Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 37 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • حارث رؤف نے صرف10بالز پر3بار سوریا کمار کو آؤٹ کیا

    حارث رؤف نے صرف10بالز پر3بار سوریا کمار کو آؤٹ کیا

    دبئی : قومی فاسٹ بولر حارث بھارتی کپتان سوریا کمار کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے۔بھارت کے خلاف ایشیاکپ سپرفور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستانی بولر نے ایک بار پھر سوریا کمار کو باآسانی آؤٹ کرلیا۔سوریا کمار یادیو نے اب تک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں حارث رؤف کی 10 بالز فیس کی ہیں جس میں انھیں پاکستانی بولر نے 3 بار آؤٹ کیا۔

  • فخر کامتنازعہ آؤٹ، پاکستان نے آئی سی سی سے شکایت

    فخر کامتنازعہ آؤٹ، پاکستان نے آئی سی سی سے شکایت

    دبئی:پاکستان ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے متنازعہ آؤ ٹ پر آئی سی سی سے ٹی وی امپائر کی شکایت کردی۔ ایشیا کپ میں گزشتہ روز ہونے والے پاک بھارت میچ میں ٹی وی امپائر کی جانب سے فخر زمان کامتنازعہ آؤ ٹ دیا گیا۔ جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے میچ کے بعد اپنے تحفظات سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو آگاہ کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میچ کے بعدکپتان کی میچ رپورٹ میں بھی پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے متنازعہ فیصلے کا ہائی لائٹ کیا ہے جب کہ آئی سی سی کے امپائرز اور منیجرکو بھی ٹیم انتظامیہ نے اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے باضابطہ شکایت کردی ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے امپائر روچیرا پلیاگروگے کو بطور تھرڈ امپائر ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔یہ وہی امپائر ہیں جنہوں نے رواں ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں بھی تین غلط ایل بی ڈبلیو کے فیصلے دیے جو پاکستان کی جانب سے ریویو لینے پر واپس ہوگئے تھے ۔گزشتہ روز کے میچ میں مذکورہ امپائر کو بطور ٹی وی امپائر لگایا گیا تھا مگر یہاں بھی انہوں نے فخر زمان کے آؤٹ کا انتہائی متنازعہ فیصلہ دیا۔کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بھی آؤٹ کے حوالے سے اینگل واضح نہ ہورہا ہو تو ایسی صورت میں بیٹسمین کو ہمیشہ ڈاؤٹ کا فائدہ دیا جاتا ہے ۔

  • ایشیا کپ: پاکستان کا آج اہم میچ، سری لنکا سے ٹاکرا

    ایشیا کپ: پاکستان کا آج اہم میچ، سری لنکا سے ٹاکرا

    ابوظہبی :ٹی 20 ایشیاء کپ میں سپر فور مرحلے میں ابوظہبی کرکٹ سٹیڈیم پر پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا اہم میچ آج کھیلا جائے گا، ایونٹ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ابوظہبی پہنچ گئی ۔سری لنکن کپتان چیراتھ اسالانکا نے کہا ہے کہ بنگلادیش سے شکست کوبھول گئے ، پاکستان سے جیتنا ضروری ہے ۔ابوظہبی میں پریس کانفرنس کے دوران چیراتھ اسالانکا نے کہا کہ سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلادیش کے خلاف شکست کو بھول گئے ہیں، دبئی میں دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا آسان ہوجاتا ہے ۔پاکستان کے خلاف میچ جیت جائیں تو ٹورنامنٹ میں آسانی ہوجائے گی۔ہر بار ٹاس پر انحصار نہیں کیا جاسکتا، ٹاس ہار جائیں تو صورتحال کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ میں ففٹی کا عموماً جشن نہیں مناتا مگر ذہن میں آیا تو نیا انداز اپنایا، ففٹی کے بعد جشن کا میرا نیا انداز تھا، لوگوں کے مطلب نکالنے کی پروا نہیں۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، چاہے حریف بھارت ہی کیوں نہ ہو، سری لنکا کے خلاف بھرپور تیاری ہے ، فائنل میں بھارت سے میچ کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔ صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کیلئے پرامید ہیں، میری کارکردگی سے ٹیم جیت جاتی تو زیادہ خوشی ہوتی، بھارت کے خلاف پرفارمنس کو لوگ زیادہ اہمیت دیتے ہیں، بھارت کے خلاف کارکردگی سے اعتماد ملا ہے ۔پاکستانی بیٹر نے کہا کہ ابوظہبی کی وکٹ بیٹسمینوں کیلئے سازگار ہے ، بیٹنگ لائن میں تبدیلی سے بیٹسمینوں کو اعتماد ملا ہے ۔

  • پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی

    مالدیپ: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی۔مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔پاکستان نے فیصلہ کن میچ 18-26 اور 12-28 سے جیتا۔ پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔پاکستان نے اتوار کو سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستاں نے پہلے میچ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-2 سے ہرایا تھا۔

  • ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان ٹیم ابوظبی پہنچ گئی

    ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان ٹیم ابوظبی پہنچ گئی

    ابوظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ کھیلنے کیلئے دبئی سے ابوظبی پہنچ گئی ہے، وہ کل سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گی۔آج قومی کرکٹ ٹیم کی کوئی سرگرمی شیڈولڈ نہیں تھی، کرکٹرز نے ابوظبی پہنچنے کے بعد آرام کیا جبکہ کچھ کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر معمول کے مطابق جم میں ٹریننگ کی۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سپر فور مرحلے میں پہنچنے کے بعد بھارت سے اپنا پہلا میچ ہار چکی ہے، اب فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے منگل کو سری لنکا کو شکست دینا ہوگی، جبکہ اگلا میچ جمعرات کو بنگلادیش سے ہوگا۔گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے بھارت سے میچ میں پاکستانی بولرز 172رنز کا دفاع نہیں کر سکے۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بڑے اسکور کے باوجود پاکستانی بولنگ ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور بھارت نے پاکستان کے خلاف سپر فور کا میچ 6 وکٹ سے جیت لیا اور لگاتار چوتھی کامیابی حاصل 7 گیندوں پہلے حاصل کرلی۔پاکستانی ٹیم آٹھویں بار بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میچ ہاری ہے۔

  • ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

    ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

    کولمبو: ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میچ پہنچ چکی ہیں، بھارت کی جانب سے پہلا گول دلالموون گانگٹے نے 31ویں منٹ میں سکور کیا۔دوسرا گول گنلیبا نے 63ویں جبکہ تیسرا گول ریحان احمد نے 73ویں منٹ میں سکور کیا۔پاکستان کی جانب سے محمد عبداللہ نے 43ویں منٹ میں پینلٹی کک پر پہلا جبکہ دوسرا گول حمزہ یاسر نے 70ویں منٹ میں سکور کیا۔ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ میں سیمی فائنل 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • ٹیم نے پر فیکٹ گیم نہیں کھیلا،ٹارگٹ زیادہ ہونا چاہئے تھا:آغا

    ٹیم نے پر فیکٹ گیم نہیں کھیلا،ٹارگٹ زیادہ ہونا چاہئے تھا:آغا

    دبئی:ایشیا کپ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو ممکنہ طور پر غلط قرار دیدیا۔پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا، ہمیں لگا گیند زمین پر لگی مگر فیصلہ امپائر کا ہی ہوتا ہے ۔سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم نے بولنگ توقع کے مطابق نہیں کی، اننگز میں 10-15 رنز کم ہوئے ، ہمارا سکور 180 رنز سے زائد ہونا چاہیے تھا۔قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھاکہ ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا، بھارتی بیٹرز نے پاور پلے میں شانداربیٹنگ کرکے میچ ہم سے چھین لیا، سری لنکا کے خلاف خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے ۔بھارتی کپتان سوریا کماریادیو نے کہا ہے کہ پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا اور دونوں ملکوں کی اب دشمنی نہیں بنتی۔بھارتی کپتان سوریا کماریادیو نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10،15 میچز میں بھارت ہی زیادہ ترجیتاہے ، پاک بھارت میچز میں بھارت کی جیت کاتناسب تقریباً 1-10 ہے ۔ لوگوں اور صحافیوں کویہ سوال پوچھنا بند کرناچاہیے ۔سوریا کمار کا کہنا تھا کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ 10 اوورز کے بعد کا تھا،انہوں نے بولر دوبے کے سپیل کو فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بیٹرز اسی سپیل میں آؤٹ ہوئے ۔

  • ٹی ٹونٹی ایشیا کپ سپر فور:پاکستان کی شکست پر شائقین مایوس،بھارتی ٹیم نے پھر ہاتھ نہیں ملایا

    ٹی ٹونٹی ایشیا کپ سپر فور:پاکستان کی شکست پر شائقین مایوس،بھارتی ٹیم نے پھر ہاتھ نہیں ملایا

    دبئی:ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کی طرف سے ملے 172 رنز کے ہدف کو7 گیندوں سے قبل حاصل کر لیا، یہ ایونٹ میں پاکستان کی بھارت سے مسلسل دوسری شکست ہے ۔ میچ کے ٹاس کے لیے بھارتی کپتان سوریا کماریا دیو اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا میدان میں اترے ، بھارتی کپتان نے پہلے میچ کی طرح پھر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ٹاس کے بعد روایتی طور پر ہاتھ نہیں ملایا، میچ ریفری کے فرائض اینڈی پائیکرافٹ نے ہی انجام دئیے جبکہ میچ کے بعد بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا،جس پر کرکٹ ماہرین اور سابق کرکٹرز نے بھی تنقید کی اور اسے سپورٹس مین سپرٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ،ماہرین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں سیاست کو لانا کھیل کے اصولوں کے منافی ہے ۔میچ کے دوران پاکستانی اوپنر فخر زمان کو آؤٹ دئیے جانے کے فیصلے پر سوالات اٹھنے لگے ۔ فخر زمان کو آؤٹ دینے پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور صارفین نے فیصلے کو متنازع قرار دے دیا۔ہردک پانڈیا کی گیند پر فخر زمان کے آؤٹ ہونے کا فیصلہ فیلڈ امپائرز نے تھرڈ امپائر کو بھیجا، ایکشن ری پلے دیکھنے پر یہ واضح نظر آیا کہ گیند زمین پر لگنے کے بعد وکٹ کیپر کے ہاتھ میں آئی تاہم تھرڈ امپائر نے فخر زمان کو آؤٹ قرار دیا۔تھرڈ امپائر کے اس فیصلے پر فخر زمان نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے قدرے سخت رویے کا اظہار کیا اور ڈریسنگ روم کی طرف چل دئیے جبکہ کمنٹیٹرز بھی اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے رہے ۔ سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ایکس پر کہا کہ فخر زمان آؤٹ نہیں تھے ۔سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کو ٹیم انڈیا اور آن فیلڈ امپائرز سے مقابلے کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ ایکس پر فواد عالم نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے ہم 11 کے بجائے 14 کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہے ہیں، فخر زمان واضح طور پر ناٹ آؤٹ تھے ۔ ایکس پر بھی بھارتی وکٹ کیپر کی جانب سے کیے گئے کیچ کی تصویر کے ساتھ کہا گیا کہ بالکل فخر ناٹ آؤٹ تھے اور انہیں آؤٹ قرار دینے کا فیصلہ غلط ہے ۔میچ کے دوران بھارتی فینز نے حارث رؤف کو ‘کوہلی کوہلی کے نعرے ’ لگا کر تنگ کرنے کی کوشش کی تو جواب میں قومی فاسٹ باؤلر انہیں 6 رافیل طیاروں کی تباہی کی کہانی اشاروں میں سمجھاتے رہے ۔ میچ میں بھی حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان گرما گرمی ہو ئی۔ حارث رؤف اور بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس پر امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے 58 رنز کی باری کھیلی، انہوں نے 3 چھکے اور 5 چوکے لگائے ، جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 171 رنز سکور بورڈ پر سجائے دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب اور محمد نواز 21، 21، فخر زمان 15 اور حسین طلعت 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، سلمان علی آغا 17 اور فہیم اشرف 20 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔بھارت کے شیوم دوبے نے 2، ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی جبکہ محمد نواز رن آؤٹ ہوئے ۔ہدف کے تعاقب میں شبمن گل نے 47 رنز بنائے ، سوریا کمار یادیو بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کا شکار بن گئے ۔ ابھیشیک شرما نے 39 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی ۔بھارت کی چوتھی اور میچ کی آخری وکٹ سنجو سیمسن کی گری، جو 13 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔حارث رؤف نے 2، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی، میچ میں عمدہ پرفارمنس پر ابھیشیک شرما کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • ایشیا کپ: فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی کو شکایت

    ایشیا کپ: فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی کو شکایت

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران فخر زمان کو متنازع آؤٹ دینے پر آئی سی سی سے ایمپائر کی شکایت کر دی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ایمپائر کے خلاف انکوائری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں ایمپائر نے فخر زمان کو غلط آؤٹ قرار دیا تھا جس پر قومی ٹیم اور شائقین کرکٹ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔دوسری جانب ایشیا کپ ٹی 20 میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو ممکنہ طور پر غلط قرار دیا تھا۔پاکستانی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا، ہمیں لگا گیند زمین پر لگی مگر فیصلہ امپائر کا ہی ہوتا ہے۔

  • ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے

    ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے

    کولمبو: یشیا کپ کھیلنے کے لیے یو اے ای میں موجود سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر ٹیم منیجر نے دنیتھ ویلالاگے کو ان کے والد کے انتقال کی خبر دی۔ واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف اپنے چوتھے اوور میں دنیتھ ویلالاگے کو افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے مسلسل 5 چھکے لگائے تھے ۔