Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 38 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • ایشیا کپ : سپر فور مرحلے میں بنگلا دیش کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ : سپر فور مرحلے میں بنگلا دیش کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    دبئی : ایشیا کپ ٹی20 کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیتنے کے بعد اپنی گفتگو میں کہا کہ اس پچ پر اس سے قبل میچ میں دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم جیتی تھی، میں بھی وکٹ کے بارے میں کچھ کنفیوز ہوں، اسی لیے ہم نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، ہم سب بہت پرجوش ہیں، تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، ہماری ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔دوسری جانب سری لنکا کے کپتان چریتھ اسلنکا نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتا تو میں بھی یہی فیصلہ کرتا، پچ خشک ہے اور پرانی استعمال شدہ ہے، لیکن ہمیں بیٹنگ پہلے ملنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، خوشی ہے کہ کئی نوجوان کھلاڑی ٹیم میں آ کر اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں، ہم اسی الیون کے ساتھ میدان میں اُتر رہے ہیں۔

  • چیئر مین پی سی بی اچانک دبئی پہنچ گئے، پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں متوقع

    چیئر مین پی سی بی اچانک دبئی پہنچ گئے، پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں متوقع

    لاہور:چیئر مین پی سی بی محسن نقوی اچانک دبئی پہنچ گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق محسن نقوی کے ہمراہ ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی عاقب جاوید بھی موجود ہیں، انہوں نےقومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایک طویل میٹنگ کی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں شخصیات نے کھلاڑیوں کو موٹیویٹ کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا جب کہ پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

  • پاکستان ٹیم کی شیڈول پری میچ پریس کانفرنس اچانک منسوخ، اے سی سی کا بیان بھی آگیا

    پاکستان ٹیم کی شیڈول پری میچ پریس کانفرنس اچانک منسوخ، اے سی سی کا بیان بھی آگیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے شیڈول پری میچ پریس کانفرنس اچانک منسوخ کر دی گئی۔دبئی میں ٹیم کی پریس کانفرنس آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہونا طے تھی تاہم آخری لمحات میں اسے منسوخ کر دیا گیا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھی اس فیصلے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔کرکٹ حلقوں میں پریس کانفرنس کی منسوخی کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ میچ سے قبل کھلاڑیوں اور کپتان کے خیالات جاننے کا ایک اہم موقع سمجھا جاتا ہے۔دوسری جانب اے سی سی حکام کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کی منسوخی پاکستان کرکٹ ٹیم کی درخواست پر کی گئی ہے تاہم اس کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں کی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے نے شائقین اور میڈیا میں تجسس پیدا کر دیا ہے کیونکہ سب کی نظریں اہم میچ اور ٹیم کی تیاریوں پر جمی ہوئی تھیں۔

  • گرین شرٹس کو بڑی ٹیمز کیخلاف کارکردگی دکھانے کی ضرورت:شاہد آفریدی

    گرین شرٹس کو بڑی ٹیمز کیخلاف کارکردگی دکھانے کی ضرورت:شاہد آفریدی

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ خود کو ثابت کرنے کے لیے۔ گرین شرٹس کو بڑی ٹیمز کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔شاہد آفریدی نے ایک شو میں کہا کہ نریندر مودی اور گودی میڈیا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو مزید کشیدہ کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے ۔

  • ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 30ستمبر کو طلب

    ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 30ستمبر کو طلب

    دبئی: ایشیا کپ کے اختتام پرایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) کا اجلاس 30 ستمبر کو دبئی میں طلب کر لیا گیا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت اے سی سی صدر محسن نقوی کریں گے ، ایشیا کپ کے تنازعات بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔اے سی سی کے اجلاس میں بھارت سے کون شرکت کرے گا،فیصلہ 28 ستمبر کو بی سی سی آئی کے اجلاس میں ہوگا۔راجیو شکلا اور آشش شیالر بی سی سی آئی کے نامزد نمائندے ہیں۔

  • ایشیا کپ : سپر فور مرحلہ آج، بنگلہ دیش ، سری لنکا مدمقابل

    ایشیا کپ : سپر فور مرحلہ آج، بنگلہ دیش ، سری لنکا مدمقابل

    دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کی چاروں ٹیمیں فائنل ہوگئیں۔ سپر فور مرحلے کا آغاز آج ہوگا۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج 20 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔کل 21 ستمبر کو ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے ۔23 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ 24 اور 25 ستمبر کو بنگلہ دیش ٹیم بالترتیب بھارت اور پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔سپر فور مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔سپر فور مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی دو ٹیمیں فائنل میں رسائی حاصل کریں گی۔دریں اثنا قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹرز مشکل کنڈیشنز کا حل ڈھونڈنے لگے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ یہاں کھیلنا آسان نہیں ہے ، امید ہے کہ آنے والے میچز میں ٹاپ آرڈر کھلاڑی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصافحہ کے تنازع سے ہمارا کچھ لینا دینا نہیں، یہ بورڈ کا معاملہ ہے ۔واضح رہے کہ 14 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں ٹاس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔میچ کے بعد بھی بھارتی ٹیم مصافحے کے لیے میدان میں نہ آئی اور ڈریسنگ روم کا دروازہ بند کرلیا تھا۔

  • ایشیا کپ: بھارت کا عمان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ایشیا کپ: بھارت کا عمان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ابوظہبی: ٹی 20 ایشیا کپ میں بھارت نے عمان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔زید سٹیڈیم ابوظہبی میں ہونیوالے ایونٹ کے 12ویں میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نے عمان کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ہے۔واضح رہے کہ ایونٹ میں بھارت اور عمان 2،2 میچز کھیل چکے ہیں ، بھارت نے دونوں میچز جیتے، جبکہ عمان کو کسی بھی میچ میں کامیابی نہیں ملی۔گروپ اے میں بھارت اور پاکستان کے4، 4پوائنٹس ہیں، نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر بھارت پہلے اورپاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔ یو اےای دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ایشیا کپ کا آج آخری گروپ میچ ہے کل سے سپر فور مرحلے کاآغاز ہو گا، پہلا میچ گروپ بی میں پہلی اور دوسری پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 21ستمبر کو ایونٹ میں دوبارہ مد مقابل ہونگی ۔

  • واک اوور؟ یو اے ای کے کپتان کا بھارتی صحافی کوتسلی بخش جواب

    واک اوور؟ یو اے ای کے کپتان کا بھارتی صحافی کوتسلی بخش جواب

    دبئی:پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے بعد بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ یو اے نے پاکستان ٹیم کے گراؤنڈ میں دیر سے آنے پر واک اوور کیوں نہیں لیا؟جس کے جواب میں اماراتی کپتان محمد وسیم نے فوری جواب دیا۔ کہ ہم یہاں واک اوور لینے نہیں کھیلنے آئے تھے واک اوور لینا ہماری ذمہ داری نہیں،ہماری توجہ کھیل پر ہوتی ہے ،تمام معاملات آرگنائزنگ کمیٹی کے ہاتھ میں تھے ، ہمیں پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ میچ تاخیر سے شروع ہوگا۔

  • اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر سپین کا فیفا ورلڈ کپ بائیکاٹ کا عندیہ

    اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر سپین کا فیفا ورلڈ کپ بائیکاٹ کا عندیہ

    میڈرڈ: سپین نے اسرائیلی ٹیم کی شرکت کی صورت میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا۔ہسپانوی کانگریس میں سوشلسٹ پارٹی کے ترجمان پیٹسی لوپیز نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل عالمی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرتا ہے۔ تو سپین ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے پر غور کر سکتا ہے ۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سپین میں سیاسی دباؤ بڑھ رہا ہے کہ یوکرین پر حملے کے کے باعث روس کے اخراج کی مثال کے بعد کھیلوں کی بین الاقوامی تنظیموں نے غزہ میں ہونے والی نسل کشی کی وجہ سے اسرائیل کو باہر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسرائیل اس وقت اٹلی، ناروے ، ایسٹونیا اور مالڈووا کے ساتھ گروپ میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے یورپی کوالیفائرز میں حصہ لے رہا ہے ۔پانچ میچوں کے بعد اسرائیل نو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔

  • سلمان علی آغا کو مڈل آڈر کی ناقص کارگردگی پر تشویش

    سلمان علی آغا کو مڈل آڈر کی ناقص کارگردگی پر تشویش

    دبئی:ایشیاکپ کے گروپ مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران کشیدگی کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے واضح کیا ہے کہ وہ اتوار کو بھارت کے خلاف میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
    قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم صرف اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، اگر ہم اچھی کرکٹ کھیلیں، جیسی ہم نے پچھلے چند مہینوں میں کھیلی ہے ، تو میرا خیال ہے ہم کسی بھی ٹیم کے خلاف اچھے کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے خلاف صرف فخر زمان نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے لیکن باقی ٹاپ آرڈر پورے ٹورنامنٹ میں ناکام دکھائی دیا جب کہ اوپنر صائم ایوب مسلسل تینوں میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوئے ۔بیٹرز سے متعلق سوال کے جواب میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی، ہم نے میچ تو جیت لیا لیکن ہمیں مڈل آرڈر میں اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، یہ انتہائی تشویش ناک بات ہے اور اس پر ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان ٹورنامنٹ میں تیسری بار بھی مدمقابل ہوسکتی ہیں، اگر دونوں ٹیمیں 28 ستمبر کو ہونے والے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔پاکستان ٹیم کی کارکردگی اب تک ملی جلی اور حیران کن رہی ہے جس کی خاص بات اوپننگ بلے باز کا سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنا اور ٹیم کے اہم ترین بولر کا زیادہ چھکے لگانا ہے ۔ صائم ایوب تین میچز میں ایک بھی رن نہیں بناسکے ہیں تاہم وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔دوسری جانب ٹیم کے اہم ترین بولر شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں میں پہلے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے تین میچز میں چھ چھکوں کی مدد سے 64 رنز سکور کیے ہیں۔