لاہو: سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ سوریا کمار یادیو نے پریس کانفرنس میں سیاسی گفتگو کی اس پر ایکشن ہونا چاہیے ۔ایک انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ اینڈی پائی کرافٹ کے ساتھ زیادہ اہم بھارتی کپتان کی پریس کانفرنس تھی، سوریا کمار نے پریس کانفرنس میں سیاسی گفتگو کی اس پر ایکشن ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہاتھ ملانا رولز میں نہیں ہے اخلاقی طور پر کپتان ہاتھ ملاتے ہیں، رولز میں واضح ہے سیاسی گفتگو نہیں کی جائے گی، فلسطین پر کوئی بات کرتا ہے انہیں روک دیا جاتا ہے ۔رمیز راجہ نے کہا کہ بھارتی کپتان کو رپورٹ کرنا چاہیے پھر دیکھتے ہیں کیا ایکشن لیا جاتا ہے ۔کمنٹیٹر نے کہا کہ متنازعہ گفتگو پر بھارتی کپتان کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو آئندہ ایسے واقعات زیادہ ہوں گے ۔ٹیم کی کارکردگی پر رمیز راجہ نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے عوام کو مایوسی ہوئی، چیئرمین پی سی بی کے طور پر ہمیشہ ٹیم کا مورال بلند کرتا تھا، ٹیم کو کہتا تھا کہ اگلے میچ پر فوکس کریں اور جیت کر جواب دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی بدتمیزی کے جواب میں ٹیم محنت کرے اور میچ جیت کر جواب دے ۔
Category: کھیل
-

ایشیا کپ:میچ ریفری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے معافی مانگ لی،کھیل میں 1گھنٹے کی تاخیر،یو اے ای کو پاکستان سے شکست
دبئی: مینز ٹی 20ایشیا کپ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے ہاتھ نہ ملانے کے تنازع پر پاکستان کرکٹ ٹیم سے معافی مانگ لی جبکہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرے گی۔چیئرمین پی سی بی اور صدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہاہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے پاکستان کی عزت برقرار رکھی اور ٹیم سے امید ہے کہ اب پرفارم کرکے دکھائے گی۔معاملے میں ڈیڈ لاک کی وجہ سے گزشتہ روز ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا میچ ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوسکا،جس میں پاکستا ن نے 41رنز سے فتح حاصل کرکے سپرفور میں جگہ بنالی ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعہ کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کرپاکستانی کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر نویدا کرم چیمہ سے معذرت کرلی ،اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان اوربھارت کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا اورآئی سی سی کو باقاعدہ شکایت کی تھی ،گزشتہ روز اس معاملے کی وجہ سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا ،معافی مانگنے کے بعد اینڈ ی پائی کرافٹ نے گزشتہ روز بھی میچ ریفری کے فرائض انجام دئیے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی پاکستانی ٹیم کے منیجر اور کپتان سے معافی مانگنے کی ویڈیو جاری کردی جس میں پاکستانی کو چ ہیسن کو بھی دیکھا جاسکتاہے جبکہ آئی سی سی 14 ستمبر کو پاکستان بھارت میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرے گی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ رو ز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میچ ریفری نے کپتان اور ٹیم منیجر سے معذرت کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہئے تھا، ہم نے آئی سی سی سے 14 ستمبر کے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں کی انکوائری کی درخواست کی ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ کرکٹ اور سیاست ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، کھیل کو کھیل رہنے دیا جائے ، کرکٹ اس ساری چیز سے بالاتر ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ سے صورتحال پر مشاورت کی، وزیراعظم اور حکام اس معاملے میں شامل تھے ان کی سپورٹ حاصل تھی، اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے پاکستان کی عزت برقرار رکھی اور ٹیم سے امید ہے کہ اب پرفارم کرکے دکھائے گی،ہم نے بھی قوم کی عزت اس طرح رکھی جس طرح اس کی توقع کی جارہی تھی،ہم بائیکاٹ کا فیصلہ بھی کرتے تو اس کیلئے مشاورت ضروری تھی ۔اس موقع پر سابق چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ پی سی بی کا ہمیشہ مو قف رہا ہے کھیل میں سیاست نہیں ہونی چا ہئے ۔سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ یہ پاکستان کی ایک فتح ہے جو بھی جذبات مجروح ہوئے ہیں اب ٹیم کارکردگی سے بتائے ، کرکٹ کو کرکٹ ہی رہنا چاہئے ، سیاسی پلیٹ فارم نہیں بننا چاہئے ۔رمیز راجہ نے کہاکہ اینڈی پائی کرافٹ بھارتی ٹیم کیلئے فکس ریفری ہیں، وہ بھارت کے 90 میچوں میں میچ ریفری رہے ہیں، مجھے لگتا ہے اینڈی پائی کرافٹ بھارت کے فیورٹ میچ ریفری ہیں۔ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونیوالے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں پر 146رنزبنائے ،ٹاپ سکوررفخر زمان نے 36گیندوں پر 3چھکوں اور 2چوکوں سے مزین 50رنز کی اننگز کھیلی ،14گیندوں پر 2چھکوں اور 3چوکوں کی مددسے 29رنزبنانے والے شاہین آفریدی ناقابل شکست رہے ،سلمان آغا 20اورمحمد حارث 18رنزبناسکے ،دوسرا کوئی بیٹربھی ڈبل ہندسے تک نہیں پہنچ سکا ،صائم ایوب مسلسل تیسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے ۔جنید صدیق نے 18رنزدیکر 4وکٹیں لیں جبکہ سمرن جیت سنگھ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔147رنز کے ہدف میں یواے ای کی ٹیم 18 ہویں اوورکی چوتھی گیند پر 105رنزبناکرآل آؤٹ ہوگئی ،راہول چوپڑا 35،دھرپراشر 20،محمدوسیم 14اورعلی شان شرفو 12رنز کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر تک نہ پہنچا بلکہ 3بیٹرکھاتہ بھی نہ کھول سکے ۔شاہین شاہ آفری ،حارث رؤف اورابرار احمد نے 2،2جبکہ سلمان آغااو ر صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔شاہین شاہ آفریدی کو شاندارآل راؤنڈر پرفارمنس پر پلیئرآف دی میچ کے اعزازسے نوازاگیا۔اس میچ میں فتح کے بعد پاکستان کی گروپ میں دوسری پوزیشن رہی اور پہلے نمبر پر موجود بھارت کے ساتھ پاکستان کا سپرفور میں مقابلہ 21ستمبر بروز اتوار کو دبئی میں ہوگا۔
-

پاکستان ٹیم منیجر زخمی سری لنکن امپائر کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہوئے میچ میں بال لگنے سے زخمی ہونے والے سری لنکن امپائر روچیرا پلیاگُروگے کی اسپتال میں عیادت کی۔ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ نے چیئر مین پی سی بی اور صدر اے سی سی محسن نقوی اور ٹیم کی جانب سے سری لنکن امپائر کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ٹیم منیجر نے سری لنکن آفیشل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد صحتیابی کی دعا کی، اس موقع پر امپائر روچیرا پلیاگُروگے کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اور عوام سے ہمیشہ پیار ملا ہے۔
-

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے
ٹوکیو: پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ٹوکیو میں ہونیوالے ورلڈ ایتھلیٹس چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 82.73 میٹر کی پہلی تھرو کی ان کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی جب کہ تیسری باری میں وہ 83.75 میٹر کی تھرو ہی کرسکے تاہم ارشد ندیم ان کی چوتھی تھرو بھی فاول ہوگئی۔جیولن تھرو کے ابتدائی 3 راؤنڈز میں ٹاپ 8 ایتھلیٹس ہی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرتے ہیں، تاہم ارشد ندیم ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، وہ فائنل کے پہلے مرحلے میں ہی میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔بھارت کے نیرج چوپڑا نے 83.65 میٹر کی پہلی تھرو کی، نیرج چوپڑا نے دوسری بار میں 84.03 میٹر کی تھرو کی اور ان کی تیسری تھرو ضائع ہوگئی جب کہ بھارتی کھلاڑی کی چوتھی تھرو 82.86 میٹر کی رہی، انہوں نے پانچویں تھرو بھی فاول کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ کے کوالیفائینگ راونڈ میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پہلی باری میں 76.9 کی کمزور تھرو کی اور وہ دوسری باری میں بھی لمبی تھرو نہ کرسکے، دوسری باری میں انہوں نے 74.17 میٹر کی تھرو کی۔ابتدائی دونوں کمزور تھرو کرنے کے بعد ارشد ندیم فائنل میں نہیں پہنچ سکے تھے، تاہم تیسری تھرو میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔اس سے قبل پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا تھا۔اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے اعزاز ہے کہ ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو سال 2024 کا ایشیا کا بہترین ایتھلیٹ قرار دیا تھا، ارشد ندیم کو کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے اجلاس کے بعد ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
-

ایشیا کپ: یواے ای کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
دبئی:ایشیا کپ ٹی 20 کے دسویں میچ میں یواے ای کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ ریفری کے تنازع کے باعث ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یواے ای کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پاکستان ٹیم کوکم سکور پر آؤٹ کریں۔دوسری جانب پاکستانی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں،خوشدل شاہ اورحارث رؤف کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
-

ایشیا کپ تنازع: اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم اور منیجر سے معافی مانگ لی
لاہور: ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال ختم ہو گئی، متنازعہ ریفری پر اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم اور منیجر سے معافی مانگ لی۔ذرائع کے مطابق متنازع میچ ریفری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دو خطوط لکھے تھے، جس میں پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
پی سی بی کے مؤقف کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے معاملے پر نظرثانی کی، جس کے بعد فریقین کے درمیان مفاہمت ہو گئی۔قبل ازیں، ٹیم ہوٹل میں موجود رہی اور میچ کے حوالے سے حتمی فیصلے کا انتظار کیا جا رہا تھا، تاہم، معاملہ حل ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو میدان میں روانگی کا گرین سگنل دے دیا۔ پی سی بی کے مطابق پاکستانی ٹیم ہوٹل سے دوبئی اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہو گئی، پاکستان یو اے ای کے درمیان میچ ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔ -

ایشیا کپ: یو اے ای کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم سٹیڈیم پہنچ گئی، ٹاس 8 بجے ہوگا
دبئی: ایشیا کپ میں میچ ریفری کے تبدیلی کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر قومی کرکٹ ٹیم یو اے ای کیخلاف میچ کیلئے سٹیڈیم میں پہنچ گئی ہے،پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج دبئی سٹیڈیم میں میچ شیڈول ہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جانا تھا۔ترجمان پی سی بی عامر میر کا کہنا ہے کہ بات چیت چل رہی ہے، پاکستان اور یو اے ای کے میچ کا وقت ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔
-

سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس منفی زون میں بند
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 196 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 3 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 56 ہزار 177 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 796 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1لاکھ 56 ہزار 180 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
-

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ٹوکیو: پیرس اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے84.50 کی تھرولازمی ہے جبکہ ارشد ندیم نے اپنی تیسری اور آخری باری میں 85.28 میٹر کی تھرو پھینک کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔رشد ندیم نے پہلی باری میں 76٫99میٹر جبکہ دوسری باری میں 74.17 میٹر کی تھرو کی، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو مقابلے کا فائنل 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
-

ایشیا کپ تنازع، پاکستان اور یو اے ای کے میچ کو ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا
لاہور: ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کے معاملے پر پی سی بی حکام کی مشاورت جاری ہے تاہم پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کےمیچ کوایک گھنٹہ آگےبڑھا دیا گیا ہے۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے مشاورت کی دعوت کی پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ پی سی بی ہیڈ آفس پہنچ چکے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دونوں سابق چیئرمینوں سے مشاورت کے بعد ختمی فیصلے کا اعلان کرینگے، کوشش ہےکہ اچھی خبرآئے۔ترجمان پی سی بی نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، میچ ساڑھے 7 بجے کے بجائے ساڑھے 8 بجے ہوگا۔
