دبئی: ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
Category: کھیل
-

ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
ابوظہبی:ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے 140 رنز کا ہدف 14.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز سکور کیے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے شمیم حسین اور جاکر علی بالترتیب 42 اور 41 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے ۔کپتان لٹن داس 28، مہدی حسن 9، توحید ہردوئے 8 جبکہ پرویز حسین ایمان اور تنزید حسن 0 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹے ۔سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے 2 جبکہ نوان تھوشارا اور دُشمانتا چمیرا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ -

پاک بھارت میچ:بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار منظر سے غائب
لاہور: ایشیا کپ 2025 کا میزبان ہونے کے باوجود بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار منظرعام سے غائب ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے پاک بھارت میچ میں کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کو دبئی بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، بھارت میں پاکستان کے خلاف میچ کی بائیکاٹ مہم چل رہی ہے۔بائیکاٹ مہم کی وجہ سے بی سی سی آئی کے زیادہ تر آفیشلز میچ سے خود کو دور رکھ رہے ہیں، بھارتی بورڈ کے عہدیداروں کی میچ میں نظر نہ آنے کو خاموش بائیکاٹ کہا جارہاہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا ویمنز ورلڈکپ کی تیاری کا کہہ کر دبئی نہیں جا رہے ، آئی پی ایل چیئرمین ارون دھمال نے بھی میچ سٹیڈیم میں نہ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر اور اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر راجیو شکلا بھارت کی جیت کی صورت میں کیمرے پر نظر آسکتے ہیں، بی سی سی آئی کے دیگر عہدیداران بھارت کی ممکنہ فتح کی صورت میں ہی منظر عام پر آئیں گے ۔
-

ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج مقابلہ آج: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرانے کو تیار
دبئی: ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہوگا، کرکٹ کے سب سے بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں دبئی میں ٹکرائیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں جیت کے لئے پر عزم ہیں، رواں سال جنگ کے بعد روایتی حریفوں کا یہ پہلا مقابلہ ہے۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 ماہ کے دوران دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی، اس سے قبل دونوں ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلا تھا۔پاکستانیوں کی فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا اور حارث سے امیدیں وابستہ ہیں، جبکہ شبمن گل، سوریا کمار یادیو اور جسپریت بمراہ بھارت کے مہلک ہتھیار ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں، بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی، پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر 3 ملکی سیریز اپنے نام کی۔ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ بھی دلچسپ ہے، بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں، پاکستان نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں سمیٹی۔بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔دوسری جانب پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھارت کے خلاف میچ سے بڑی اُمیدیں باندھ لی ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی۔گزشتہ روز دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی بلے باز صائم ایوب کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم بڑے مقابلے کیلئے پرجوش ہے، پاک بھارت میچ لوگوں کیلئے بڑا ہوتا ہے، ہم بطور ٹیم ہر میچ کی تیاری کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کی پرفارمنس اچھی نہ ہو تو وہ بڑا میچ جتوا کر کور کر لیتا ہے، چاہتے ہیں ہر کوئی ایک ایک میچ جتواتا رہے تاکہ کمبی نیشن بنے، وکٹ خشک ہے، پہلے بیٹنگ کرنا اچھا ہوگا۔
-

انگلینڈ نے افریقی بولرز کا بھرکس نکال دیا، ٹی 20 میں نئی تاریخ رقم
ٹریفورڈ:انگلینڈ نے جنوبی افریقی بولرز کا بھرکس نکال دیا، ٹی 20 کرکٹ میں بھی نئی تاریخ رقم کر دی۔اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز کا پہاڑ کھڑا کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی، فل سالٹ نے انگلینڈ کی ٹی 20 تاریخ کی تیز ترین سنچری سکور کرتے ہوئے ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف تاریخی جیت دلائی۔فل سالٹ نے صرف 39 گیندوں پر سنچری بنا کر لیام لیونگسٹون کا ریکارڈ توڑ دیا، وہ 60 گیندوں پر 141 رنز بنانے میں کامیاب رہے، لیام لیونگسٹون نے 2021 میں پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں 42 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی۔جوس بٹلر نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 83 رنز بنائے اور سالٹ کے ساتھ 126 رنز کی شراکت قائم کی، جیکب بیتھیل نے 24 رنز اور کپتان ہیری بروک نے 21 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
-

ایشیا کپ: سری لنکا کا بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ابوظہبی : ٹی 20 ایشیا کپ کے 5ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔یہ میچ ابوظہبی کے زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہیں، پاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلےگا۔ سری لنکا سکواڈ: پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، کامل مشارا، کوشل پریرا، چریتھ اسالانکا (کپتان)، کامندو مینڈس، داسن شناکا، وانندو ہسارانگا، دشننتھا چمیرا، بنورا فرنینڈو اور نوان توشارا۔ بنگلا دیش سکواڈ: تنزید حسن، پرویز حسین ایمن، لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر)، توحید ہری دائے، شمیـم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، تنزیم حسن، رشاد حسین، شریف الاسلام اور مستفیض الرحمان۔واضح رہے ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ کے مطابق دونوں ٹیمیں اب تک 20 بار ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں سری لنکا نے 12 جبکہ بنگلا دیش نے 8 میچ جیتے ہیں، ایشیا کپ ٹی20 میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ مدمقابل آئیں اور ایک ایک میچ میں فتح حاصل کی۔
-

عمان کو شکست دیکر پاکستان کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز
دبئی:ایشیاکپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو یکطرفہ مقابلے میں 93 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔عمان کی ٹیم پاکستان کے 161 رنز کے تعاقب میں صرف 67 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عمان کی جانب سے حماد مرزا 27 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔عامر کلیم 13، شکیل احمد 10، محمد ندیم 3، ونایک شکلا 2، حسنین شاہ 1، کپتان جتندر سنگھ 1، شاہ فیصل 1، سفیان محمود 1، اور ذکریا اسلام 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم، فہیم اشرف اور صائم ایوب نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دبئی میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔عمان کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث ، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل تھے ۔ گرین شرٹس نے عمان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے ۔محمد حارث نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، صاحبزادہ فرحان نے 29 رنز بنائے جبکہ فخر زمان نے 23 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے ۔صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا صفر پر آؤٹ ہوئے ، محمد نواز نے 19 اور حسن نواز نے 9 رنز سکور کیے ۔عمان کی جانب سے عامر کلیم اور شاہ فیصل نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاواضح رہے کہ پاکستان اور عمان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔
-

وکٹ خشک ہے، بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنا اچھا ہوگا: صائم ایوب
دبئی: پاکستانی جارح بلے باز صائم ایوب نے کہا کہ وکٹ خشک ہے، روایتی حریف بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنا اچھا ہوگا۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی جارح مزاج بیٹر صائم ایوب نے کہا کہ بطور ٹیم ہم ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کی پرفارمنس ایک دو، میچز میں اچھی نہ بھی ہو تو وہ بڑا میچ جتوا کر کور کر لیتا ہے۔صائم ایوب کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ہر کوئی ایک، ایک میچ جتواتا رہے تاکہ کمبی نیشن بنے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ لوگوں کے لیے بڑا ہوتا ہے، ہم بطور ٹیم ہر میچ کے لیے تیاری کرتے ہیں۔
-

ایشیا کپ: پاکستان کا عمان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
دبئی: ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ بڑا ہدف بنا کرعمان کو پریشر میں لانے کی کوشش کریں گے۔
-

ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کیلئے پُرعزم ہیں: ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں سے سخت محنت کی، ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کے لیے پُرعزم ہیں۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کافی پُراعتماد دکھائی دی ہے، پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان بیٹنگ اور بولنگ کا سخت مقابلہ ہو گا۔مائیک ہیسن نے کہا کہ دبئی کی پچ شارجہ سے کچھ مختلف ہے، معائنہ کرنا گیم کا حصہ ہے، ہمارے پاس ملٹی سکلز کھلاڑی موجود ہیں۔پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ دبئی کی پچ بیٹنگ کے لیے بہتر لگ رہی ہے، پاکستانی بیٹنگ حالیہ دنوں میں بہتر ہوئی ہے، شارجہ کی مشکل پچ پر بھی پاکستانی بیٹرز نے کمال بیٹنگ کی تھی۔
