Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 173 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • روشن مثال؛پاکستانی نے زلزلہ متاثرین کی خاموشی سے اربوں روپے کی امداد کردی

    روشن مثال؛پاکستانی نے زلزلہ متاثرین کی خاموشی سے اربوں روپے کی امداد کردی

    انقرہ: ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے میں 20 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ایسے میں دنیا بھر سے امداد بھی کی جا رہی ہے تاہم ایک پاکستانی نے متاثرین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے شاندار طریقے سے امداد کی نئی مثال قائم کردی۔

    ٹی آر ٹی نیوز کے مطابق امریکا میں ترک سفارت خانے میں آکر ایک پاکستانی شخص نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے 30 ملین ڈالرز جو پاکستانی 8 ارب اور 50 کروڑ بنتے ہیں،خاموشی سے عطیہ کردیے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں شہید مقبول بٹ کی برسی پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر میں شہید مقبول بٹ کی برسی پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں غیور کشمیریوں نے حریت رہنما شہید مقبول بٹ کی 39 ویں برسی بھارتی فوج کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے منائی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت پسند جماعت جموں کشمیر نیشنل لبریشن فرنٹ اور سیاسی جماعت جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے بانی صدر مقبول بٹ کی 39 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

    مقبول بٹ کو بھارت میں 11 فروری 1984 کو حریت پسندی اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر کی پاداش میں تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا۔ بھارتی فوج نے سمجھا تھا کہ پھانسی سے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد ختم ہوجائے گی لیکن وہ آج مزید توانا ہوچکی ہے۔

    آل حریت پارٹیز نے مقبول بٹ کی برسی پر وادی بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس پر بھارتی فوج اور پولیس نے دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کرنے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔

    غیور کشمیریوں نے بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں اور دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور جگہ جگہ شہید رہنما کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے۔

    حریت رہنماؤں نے یادگاری اجتماعات میں شہید مقبول بٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

  • جنگی جنون میں مُبتلا بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش ناکام

    جنگی جنون میں مُبتلا بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش ناکام

    اسلام آباد: طاقت کے نشے میں چور مودی سرکار کو ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    خُفیہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے ایک بار پھر ایشیا کے امن کو تباہ کرنے کے درپے پر ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    مُودی سرکار 14 فروری کو پلوامہ حملے کی چوتھی برسی پر اُسی طرز کا ایک اور ڈرامہ رچانے جا رہی ہے جس کے تحت کشمیر کے جنوبی اضلاع پلوامہ، کلگام، انتناگ اور شوپیاں میں بارُود سے لیس دھماکہ خیز گاڑیوں کے طرز کا حملہ کیا جانا ہے۔
    یہ خبر پڑھیں : انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب کردیا

    ان اضلاع میں مودی سرکار اپنے ہی فوجی اہداف پر کسی نوجوان سے خود کش حملہ کرائے گی اور الزام پاکستان اور ISI پر تھوپے جانے کی قوی اطلاعات ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارت کی 9 ریاستوں میں اس سال انتخابات ہونا ہیں اور مودی سرکار انتخابات کا وقت آتے ہی پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے۔ فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان مخالف جذبات اُبھار کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔

    مودی سرکار کو اس چیز کی بھی پروا نہیں کہ اپنے اس ناپاک مقصد کے حصول کے لیے مُودی سرکار کو کتنے ہی فوجی کیوں نہ مروانا پڑیں۔

    یاد رہے کہ پلوامہ میں 14 فروری 2019 کو بھارتی فوج کے قافلے پر خود کش حملے میں 40 اہلکار مارے گئے تھے اور 35 زخمی ہوئے تھے۔

  • ترکیہ، شام میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے میسی سامنے آگئے

    ترکیہ، شام میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے میسی سامنے آگئے

    ارجنٹینا کو عالمی کپ جتوانے والے لیونل میسی نے شام اور ترکیہ میں آئے تباہ کن زلزلوں سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی امداد کیلئے سامنے آگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشہور فٹبال کھلاڑی لیونل میسی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 3.5 ملین یورو یعنی پاکستان روپوں میں (1 ارب ایک کروڑ 70 لاکھ) امداد کا اعلان کیا ہے۔

    میسی کی فاؤنڈیشن کی جانب سے امداد کے اعلان کے بعد شائقین انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔

  • مودی پردستاویزی فلم، بھارت میں بی بی سی پرپابندی کی درخواست مسترد

    مودی پردستاویزی فلم، بھارت میں بی بی سی پرپابندی کی درخواست مسترد

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے برطانوی نشریاتی ادارے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے پرمکمل پابندی عائد کرنے کی درخواست ہندوانتہا تنظیم نے دائر کی تھی۔ درخواست میں بی بی سی کی رپورٹنگ اور دستاویزی فلموں کو ’ بھارت مخالف‘ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    بی بی سی نے وزیراعظم نریندری مودی کے 2002 میں گجرات کے مسلم کش فسادات میں کردار سے متعلق دستاویزی فلم ’ انڈیا؛ دا مودی کوئسچن‘ نشر کی تھی جس میں حملوں کے دوران اپنے پیاروں کو کھو دینے والے مسلمان خاندانوں کے انٹرویوز شامل تھے۔ وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔
    سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ہندو انتہا پسند تنظیم کے صدر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے بالکل غلط فہمی اور میرٹ کے خلاف قرار دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں کہ ہم مکمل سینسر شپ عائد کردیں۔

  • سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کے گھر سے خفیہ دستاویزات برآمد

    سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کے گھر سے خفیہ دستاویزات برآمد

    انڈیانا: سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کے گھر سے خفیہ دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے نے سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کے گھر کی تلاشی کے دوران خفیہ دستاویزات برآمد کرلیں۔

    مائیک پینس کے مشیر ڈیوین اومیلی کا کہنا ہے کہ امریکی تحقیقاتی ادارے کو سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کی رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران خفیہ نشانات کے ساتھ ایک اضافی دستاویز ملی ہے۔

  • یوکرین کا روس کے 61 میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنانے کا دعویٰ

    یوکرین کا روس کے 61 میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنانے کا دعویٰ

    کیف: یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روس کی جانب سے داغے گئے 71 میزائلوں میں سے 61 کو فضا میں ہی مار گرایا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیہل نے کہا ہے کہ روس کے 8 سے زائد جنگی طیاروں نے یوکرین پر 71 میزائل داغے جن میں سے بیشتر کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا۔

    یوکرین کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں نے بحیرہ کیسپین اور روس کے شہر وولگوڈونسک سے پرواز بھری تھی جب کہ بحری جہاز سے کروز میزائل بھی داغے گئے۔
    تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یوکرین سرزمین پر گرنے والے 10 کے قریب میزائلوں نے کتنی تباہی مچائی۔

    دوسری جانب روس کا دعویٰ ہے کہ اس کے تمام میزائل اپنے اہداف پر یوکرین میں گرے اور اس کی افواج یوکرینی فوج کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس روس نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے حملہ کردیا تھا باوجود اس کے کہ امریکی اور مغربی قوتوں نے روس کو جنگ مسلط کرنے سے باز رہنے کو کہا تھا۔

  • ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں بڑی کمی

    ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں بڑی کمی

    کراچی: سونے کی عالمی قیمت میں اضافے کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں کمی کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، آج بھی سونے کے نرخ میں بڑی کمی آئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر بڑھ کر 1882 ڈالر کی سطح پر آگئی تاہم اس کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں ایک بار پھر کمی آئی ہے۔

    ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے گھٹ کر 194700 روپے کی سطح پر آگئی اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے گھٹ کر 166924 روپے کی سطح پر آگئی۔
    واضح رہے کہ قبل ازیں بدھ کوعالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1880 ڈالر کی سطح پر پہنچی تھی لیکن اس کے باوجود ملکی سطح پر بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں 2000 روپے اور 1715 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

  • شمالی کوریا نے نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پیش کر دیا

    شمالی کوریا نے نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پیش کر دیا

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے گزشتہ روز فوجی پریڈ کے دوران بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں (ICBMs) اور دیگر ہتھیاروں کی نمائش کی ہے اور انہیں ملک کے ’’سب سے بڑے‘‘ جوہری حملے کی صلاحیت کا حامل قرار دیا ہے۔

    شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ کی رات شمالی کوریا کی فوج کی 75 ویں یوم تاسیس کی تقریبات ہوئیں جس کی پریڈ میں رہنما کم جونگ ان اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ شریک ہوئے۔

    فوجی پریڈ میں مختلف قسم کے جوہری صلاحیت والے ہتھیار، جن میں ٹیکٹیکل نیوکلیئر میزائل اور ICBM شامل تھے۔
    نمائش میں موجود سسٹمز میں ملک کا سب سے بڑا ICBM ،Hwasong-17 شامل تھا، جس پر کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا ٹھوس ایندھن ICBM ہو سکتا ہے۔

    شمالی کوریا کی فوجی پریڈوں کو دیر ممالک کی حکومتیں اور ماہرین قریب سے دیکھتے ہیں کیونکہ ان میں اکثر نئے تیار کردہ ہتھیاروں کی نمائش ہوتی ہے۔

  • نئی دہلی؛ مسلمانوں کی بے دخلی مہم کیخلاف احتجاج؛ محبوبہ مفتی گرفتار

    نئی دہلی؛ مسلمانوں کی بے دخلی مہم کیخلاف احتجاج؛ محبوبہ مفتی گرفتار

    نئی دہلی: دہلی پولیس نے جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کو مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی جبراً بے دخلی مہم کے خلاف احتجاج کے دوران حراست میں لے لیا۔

    دی وائر کی رپورٹ کے مطابق محبوبہ کی بیٹی التجا مفتی نے تصدیق کی کہ پی ڈی پی لیڈر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدہ نئی دہلی میں دادی کے ہمراہ علاج کے لیے موجود تھیں، جہاں انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر کشمیر سے مسلمانوں کی بے دخلی مہم کے خلاف ایک چھوٹا سا احتجاج منظم کیا اور اسی دوران دہلی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

    جموں و کشمیر کے رہنماؤں نے محبوبہ کے خلاف پولیس کارروائی کی مذمت کی ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ بی جے پی اپنی وحشیانہ اکثریت کا استعمال ہر چیز کو “ہتھیار بنانے” اور آئین کو “بلڈوز” کرنے کے لیے کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ فلسطین اب بھی بہتر جگہ ہے جہاں کم از کم لوگ بات کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر افغانستان سے بھی بدتر ہوتا جا رہا ہے جس طرح لوگوں کے گھر گرانے کے لیے بلڈوزر استعمال کیے جا رہے ہیں، لوگوں کے چھوٹے مکانات کو گرانے کا مقصد کیا ہے؟‘‘