راولپنڈی:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 20 تا 24 اکتوبر کو کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے آج 16 اکتوبر بروز جمعرات سے کرکٹ سٹیڈیم سے ملحقہ فوڈ سٹریٹ بند کر دی جائے گی جبکہ 18 اکتوبر بروز ہفتہ سے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس بھی بند کر دیا جائے گا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کل 17 اکتوبر کو لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گی اور ہفتہ 18 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔ ٹیموں کی سٹیڈیم آمدورفت کے دوران میٹروبس سروس بھی معطل جبکہ شمس آباد سمیت چار میٹروبس سٹیشن بھی بند رکھے جائیں گے ۔ ٹیموں کی پریکٹس اور میچ کے اوقات میں سٹیڈیم روڈ (ڈبل روڈ) اور ملحقہ مارکیٹیں بھی بند رہیں گی ۔
Category: کھیل
-

کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ :محسن نقوی قومی ٹیم کوجیت پرمبارکباد
لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا۔ کامیابی پر کپتان کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اُمید ہے کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
-

بابر اعظم کا مداح قذافی سٹیڈیم کی دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا
لاہور:سٹار بیٹر بابر اعظم کا مداح قذافی اسٹیڈیم کی دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا۔ گلبرگ کی پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے ،مقدمے میں ممنوعہ مقام اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں، نوجوان بابر اعظم کا فین تھا، ڈریسنگ روم میں سیلفی لینے پہنچا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں نے غیر متعلقہ نوجوان کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا، ان ہی کی نشاندہی پر سکیورٹی عملے نے اسے حراست میں لیا۔سٹار بیٹر بابر اعظم کا مداح قذافی اسٹیڈیم کی دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا۔ گلبرگ کی پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے ،مقدمے میں ممنوعہ مقام اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں، نوجوان بابر اعظم کا فین تھا، ڈریسنگ روم میں سیلفی لینے پہنچا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں نے غیر متعلقہ نوجوان کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا، ان ہی کی نشاندہی پر سکیورٹی عملے نے اسے حراست میں لیا۔
-

پاکستان کا جنوبی افریقہ کو ہر ا کر ور لڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فاتحانہ آغاز مہمان ٹیم کو93رنز سے شکست، نعمان علی 10وکٹیں لیکرمین آف دی میچ قرار، کریڈٹ ٹیم کوجاتا: شان مسعود، کم بیک کر ینگے : ایڈن مارکرم
لاہور:لاہور ٹیسٹ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 27-2025 میں فاتحانہ آغاز کرلیا۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز پاکستان کی جانب سے د یئے گئے 277 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان ٹیم 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیولڈ بریسوس 54 اور ریان رکلٹن 45 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے ۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4، 4 جبکہ ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔نعمان علی نے میچ میں مجموعی طور پر 10شکار کیے ، انہوں نے اپنے 19 ویں ٹیسٹ میں تیسری مرتبہ میچ میں 10یا زائد شکار کیے ۔قبل ازیں تیسرے دن پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز کی 109 رنز کے برتری کے باوجود دوسری اننگز میں خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکی اور 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کے متھو سوامی نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی ۔پاکستانی سپنر نعمان علی کو فتح گر پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہم نے ورلڈ چیمپئن کو ہرایا ہے ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے ، ہم نے ایسی ہی وکٹوں پر کرکٹ کھیلی ہے ،پاکستان نے ایسی وکٹوں سے ہی بہترین فاسٹ بولر پیدا کیے ، شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ جیتنا خوش آئند ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ اس میچ سے بہت کچھ سیکھا ہے ، اگلے میچ میں کم بیک کریں گے ، اپنے ٹیم کمبی نیشن سے مطمئن ہوں۔
-

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹس کا اعلان
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹی20 اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں اور ہاسپیٹیلٹی پیکجز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔راولپنڈی میں 10 سیٹر باکس کی قیمت 3 لاکھ روپے، 20 سیٹر باکس کی 5 لاکھ روپے، پلاٹینم باکس سیٹ کی 1 لاکھ 50 ہزار روپے فی نشست اور 24 سیٹر باکس فیلڈ کی 6 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔اسی طرح قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک ہونے والے میچز کے لیے 18 سیٹر باکس 7 لاکھ روپے، 24 سیٹر باکس پیویلین 6 لاکھ 80 ہزار روپے اور باکس فیلڈ 7 لاکھ 50 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں 4، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔فیصل آباد میں ٹکٹوں کی قیمتیں وی آئی پی 800 روپے، فرسٹ کلاس 600 روپے، جنرل 400 روپے جبکہ وی آئی پی باکس (گراؤنڈ فلور) 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں، شائقین کرکٹ ٹکٹیں pcb.tcs.com.pk سے آن لائن خرید سکتے ہیں۔
-

ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں ماہ میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی
جمیکا :کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق ویسٹ انڈیز مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔اور میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف 3ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 18اکتوبر کو پہلے ون ڈے میچ سے شروع ہوگی ۔یہ میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ،ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
-

پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ 1-1گول سے برابر
کویت سٹی:کویت میں اے ایف سی ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کے کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 1-1 سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے 1،1 پوائنٹ حاصل کرلیا۔ پاکستان کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد دوہوگئی۔پاکستان اب اپنے اوے میچزمیں شام اور میانمارسے مقابلہ کرے گا۔ فائنل راؤنڈ میں رسائی کیلئے پاکستان کو دونوں میچزجیتنا ضروری ہونگے ۔
-

جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، لاہور ٹیسٹ 93 رنز سے شاہینوں کے نام
لاہور: میزبان پاکستان نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے شکست دیدی۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پروٹیز کی پوری ٹیم 183 رنز ہی بنا سکی اور یوں قومی ٹیم نے میچ جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
-

ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ بھی بن گئے
لاہور:ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا، اس تقرری کے بعد ڈیرن سیمی اب ویسٹ انڈیز کے تینوں فارمیٹس میں کوچ بن گئے ، وہ اسے قبل ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے بھی کوچ تھے۔ بورڈ کے مطابق سیمی ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، وہ آندرے کولی کی جگہ لیں گے ، جو سردست ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں۔ بطور کھلاڑی انہوں نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 2 ٹی20 ورلڈ کپ (2012 اور 2016) جتوائے ، یہ ویسٹ انڈیز کے لیے تاریخی کامیابیاں تھیں۔ ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقرر ہونے پر ڈیرن سیمی نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنا میرے لیے ہمیشہ اعزاز رہا ہے ، اب اس نئے کردار کے ساتھ میں ٹیم کے لیے نئی سمت متعین کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ سیمی کی زیرقیادت ویسٹ انڈیز نے 28 ون ڈے میں 15 فتوحات سمیٹی ہیں، 12 میں ناکامی جبکہ ایک مقابلہ برابر رہا ہے ، اسی طرح 35 ٹی 20 میچز میں 20 میں انہیں فتح ملی ہے ۔
-

قومی بولر نعمان علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر نعمان علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں نعمان علی نے جنوبی افریقا کیخلاف چھ وکٹیں حاصل کیں، یہ نواں موقع تھا جب انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔نعمان علی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے لیفٹ آرم سپنر بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ اعزاز اقبال قاسم کے پاس تھا جنہوں نے آٹھ مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی تھیں۔
