رکھنے والے جنوبی افریقا کے مقبول ترین ریپر 35 سالہ کیرنن فوربس ڈربن کے ساحل پر بنے نائٹ کلب میں سالگرہ کی تقریب میں پرفارمنس کے لیے پہنچے تھے۔

    کیرنن فوربس اپنے دوست کے ہمراہ کار پارک کرکے نائٹ کلب میں داخل ہی ہونے والے تھے کہ پیدل حملہ آور نے ان پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں فوربس اور ان کے دوست موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
    فائرنگ کے بعد حملہ آور پیدل ہی فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ تاحال قتل کے محرکات کا بھی تعین نہیں ہوسکا ہے۔

    کیرنن فوربس کے والدین نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں اپنے بیٹے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے لیے کیرنن فوربس ایک بیٹا، بھائی، پوتا، بھتیجا، کزن اور دوست تھا اور سب سے اہم وہ اپنی پیاری بیٹی کائرو کا باپ تھا۔

    فوربس نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز ریپ گروپ Entity سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے۔ انھوں نے امریکا میں بلیک انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن (BET) ایوارڈ اور MTV یورپ میوزک ایوارڈ کے لیے متعدد نامزدگیاں حاصل کیں۔

    خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں قتل کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور فائرنگ کے واقعات عام ہیں۔جنوبی افریقا میں بندوق کے تشدد کو کم کرنے کے لیے کام کرنے والے ادارے چیریٹی گن فری نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں روزانہ 30 افراد فائرنگ کے واقعات میں قتل ہوتے ہیں۔

  • ترکیہ میں ہوٹل کے ملبے میں کالج کی والی بال ٹیم کی تلاش؛ 3 لاشیں برآمد

    ترکیہ میں ہوٹل کے ملبے میں کالج کی والی بال ٹیم کی تلاش؛ 3 لاشیں برآمد

    انقرہ: ترکیہ میں ریسکیو ٹیم ایک ہوٹل کے ملبے میں کالج کی والی بال ٹیم کو تلاش کر رہے ہیں اور اب تک تین لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی قبرص کے علاقے ادیامان میں واقع آئس ہوٹل بھی زلزلے میں ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ اس ہوٹل میں کالج کی والی بال ٹیم اور ان کے اساتذہ پر مشتمل 39 افراد کا گروپ قیام پذیر تھا۔

    سات منزلہ ہوٹل میں فاماگوستا ترک معارف کالج کی لڑکے اور لڑکیوں کی والی بال ٹیم کے اساتذہ کے ساتھ موجودگی کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی ملبے کے ڈھیر کے نزدیک مایوسی کے عالم میں بیٹھے ہیں۔