لاہور: پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز 167 رنز پر مکمل ہو گئی، جنوبی افریقہ نے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے۔
پاکستان کی جانب سے ملنے والے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے ہیں جبکہ جیت کیلئے 8 وکٹوں پر 226 رنز درکار ہیں۔جنوبی افریقا کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور کپتان ایڈن مارکرم 3 اور ویان مولڈر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ٹونی ڈی زورزی16 اور ریان رکلٹن29 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں نعمان علی نے حاصل کیں۔تیسرا روزقبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔آج کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے سکور 378 رنز کو اتارنے کے لیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب کہ 216 رنز بن چکے تھے۔دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوگئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے شاہین آفریدی کے ہاتھوں میں کیچ تھما بیٹھے۔ان کے بعد سنو ران متھو سوامی 11 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بلے کے باہری کنارے پر گیند لگنے کے سبب سلپ پر کھڑے سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، کگیسو ربادا بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کا شکار ہوئے۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ساجد خان نے 3 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سےپہلی اننگز میں 93 رنز بنالے والے اوپننگ بیٹر امام الحق اس مرتبہ جلدی آؤٹ ہوئے، وہ سیموون ہارمر کی گیند پر باہر نکل کر روکنا چاہ رہے تھے مگر کامیاب نہ ہوسکے اور اسٹمپس ہوگئے جب کہ پہلی اننگز میں 76 رنز بنانے والے کپتان شان مسعود صرف 7 رنز کا اضافہ کرسکے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 64 کے سکور پر گری اور عبداللہ شفیق 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ 119 سکور پر بابراعظم 42 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔کریز پر موجود سعود شکیل بھی زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور 150 سکور پر 38 رنز پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ محمد رضوان بھی 14 رنز پر بولڈ ہوگئے۔رضوان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بھی کچھ نہ کرسکے اور 151 کے مجموعی رنز پر صفر پر چلتے بنے، بعد ازاں آغا سلمان 4، نعمان علی 11 رنز اور ساجد خان ایک رنز بناکر 167 پر آؤٹ ہوگئے تاہم پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف دے دیا۔دوسرا روزلاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 313 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔محمد رضوان 362 کے مجموعے پر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد اسی اوور میں نعمان علی اور ساجد خان بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، تینوں کھلاڑیوں کو سینوران متھوسامے نے آؤٹ کیا۔سلمان علی آغا نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم حسن علی بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے متھوسامے نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پرینیلان سبراین نے دو وکٹیں حاصل کیں، کگیسو ربادا اور سائمن ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقا کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز کپتان ایڈن مارکرم اور ریان رکلٹن نے کیا تاہم ایڈن مارکرم 45 کے مجموعی سکور پر 20 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، دوسری وکٹ 80 کے مجموعی سکور پر گری جب ویان مولڈر 17 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے۔مہمان ٹیم کی جانب سے ریان رکلٹن 71 رنز ، ٹرسٹان سٹبس 8، کائل ویرین 2، ڈیوالڈ بریوس بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے جبکہ ٹونی ڈی زورزی 81 اور سین متھوسمی 6 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 4، ساجد خان اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔پہلا روزیاد رہے کہ گزشتہ روز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا مگر پاکستان کی پہلی وکٹ تیسری ہی گیند پر گر گئی، اوپنر عبداللہ شفیق 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق کو ربادا نے ایل بی ڈبلیو پر آؤٹ کیا۔عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، تاہم شان مسعود 76 رنز بنانے کے بعد پرینیلن سبریئن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، امام الحق 93 رنز بنا کر سینوران متھوسامی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔سابق کپتان بابراعظم صرف 23 رنز ہی بنا سکے جبکہ سعود شکیل نے کھاتہ کھولے بغیر پویلین کی راہ لی، جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسامی نے 2، کاگیسو ربادا، سائمن ہارمر اور پرینیلن سبریئن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پہلے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ آصف آفریدی ڈیبیو نہ کر سکے، ساجد خان وائرل فلو سے صحتیاب ہو کر ٹیم میں شامل ہو گئے۔قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ سٹیڈیم نیا بنا ہے معلوم نہیں یہاں ٹیسٹ میچ کیسا ہو گا، ورلڈ چیمپئن جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلنا ایک بہترین موقع ہے، ہمارے پاس 2 سپنرز ہیں جو طویل اوورز کرا سکتے ہیں۔
Category: کھیل
-

لاہور ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 226 رنز درکار
-

پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ،سکیورٹی ہائی الرٹ
لاہور: بہترین سکیورٹی کے ذریعے محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل کرکٹ کے انعقاد کو یقینی بنایا جا رہاہے۔ سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ کے موقع پر کہا کہ لاہور پولیس کے چاق و چوبندافسران و اہلکار ٹیسٹ کرکٹ میچ کی سکیورٹی پرمامور ہیں۔ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اورشائقین ِکرکٹ کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے سپروائزری افسران کو پی سی بی اور دیگر متعلقہ اداروں سے بہترین کوارڈینیشن رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ایس او پیز پرمکمل عملدرآمدیقینی بنایا جائے ۔
-

لاہور ٹیسٹ کا دوسرا روز ختم: جنوبی افریقا نے 6 وکٹوں پر 216 رنز بنالیے
لاہور: پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنالیے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تاہم مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنالیے ہیں۔دوسرا روزلاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 313 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔محمد رضوان 362 کے مجموعے پر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد اسی اوور میں نعمان علی اور ساجد خان بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، تینوں کھلاڑیوں کو سینوران متھوسامے نے آؤٹ کیا۔سلمان علی آغا نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم حسن علی بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے متھوسامے نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پرینیلان سبراین نے دو وکٹیں حاصل کیں، کگیسو ربادا اور سائمن ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقا کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز کپتان ایڈن مارکرام اور ریان رکلٹن نے کیا تاہم ایڈن مارکرام 45 کے مجموعی سکور پر 20 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، دوسری وکٹ 80 کے مجموعی سکور پر گری جب ویان مولڈر 17 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے۔مہمان ٹیم کی جانب سے ریان رکلٹن 71 رنز ، ٹرسٹان اسٹبس 8 ، کائل ویرین 2 ، ڈیوالڈ بریوس بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے جبکہ ٹونی ڈی زورزی 81 اور سین متھوسمی 6 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 4، ساجد خان اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔پہلا روزیاد رہے کہ گزشتہ روز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا مگر پاکستان کی پہلی وکٹ تیسری ہی گیند پر گر گئی، اوپنر عبداللہ شفیق 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق کو ربادا نے ایل بی ڈبلیو پر آؤٹ کیا۔عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، تاہم شان مسعود 76 رنز بنانے کے بعد پرینیلن سبریئن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، امام الحق 93 رنز بنا کر سینوران متھوسامی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔سابق کپتان بابراعظم صرف 23 رنز ہی بنا سکے جبکہ سعود شکیل نے کھاتہ کھولے بغیر پویلین کی راہ لی، جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسامی نے 2، کاگیسو ربادا، سائمن ہارمر اور پرینیلن سبریئن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پہلے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ آصف آفریدی ڈیبیو نہ کر سکے، ساجد خان وائرل فلو سے صحتیاب ہو کر ٹیم میں شامل ہو گئے۔
قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ سٹیڈیم نیا بنا ہے معلوم نہیں یہاں ٹیسٹ میچ کیسا ہو گا، ورلڈ چیمپئن جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلنا ایک بہترین موقع ہے، ہمارے پاس 2 سپنرز ہیں جو طویل اوورز کرا سکتے ہیں۔جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں 2 اہم پلیئرز نہیں کھیل رہے جن کی کمی محسوس ہو گی، ہم ایسی کنڈیشنز میں کرکٹ کھیل چکے ہیں، یہاں کی کنڈیشن زیادہ چیلجنگ نہیں ہو گی۔پاکستانی سکواڈشان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان قومی ٹیم میں شامل ہیں۔جنوبی افریقی ٹیم ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرام (کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، سین متھوسمی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا، سائمن ہارمر جنوبی افریقی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ -

سلطا ن آف جوہرہاکی کپ ،منگل کا پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا،ایونٹ کا آج سے آغاز ،پاکستان افتتاحی میچ میزبان ملائیشیاکے ساتھ کھیلے گا
جوہربارو:سلطان آف جوہر ہاکی کپ آج سے ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں شروع ہوگا۔اس ایونٹ میں اکیس سال تک کی عمر کے کھلاڑی شریک ہوں گے ، پاکستان جونیئر ٹیم آج اپنا افتتاحی میچ میزبان ملائیشیا سے کھیلے گی۔قومی جونیئر ٹیم نے ہاکی سٹیڈیم جوہر بارو میں گزشتہ روز بھرپور پریکٹس سیشن کیا، ہیڈ کوچ کامران اشرف کی نگرانی میں مختلف ڈرلز کے ذریعے کھیل میں نکھارلانے کی کوشش کی گئی۔پاکستان اپنا دوسرامیچ کل اتوار کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، ایک دن آرام کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں منگل کو آمنے سامنے ہوں گی۔جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد نے بتایا کہ اسلام آباد میں بھرپورکیمپ کے بعد میچ سے پہلے واحد پریکٹس سیشن میں چیزوں کوبہتر کرنے کی کوشش کی ہے ، کسی بھی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے ، میزبان ملائیشیا اچھی ٹیم ہے ، اس کے خلاف میچ جیت کر اپنے اعتماد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔
-

ایشیا کپ 2025کی ٹرافی کو تالے میں رکھ دیا گیا ،ٹرافی کونہ ہاتھ لگایا جائے نہ کسی کو بغیر اجازت دی جائے :محسن نقوی
ممبئی:ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کو دبئی میں تالے میں رکھ دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق محسن نقوی کی سخت ہدایات ہے ٹرافی کونہ ہاتھ لگایا جائے نہ ہی کسی کو بغیر اجازت دی جائے ،بھارتی ٹیم جب چاہے ٹرافی آکرمیرے ہاتھ سے لے سکتی ہے ،جب بھی ان کا پلان ہو بتادیا جائے ۔دوسری جانب بی سی سی آئی نے معاملہ آئی سی سی اجلاس میں اٹھانے کی تیاری شروع کردی ہے ،نومبر میں آئی سی سی میٹنگ میں معاملے کو اٹھایاجائے گا۔
-

2 پیسر ،2سپنر، جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کا پلان تیار: میدان کل سجے گا
ساجد خان، شاہین آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد باؤلنگ کے شعبے میں قسمت آزمائیں گے ،بابراعظم ،امام الحق،رضوان بھی ایکشن میں نظر آئینگے قذافی سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی 3گھنٹے تک پریکٹس ، کھلاڑیوں کی بھرپور مشقیں ،فیلڈنگ کی بھی بھرپور ٹریننگ ،آج دوپہر بھی پریکٹس سیشن ہوگا،لاہور:پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل سے لاہور میں شروع ہوگا ،قومی ٹیم نے مقابلے 2فاسٹ باؤلر اور 2سپنرز کیساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پلان تیار کرلیا اورجنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آگئے ۔ ممکنہ پلیئنگ الیون کیلئے عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، شاہین آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد کے نام فائنل کئے جانے کاامکان ہے ۔جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بدھ کے روز لاہور پہنچ گئی تھی۔دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز دوپہر کے وقت ٹریننگ کی ،3 گھنٹے تک جاری رہنے والی نیٹ پریکٹس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور مشقیں کیں، شاہین آفریدی، حسن علی اور خرم شہزاد نے سکوائر کی پریکٹس پچ پر بیٹرز کا خوب امتحان لیا۔بابر اعظم، شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے فاسٹ باؤلرز کے ساتھ ساتھ سپن باؤلرز کے خلاف بھرپور پریکٹس کی، کوچز نے بیٹنگ کے ساتھ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی بھی ٹریننگ کرائی۔ جنوبی افریقی ٹیم نے بھی خوب مشقیں کیں، اُن کے فاسٹ باؤلرز نے بھی سکوائر کی پچ پر پریکٹس کی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج بھی قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 20 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
-
سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان کی پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو شکست
کولاالمپور:ملائیشیا میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان کا ایونٹ میں شاندار آغاز ہو گیا۔پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کو 2-7 سے شکست دے دی، قومی گرین شرٹ کی جانب سے سفیان خان نے 3گول کرکے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔دوسری جانب پاکستان کی جانب سے ندیم خان نے 2 گول کرکے ٹیم کی برتری پر مہر ثبت کردی۔واضح رہے پاکستان اپنا دوسرامیچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا جب کہ 14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔
-

ہمسٹرنگ انجری ، افریقی بالر کویونا مافاکاپاکستان کیخلاف سیریز سے باہر
جوہانسبرگ :جنوبی افریقا کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر کویونا مافاکا ہمسٹرنگ انجری کے باعث نمیبیا کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ اور پاکستان کے دورے سے باہر ہوگئے ہیں۔کرکٹ ساتھ افریقا کے مطابق 19 سالہ کویونا مافاکا کو حال ہی میں ڈومیسٹک میچ میں انجری ہوئی تھی، جس کے بعد طبی معائنے میں ہمسٹرنگ انجری کی تشخیص ہوئی ہے ۔
-

عمر ایک نمبر،اظہر محمود نے آصف آفریدی پر تنقید رد کر دی
سپنر ڈومیسٹک میں پرفارم کر کے آئے ہیں ،افریقی ٹیم میں بھی ایک سینئر سپنر کی عمر 38 برس ہے ،حریف ٹیم کی سٹرنتھ کا علم ہے 20وکٹیں لینے کا پلان کرنا ہے ، ویسی پچ تو نہیں ہوگی جیسی انگلینڈ،ویسٹ انڈیز سیریز میں تھی، آہستہ آستہ سپن ضرور ہو گا،ہیڈ کوچ لاہور:پاکستان ریڈ بال کے عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ پتہ نہیں کیوں آصف آفریدی پر تنقید ہو رہی ہے وہ ڈومیسٹک میں پرفارم کر کے آئے ہیں جہاں تک عمر کا تعلق ہے وہ صرف ایک نمبر ہے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف آفریدی نیٹ کرانے نہیں آئے وہ ٹیم کا حصہ ہیں، کن کشن قوانین کیلئے ہمیں ایسے بولر کی سکواڈ میں ضرورت تھی، جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی ایک سینئر سپنر کو لائی ہے ان کی عمر بھی 38 برس ہے ۔اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں تو بہت زیادہ سپن تھا بیٹرز کیلئے کھیلنا مشکل تھا، ہمیں جنوبی افریقہ کی سٹرنتھ کا علم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم ہے ، ہم نے 20 وکٹیں لینے کا پلان کرنا ہے ، ویسی پچ تو نہیں ہوگی جیسی انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سیریز میں تھی، آہستہ آستہ سپن ضرور ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی کھیلتے آ رہے ہیں اس کا ہمیں فائدہ ہے ، اس سرکل میں ہم نے 6 ہوم ٹیسٹ کھیلنا ہیں اگر ہم پلان کے مطابق کھیلتے ہیں تو اس مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہماری کارکردگی اچھی ہوگی۔اظہر محمود نے کہا کہ محمد رضوان کے ساتھ ہی ہم جائیں گے وہ مین وکٹ کیپر ہیں، رضوان کے بعد اس فارمیٹ میں کوئی وکٹ کیپر ہے تو وہ روحیل نذیر ہیں، ہم سیریز کے لئے مکمل تیار ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ دو فاسٹ بولرز اور دو سپنرز کے ساتھ جانا ہے ، میچ والے دن فیصلہ ہوگا کہ ایک فاسٹ بولر ہو گا یا تین سپنرز۔
-

ایشین کپ فٹبال کوالیفائر کھیلنے کیلئے افغانستان ٹیم کی پاکستان آمد
اسلام آباد:اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کھیلنے کیلئے افغانستان ٹیم کی پاکستان آمد،افغانستان فٹبال ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں کے ویزہ جاری ہوگئے۔ سکواڈ کے علاوہ 10 آفیشلز کو بھی ویزے جاری کیے جاچکے ہیں، افغانستان فٹبال ٹیم کا 23 رکنی سکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا، 20 کھلاڑی تارکین وطن ہیں،تین کھلاڑی صرف افغانستان نیشنل ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج ہونے والا میچ دوپہر دو بجے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شیڈول ہے۔