Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی – Page 174 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: بین الاقوامی

  • امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق

    امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق

    نیویارک: امریکا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے پاکستانی نژاد 26 سالہ پولیس افسر کو گولی مار کر قتل کردیا۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپارٹمنٹ کے پاکستانی نژاد پولیس اہلکار 26 سالہ عدید فیاض کو ڈکیتی کے دوران گولی مار دی گئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

    پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد اہلکار کو گزشتہ روز ایک 38 سالہ ملزم رینڈی جونز نے گولی ماری تھی جسے وقوعہ سے 50 میل دور ایک ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔
    پولیس حکام کے مطابق ملزم بروکلین میں ڈکیتی کے بعد اپنی گرل فرینڈ اور پانچ چھوٹے بچوں کے ساتھ اس ہوٹل میں چھپا ہوا تھا۔ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کا عہد کرتے ہیں۔

    نیویارک پولیس نے پاکستانی نژاد اہلکار عدید فیاض کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

  • سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم

    سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملکی اداروں کو زلزلے سے متاثرہ شام اور ترکیہ کو امداد پہنچانے کے لیے فضائی پُل بنانےکا حکم دیا ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے انسانی ہمدردی کے لیے بنائے گئے ادارے کو شام اور ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ ممالک میں فوری امداد مہیّا کرنے کے لیے ایک فضائی پل بنانے کی ہدایت کی ہے۔

  • طالبان حکومت کا افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کا اعلان

    طالبان حکومت کا افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کا اعلان

    کابل: طالبان حکومت نے افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ سے متعلق خبروں کے بعد کرنسی کنٹرول آرڈر جاری کردیا جس کے تحت زرمبادلہ کو بغیر اجازت ملک میں لانے پر پابندی ہوگی۔

    عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالرز افغانستان اسمگل کیے جارہے ہیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ امداد کے لیے ہفتہ وار 40 کروڑ ڈالر افغانستان کو دے رہا ہے جس کی وجہ سے اسمگلرز افغانی کرنسی بھی خرید رہے ہیں۔

    بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ان وجوہات کی وجہ سے افغانی کرنسی کی قدر میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا اور افغان کرنسی دنیا کی مضبوط کرنسی بن گئی۔

  • ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 11 ہزار سے تجاوز کرگئیں

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 11 ہزار سے تجاوز کرگئیں

    ترکیہ: تباہ کن 7.9 شدت کے زلزلے سے شام اور ترکیہ میں 11 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ہزاروں زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے، ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد۔ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق شام میں 2 ہزار 470 اور ترکیہ میں 8 ہزار 500 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اسپتال منتقل کیے گئے اور ملبے سے مزید نکلنے والے زخمیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں بتائی جا رہی ہے۔

    ترک وزیر صحت نے بتایا کہ ملبے تلے دبنے والے 8 ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے اور اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بے گھر ہونے والے 3 لاکھ 80 ہزار شہریوں کو رہائش بھی فراہم کردی گئی ہے۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کر دیا جس کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا جب کہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ترک صدر نے زیادہ متاثر 10 صوبوں میں 3 ماہ کیلیے ایمرجنسی کا اعلان بھی کیا ہے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9 اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔

    زلزلے کے شدید جھٹکے اردن، شام ، قبرص اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے ترکی اور شام سمیت دیگر ممالک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ تباہ کن زلزلے کے دوسرے روز بھی سیکڑوں افراد کے تاحال ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کی وجہ سے حکام اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔

    زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ زلزلے سے سڑکیں تباہ ہونے اور بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر ترکیہ کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں برادر ملک ترکیہ اور ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان ترکیہ کی ہرممکن مدد کرے گا۔

    علاوہ ازیں پاکستان سے ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان لے کر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ آج ترکیہ پہنچ گیا۔

  • شام میں زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ؛ 20 داعش جنگجو فرار

    شام میں زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ؛ 20 داعش جنگجو فرار

    دمشق: شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں ایک ہزار 400 سے زائد افرا جاں بحق ہوگئے اور کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جن میں ایک جیل بھی شامل ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں ترکیہ کی سرحد کی نزدیک قائم جیل زلزلے میں تباہ ہوگئی جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کئی داعش جنگجو فرار ہوگئے۔

    جیل حکام کا کہنا ہے کہ یہاں 2 ہزار سے زائد قیدی اسیر تھے جن میں سے 1300 داعش اور 700 کرد جنگجو ہیں جن میں سے 20 داعش جنگجو زلزلے کے بعد فرار ہوگئے۔
    یہ خبر بھی پڑھیں : ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 4 ہزار 300 سے متجاوز

    شام کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ داعش قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کی تصدیق کر رہے ہیں۔ قیدیوں کو گرفتار کرکے دوبارہ جیل میں ڈالا جائے گا۔

    امریکا سمیت عالمی قوتوں نے داعش جنگجوؤں کے فرار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شام کی حکومت سے جیلوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    جنگ زدہ شام میں کئی جیلوں اور پناہ گاہوں میں داعش جنگجو قید اور ان کے اہل خانہ مقیم ہیں اور زلزلے کے باعث ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

  • فلپائن میں ’پیاز‘ ایک روز کے لیے کرنسی بن گئی

    فلپائن میں ’پیاز‘ ایک روز کے لیے کرنسی بن گئی

    منیلا: فلپائن کے ریٹیل اسٹور نے اعلان کیا کہ وہ ایک دن کے لیے پیاز کو بطور ’معاوضہ‘ استعمال کرے گا۔ اس طرح لوگوں نے بڑی تعداد میں شریک ہوکر ایک پیاز کے بدلے دی جانے والی اشیا خریدیں۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ فلپائن میں پیاز کی شدید قلت ہے اور ایک کلوگرام پیاز کی قیمت 2000 روپے سے بھی زائد ہے۔ تاہم فلپائن میں ’جاپان ہوم سینٹر‘ کی ایک شاخ نے اعلان کیا ہے کہ اسے ہر جسامت اور قسم کی پیاز قبول ہے جسے بطور کرنسی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ایک پیاز سے گاہک منتخب شدہ تین اشیا میں سے کوئی بھی اٹھا سکتا ہے۔ پھر جمع شدہ پیاز ان غریب افراد کو دی جائے گی جو اسے خریدنے کی سکت نہیں رکھتے کیونکہ فلپائن کے بہت سے عام کھانوں میں پیاز ایک لازمی جزو بھی ہے۔
    اعلان کے مطابق ہفتہ 4 فروری کو اسٹور نے پیاز کو بطور رقم استعمال کیا اور یہ پیشکش صرف ایک روز کے لیے ہی تھی۔ اس منصوبے کو ’عوامی باورچی خانے کا سودا سلف‘ (کمیونٹی پینٹری) کانام دیا گیا ہے جو کووڈ 19 کے تناظر میں اپریل 2021 میں شروع کی گئی تھی۔ اس میں لوگ کھانے کے کوئی بھی شے رکھ کر اس کے بدلے کھانے کی کوئی بھی شے اٹھاسکتے تھے اور یہ طریقہ بہت مقبول ہوا تھا۔

    اس وقت ملک میں زرعی کیفیات اور ذخیرہ گاہوں کی کمی کی وجہ سے پیاز کا بحران پیدا ہوچکا ہے۔ جبکہ سرخ اور پیلی پیاز کی شدید قلت ہے۔

  • ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 5 ہزار سے متجاوز

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 5 ہزار سے متجاوز

    ترکیہ: تباہ کن 7.9 شدت کے زلزلے سے شام اور ترکیہ میں 4300 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے جب کہ ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد۔ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق شام میں 1444 اور ترکیہ میں 2921 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اسپتال منتقل کیے گئے اور ملبے سے مزید نکلنے والے زخمیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں بتائی جا رہی ہے۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کر دیا جس کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا جب کہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9 اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔

  • ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا

    ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا

    موسمیات اور زلزلے سے متعلق ریسرچ کرنے والے ایک ماہر نے سوشل میڈیا پر 3 فروری کو ہی پیشن گوئی کردی تھی کہ ترکیہ اور شام کسی بھی وقت تباہ کن زلزلے کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔

    ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے تباہ کن اور ہلاکت خیز زلزلے کے جھٹکوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 300 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے جب کہ تاحال دونوں ممالک میں عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جا ری ہے۔

    کہا جاتا ہے کہ بارش اور طوفان سے تو پیشگی آگاہ کیا جا سکتا ہے لیکن زلزلے کے بارے میں پیشن گوئی کرنا تقریباً ناممکن ہے لیکن حیران کن طور پر سوشل میڈیا پر 3 روز قبل کی گئی زلزلے کی پیشن گوئی آج درست ثابت ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ وائرل ہورہی ہے۔ یہ ٹوئٹ نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے محقق فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو کی تھی جس میں انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جلد یا بدیر ترکیہ، شام، لبنان اور اردن میں زلزلہ آسکتا ہے۔

    فرینک ہوگر بیٹس نے تین روز قبل کی گئی اپنی اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 5 تک ہوسکتی ہے یعنی جانی و مالی نقصان کے اعتبار سے یہ کافی خطرناک زلزلہ ثابت ہوگا۔

  • كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا

    كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا

    کویت سٹی: کویت میں فلپائن سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ گھریلو ملازمہ کو کفیل کے 17 سالہ بیٹے نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلادیا جس کے بعد صرف 4 دن میں 114 فلپائنی ملازمائیں وطن واپس لوٹ گئیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق تین روز قبل صحرائی علاقے کی سڑک سے ایک جلی ہوئی لاش ملی تھی جس کی شناخت 35 سالہ فلپائنی خاتون جولیبی رانارا کے نام سے ہوئی تھی۔ لاش کے پوسٹ مارٹم اور فرانزک ٹیسٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی۔

    پولیس ان رپورٹس اور فلپائنی ملازمہ کے اہل خانہ سے حاصل ہونے والی معلومات کی وجہ سے سفاک قاتل تک پہنچ گئی جو کوئی اور نہیں ایک 17 سالہ لڑکا ہے جس کے گھر وہ کام کیا کرتی تھی۔

    زیادتی اور قتل کی اس ہولناک واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے فلپائن نے کویت کے لیے ملازمین کے بھرتی کے دفاتر کو بلیک لسٹ کردیا اور فلپائنیوں کو ملازمت کے لیے کویت جانے سے روک دیا۔

    خیال رہے کہ اس وقت کویت میں 2 لاکھ 68 ہزار فلپائنی ملازمت کی غرض سے مقیم ہیں اور ان میں زیادہ تر گھروں میں امور خانہ داری کا کام کرنے والی ملازمائیں ہیں۔

    دوسری جانب بہیمانہ قتل کے بعد سے صرف چار روز میں 114 فلپائنی گھریلو ملازمائیں اپنے آبائی وطن لوٹ چکی ہیں جب کہ 400 سے زیادہ فلپائنی باشندوں نے ہنگامی مرکز میں پناہ لی ہے۔

    واضح رہے کہ فلپائن کی آبادی ساڑھے 11 کروڑ ہے جن میں سے 10 فی صد غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے بیرونی ممالک میں مقیم ہیں۔

  • چین میں ہائی وے پر 55 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں؛ 16 ہلاک اور 66 زخمی

    چین میں ہائی وے پر 55 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں؛ 16 ہلاک اور 66 زخمی

    بیجنگ: چین کے وسطی علاقے میں ایک ہائی وے پر 50 کے قریب ٹرک اور گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ اور 16 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 66 زخمی ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہنان کی ایک مصروف ہائی وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ زیادہ تر اشیا کی مختلف شہروں میں ڈلیوری پر مامور ٹرک حادثے کا شکار ہوئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ 180 امدادی کارکنوں نے ریسکیو کے کاموں میں حصہ لیا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا اور شاہراہ سے گاڑیوں کو ملبے کو ہٹایا۔

    حادثے میں 55 کے قریب گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں جن میں سے 5 کاریں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ دو گاڑیوں کے تصادم میں 7 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جس کے بعد پے در پے گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

    مجموعی طور پر اس ٹریفک حادثے میں 16 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ 66 زخمی ہوئے جن میں سے 8 کی تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    چین کی وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا۔