Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 28 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • رضوان کیساتھ غلط ہوا، شاہین کی کپتانی پر عامر کا ردعمل   کپتانی کا انحصار صرف ایک اچھی یا بری سیریز پر نہیں ہونا چاہیے ،سابق بولر

    رضوان کیساتھ غلط ہوا، شاہین کی کپتانی پر عامر کا ردعمل کپتانی کا انحصار صرف ایک اچھی یا بری سیریز پر نہیں ہونا چاہیے ،سابق بولر

    کراچی:قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے شاہین آفریدی کو کپتان بنانے پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ رضوان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوا ۔سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ محمد رضواان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا گیا ہے ، ان حالات میں یہ فیصلہ اچھا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ رضوان کی قیادت میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا میں سیریز جیتے جو ہمارے بڑے کپتان بھی حاصل نہیں کرسکے ، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے تھا۔محمد عامر نے کہا کہ کپتانی کا انحصار صرف ایک اچھی یا بری سیریز پر نہیں ہونا چاہیے ۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کپتان راتوں رات نہیں بنتے تاہم یہاں ایک خراب سیریز کپتان کی جگہ لینے کیلئے کافی ہے ، رضوان ذہین کپتان ہے اور اس میں مہارت بھی ہے ۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر شاہین کو قومی ٹیم کی باگ دوڑ سونپنی ہی تھی تو پہلے انہیں نائب کپتان بنانا چاہیے تھا۔

  • مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دئیے جانے کا امکان

    مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دئیے جانے کا امکان

    لاہور:پی سی بی کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دئیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق کی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل تقرری کا امکان ہے۔پی سی بی کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دئیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق کی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل تقرری کا امکان ہے۔

  • ٹرافی چاہئے تو تقریب میں آکر وصول کرلیں،نقوی کا بھارتی خط پر جواب

    ٹرافی چاہئے تو تقریب میں آکر وصول کرلیں،نقوی کا بھارتی خط پر جواب

    لاہور : ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیاء کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا۔نقوی نے خط کے جواب میں کہا کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں آکر وصول کرلیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بھارتی بورڈ کو ٹرافی دینے کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں رکھنے کی تجویز بھی پیش کی ہے ۔

  • قومی ہاکی پلیئرز کو 10،10 لاکھ روپے اور نوکریاں دینے کا فیصلہ

    قومی ہاکی پلیئرز کو 10،10 لاکھ روپے اور نوکریاں دینے کا فیصلہ

    لاہور :پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ اعلان کردہ 10,10 لاکھ روپے کھلاڑیوں کو دئیے جائیں گے اور بے روز گار ہاکی پلیئرز کو مختلف محکموں میں نوکریاں بھی دینے کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب میں شرکت کرنے کا امکان ہے ۔

  • شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

    شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

    اسلام آباد:پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔شاہین کی تقرری اسلام آباد اجلاس کے بعد کی گئی، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔

  • قائداعظم ٹرافی تیسرا راؤنڈ ،پشاور نے بہاولپور کو ہرا دیا    پشاور کو جیتنے کے لیے 114 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا

    قائداعظم ٹرافی تیسرا راؤنڈ ،پشاور نے بہاولپور کو ہرا دیا پشاور کو جیتنے کے لیے 114 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا

    اسلام آباد:قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے تیسرے دن پشاور نے بہاولپور کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ملتان کے نوجوان بیٹر عرفات منہاس نے پہلی فرسٹ کلاس سنچری سکور کی۔شعیب اخترکرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں بہاولپور کی ٹیم دوسری اننگز میں 261 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعد خان اور مبصرخان نے نصف سنچریاں بنائیں ۔افتخار احمد نے 52 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔پشاور کو جیتنے کے لیے 114 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ایبٹ آباد نے اسلام آباد کے خلاف دوسری اننگز 314 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ اسلام آباد نے کھیل ختم ہونے پر 2وکٹوں پر234 رنز بنائے تھے۔عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں فاٹا کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف دوسری اننگز میں 190 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ کراچی بلوز کو جیت کے لیے 296 رنز کا ہدف ملا ہے کھیل ختم ہونے پر اس نے 4 وکٹوں پر 67 رنز بنائے تھے ۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ نے لاہور وائٹس کے خلاف دوسری اننگز 402 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ لاہور وائٹس کو جیتنے کے لیے 390 رنز کا ہدف ملا ہے ۔کھیل ختم ہونے پر اس نے ایک وکٹ پر 18 رنز بنائے تھے ۔ایبٹ آباد سٹیڈیم میں ملتان نے فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز 551 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ 20 سالہ عرفات منہاس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی سنچری سکور کی ،فیصل آباد نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 223 رنز بنائے تھے ۔

  • آصف آفریدی 21 ویں صدی کے عمر رسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو بالر    پاکستان کیجانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے

    آصف آفریدی 21 ویں صدی کے عمر رسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو بالر پاکستان کیجانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے

    راولپنڈی:راولپنڈی میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے بولر آصف آفریدی نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے لیفٹ آرم سپنر آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی گئی، وہ 38 برس اور 299دن کی عمر میں پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ اس کے ساتھ آصف آفریدی 21 ویں صدی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے دنیا کے عمر رسیدہ بولر بن گئے جبکہ وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں۔اس سے قبل میران بخش نے 1955 میں 47 سال کی عمر میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی بات کی جائے تو انگلینڈ کے جیمز ساتھرٹن 49 سال اور 119 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں۔انہوں نے 1877 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ ٹیسٹ کھیلا تھا ۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف آفریدی نے کہا کہ فرسٹ کلاس میں کافی محنت کی، ریڈبال کا کوئی سیزن نہیں چھوڑا، ہر ڈومیسٹک سیزن میں محنت کی، جس کا پھل ٹیسٹ ڈیبو کی صورت میں ملا۔ سکواڈ میں شمولیت کی جب کال آئی تو یقین نہیں آرہا تھا۔ والدہ کو سب سے پہلے بتایا۔

  • ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

    ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہانگ کانگ سکسز 2025کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا، قومی ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر عباس آفریدی کریں گے۔یہ ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا، 12 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں 4 گروپس ہوں گے، ہر گروپ میں 3 ٹیمیں شامل ہوں گی، پاکستان گروپ سی میں بھارت اور کویت کے ساتھ شامل ہے۔ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود، اور شاہد عزیز شامل ہیں۔

  • ون ڈے کپتان کون،ہیسن کی اجلاس بلانے کی سفارش   چیئرمین پی سی بی کو لکھا گیاخط سیلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کو بھیج دیاگیا

    ون ڈے کپتان کون،ہیسن کی اجلاس بلانے کی سفارش چیئرمین پی سی بی کو لکھا گیاخط سیلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کو بھیج دیاگیا

    لاہور:قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے ون ڈے ٹیم کے کپتان سے متعلق فیصلے کیلئے اجلاس بلانے کی سفارش کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کپتان کون ہوگا؟ اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔پی سی بی کے مطابق وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے سفارش کی ہے کہ کپتان سے متعلق فیصلے کے لیے سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے ۔چیئرمین پی سی بی نے مائیک ہیسن کا خط سیلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کو بھیج دیا ہے ۔خیال رہے کہ اس وقت ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان ہیں، انہیں برقرار رکھنے یا ہٹانے کے حوالے سے فیصلہ 20 اکتوبرکو ہونے والی میٹنگ میں ہوگا۔

  • محسن نقوی سے صدر ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی کی ملاقات

    محسن نقوی سے صدر ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی کی ملاقات

    اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی کی ملاقات،اعصام الحق نے ایشیا کپ میں محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا۔اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل فوری حل کرنے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہاکہ ٹینس کے فروغ کے لئے ٹینس فیڈریشن کو پورا سپورٹ کریں گے ۔ کرکٹ ہو ٹینس یا کوئی اور کھیل، کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو جوڑتے ہیں۔